🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. ما قالوا فيها يخبره النبي ﷺ (من) الرؤيا
وہ روایات جو اسلاف سے منقول ہیں ان خوابوں کے بارے میں جو نبی کریمعلیہ السلام بیان فرما دیا کرتے تھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31118 ترقیم الشثری: -- 32500
٣٢٥٠٠ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن مسلم قال: (اتى) (١) رجل إلى النبي ﷺ فقال: يا رسول الله، رايت رجلا يخرج من الارض، وعلى راسه رجل في يده مرزبة من حديد، كلما اخرج راسه ضرب راسه فيدخل في الارض ثم يخرج من مكان آخر فياتيه فيضرب راسه، (قال) (٢) :"ذاك ابو جهل بن هشام، لا يزال (يصنع) (٣) به ذلك إلى يوم القيامة" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (أنا).
(٢) في [جـ، ك]: (فقال).
(٣) في [ط]: (يضع).
(٤) مرسل؛ مسلم بن صبيح تابعي.

حضرت مسلم رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے خواب میں ایک آدمی کو زمین سے نکلتے ہوئے دیکھا، اس کے سر پر ایک آدمی نگران تھا جس کے ہاتھ میں لوہے کا گرز تھا، جب بھی وہ زمین سے سر نکالتا وہ آدمی اس کے سر پر گرز مارتا جس سے وہ پھر زمین میں دھنس جاتا، پھر وہ دوسری جگہ سے نکلتا تو پھر وہ آدمی اس کے پاس آ کر اس کے سر پر گُرز مارتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ شخص ابو جھل بن ہشام ہے اس کے ساتھ قیامت تک یہی کیا جاتا رہے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32500]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32500، ترقيم محمد عوامة 31118)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31119 ترقیم الشثری: -- 32501
٣٢٥٠١ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن حصين عن عبد الرحمن بن ابي ليلى قال: قال رسول الله ﷺ (لابي بكر) (١) : (إني (رايت) (٢) يتبعني غنم سود يتبعها غنم (عفر) (٣) "، فقال ابو بكر: يا رسول الله، هذه العرب تتبعك تتبعها العجم، قال: قال رسول الله ﷺ:"كذلك عبرها الملك (٤) " (٥)

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: زيادة (لأبي بكر).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (رأيتني).
(٣) في [جـ]: (عقر).
(٤) في [أ]: زيادة (السحر).
(٥) مرسل؛ عبد الرحمن بن أبي ليلى تابعي، أخرجه أبو نعيم في تاريخ أصبهان ١/ ٢٨، وأبوبكر الشافعي في الغيلانيات ١/ ٨٠ (٣١)، وأخرجه الثعلبي في التفسير من طريق رجل من الصحابة ٦/ ٣٠٩، وأخرجه الحاكم ٤/ ٣٩٥ من طريق أبي أيوب، وأخرجه الدولابي (٤٦) من حديث أبي بكر.

حضرت عبد الرحمن ابن ابی لیلیٰ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے پیچھے کالی بھیڑیں چل رہی ہیں اور ان کے پیچھے خاکی رنگ کی بھیڑیں ہیں، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا یارسول اللہ! یہ عرب ہیں جو آپ کی پیروی کریں گے اور ان کے پیچھے عجمی لوگ چلیں گے، راوی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فرشتے نے بھی اس خواب کی یہی تعبیر بتائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32501]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32501، ترقيم محمد عوامة 31119)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31120 ترقیم الشثری: -- 32502
٣٢٥٠٢ - حدثنا ابن إدريس عن ابيه عن (الحر) (١) بن (الصياح) (٢) قال: قال رسول الله ﷺ:"كذلك عبرها الملك (بالسحر) " (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أحمر).
(٢) في [أ، ب]: (وضاح)، وكذلك: [جـ، ك]، وفي [ط]: (وضاج).
(٣) سقطة في: [أ].
(٤) مرسل؛ الحر بن الصياح ليس صحابيًا.

حضرت حرّ بن صیاّح فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہی تعبیر فرشتے نے بھی صبح کے وقت بتائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32502]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32502، ترقيم محمد عوامة 31120)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31121 ترقیم الشثری: -- 32503
٣٢٥٠٣ - حدثنا يزيد قال اخبرنا سفيان بن حسين عن الزهري عن (عبيد الله) (١) بن عبد الله بن عتبة عن ابن عباس قال: جاء رجل إلى النبي ﷺ فقال: إني رايت ظلة (تنطف) (٢) سمنا وعسلا، وكان الناس ياخذون منها، فبين مستكثر ⦗٧١⦘ وبين مستقل وبين ذلك، وكان (سببا) (٣) دلى من السماء فجئت (فاخذت) (٤) به فعلوت، فاعلاك الله، ثم جاء رجل من بعدك فاخذ به (فعلا) (٥) فاعلاه الله، ثم جاء رجل من (بعدكما) (٦) فاخذ به (٧) فعلا فاعلاه الله، [ثم جاء رجل من بعدكم فاخذ به (فانقطع) (٨) به ثم وصل له فعلا (فاعلاه الله) (٩) ] (١٠) ، فقال ابو بكر: (ائذن لي يا رسول الله) (١١) فاعبرها، فاذن له فقال: اما الظلة فالإسلام واما السمن والعسل فالقرآن، واما السبب فما انت عليه، تعلو فيعليك الله، ثم يكون رجل من بعدك على منهاجك فيعلو فيعليه الله، ثم (يكون) (١٢) رجل من بعدكما فياخذ باخذكما فيعلو فيعليه الله، ثم يكون رجل من بعدكم على منهاجكم ثم يقطع به ثم يوصل له فيعلو فيعليه الله، قال: اصبت يا رسول الله؟ قال:" (اصبت) (١٣) واخطات"، قال: اقسمت يا رسول الله لتخبرني قال:" (لا) (١٤) تقسم" (١٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، ب]: (تنظف).
