مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
71. في القرآن (والسلطان)
قرآن اور بادشاہت کا بیان
ترقیم عوامۃ: 30927 ترقیم الشثری: -- 32303
٣٢٣٠٣ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن (شمر) (١) عن شهر بن حوشب عن كعب قال: يقتتل القرآن والسلطان، (قال) (٢) : فيطا السلطان على صماخ القرآن (فلايا بلاي، ولايا بالاي، ما تنفلتن منه) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (سمره).
(٢) سقط من: [أ، هـ].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (فلا يبالي ذا من ذا، ولا ذا من ذا).
حضرت شہر بن حوشب فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے فرمایا: اہل قرآن اور بادشاہت والے قتال کریں گے۔ پس بادشاہت والے قرآن کے کان کے سوراخ کو روند ڈالیں گے۔ پس بڑی مشکل سے، بڑی ہی مشکل سے تم ان سے چھٹکارا پا سکو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32303]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32303، ترقيم محمد عوامة 30927)
ترقیم عوامۃ: 30928 ترقیم الشثری: -- 32304
٣٢٣٠٤ - حدثنا يحيى بن ابي (بكير) (١) قال: حدثنا شريك عن عبد الملك بن عمير عن عبد الرحمن بن عبد الله (بن مسعود) (٢) قال: (اتى رجل ابن مسعود) (٣) فقال: يا ابا عبد الرحمن، علمني كلمات جوامع نوافع، قال: تعبد الله ولا تشرك به شيئا، (وتزول مع القرآن حيث زال) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بكر).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) في [ك]: (أتى ابن مسعود رجل).
(٤) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٥) منقطع؛ عبد الرحمن بن عبد اللَّه بن مسعود لم يسمع من أبيه.
حضرت عبد الرحمن بن عبد اللہ بن مسعود رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن مسعود کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا: اے ابو عبد الرحمن! آپ مجھے ایسے کلمات سکھا دیجیے جو جامع بھی ہوں اور نافع بھی۔ آپ نے فرمایا: تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک مت ٹھہراؤ۔ اور جہاں قرآن ہٹے تم بھی اس کے ساتھ ہٹ جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32304]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32304، ترقيم محمد عوامة 30928)
ترقیم عوامۃ: 30929 ترقیم الشثری: -- 32305
٣٢٣٠٥ - (حدثنا معاوية بن هشام) (١) (قال: حدثنا سفيان عن (جبلة) ) (٢) (٣) ابن سحيم عن عامر بن مطر قال: كنت مع حذيفة فقال: (كيف) (٤) انت يا عامر بن مطر إذا اخذ الناس طريقا، والقرآن طريقا، مع ايهما تكون؟ فقلت: مع القرآن احيا معه (و) (٥) اموت، قال: فانت إذن (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [أ، ب، ط]: (حبله).
(٣) تكررت في: [ك].
(٤) تكررت في: [ك].
(٥) في [س، هـ]: (أو).
(٦) صحيح.
حضرت عامر بن مطر فرماتے ہیں کہ میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا تو آپ نے فرمایا: اے عامر بن مطر تیرا کیا حال ہوگا جب لوگ ایک راستہ بنالیں گے اور قرآن کا راستہ الگ ہوگا؟ تو ان دونوں میں سے کس کے ساتھ ہوگا؟ پس میں نے کہا: قرآن کے ساتھ ہی میں زندہ رہوں گا اور یا اس کے ساتھ ہی مروں گا۔ آپ نے فرمایا: تب تو بہت اچھا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32305]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32305، ترقيم محمد عوامة 30929)
ترقیم عوامۃ: 30930 ترقیم الشثری: -- 32306
٣٢٣٠٦ - حدثنا ابو اسامة عن مسعر قال: حدثنا معن قال: اتى رجل ابن مسعود فقال: علمني كلمات جوامع نوافع فقال: تعبد الله، ولا تشرك به شيئا، وتزول مع القرآن حيث (زال) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (يزال).
(٢) منقطع؛ معن لا يروي عن ابن مسعود.
حضرت معن فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا: مجھے ایسے کلمات سکھا دیجئے جو جامع بھی ہوں اور نافع بھی۔ آپ نے فرمایا: تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک مت ٹھہراؤ اور جہاں قرآن ہٹے تم بھی اس کے ساتھ ہٹ جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32306]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32306، ترقيم محمد عوامة 30930)
72. من كان يقرأ القرآن من أصحاب ابن مسعود
سیدنا ابن مسعود کے اصحاب میں سے جو قرآن پڑھایا کرتے تھے
ترقیم عوامۃ: 30931 ترقیم الشثری: -- 32307
٣٢٣٠٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: (كان) (١) اصحاب عبد الله الذين يفتون ويقراون القرآن علقمة والاسود وعبيدة ومسروقا وعمرو بن شرحبيل والحارث بن قيس.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب میں سے یہ لوگ تھے جو فتویٰ دیتے تھے اور قرآن پڑھاتے تھے، حضرت علقمہ، اسود، عبیدہ، مسروق، عمرو بن شرحبیل اور حارث بن قیس۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32307]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32307، ترقيم محمد عوامة 30931)
ترقیم عوامۃ: 30932 ترقیم الشثری: -- 32308
٣٢٣٠٨ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش (عن مسلم) (١) عن مسروق قال: كان عبد الله (يقرئنا) (٢) القرآن في (المجلس) (٣) ثم يجلس بعده (يحدث) (٤) الناس (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة من [ك]: (عن مسلم).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (يقرأ بنا).
