مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. في حسن الصوت بالقرآن
قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 30561 ترقیم الشثری: -- 31933
٣١٩٣٣ - حدثنا ابو اسامة عن ابي حنيفة عن حماد عن إبراهيم قال: قال عمر: حسنوا اصواتكم بالقرآن (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يسمع من عمر.
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: قرآن کے ذریعہ اپنی آوازوں کو خوبصورت بناؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31933]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31933، ترقيم محمد عوامة 30561)
ترقیم عوامۃ: 30562 ترقیم الشثری: -- 31934
٣١٩٣٤ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو عن ابن ابي مليكة عن عبد ⦗٣٩٨⦘ الله بن ابي نهيك عن سعد قال: قال رسول الله ﷺ:"ليس منا من لم يتغن بالقرآن" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٤٧٦)، وأبو داود (١٤٦٩)، وابن ماجه (١٣٣٧)، والحاكم ١/ ٥٦٩، والبيهقي ١٠/ ٢٣١، وعبد الرزاق (٤١٧٠)، والحميدي (٧٧)، وأبو يعلى (٦٨٩)، وابن حبان (١٢٠)، والدارمي (١٤٩٠)، والطيالسي (٢٠١)، وتقدم ٢/ ٥٢٢.
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص قرآن کو خوش الحانی سے نہیں پڑھتا وہ ہم میں سے نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31934]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31934، ترقيم محمد عوامة 30562)
ترقیم عوامۃ: 30563 ترقیم الشثری: -- 31935
٣١٩٣٥ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن ابي سلمة رواية قال:" (ما) (١) اذن الله لشيء كإذنه لعبده يترنم بالقرآن" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) مرسل؛ أبو سلمة تابعي، أخرجه عبد الرزاق (٤١٦٨)، وأخرجه متصلًا البخاري (٥٠٢٣)، ومسلم (٧٩٢).
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سلمہ نے ارشاد فرمایا: اللہ اتنا کسی کی طرف متوجہ نہیں ہوتے جتنا کہ اس بندے کی آواز کو توجہ سے سنتے ہیں جو کلام الٰہی خوش الحانی سے پڑھتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31935]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31935، ترقيم محمد عوامة 30563)
ترقیم عوامۃ: 30564 ترقیم الشثری: -- 31936
٣١٩٣٦ - (حدثنا) (١) حفص عن ليث عن طاوس قال: كان يقال: احسن الناس صوتا بالقرآن اخشاهم لله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
حضرت طاو وس فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ لوگوں میں خوبصورت آواز سے قرآن پڑھنے والے وہ لوگ ہیں جو اللہ سے سب سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31936]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31936، ترقيم محمد عوامة 30564)
ترقیم عوامۃ: 30565 ترقیم الشثری: -- 31937
٣١٩٣٧ - حدثنا ابو اسامة عن مسعر عن عبد الكريم عن طاوس سئل (١) من اقرا الناس؟ قال: (من) (٢) إذا قرا رايته يخشى الله، قال: وكان طلق من اولئك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زاد في [هـ]: (النبي ﷺ)، ولم ترد الزيادة عند سعيد بن منصور ٢ (٤٧).
(٢) سقط من: [ك].
حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ حضرت طاو وس سے پوچھا گیا؛ لوگوں میں سے سب سے اچھا قرآن پڑھنے والا کون شخص ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: جس کو تو دیکھے کہ وہ قرآن پڑھتے ہوئے اللہ سے خوف کھاتا ہے، اور فرمایا: حضرت طلق ان میں سے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31937]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31937، ترقيم محمد عوامة 30565)
ترقیم عوامۃ: 30566 ترقیم الشثری: -- 31938
٣١٩٣٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن ابي الضحى عن مسروق قال: كنا مع ابي موسى (فجننا) (١) الليل إلى بستان خرب قال: فقام من الليل فقرا قراءة حسنة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فجئنا).
(٢) صحيح؛ أخرجه أبو نعيم في الحلية ١/ ٢٠٩، وابن عساكر ٣٢/ ٨٨.
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت ابو موسیٰ کے ساتھ تھے۔ پس جب رات ہوگئی تو ہم نے ایک ویران باغ مں م پناہ لی۔ آپ فرماتے ہیں! آپ نے رات کو قیام کیا اور بہت ہی اچھی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31938]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31938، ترقيم محمد عوامة 30566)
ترقیم عوامۃ: 30567 ترقیم الشثری: -- 31939
٣١٩٣٩ - حدثنا (يزيد) (١) بن هارون قال: اخبرنا حماد بن سلمة عن ثابت عن انس ان ابا موسى كان يقرا ذات ليلة ونساء النبي ﷺ يستمعن فقيل له فقال: لو علمت لحبرت تحبيرا او (لشوفت) (٢) (تشويقا) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (زيد).