(٣) في [ك]: (سبيك).
(٤) في [ك]: (وأخذت).
(٥) في [ك]: (فعلا بي).
(٦) في [ك]: (بعدكم).
(٧) في [ك]: زيادة (ثم قطع به ثم وصل له).
(٨) في [جـ]: (ثم انقطع).
(٩) في [هـ]: (به).
(١٠) سقط ما بين المعكوفين من: [ك].
(١١) في [جـ، ك]: (يا رسول اللَّه ائذن لي).
(١٢) سقط من: [هـ].
(١٣) في [جـ]: (أصابت).
(١٤) سقط من: [ك].
(١٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٧٠٤٦)، ومسلم (٢٢٦٩).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا میں نے ایک بادل دیکھا جس سے گھی اور شہد ٹپک رہا تھا اور لوگ اس میں سے لے رہے ہیں، پس بعض زیادہ لے رہے ہیں اور بعض کم اور بعض ان کے درمیان، اس دوران آسمان سے ایک رسّی لٹکائی گئی پس آپ تشریف لائے اور آپ نے اس رسّی کو پکڑا اور اوپر چڑھ گئے۔ پس اللہ تعالیٰ آپ کو بلندیوں پر لے گئے، پھر آپ کے بعد ایک آدمی آئے انہوں نے بھی رسّی کو پکڑا اور چڑھنے لگے، پس اللہ تعالیٰ نے ان کو بھی بلندیوں پر پہنچا دیا، پھر آپ دونوں کے بعد ایک اور آدمی آئے انہوں نے رسّی کو پکڑا اور چڑھنے لگے، اللہ نے ان کو بھی اوپر پہنچا دیا، پھر آپ تینوں کے بعد ایک آدمی نے اس رسّی کو پکڑا تو وہ رسّی کاٹ دی گئی، پھر اس کو جوڑا گیا تو وہ آدمی بھی اوپر چڑھنے لگے اور اللہ نے ان کو بھی اوپر پہنچا دیا۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے اجازت دیجیے کہ میں اس خواب کی تعبیر بیان کروں، آپ نے اس کی اجازت دے دی، انہوں نے فرمایا کہ بادل سے مراد اسلام ہے، اور گھی اور شہد سے مراد قرآن ہے، اور رسّی سے مراد وہ راستہ ہے جس پر آپ چل رہے ہیں اور بلندیوں پر چڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ پس اللہ تعالیٰ آپ کو بلندیوں پر پہنچا دیں گے، پھر آپ کے بعد ایک آدمی آپ کے نقش قدم پر چلتا ہوا بلندیوں پر چڑھتا چلا جائے گا، پس اللہ تعالیٰ اس کو بھی اوپر پہنچا دیں گے، پھر ایک آدمی آپ دونوں کے بعد آپ کے نقش قدم پر چلے گا اور بلندی کی طرف جائے گا، اللہ تعالیٰ اس کو بھی اوپر پہنچا دیں گے، پھر آپ تینوں کے بعد ایک آدمی آپ کے نقش قدم پر چلے گا، پھر اس کے سامنے ایک رکاوٹ آئے گی، پھر وہ رکاوٹ ہٹ جائے گی، پس وہ بلندیوں کی طرف چلے گا، اور اللہ تعالیٰ اس کو بھی بلندی پر پہنچا دیں گے۔ اس کے بعد انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں نے صحیح تعبیر بیان کی؟ آپ نے فرمایا تم نے صحیح تعبیر بھی بیان کی اور غلطی بھی کی، انہوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! میں آپ کو قسم دیتا ہوں کہ آپ مجھے ضرور بتلائیں، آپ نے فرمایا قسم نہ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32503]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32503، ترقيم محمد عوامة 31121)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31122 ترقیم الشثری: -- 32504
٣٢٥٠٤ - حدثنا قبيصة بن عقبة عن حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن عبد الرحمن بن ابي بكرة عن ابيه قال: وفدنا مع زياد إلى معاوية فما اعجب بوفد (ما) (١) اعجب بنا (٢) فقال: يا ابا بكرة، (حدثنا) (٣) بشيء سمعته من رسول الله ﷺ قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول -وكانت تعجبه الرؤبا الحسنة (يسال) (٤) عنها (فسمعته يقول) (٥) :"رايت ميزانا انزل من السماء فوزنت فيه انا وابو بكر فرجحت بابي بكر، ووزن ابو بكر وعمر فرجح ابو بكر، ثم وزن عمر وعثمان فرجح عمر بعثمان، ثم رفع الميزان إلى السماء"، فقال رسول الله ﷺ:"خلافة نبوة ثم يؤتي الله الملك من يشاء"، قال: (فزج) (٦) في (اقفيتنا) (٧) فاخرجنا (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [جـ، ك]: زيادة (قال).
(٣) في [هـ]: (حدثني).
(٤) في [جـ، ك]: (سئل).
(٥) في [أ، ط، هـ]: (فيقول).
(٦) في [هـ]: (فخرج).
(٧) في [أ، ط، هـ]: (أفنيتنا).
(٨) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد (٢٠٥٠٢)، وأبو داود (٤٦٣٥)، والطيالسي (٨٦٦)، وأبو عبيد في غريب الحديث ٣/ ١٠٠، ويعقوب في المعرفة ٣/ ٣٥٥، وابن أبي عاصم في السنة (١١٣١)، والبزار (٣٦٥٢)، والطحاوي في شرح المشكل (٣٣٤٨)، والبيهقي في دلائل النبوة ٦/ ٣٤٢، وبنحوه أخرجه الترمذي (٢٢٨٧)، والنسائي في الكبرى (٨١٣٦)، والحاكم ٣/ ٧٠.