(٣) هكذا في: [هـ]، وفي باقي النسخ: (المسجد).
(٤) في [أ، ب، ط]: بياض، وفي [جـ، ك]: (يفتي).
(٥) صحيح.
حضرت مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ارشاد فرمایا: حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہمیں مجلس میں قرآن پڑھاتے تھے پھر اس کے بعد بیٹھ جاتے اور لوگوں سے حدیث بیان کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32308]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32308، ترقيم محمد عوامة 30932)
ترقیم عوامۃ: 30933 ترقیم الشثری: -- 32309
٣٢٣٠٩ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا عبد الرحمن بن حميد قال: سمعت ابا إسحاق يقول: اقرا ابو عبد الرحمن السلمي القرآن في المسجد اربعين سنة.
حضرت عبد الرحمن بن حمید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو اسحاق کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ حضرت ابو عبد الرحمن نے مسجد میں چالیس سال قرآن پڑھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32309]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32309، ترقيم محمد عوامة 30933)
73. في قراءة النبي ﷺ (على غيره)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دوسرے پر پڑھنا
ترقیم عوامۃ: 30934 ترقیم الشثری: -- 32310
٣٢٣١٠ - حدثنا حفص عن الاعمش عن إبراهيم عن عبيدة عن عبد الله قال: قال لي رسول الله ﷺ:"اقرا علي القرآن"، فقلت: اقرا عليك وعليك انزل، قال:"إني اشتهي ان اسمعه من غيري"، قال: فقرات عليه النساء حتى بلغت (عليه) (١) : ﴿فكيف إذا جئنا من كل امة بشهيد وجئنا بك على هؤلاء شهيدا﴾ [النساء: ٤١] ، رفعت راسي (او) (٢) غمزني رجل إلى جنبي، فرفعت راسي فرايت عينيه تسيل (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ط]: (و).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٥٨٢)، ومسلم (٨٠٠).
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: مجھے قرآن سناؤ۔ میں نے عرض کیاً! میں آپ کو سناؤں، حالانکہ قرآن تو آپ ہی پر نازل ہوا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے علاوہ کسی اور سے قرآن سنوں۔ عبد اللہ فرماتے ہیں! پس میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سورة نساء کی تلاوت فرمائی۔ یہاں تک کہ میں اس آیت پر پہنچا۔ (پھر کیا کیفیت ہوگی (ان لوگوں کی) جب لائیں گے ہم ہر امت میں سے ایک گواہ اور لائیں گے تمہیں (اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)!) ان پر بطور گواہ) میں نے اپنا سر اٹھایا یا ایک آدمی نے میرے پہلو کو ٹٹولا تو میں نے اپنا سر اٹھایا پس میں نے دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دونوں آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32310]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32310، ترقيم محمد عوامة 30934)
ترقیم عوامۃ: 30935 ترقیم الشثری: -- 32311
٣٢٣١١ - حدثنا ابن إدريس (عن حصين) (١) عن هلال بن يساف عن ⦗٥٠١⦘ ابي حيان عن عبد الله عن النبي ﷺ بنحو من حديث الاعمش (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) مجهول، أبو حبان مجهول، أخرجه أحمد (٣٥٥٠)، وأبو يعلى (٥١٥٠).
حضرت عبد اللہ سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث اس سند سے بھی مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32311]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32311، ترقيم محمد عوامة 30935)
ترقیم عوامۃ: 30936 ترقیم الشثری: -- 32312
٣٢٣١٢ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عاصم عن (زر) (١) عن عبد الله ان النبي ﷺ قال له:"اقرا"، فافتتح سورة النساء حتى (إذا) (٢) بلغ إلى قوله تعالى: ﴿فكيف إذا جئنا من كل امة بشهيد وجئنا بك على هؤلاء شهيدا﴾ (٣) ، قال: فدمعت عينا النبي ﷺ (قال) (٤) :"حسبك" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ذر).
(٢) سقط من: [جـ، ك].
(٣) في [جـ، ك]: زيادة (الآية).
(٤) في [أ، ب، جـ، ك]: (وقال).
(٥) ضعيف؛ عاصم سيء الحفظ، أخرجه البخاري (٤٥٨٢)، ومسلم (٨٠٠).
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے کہا: پڑھو، پس میں نے سورة النساء شروع کردی یہاں تک کہ میں پہنچا اللہ کے اس قول تک (پھر کیا کیفیت ہوگی (ان لوگوں کی) جب لائیں گے ہم ہر امت میں سے ایک گواہ اور لائیں گے تمہیں (اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)!) ان پر بطور گواہ)۔ آپ فرماتے ہیں! پس نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دونوں آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کافی ہے تمہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32312]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32312، ترقيم محمد عوامة 30936)