🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ما قالوا فيمن رأى النبي ﷺ في المنام
وہ باتیں جو اسلاف نے اس آدمی کے بارے میں فرمائی ہیں جس کو نبی کریمعلیہ السلام کی خواب میں زیارت ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31108 ترقیم الشثری: -- 32490
٣٢٤٩٠ - حدثنا هوذة بن خليفة قال: (حدثني) (١) عوف عن يزيد الفارسي قال: رايت رسول الله ﷺ (٢) في النوم زمن ابن عباس على البصرة، قال: قلت لابن عباس: إني رايت رسول الله ﷺ في النوم، فقال ابن عباس: فإن رسول الله ﷺ كان يقول:"إن الشيطان لا يستطيع ان يتشبه بي، فمن رآني في النوم فقد رآني" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (حدثنا).
(٢) سقطة في: [ك].
(٣) حسن؛ أخرجه أحمد (٣٤١٠)، والترمذي في الشمائل (٣٩٢)، وابن سعد ١/ ٤١٧، وبنحوه ابن ماجه (٣٩٠٥)، ويزيد الفارسي قال: أبو حاتم لا بأس به. انظر: الجرح والتعديل ٩/ ٢٩٤.

حضرت یزید فارسی سے منقول ہے فرماتے ہیں کہ جس زمانے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بصرہ کے حاکم تھے اس زمانے میں مجھے خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی، میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ مجھے خواب میں حضور 5 کی زیارت ہوئی ہے، تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب میں فرمایا کہ حضور 5 کا فرمان ہے کہ شیطان مجھ جیسی صورت بنانے کی طاقت نہیں رکھتا، پس جس شخص نے خواب میں مجھے دیکھا ہو وہ جان لے کہ اس نے مجھ کو ہی دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32490]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32490، ترقيم محمد عوامة 31108)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31109 ترقیم الشثری: -- 32491
٣٢٤٩١ - حدثنا احمد بن عبد الله قال: حدثنا ليث بن سعد عن ابي الزبير عن جابر ان رسول الله ﷺ قال:"من رآني في النوم فقد رآني، (فإن) (١) الشيطان (لا يتمثل) (٢) في صورتي" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (إن).
(٢) في [جـ]: [ليتمثل].
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٢٦٨)، وأحمد (١٤٧٧٩).

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے خواب میں میری زیارت کی اس نے حقیقتاً مجھے دیکھا، شیطان میری صورت میں نظر نہیں آسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32491]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32491، ترقيم محمد عوامة 31109)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31110 ترقیم الشثری: -- 32492
٣٢٤٩٢ - حدثنا عفان قال حدثنا عبد العزيز بن مختار قال: حدثنا ثابت قال: حدثنا انس قال: قال رسول الله ﷺ:" (من رآني في المنام فقد رآني فإن) (١) الشيطان لا يتمثل بي" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة من: [جـ، ك].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٩٩٤)، وأحمد (١٣٨٤٩).

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے خواب میں میری زیارت کی اس نے حقیقتاً مجھے دیکھا، شیطان میری صورت میں نظر نہیں آسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32492]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32492، ترقيم محمد عوامة 31110)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31111 ترقیم الشثری: -- 32493
٣٢٤٩٣ - حدثنا بكر بن عبد الرحمن قال اخبرنا عيسى عن محمد بن ابي ليلى عن عطية العوفي عن ابي سعيد عن النبي ﷺ قال:"من رآني في المنام فقد رآني، إن الشيطان لا يتمثل بي" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ محمد بن أبي ليلى سيئ الحفظ، وعطية ضعيف، وأخرجه البخاري (٦٩٩٧)، وأحمد (١٥٢٢).
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے خواب میں میری زیارت کی اس نے حقیقتاً مجھے دیکھا، شیطان میری صورت نہیں بنا سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32493]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32493، ترقيم محمد عوامة 31111)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
3. ما قالوا فيما يخبر به الرجل من الرؤيا
وہ روایات جو اسلاف سے منقول ہیں ان خوابوں کے بارے میں جن کو کسی کے سامنے بیان نہیں کرنا چاہیے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31112 ترقیم الشثری: -- 32494
٣٢٤٩٤ - حدثنا سفيان بن عيينة عن ابي الزبير عن جابر (قال: جاء) (١) رجل إلى النبي ﷺ فقال: إني رايت كان عنقي ضربت، قال:"لم يخبو احدكم بلعب الشيطان (به) (٢) " (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (قال: قال رجل).
(٢) سقطة في: [ط].
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٢٦٨)، وأحمد (١٤٢٩٣).

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ گویا میری گردن اڑا دی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی اپنے ساتھ شیطان کے کھیلنے کو کیوں بیان کرتا ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32494]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32494، ترقيم محمد عوامة 31112)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31113 ترقیم الشثری: -- 32495
٣٢٤٩٥ - حدثنا وكيع قال حدثنا الاعمش عن ابي سفيان عن جابر قال: جاء رجل إلى النبي ﷺ فقال: يا رسول الله (رايت في المنام) (١) كان راسي قطع، قال: ⦗٦٨⦘ فضحك النبي ﷺ (و) (٢) قال:"إذا لعب الشيطان باحدكم (في منامه) (٣) فلا يحدث به الناس" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) (الواو) سقطة في: [ط].
(٣) سقطة في: [أ، ب، جـ، ط]
(٤) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه مسلم (٢٢٦٨)، وأحمد (١٤٣٨٣).

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے خواب میں کچھ یوں دیکھا ہے کہ میرا سر کاٹ دیا گیا، راوی فرماتے ہیں کہ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہنسے اور فرمایا جب تم میں سے کسی کے ساتھ شیطان خواب میں کھیلے تو وہ اس کو لوگوں کے سامنے بیان نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32495]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32495، ترقيم محمد عوامة 31113)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31114 ترقیم الشثری: -- 32496
٣٢٤٩٦ - حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي عن عمر بن سعيد بن ابي (الحسين) (١) قال: حدثني عطاء بن ابي رباح عن ابي هريرة قال: جاء رجل (إلى) (٢) النبي ﷺ فقال: إني رايت في المنام كان راسي (ضربت) (٣) فرايته بيدي هذه، قال: فقال (٤) رسول الله ﷺ:"يعمد الشيطان إلى احدكم فيتهول (له) (٥) ثم يغدو فيخبر الناس" (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط]: (الحسن).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [هـ]: (ضرب).
(٤) في [ط، هـ]: زيادة (له).
(٥) سقط من: [ط].
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (٨٧٦٣)، وابن ماجه (٣٩١١)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (٩١٣).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا کہ میں نے خواب دیکھا کہ میرا سر کاٹ دیا گیا ہے اور پھر میں نے اپنا سر اپنے اس ہاتھ میں رکھا ہوا دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ شیطان تم میں سے کسی کے پاس خوفناک شکل میں آتا ہے اور اسے خوف میں مبتلا کرتا ہے، اور پھر وہ آدمی صبح کے وقت یہ بات لوگوں کو بتانا شروع کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32496]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32496، ترقيم محمد عوامة 31114)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31115 ترقیم الشثری: -- 32497
٣٢٤٩٧ - حدثنا (١) معاوية بن هشام عن سفيان (عن) (٢) ابي إسحاق عن حارثة ابن مضرب ان رجلا راى رؤيا من صلى الليلة في المسجد دخل الجنة فخرج عبد الله بن مسعود وهو يقول: اخرجوا (لا تغتروا) (٣) ، فإنما هي نفخة شيطان (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: زيادة (أبو).
(٢) سقط من: [ك].
(٣) في [أ، جـ، ط، ك]: (لا تغذبوا)، وفي حاشية [ب]: (تغتروا).
(٤) صحيح.

حضرت حارثہ بن مضرّب نقل کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے خواب میں دیکھا کہ جس شخص نے آج رات مسجد میں نماز پڑھی وہ جنت میں داخل ہوگا، یہ سن کر حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہوئے نکلے کہ نکل جاؤ، دھوکہ نہ کھاؤ، کیونکہ یہ شیطانی وسوسہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32497]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32497، ترقيم محمد عوامة 31115)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. ما قالوا فيها يخبره النبي ﷺ (من) الرؤيا
وہ روایات جو اسلاف سے منقول ہیں ان خوابوں کے بارے میں جو نبی کریمعلیہ السلام بیان فرما دیا کرتے تھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31116 ترقیم الشثری: -- 32498
٣٢٤٩٨ - حدثنا محمد بن بشر قال حدثنا محمد بن (عمرو عن) (١) ابي سلمة عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"رايت في يدي (سوارين) (٢) (من) (٣) ذهب فنفختهما (فاولتهما) (٤) هذين الكذابين: مسيلمة والعنسي" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (عمرو وعن).
(٢) في [جـ، ك]: (سواري).
(٣) في [ط]: (عن)، وسقطة في: [جـ، ك].
(٤) في [ك]: (فأولهما)، وفي [ط]: (فأدلتهما).
(٥) حسن؛ محمد بن عمرو بن علقمة صدوق، أخرجه البخاري (٤٣٧٥)، ومسلم (٢٢٧٤).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے خواب میں اپنے ہاتھوں میں سونے کے کنگن دیکھے، پس میں نے ان پر پھونک دیا، ان کنگنوں کی تعبیر میں نے یہ لی کہ یہ دو جھوٹے ہیں۔ مسیلمہ اور عنسی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32498]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32498، ترقيم محمد عوامة 31116)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31117 ترقیم الشثری: -- 32499
٣٢٤٩٩ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: قال رسول الله ﷺ:"رايت (كان) (١) في يدي سوارين من ذهب فكرهتهما فنفختهما فذهبا: كسرى وقيصر" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (كأنما)، وسقط من: [هـ].
(٢) مرسل؛ الحسن تابعي.

حضرت حسن سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا میرے دونوں ہاتھوں میں سونے کے کنگن ہیں، مجھے وہ کنگن برے لگے تو میں نے ان پر پھونک دیا جس سے وہ اُڑ گئے، ایک کسریٰ اور ایک قیصر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32499]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32499، ترقيم محمد عوامة 31117)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں