مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
73. في قراءة النبي ﷺ (على غيره)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دوسرے پر پڑھنا
ترقیم عوامۃ: 30937 ترقیم الشثری: -- 32313
٣٢٣١٣ - حدثنا ابن نمير عن الاجلح عن ابن ابزى عن ابيه قال: سمعت ابي بن كلعب يقول: قال رسول الله ﷺ:"امرت ان اعرض عليك القرآن"، (قلت) (١) : سماني لك (ربك) (٢) قال:"نعم (٣) "، فقال ابي: ﴿قل بفضل الله وبرحمته فبذلك (فليفرحوا) (٤) هو خير مما يجمعون﴾ (٥) [يونس: ٥٨] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (قال).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) في [ك]: زيادة (قال).
(٤) في المسند وسنن أبي داود: (فلتفرحوا).
(٥) حسن؛ الأجلح صدوق، أخرجه أحمد (٢١١٣٦)، وأبو داود (٣٩٨١)، والنسائي في الكبرى (٧٩٩٨)، والحاكم ٢/ ٢٤٥، والطيالسي (٥٤٥)، والبخاري في خلق أفعال العباد (٥٣٦)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٨٤٨)، وابن جرير في التفسير ١١/ ١٢٦، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢٥١، والضياء في الأوسط (١٧٠٠)، والمزي ١٢/ ١٤، والشاشي (١٤٣٨)، والبيهقي في شعب الإيمان (٢٥٩٤).
حضرت ابی ّ بن کعب فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تجھے قرآن سناؤں۔ ابی نے عرض کیا: کیا آپ کے رب نے میرا نام لیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تو حضرت ابی نے فرمایا کہہ دیجیے: اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے ہے سو اس پر چاہیے ان کو خوش ہونا۔ یہ بہتر ہے ان سب چیزوں سے جو یہ جمع کر رہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32313]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32313، ترقيم محمد عوامة 30937)
74. من كره أن يقرأ القرآن منكوسا
جو قرآن کو الٹی طرف سے پڑھنے کو مکروہ سمجھے
ترقیم عوامۃ: 30938 ترقیم الشثری: -- 32314
٣٢٣١٤ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن شقيق قال: قيل لعبد الله: إن فلانا يقرا القرآن منكوسا، فقال عبد الله: ذاك منكوس القلب (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو بتلایا گیا، فلاں شخص قرآن کو الٹی طرف سے پڑھتا ہے! تو حضرت عبد اللہ نے فرمایا: وہ الٹے دل والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32314]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32314، ترقيم محمد عوامة 30938)
75. في القوم يتدارسون القرآن
ان لوگوں کا بیان جو قرآن کو باہم مل کر پڑھتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 30939 ترقیم الشثری: -- 32315
٣٢٣١٥ - حدثنا ابو الاحوص عن هارون بن عنترة عن ابيه قال: سالت ابن عباس اي العمل افضل؟ قال: ذكر الله (اكبر) (١) ، وما جلس قوم في بيت يتعاطون فيه كتاب الله فيما بينهم ويتدارسونه، إلا اظلتهم الملائكة باجنحتها، وكانوا اضياف الله ما داموا فيه، حتى يفيضوا في حديث غيره (٢) . ﴿ [٧٦] في نقط المصاحف
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) صحيح.
حضرت عنترہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا: کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: اللہ کا ذکر کرنا بہت بڑا عمل ہے۔ اور کوئی قوم کسی گھر میں بیٹھ کر کتاب اللہ کے پڑھنے پڑھانے میں مشغول نہیں ہوتی اور اس کا دور نہیں کرتی مگر یہ کہ ملائکہ ان پر اپنے پروں سے سایہ کرتے ہیں اور وہ جب تک اس جگہ میں ہوتے ہیں وہ اللہ کے مہمان ہوتے ہیں یہاں تک کہ وہ کسی اور بات میں مشغول ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32315]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32315، ترقيم محمد عوامة 30939)
ترقیم عوامۃ: 30940 ترقیم الشثری: -- 32316
٣٢٣١٦ - [حدثنا ابو داود الطيالسي عن شعبة عن ابي رجاء قال: سالت محمدا عن نقط المصاحف، فقال: اني اخاف ان يزيدوا في الحروف او ينقصوا.
حضرت ابو رجاء فرماتے ہیں کہ میں نے امام محمد سے مصاحف میں نقطے لگانے کے متعلق پوچھا؟ تو آپ نے فرمایا: مجھے ڈر ہے کہ وہ کسی حرف کا اضافہ کردیں گے یا کوئی حرف کم کردیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32316]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32316، ترقيم محمد عوامة 30940)
ترقیم عوامۃ: 30941 ترقیم الشثری: -- 32317
٣٢٣١٧ - حدثنا وكيع عن خارجة عن خالد قال: رايت ابن سيرين يقرا في مصحف منقوط.
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو نقطے لگے ہوئے مصحف میں پڑھتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32317]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32317، ترقيم محمد عوامة 30941)
ترقیم عوامۃ: 30942 ترقیم الشثری: -- 32318
٣٢٣١٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم انه كره النقط.
حضرت مغر ہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نقطے لگانے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32318]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32318، ترقيم محمد عوامة 30942)
ترقیم عوامۃ: 30943 ترقیم الشثری: -- 32319
٣٢٣١٩ - حدثنا وكيع عن الهذلي عن الحسن قال: لا باس بنقطها بالاحمر.
حضرت ھذلی فرماتے ہیں کہ حضرت حسن نے ارشاد فرمایا: سرخ نقطے لگانے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32319]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32319، ترقيم محمد عوامة 30943)
ترقیم عوامۃ: 30944 ترقیم الشثری: -- 32320
٣٢٣٢٠ - حدثنا ابن علية عن خالد او غيره قال: رايت ابن سيرين يقرا في مصحف منقوط﴾ (١) . (تم كتاب فضائل القرآن والحمد لله وحده وصلى الله على سيدنا محمد وصحبه وسلم تسليما كثيرا) (٢)
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الباب بأحاديثه من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) زيادة من: [جـ]، وفي [هـ]: (تم كتاب فضائل القرآن والحمد للَّه والصلاة على سيدنا محمد النبي وعلى آله وصحبه وأزواجه وذرياته والسلام).
حضرت خالد یا کسی اور راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو دیکھا کہ وہ نقطے لگے ہوئے مصحف میں سے تلاوت فرما رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32320]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32320، ترقيم محمد عوامة 30944)