(٢) أي: جعلت الانظار تتطلع لقراءتي، وفي [أ، ب]: (لشوقت)، وفي [هـ]: (تشوقت).
(٣) في [أ، ب، هـ]: (تشويقًا).
(٤) صحيح؛ أخرجه الضياء في المختارة (١٦٥٠)، والبغوي في مسند ابن الجعد (١٦٥٠)، وأحمد بن منيع كما في المطالب العالية (٣٤٨٦)، وأبو نعيم في الحلية ٨/ ٣٠٢، وابن عدي ٣/ ٣٦٥، وابن عساكر ٣٢/ ٥٠، وابن سعد ٢/ ٣٤٤ - ٣٤٥.
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ رات کو قرآن کی تلاوت کرتے تھے اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات بہت شوق سے سنتی تھیں۔ پس جب انہیں بتلایا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اگر مجھے معلوم ہوتا تو میں مزید خوش نما آواز میں پڑھتا یایوں فرمایا: میں اور زیادہ شوق سے پڑھتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31939]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31939، ترقيم محمد عوامة 30567)
5. في التطريب من كرهه
گانے کے انداز میں پڑھنے کا بیان، جو لوگ اس کو ناپسند سمجھتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 30568 ترقیم الشثری: -- 31940
٣١٩٤٠ - حدثنا (عفان) (١) قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: اخبرنا عمران بن عبد الله بن طلحة ان رجلا قرا في مسجد النبي ﷺ في رمضان فطرب فانكر ذلك القاسم وقال: يقول: الله (تعالى) (٢) : ﴿وإنه (لكتاب) (٣) عزيز (٤١) لا ياتيه الباطل من بين يديه ولا من خلفه تنزيل من حكيم حميد﴾ [فصلت: ٤١ - ٤٢] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (عقال).
(٢) سقط من: [جـ، ك].
(٣) في [ك]: (كتاب).
حضرت عمران بن عبد اللہ بن طلحہ فرماتے ہیں ایک آدمی رمضان میں مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں قرآن مجید کی تلاوت گنگنانے کے آواز میں کر رہا تھا: تو حضرت قاسم نے اس کا انکار کیا اور فرمایا: اللہ نے ارشاد فرمایا ہے: حالانکہ وہ زبردست کتاب ہے۔ نہیں آسکتا ہے اس کے پاس باطل نہ سامنے سے اور نہ پیچھے سے، یہ نازل کردہ ہے اس ہستی کی طرف سے جو بڑی حکمت والی اور قابل تعریف ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31940]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31940، ترقيم محمد عوامة 30568)
ترقیم عوامۃ: 30569 ترقیم الشثری: -- 31941
٣١٩٤١ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن الاعمش ان رجلا قرا عند انس فطرب فكره ذلك انس (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ سليمان بن الأعمش لم يدرك أنسًا.
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت انس کے پاس گنگنا کر قرآن کی تلاوت کی۔ تو حضرت انس نے اس کو ناپسند کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31941]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31941، ترقيم محمد عوامة 30569)
ترقیم عوامۃ: 30570 ترقیم الشثری: -- 31942
٣١٩٤٢ - حدثنا (عفان) (١) قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: اخبرنا (عبيد الله) (٢) بن ابي بكر ان زياد (النميري) (٣) جاء مع (القراء) (٤) إلى انس بن مالك (فقيل) (٥) له: إقرا، فرفع صوته، وكان رفيع الصوت، فكشف انس عن وجهه الخرقة، وكان على وجهه خرقة سوداء، فقال: ما هذا؟ ما هكذا كانوا يفعلون، وكان إذا راى شيئا ينكره كشف الخرقة عن وجهه (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (عقال).
(٢) في [هـ]: (عبد اللَّه).
(٣) في [ك]: (النمري).
(٤) في [أ، ب، ط]: (القرآن).
(٥) في [هـ]: (فقال)، وفي [ط]: (فقابل).
(٦) صحيح.
حضرت عبید اللہ بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ حضرت زیاد النمیری چند قرّاء کے ساتھ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ تو ان کو کہا گیا: تلاوت کیجیے۔ تو انہوں نے اونچی آواز کی اور وہ بلند آواز کے مالک تھے۔ تو حضرت انس نے اپنے چہرے سے کپڑا ہٹایا۔ اور ان کے چہرے پر ایک کالے رنگ کا کپڑا تھا۔ پھر فرمایا: یہ کیا ہے؟ صحابہ ایسے تو نہیں کرتے تھے۔ اور جب آپ کسی چیز کو برا سمجھتے تھے تو اپنے چہرے سے کپڑا ہٹا لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31942]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31942، ترقيم محمد عوامة 30570)