حضرت عبد الرحمن بن ابی بکرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا کہ ہم زیاد کے ساتھ ایک وفد کی شکل میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، وہ کسی وفد سے اتنے خوش نہیں ہوئے جتنا ہم سے خوش ہوئے، راوی فرماتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: اے ابو بکرہ! ہمیں کوئی ایسی بات بیان کیجئے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو، انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا جبکہ آپ کو اچھے خواب پسند تھے جن کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا جاتا تھا، آپ فرما رہے تھے کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ آسمان سے ایک ترازو اتاری گئی، پس اس میں میرا اور ابوبکر کا وزن کیا گیا پس میں ابوبکر سے جھک گیا، پھر ابوبکر اور عمر کا وزن کیا گیا تو ابوبکر جھک گئے، پھر عمر اور عثمان کو تولا گیا تو عمر عثمان سے جھک گئے، پھر ترازو آسمان کی طرف اٹھا لیا گیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ خلافتِ نبوت ہے، اس کے بعد اللہ تعالیٰ جس کو چاہیں گے حکومت عطا فرمائیں گے، حضرت ابو بکرہ فرماتے ہیں کہ پھر ہمیں گدّی سے پکڑ کر نکال دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32504]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32504، ترقيم محمد عوامة 31122)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31123 ترقیم الشثری: -- 32505
٣٢٥٠٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا (وهيب) (١) قال: حدثني موسى بن عقبة قال: حدثني سالم عن رؤيا رسول الله ﷺ في وباء المدينة عن عبد الله بن عمر عن ⦗٧٣⦘ النبي ﷺ قال:"رايت امراة سوداء (ثائرة) (٢) الراس خرجت من المدينة حتى قذفت (بمهيعة) (٣) ، فاولت ان وباء المدينة نقل إلى مهيعة" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (وهب).
(٢) في [ط]: (ثابرة).
(٣) في [جـ، ك]: (مهيعة).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٧٠٣٨)، وأحمد (٥٨٤٩).

حضرت موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت سالم رحمہ اللہ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے واسطے سے مدینہ کی وباء کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خواب بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے ایک کالے رنگ کی عورت کو دیکھا جس کے بال بکھرے ہوئے تھے کہ وہ مدینہ سے نکلی یہاں تک کہ مقام مہیعہ میں پہنچ کر ٹھہر گئی، میں نے اس کی تعبیر یہ لی کہ مدینہ کی وباء مہیعہ کی طرف منتقل کردی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32505]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32505، ترقيم محمد عوامة 31123)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31124 ترقیم الشثری: -- 32506
٣٢٥٠٦ - حدثنا ابو داود (١) عمر بن سعد عن (بدر) (٢) (بن) (٣) (عثمان) (٤) عن (عبيد الله) (٥) بن مروان عن ابي عائشة عن ابن عمر قال: خرج إلينا رسول الله ﷺ ذات غداة فقال:"رايت آنفا اني اعطيت الموازين والمقاليد، فاما المقاليد فهذه (المفاتيح) (٦) (واما الموازين فهي التي تزنون بها) (٧) ، فوضعت في كفة، ووضعت امتي في كفة، فرجحت بهم، (ثم جيء) (٨) بابي بكر فرجح، (ثم جيء بعمر فرجح) (٩) ، ثم جيء بعثمان فرجح"، (قال:"ثم) (١٠) رفعت"، قال: فقال له رجل: فاين نحن؟ قال:"حيث جعلتم انفسكم" (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط]: زيادة (عن).
(٢) في [جـ]: (زيد).
(٣) في [ط]: (عن).
(٤) في [ك]: (حسان)، وفي [أ، ب، جـ، ط]: (غسان).
(٥) في [ط]: (عبد اللَّه).
(٦) في [ط]: (مفاتح).
(٧) سقطة من: [أ، ب، جـ، ط].
(٨) في [أ، ط، هـ]: (فجيء).
(٩) سقطة من: [ب].
(١٠) في [ط]: (ثم قال).
(١١) مجهول؛ لجهالة أبي عائشة، وعبيد اللَّه بن مروان، أخرجه أحمد (٥٤٦٩)، وعبد بن حميد (٨٥٠)، وابن عساكر ٣٨/ ١١٦، وعبد اللَّه بن أحمد في زوائد فضائل الصحابة (٢٢٨)، والآجري في الشريعة (١٣٣٣)، وابن أبي عاصم في السنة (١١٣٨).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ ایک صبح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف نکلے اور فرمایا کہ میں نے ابھی دیکھا ہے کہ مجھے ترازو اور کنجیاں دی گئی ہیں، کنجیاں تو یہی چابیاں ہیں، اور ترازو وہی ہیں جن سے تم تولتے ہو، مجھے ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری امت کو ایک پلڑے میں رکھا گیا پس میں ان سے جھک گیا، پھر ابوبکر کو لایا گیا اور ان کا وزن کیا گیا تو وہ جھک گیا پھر عمر کو لایا گیا اور ان کا وزن کیا گیا وہ بھی جھک گئے، پھر عثمان کو لایا گیا اور ان کو تولا گیا تو وہ بھی جھک گئے، آپ نے فرمایا کہ پھر ترازو کو اٹھا لیا گیا۔ راوی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے آپ سے عرض کیا کہ پھر ہم کہاں ہوں گے؟ آپ نے فرمایا کہ جس جگہ تم اپنے آپ کو رکھو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32506]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32506، ترقيم محمد عوامة 31124)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31125 ترقیم الشثری: -- 32507
٣٢٥٠٧ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: حدثنا (عبيد الله) (٢) بن عمر قال: حدثني ابو بكر بن سالم عن سالم بن عبد الله عن ابيه (ان) (٣) رسول الله (صلى الله) (٤) عليه وسلم قال:"رايت في النوم كاني انزع بدلو بكرة على قليب فجاء ابو بكر فنزع دلوا او دلوين فنزع نزعا ضعيفا والله يغفر له، ثم جاء عمر بن الخطاب (فاستقى) (٥) فاستحالت غربا، فلم ار عبقريا (من الناس) (٦) (يفري) (٧) (فريه) (٨) حتى روى الناس وضربوا (بعطن) (٩) " (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (بشير).
(٢) في [ط]: (عبد اللَّه).
(٣) في [ك]: (قال: قال).
(٤) تكررت في: [ك].
(٥) في [هـ]: (فاستسقى).
(٦) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٧) في [ط]: (يقري).
(٨) في [ط]: (فريد).
(٩) في [هـ]: (العطن)، وفي [ط]: (بطعن).
(١٠) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٦٨٢)، ومسلم (٢٣٩٣).

حضرت سالم اپنے والد حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک کنویں پر لگی چرخی کے ڈول کو کھینچ رہا ہوں، پس ابوبکر آئے اور انہوں نے ایک یا دو ڈول نکالے، پس انہوں نے کمزوری کے ساتھ کھینچا اور اللہ تعالیٰ ان کو معاف فرما دیں گے، پھر عمر بن خطاب آئے اور انہوں نے پانی نکالنا شروع کیا تو وہ ڈول بہت بڑے ڈول کی شکل اختیار کر گیا، میں نے کوئی ایسا زور آور شخص نہیں دیکھا جو ان جیسا عمدہ کام کرنے والا ہو، یہاں تک کہ لوگ سیراب ہوگئے اور اپنے اونٹوں کو پانی کے قریب ٹھہرانے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32507]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32507، ترقيم محمد عوامة 31125)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31126 ترقیم الشثری: -- 32508
٣٢٥٠٨ - حدثنا هوذة بن خليفة قال: حدثنا (عوف) (١) عن ابي رجاء قال: حدثنا سمرة بن جندب قال: كان رسول الله ﷺ (مما) (٢) يقول لاصحابه:"هل راى احد منكم رؤيا" فيقص عليه ما شاء الله ان يقص، فقال لنا ذات غداة:"إني اتاني الليلة آتيان او اثنان -الشك من هوذة- (فقالا) (٣) لي: انطلق، فانطلقت معهما، ⦗٧٥⦘ وإنا اتينا على رجل مضطجع وإذا آخر قائم عليه بصخرة (وإذا هو يهوي بالصخرة) (٤) لراسه فيثلغ (٥) راسه فيتدهده الحجر هاهنا فياخذه ولا يرجع إليه [حتى (يصح) (٦) راسه] (٧) كما كان، ثم يعود عليه فيفعل به مثل المرة الاولى، قال: قلت لهما: سبحان الله ما هذا؟ فقالا لي: انطلق (٨) ، فانطلقنا حتى اتينا على رجل مستلق لقفاه فإذا آخر قائم عليه بكلوب من حديد وإذا هو ياتي احد شقي وجهه فيشرشر (شدقه إلى) (٩) قفاه وعينه إلى قفاه ومنخره إلى قفاه، ثم يتحول إلى الجانب الآخر فيفعل به مثل ذلك فما يفرغ منه حتى (يصبح) (١٠) ذلك الجانب كما كان، ثم يعود عليه فيفعل به كما (فعل) (١١) في المرة الاولى، فقلت لهما: سبحان الله ما هذا؟ قال: (قالا) (١٢) لي: انطلق انطلق، فانطلقنا حتى اتينا على مثل بناء التنور، قال: فاحسب انه قال: سمعنا فيه لغطا واصواتا، (فانطلقنا) (١٣) فإذا فيه رجال ونساء عراة، وإذا هم ياتيهم (لهب) (١٤) من اسفل منهم، فإذا اتاهم ذلك (اللهب) (١٥) ⦗٧٦⦘ ضوضوا، قال: قلت لهما: ما هؤلاء؟ قال: قالا لي: انطلق انطلق، قال: فانطلقنا حتى اتينا على نهر حسبت انه قال: احمر مثل الدم، فإذا في النهر رجل يسبح، وإذا على شاطئ النهر رجل قد جمع عنده حجارة كثيرة، وإذا ذلك السابح يسبح ما (سبح) (١٦) ثم ياتي ذلك الذي قد جمع (١٧) الحجارة فيفغر له فاه فيلقمه حجرا فيذهب فيسبح ما (سبح) (١٨) ، ثم ياتي ذلك الذي كلما رجع فغر له فاه فالقمه الحجر، قال: قلت: ما هذا؟ (قال) (١٩) : (قالا) (٢٠) لي: انطلق انطلق، قال: فانطلقنا فاتينا على رجل كريه المرآة كاكره ما انت راء رجلا مرآة وإذا هو عند نار يحثها ويسعى حولها، قال: قلت لهما: ما هذا؟ (قال) (٢١) : (قالا) (٢٢) لي: انطلق انطلق، فانطلقنا حتى اتينا على روضة (معتمة) (٢٣) فيها (من) (٢٤) كل نور الربيع، وإذا بين ظهراني الروضة رجل طويل لا اكاد ارى راسه طولا في السماء، وإذا حول الرجل (من اكثر) (٢٥) ولدان رايتهم قط، (واحسنه) (٢٦) قال: قلت لهما: ما هذا وما هولاء؟ قال: ⦗٧٧⦘ (قالا) (٢٧) لي: انطلق (انطلق) (٢٨) ، فانطلقنا فانتهينا إلى (درجة) (٢٩) عظيمة لم ار قط درجة اعظم منها ولا احسن، قال: (قالا) (٣٠) لي: ارق فيها، فارتقيتها فانتهينا إلى مدينة مبنية بلبن ذهب ولبن فضة، قال: فاتينا باب المدينة فاستفتحناها ففتح لنا فدخلناها، فتلقانا فيها رجال شطر من خلقهم كاحسن ما انت راء، وشطر كاقبح ما انت راء، قال: (قالا) (٣١) لهم: اذهبوا فقعوا في ذلك النهر، قال: فإذا نهر معترض يجري كان ماءه (المحض) (٣٢) بالبياض قال: فذهبوا فوقعوا فيه ثم رجعوا إلينا وقد ذهب السوء عنهم وصاروا في احسن صورة، قال: (قالا) (٣٣) (لي) (٣٤) : هذه جنة عدن، وها هو ذاك منزلك، قال: [ (فسما) (٣٥) بصري صعدا فإذا قصر مثل الربابة البيضاء، قالا لي: هذاك منزلك، قال] (٣٦) : قلت لهما: بارك الله فيكما ذراني (فلادخله) (٣٧) ، قال: قالا لي: اما الآن فلا وانت داخله، قال: قلت لهما: إني قد رايت هذه الليلة عجبا فما هذا الذي رايت؟ قال: قالا: اما إنا سنخبرك، اما الرجل الاول الذي اتيت عليه يثلغ راسه بالحجر فإنه رجل ياخذ القرآن وينام عن الصلاة ⦗٧٨⦘ المكتوبة، واما الرجل الذي اتيت (عليه) (٣٨) يشرشر شدقه وعينه (٣٩) ومنخره إلى قفاه فإنه رجل يغدو من بيته فيكذب الكذبة تبلغ الآفاق، واما الرجال والنساء العراة الذين في مثل التنور فإنهم الزناة والزواني، واما الرجل الذي يسبح في النهر ويلقم الحجارة فإنه آكل الربا، واما الرجل الذي عند النار كريه المرآة فإنه مالك خازن جهنم، واما الرجل الطويل الذي في الروضة فإنه إبراهيم، واما الولدان الذين حوله فكل مولود مات على الفطرة"، قال: فقال بعض المسلمين: يا رسول الله واولاد المشركين؟ قال [رسول الله ﷺ:"واولاد المشركين] (٤٠) واما القوم الذين شطر منهم كاقبح ما رايت وشطر كاحسن ما رايت فإنهم قوم خلطوا عملا صالحا وآخر سيئا فتجاوز الله عنهم" (٤١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (عون).
(٢) سقط في: [ب].
(٣) في [هـ]: (فقال).
(٤) في [ط]: سقطة.
(٥) في [هـ]: زيادة (بها).
(٦) في [أ، ب]: (يصلح).
(٧) سقط من: [ك].
(٨) في [هـ]: زيادة (انطلق) مكررة.
(٩) زيادة من: [هـ].
(١٠) في [أ، ب]: (يصح).
(١١) في [أ، ب، ط، هـ]: (يفعل).
(١٢) في [ط]: (قال).
(١٣) في [ك]: (فاطلعنا).
(١٤) في [هـ]: (لهيب).
(١٥) في [ط]: (اللهيب).
(١٦) في [ط، هـ]: (يسبح).
(١٧) في [ك]: زيادة (عنده)، وفي [جـ]: (هذه).
(١٨) في [ط، هـ]: (يسبح).
(١٩) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢٠) سقط من: [ب].
(٢١) سقط من: [جـ، ك].
(٢٢) في [ط]: (قال).
(٢٣) في [هـ]: (معشبة).
(٢٤) في [ط]: (عن).
(٢٥) في [ط]: (أكثر من).
(٢٦) في [أ، ط، هـ]: (وأحسبه).
(٢٧) في [ط]: (قال).
(٢٨) سقط في: [ب، جـ].
(٢٩) في [هـ]: (دوحة).
(٣٠) كذا في: [أ، ب]، وفي بقية النسخ: (قال).
(٣١) في [ط]: (قال).
(٣٢) أي: اللبن الخالص لا ماء معه، وفي [هـ]: (لمحض).
(٣٣) في [ط]: (قال).
(٣٤) سقط من: [ط].
(٣٥) في [هـ]: (فبينما).
(٣٦) سقط من: [جـ، ح، ط].
(٣٧) في [ط]: (فلأ دخل).
(٣٨) سقط من: [أ، ب، ط].
(٣٩) في [هـ]: زيادة (إلى قفاه).
(٤٠) زائدة من: [هـ].
(٤١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٠٩٦)، ومسلم (٢٢٧٥)، وأحمد (٢٠٠٩٤).

حضرت سمرہ بن جندب سے روایت ہے کہ بسا اوقات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ سے فرمایا کرتے تھے کہ کیا تم میں سے کسی نے کوئی خواب دیکھا ہے؟ پس آپ پر جو اللہ تعالیٰ چاہتا بیان کیا جاتا، ایک صبح آپ نے ہم سے فرمایا: بیشک میرے پاس آج رات دو آدمی آئے، ”راوی نے ”آتیان“ کا لفظ بیان کیا یا ”اثنان“ کا،“ ان دو آدمیوں نے مجھ سے کہا چلو، میں ان کے ساتھ چل پڑا۔ ہم ایک آدمی کے پاس پہنچے جو لیٹا ہوا تھا اور دوسرا آدمی اس کے سرہانے ایک چٹان اٹھائے کھڑا تھا، اچانک اس نے اس کے سر پر چٹان پھینک کر اس کا سر کچل دیا، پس پتھر لڑھک کر کچھ دور چلا گیا، وہ آدمی جا کر اس پتھر کو اٹھاتا ہے اور ابھی اس لیٹے ہوئے آدمی کے پاس نہیں پہنچتا کہ اس کا سر پہلے کی طرح صحیح سلامت ہوجاتا ہے، پھر وہ اس کے ساتھ پہلے والا عمل دہراتا ہے، آپ فرماتے ہیں میں نے کہا سبحان اللہ! یہ کیا ہے؟ وہ کہنے لگے چلو۔ پھر ہم چلے یہاں تک کہ ایک آدمی کے پاس پہنچے جو گدّی کے بل لیٹا ہوا ہے، اور دوسرا آدمی اس کے قریب لوہے کا آنکڑا اٹھائے کھڑا ہے اور وہ اس لیٹے ہوئے آدمی کے ایک کلّے کے قریب آ کر اس کے کلّے کو گدّی تک چیر دیتا ہے اور اس کی آنکھ کو بھی گدّی تک چیردیتا ہے اور نتھنے کو بھی گدّی تک چیر دیتا ہے، پھر دوسری جانب آتا ہے اور اس کے ساتھ بھی یہی فعل کرتا ہے، وہ اس دوسرے سے کلّے سے فارغ نہیں ہوتا کہ پہلی جانب پہلے کی طرح صحیح و تندرست ہوجاتی ہے، پھر وہ دوسری مرتبہ وہی عمل کرتا ہے جو اس نے پہلی مرتبہ کیا تھا، میں نے اپنے دونوں ساتھیوں سے کہا: سبحان اللہ! یہ کیا ہے؟ آپ فرماتے ہیں کہ وہ مجھ سے کہنے لگے کہ آپ چلے چلیے۔ پھر ہم چلے یہاں تک کہ ہم ایک تنور جیسی عمارت کے پاس پہنچے، راوی فرماتے ہیں کہ غالباً آپ نے یہ فرمایا کہ ہم نے اس تنور میں شوروغل کی آوازیں سنیں، ہم نے اس عمارت میں جھانکا تو اس میں ننگے مرد اور ننگی عورتیں تھیں، اور نیچے سے آگ کے شعلے آتے ہیں، پس جب ان کے پاس آگ کے شعلے آتے ہیں تو وہ چیخ و پکار کرتے ہیں، آپ فرماتے ہیں کہ میں نے ان دونوں سے کہا یہ کون لوگ ہیں؟ وہ کہنے لگے کہ آپ چلے چلیے۔ آپ فرماتے ہیں کہ پھر ہم چلے یہاں تک کہ ہم ایک نہر پر پہنچے، راوی کہتے ہیں کہ غالباً آپ نے فرمایا: کہ وہ سرخ رنگ کی نہر تھی، خون جیسے رنگ کی، وہاں یہ دیکھا کہ نہر کے اندر ایک آدمی تیر رہا ہے اور نہر کے کنارے ایک آدمی ہے جس نے اپنے ارد گرد بہت سے پتھر اکٹھے کر رکھے ہیں وہ تیرنے والا اپنی بساط کے مطابق تیرتا ہوا اس آدمی کے پاس پہنچتا ہے جس نے اپنے گرد پتھر اکٹھے کر رکھے ہیں اور اس کے سامنے پہنچ کر اپنا منہ کھولتا ہے چناچہ وہ اس کے منہ میں پتھر ڈال دیتا ہے، پھر وہ جا کر اپنی بساط کے مطابق تیرتا ہے، پھر اس آدمی کے پاس واپس آتا ہے، جب بھی واپس آتا ہے اپنا منہ کھولتا ہے اور وہ اس کے منہ میں پتھر ڈال دیتا ہے، آپ نے فرمایا کہ میں نے کہا یہ کیا ہے؟ وہ مجھ سے کہنے لگے آپ چلے چلیے۔ آپ فرماتے ہیں کہ ہم چلے یہاں تک کہ ہم ایک نہایت بد صورت شخص کے پاس پہنچے، ایسا بد صورت کہ کسی نے اس جیسا بدصورت نہیں دیکھا ہوگا، اور ہم نے دیکھا کہ اس کے پاس آگ ہے جس کو وہ بھڑکا رہا ہے اور اس کے گرد چکّر لگا رہا ہے، آپ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے دونوں ساتھیوں سے کہا کہ یہ کیا ہے؟ انہوں نے مجھ سے کہا: چلے چلیے۔ چنانچہ ہم چلے یہاں تک کہ ہم پہنچے ایک باغ میں، جس کے اندر موسم بہار کے ہمہ اقسام کے پھول نکل رہے تھے، اور ہم نے باغ کے درمیان ایک لمبے قد کے آدمی کو دیکھا، میں آسمان کی طرف اس کے سر کی اونچائی کو ٹھیک طرح سے دیکھ نہیں پا رہا تھا، اور میں نے دیکھا کہ اس آدمی کے گرد بہت زیادہ تعداد میں اور بہت خوب رو بچے تھے، آپ نے فرمایا کہ میں نے ان دونوں سے کہا کہ یہ شخص کون ہے؟ اور یہ بچے کون ہیں؟ آپ فرماتے ہیں کہ انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ چلیے۔ الغرض ہم چلے اور ایک بڑی سیڑھی کے پاس پہنچے، میں نے اس سے پہلے اس سے بڑی اور اس سے اچھی سیڑھی نہیں دیکھی، آپ فرماتے ہیں کہ انہوں نے مجھ سے کہا کہ اس پر چڑھیے، میں اس پر چڑھا اور ہم ایک شہر میں پہنچے جو سونے اور چاندی کی اینٹوں سے بنا ہوا تھا، آپ فرماتے ہیں کہ ہم شہر کے دروازے پر آئے، اور ہم نے دورازہ کھلوانا چاہا تو ہمارے لیے دروازہ کھول دیا گیا، چناچہ ہم اس میں داخل ہوئے تو ہمیں کچھ لوگ ملے جن کے جسم کا ایک حصّہ نہایت خوبصورت اور دوسرا حصّہ نہایت بدصورت، آپ فرماتے ہیں کہ میرے دونوں ساتھیوں نے ان لوگوں سے کہا کہ جاؤ اور اس نہر میں غوطہ لگاؤ میں نے دیکھا تو ایک نہر چل رہی تھی جس کا پانی انتہائی سفید تھا، آپ فرماتے ہیں کہ وہ گئے اور اس نہر میں کود گئے، پھر وہ ہمارے پاس ایسی حالت میں لوٹے کہ ان سے برائی جاتی رہی، اور وہ خوب صورت شکل میں بدل گئے۔ آپ فرماتے ہیں کہ وہ دونوں کہنے لگے یہ جنّتِ عدن ہے، اور یہ دیکھیے یہ آپ کا گھر ہے، آپ فرماتے ہیں کہ میری نظر اوپر کی طرف پڑی تو میں نے دیکھا کہ سفید بادل جیسا ایک محل ہے، انہوں نے مجھ سے کہا کہ یہی آپ کا گھر ہے، آپ فرماتے ہیں کہ میں نے ان دونوں سے کہا: اللہ تعالیٰ تم دونوں کو برکت دے، مجھے چھوڑ دو کہ میں اس میں داخل ہوجاؤں، آپ فرماتے ہیں کہ انہوں نے مجھ سے کہا: ابھی تو نہیں، لیکن آپ اس میں داخل ہوں گے۔ آپ فرماتے ہیں کہ میں نے ان دونوں سے کہا: میں نے آج رات عجیب چیزیں دیکھی ہیں، یہ جو میں نے دیکھا ہے کیا ہے؟ آپ فرماتے ہیں کہ ان دونوں نے کہا: ہم آپ کو ضرور بتائیں گے۔ وہ پہلا آدمی جس کے پاس آپ پہنچے تھے اور جس کا سر پتھر سے کچلا جا رہا تھا، وہ ایسا آدمی ہے جو قرآن حاصل کرتا ہے اور فرض نماز چھوڑ کر سویا رہتا ہے۔ اور وہ آدمی جس کے پاس آپ پہنچے تھے اور جس کا کلّہ، آنکھ اور نتھنا گدّی تک چیرا جا رہا تھا، وہ ایسا آدمی ہے جو صبح اپنے گھر سے نکلتا ہے اور ایسا جھوٹ بولتا ہے جو دنیا کے کناروں تک پہنچ جاتا ہے۔ اور وہ ننگے مرد اور عورتیں جو تنور جیسی عمارت میں تھے وہ زانی مرد اور زانیہ عورتیں ہیں۔ اور وہ آدمی جو نہر میں تیر رہا تھا اور اس کے منہ میں پتھر ڈالے جا رہے تھے وہ سود کھانے والا ہے۔ اور وہ بد صورت آدمی جو آگ کے پاس تھا وہ جہنم کا داروغہ مالک ہے۔ اور وہ لمبے قد کا آدمی جو باغ میں تھا وہ ابراہیم ہیں، اور ان کے گرد جو بچے تھے وہ ہر وہ بچہ ہے جو فطرت پر فوت ہوا۔ راوی فرماتے ہیں کہ بعض مسلمانوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اور مشرکین کی اولاد؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور مشرکین کی اولاد بھی۔ اور وہ لوگ جن کا ایک حصّہ نہایت بدصورت اور ایک حصّہ نہایت خوبصورت تھا، وہ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے نیک عمل کے ساتھ دوسرا برا عمل ملا دیا، تو اللہ تعالیٰ نے ان سے درگزر فرما لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32508]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32508، ترقيم محمد عوامة 31126)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31127 ترقیم الشثری: -- 32509
٣٢٥٠٩ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا حماد بن (سلمة) (١) عن عاصم ابن بهدلة عن المسيب بن رافع عن خرشة بن الحر قال: قدمت المدينة فجلست إلى مشيخة في المسجد اصحاب رسول الله ﷺ، قال: فجاء شيخ متوكئ على عصى له، فقال: القوم من سره ان ينظر إلى رجل من اهل الجنة فلينظر إلى هذا، قال: فقام خلف سارية فصلى ركعتين، فقمت إليه فقلت له: قال بعض القوم: كذا وكذا، فقال: (٢) الجنة لله يدخلها من يشاء، (و) (٣) إني رايت على عهد ⦗٧٩⦘ رسول الله ﷺ رؤيا، رايت كان رجلا (ياتي) (٤) فقال لي: انطلق فذهبت معه فسلك (بي) (٥) في (منهج) (٦) عظيم، (فعرضت) (٧) (لي) (٨) طريق عن يساري فاردت ان اسلكها فقيل: إنك (لست) (٩) من اهلها، ثم عرضت لي طريق عن يميني فسلكتها حتى (١٠) انتهيت إلى (جبل) (١١) (مزلق) (١٢) ، فاخذ بيدي [ (فادخلني) (١٣) فإذا انا على ذروته فلم اتقار ولم اتماسك، وإذا عمود من حديد في ذروته حلقة من ذهب، فاخذ بيدي] (١٤) (فزجل بي) (١٥) (حتى) (١٦) (اخذت) (١٧) بالعروة فقال: استمسك، فقلت: نعم، فضرب العمود برجله (فاستمسكت) (١٨) بالعروة، فقصصتها على رسول الله ﷺ فقال:"رايت خيرا، اما (المنهج) (١٩) العظيم فالمحشر، واما ⦗٨٠⦘ (الطريق) (٢٠) التي (عرض) (٢١) عن يسارك فطريق (اهل) (٢٢) النار ولست من اهلها، واما (الطريق) (٢٣) التي عرضت عن يمينك فطريق اهل الجنة، واما (الجبل) (٢٤) الزلق فمنزل الشهداء، واما العروة التي استمسكت بها فعروة الإسلام، فاستمسك بها حتى تموت" قال: فانا ارجو ان اكون من اهل الجنة، (قال) (٢٥) : فإذا (هو) (٢٦) عبد الله بن سلام (٢٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (مسلمة).
(٢) في [هـ]: زيادة (الحمد للَّه).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [هـ]: (أتاني)، وفي [ب]: (يأتيني).
(٥) سقط من: [ب].
(٦) في [أ، ب، ط]: (نهج).
(٧) في [أ، ب، ط]: (فعرض).
(٨) في جميع النسخ سوى [هـ]: (له).
(٩) في [ك]: (ليس).
(١٠) في [هـ]: زيادة (إذا).
(١١) في [أ، ب، جـ، ط]: (رجل).
(١٢) في [هـ]: (زلق).
(١٣) في [هـ]: (فرجل بي).
(١٤) سقط من: [أ، ب، ط].
(١٥) في [أ، ب، ط]: (فأدخلني)، وفي [ب، ك]: (فدخل بي)، وانظر: سنن النسائي (٧٦٣٣)، وسنن ابن ماجه (٣٩٢٠)، ومسند عبد بن حميد (٤٩٧).
(١٦) سقط من: [هـ].
(١٧) في [ك]: (آخذه).
(١٨) في [أ، ب، جـ، ك]: (واستمسكت)، وفي [ط]: (واستمسك).
(١٩) في [ك]: (النهج).
(٢٠) في [أ، ب، ط]: (الطارق).
(٢١) في [هـ]: (عرضت).
(٢٢) سقط من: [ط، هـ].
(٢٣) في [هـ]: (الطرق).
(٢٤) في [أ]: (خبل).
(٢٥) سقط من: [ك].
(٢٦) في [ب]: (هي).
(٢٧) صحيح؛ عاصم ثقة في غير زر وشقيق، وأخرجه مسلم (٢٤٨٤)، وأحمد (٢٣٧٩٠)، وأصله عند البخاري (٧٠١٤).

حضرت خرشہ بن حرّ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں مدینہ منورہ آیا اور میں مسجد میں کچھ عمر رسیدہ لوگوں کے پاس بیٹھ گیا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ تھے، فرماتے ہیں کہ ایک بزرگ لاٹھی ٹیکتے ہوئے تشریف لائے، لوگوں نے کہا جس کو خواہش ہو کہ کسی جنتی آدمی کو دیکھے وہ ان کو دیکھ لے، راوی فرماتے ہیں کہ وہ ایک ستون کے پیچھے کھڑے ہوگئے اور دو رکعتیں پڑھیں، میں اٹھ کر ان کے پاس گیا اور عرض کیا کہ بعض لوگ اس طرح کہہ رہے ہیں، انہوں نے جواب دیا کہ جنت میں تو اللہ تعالیٰ جس کو چاہیں گے داخل فرمائیں گے لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک خواب دیکھا تھا۔ میں نے دیکھا کہ ایک آدمی میرے پاس آیا اور مجھے کہا کہ چلیے، میں اس کے ساتھ چل دیا، وہ مجھے ایک بڑے راستہ کی طرف لے گیا، میرے بائیں جانب ایک اور راستہ پھیل گیا، میں نے چاہا کہ اس راستے پر چلوں تو کہا گیا کہ تو اس راستے والوں میں سے نہیں ہے، پھر میرے دائیں جانب ایک راستہ پھیل گیا، میں اس راستے پر چل پڑا یہاں تک کہ میں ایک چکنے پہاڑ پر پہنچا، اس آدمی نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے چڑھایا، یہاں تک کہ میں اس کی چوٹی پر پہنچ گیا لیکن میں ٹھہر نہیں پا رہا تھا اور میرے پاؤں نہیں جم رہے تھے، اس اثناء میں میں نے لوہے کا ایک ستون دیکھا جس کے بالائی حصّے پر سونے کا ایک دائرہ تھا، اس آدمی نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے دھکیلا یہاں تک کہ میں نے کڑے کو پکڑ لیا، اس نے کہا مضبوطی سے اس کو تھام لو، میں نے کہا ٹھیک ہے، اس نے ستون کو پاؤں سے ٹھوکر دی اور میں نے کڑے کو مضبوطی سے تھام لیا، میں نے یہ خواب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیان کیا، آپ نے فرمایا تم نے بھلائی کی چیز دیکھی ہے، بڑا راستہ تو میدانِ حشر ہے، اور وہ راستہ جو تمہارے بائیں جانب پھیلا وہ اہل جہنم کا راستہ ہے اور تم ان میں سے نہیں ہو، اور وہ راستہ جو تمہارے دائیں جانب پھیلا وہ اہل جنت کا راستہ ہے، اور چکنا پہاڑ شہداء کا مقام ہے، اور وہ کڑا جس کو تم نے تھاما تھا وہ اسلام کا کڑا ہے اس کو مضبوطی سے تھامے رکھو یہاں تک کہ تمہیں موت آجائے، وہ بزرگ صحابی فرمانے لگے مجھے امید ہے کہ میں اہل جنت میں سے ہوں گا، راوی فرماتے ہیں کہ معلوم ہوا کہ وہ صحابی عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32509]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32509، ترقيم محمد عوامة 31127)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں