مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
8. باب
ترقیم عوامۃ: 31147 ترقیم الشثری: -- 32528
٣٢٥٢٨ - حدثنا (المعلى) (١) بن منصور قال: حدثني يحيى بن حمزة عن يزيد ابن عبيدة عن ابي (عبيد) (٢) الله عن عوف بن مالك الاشجعي قال: قال رسول الله ﷺ:"الرؤيا على ثلاثة: منها تخويف من الشيطان ليحزن (به) (٣) ابن آدم، و (منه) (٤) الامر يحدث به نفسه في اليقظة (فيراه) (٥) في المنام، و (منه) (٦) جزء من ستة واربعين جزءا من النبوة" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (العلاء).
(٢) في [جـ]: (عبد).
(٣) في [هـ]: (بها).
(٤) في [هـ]: (منها).
(٥) في [ك]: (فراه).
(٦) في [هـ]: (منها).
(٧) حسن؛ يزيد بن عبيدة صدوق، أخرجه ابن ماجه (٣٩٠٧)، وابن حبان (٦٠٤٢)، والطبراني ١٨/ (١١٨)، والمزي ٣٢/ ٢٠٩، والبزار (٢٧٤٣)، وابن عساكر ٥٨/ ١٢٠، وذكره البخاري في التاريخ ٨٤/ ٣٤٨.
حضرت عوف بن مالک اشجعی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں، بعض خواب شیطان کی طرف سے ڈرانے کے لیے ہوتے ہیں تاکہ وہ اس کے ذریعے ابن آدم کو غمگین کرے، اور بعض وہ معاملات ہوتے ہیں جن کو آدمی بیداری میں سوچتا ہے تو وہ خواب میں نظر آجاتے ہیں، اور بعض خوا ب نبوت کا چھیالیسواں حصّہ ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32528]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32528، ترقيم محمد عوامة 31147)
ترقیم عوامۃ: 31148 ترقیم الشثری: -- 32529
٣٢٥٢٩ - حدثنا هوذة بن خليفة عن عوف عن محمد عن ابي هريرة عن النبي ﷺ قال:"الرويا ثلاث: (فالبشرى) (١) من الله، وحديث النفس، وتخويف من الشيطان، فإذا راى احدكم رؤيا تعجبه فليقصها (ان) (٢) شاء، وإذا راى شيئا يكرهه فلا يقصه على احد وليقم يصلي" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (فابشري).
(٢) في [هـ]: (لمن).
(٣) رجاله ثقات إلا هوذة فصدوق، ويظهر لي أن هذا اللفظ من كلام ابن سيرين كما في البخاري (٧٠١٧)، (قال محمد: وأنا أقول هذه، قال: وكان يقال: الرؤيا ثلاث) ويدل عليه ما في حديث أبي قتادة السابق برقم (٣٢٥٦٣)، والخبر أخرجه مسلم (٢٢٦٣)، وأبو داود (٥٠١٩)، وابن ماجه (٣٩٠٦)، والترمذي (٢٢٧٠).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں، بعض خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشخبری ہوتے ہیں، اور بعض خواب دل کی باتیں ہوتی ہیں، اور بعض خواب شیطان کی طرف سے ڈرانے کے لیے ہوتے ہیں، جب تم میں سے کوئی اچھا خواب دیکھے تو اس کو چاہیے کہ بیان کر دے اگر اس کا جی چاہے، اور جب کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو کسی کو نہ بتائے اور کھڑا ہو کر نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32529]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32529، ترقيم محمد عوامة 31148)
ترقیم عوامۃ: 31149 ترقیم الشثری: -- 32530
٣٢٥٣٠ - حدثنا ابو معاوية ووكيع عن الاعمش عن (ابي) (١) ظبيان عن علقمة قال: قال عبد الله: الرؤيا ثلاثة: حضور الشيطان، والرجل يحدث نفسه بالنهار فيراه بالليل، والرؤيا التي هي الرؤيا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من النسخ.
(٢) صحيح.
حضرت علقمہ سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ خواب تین طرح کے ہیں، بعض خواب شیطان کے آنے کی وجہ سے ہوتے ہیں، اور بعض اوقات آدمی دن کے دقت اپنے دل سے باتیں کرتا ہے تو اسی کو رات میں دیکھتا ہے، اور بعض حقیقی خواب ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32530]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32530، ترقيم محمد عوامة 31149)
9. ما ذكر عن عثمان ﵁ في الرؤيا
وہ روایات جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے خواب کے بارے میں مروی ہیں
ترقیم عوامۃ: 31150 ترقیم الشثری: -- 32531
٣٢٥٣١ - حدثنا (عفان) (١) قال: حدثنا وهيب قال: حدثنا داود (عن زياد) (٢) ابن عبد الله عن ام هلال بنت وكيع (عن) (٣) امراة عثمان قالت: اغفى عثمان فلما استيقظ قال: إن القوم يقتلونني، قلت: كلا، يا امير المؤمنين، قال: (إني) (٤) رايت رسول الله ﷺ وابا بكر وعمر، قال: (فقالوا) (٥) : افطر عندنا الليلة، او (قال) (٦) : إنك تفطر عندنا الليلة (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (عثمان).
(٢) سقطت من جميع النسخ، وسيأتي في الفضائل بإثباتها ١٢/ ٥٠ [٣٤٢١٨].
(٣) سقطت من جميع النسخ، وأثبتها من كتاب الفضائل [٣٤٢١٨]، ومصادر التخريج وكتب التراجم.
(٤) سقط من: [ط، هـ].
(٥) في [هـ]: (قالوا).
(٦) في [هـ]: (قالوا).
(٧) مجهول؛ لجهالة أم هلال بنت وكيع، وزياد، أخرجه ابن سعد ٣/ ٧٤، وابن شبة في أخبار المدينة ٢/ ٢٥٥، وعبد اللَّه بن أحمد في زوائد المسند (٥٣٦)، وزوائد الفضائل (٨١١)، وابن عساكر ٢٩/ ٣٨٧، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ١/ ٣٢٢.
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر ہلکی سی نیند طاری ہوئی، جب آپ بیدار ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ لوگ مجھے قتل کردیں گے۔ میں نے عرض کیا ہرگز نہیں ا ے امیر المومنین! آپ نے فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہ ما کو دیکھا ہے وہ فرما رہے تھے کہ آج رات ہمارے پاس افطاری کرو، یا یہ فرمایا کہ آپ آج رات ہمارے پاس افطاری کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32531]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32531، ترقيم محمد عوامة 31150)
ترقیم عوامۃ: 31151 ترقیم الشثری: -- 32532
٣٢٥٣٢ - حدثنا إسحاق بن سليمان عن ابي جعفر عن ايوب عن نافع عن ابن عمر ان عثمان اصبح يحدث الناس قال: رايت رسول الله ﷺ الليلة في المنام فقال:"يا عثمان افطر عندنا"، فاصبح (صائما) (١) وقتل من يومه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) حسن؛ أبو جعفر صدوق، أخرجه الحاكم ٣/ ١٠٣، والبزار (٧٤٧)، وأبو يعلى كما في المطالب العالية (٤٣٨٥)، والآجري في الشريعة (١٤٣١)، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ١/ ٢٦٠، وأبو الشيخ في طبقات أصبهان ٢/ ٢٩٩.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ صبح کے وقت لوگوں کے سامنے یہ بات بیان فرما رہے تھے کہ میں نے آج رات خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے آپ نے فرمایا اے عثمان! ہمارے پاس افطاری کرو، آپ نے روزہ رکھا اور اسی دن شہید ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32532]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32532، ترقيم محمد عوامة 31151)
10. ما ذكر عن أبي هريرة ﵁ في الرؤيا
وہ روایت جو سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے خواب کے بارے میں نقل کی گئی ہے
ترقیم عوامۃ: 31152 ترقیم الشثری: -- 32533
٣٢٥٣٣ - حدثنا ابو اسامة عن هشام عن محمد عن ابي هريرة قال: احب القيد في المنام، واكره الغل، القيد ثبات في الدين. وقال ابو هريرة: اللبن في المنام الفطرة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت محمد رحمہ اللہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ میں خواب میں بیڑیوں کو پسند کرتا ہوں اور گلے کے طوق کو ناپسند کرتا ہوں، کیونکہ بیڑی دین میں ثابت قدمی کی علامت ہے، اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ خواب میں دودھ فطرت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32533]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32533، ترقيم محمد عوامة 31152)
11. رؤيا عائشة ﵂
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے خواب
ترقیم عوامۃ: 31153 ترقیم الشثری: -- 32534
٣٢٥٣٤ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن شقيق عن مسروق عن عائشة (قالت) (١) : رايتني على تل كان حولي بقرا (تنحر) (٢) ، فقال مسروق: إن استطعت ان لا تكوني انت هي فافعلي، قال: فابتليت بذلك رحمها الله (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (قال).
(٢) في [أ، هـ]: (ينحرن).
(٣) صحيح.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ میں نے اپنے آپ کو خواب میں ایک ٹیلے پر دیکھا اور میرے گرد بہت سی گائیں ذبح کی جا رہی تھیں، حضرت مسروق نے فرمایا اگر آپ کے اندر طاقت ہے کہ آپ وہ نہ ہو تو ایسا ضرور کریں، لیکن حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اس میں مبتلا ہوگئیں اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32534]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32534، ترقيم محمد عوامة 31153)
ترقیم عوامۃ: 31154 ترقیم الشثری: -- 32535
٣٢٥٣٥ - حدثنا عبد الله بن بكر السهمي عن حاتم بن ابي صغيرة عن ابن ابي مليكة عن عائشة بنت طلحة عن عائشة ام المؤمنين انها قتلت جانا فاتيت فيما يرى النائم فقيل لها: ام والله لقد قتلت مسلما، (قالت) (١) : فلم يدخل على ازواج النبي ﷺ؟ فقيل لها: ما يدخل عليك (إلا) (٢) وعليك ثيابك، فاصبحت فزعة وامرت باثني عشر الفا (فجعلت) (٣) في سبيل الله (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سطقت من: [ك].
(٢) في [ك]: (ولا).
(٣) في [ك]: (فجعل)، وسقط من: [هـ].
(٤) صحيح.
حضرت عائشہ بنت طلحہ رحمہا اللہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ام المؤمنین رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے ایک سانپ کو قتل کردیا، چناچہ ان سے خواب میں کہا گیا بخدا تم نے ایک مسلمان کو قتل کیا ہے، آپ نے فرمایا تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج کے حجروں میں کیوں داخل ہوا تھا؟ ان سے کہا گیا کہ وہ آپ کے پاس اسی وقت آتا ہے جب آپ اپنے کپڑوں میں ہوتی ہیں، چناچہ آپ گھبرا کر اٹھیں اور بارہ ہزار اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کا حکم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32535]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32535، ترقيم محمد عوامة 31154)
12. رؤيا خزيمة بن (ثابت) ﵁
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کے خواب
ترقیم عوامۃ: 31155 ترقیم الشثری: -- 32536
٣٢٥٣٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا حماد بن سلمة عن ابي جعفر الخطمي عن عمارة بن خزيمة بن ثابت عن ابيه انه راى في المنام كانه (سجد) (١) على جبين رسول الله ﷺ، (فذكر) (٢) ذلك (لرسول) (٣) الله ﷺ فقال (٤) رسول الله ﷺ:"إن الروح يلقى الروح"، او قال:"الروح يلقى الروح"، -شك يزيد، فاقنع رسول الله ⦗٩٢⦘ ﷺ راسه ثم امره فسجد من خلفه على جبين رسول الله ﷺ (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (يسجد).
(٢) في [ط، هـ]: (وذكر).
(٣) في [ط، هـ]: (رسول).
(٤) في [أ، هـ]: زيادة (إن).
(٥) صحيح؛ ولا يصح معارضة هذا الإسناد بأسانيد ضعيفة، وشهد له الزهري وبعض المحدثين حكم عليه بالاضطراب، والسجود هنا للَّه، أخرجه أحمد (٢١٨٦٤)، وعبد بن حميد (٢١٦)، والنسائي في الكبرى (٧٦٣١)، وابن سعد ٤/ ٣٨٠، والطبراني (٣٧١٧)، وبنحوه أخرجه عبد الرزاق (٢٣٩٤)، والبغوي (٣٢٨٥)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٠٨٨)، وابن حبان (٧١٤٩).
حضرت عمارہ بن خزیمہ بن ثابت اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے خواب میں دیکھا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی مبارک پر سجدہ کر رہے ہیں، چناچہ انہوں نے یہ خواب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیان کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیشک روح البتہ روح سے ملا کرتی ہے، یا فرمایا کہ روح روح سے ملتی ہے، یزید راوی کو شک ہے، چناچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کو جھکایا اور ان کو سجدے کا حکم دیا، پس انہوں نے آپ کے پیچھے سے آپ کی مبارک پیشانی پر سجدہ کرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32536]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32536، ترقيم محمد عوامة 31155)
ترقیم عوامۃ: 31156 ترقیم الشثری: -- 32537
٣٢٥٣٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: اخبرنا علي بن زيد وابو عمران الجوني (١) ان سمرة بن جندب قال لابي بكر: رايت في المنام (كاني) (٢) (افتل) (٣) شريطا واضعه إلى جنبي و (نقد) (٤) (ياكلنه) (٥) ، قال: تزوج امراة ذات ولد ياكل كسبك، قال: ورايت ثورا خرج من جحر فلم يستطع يعود فيه، قال: هذه العظيمة تخرج من في الرجل فلا يستطيع ان يردها، قال: (ورايت) (٦) كانه (قيل) (٧) : الدجال يخرج، فجعلت (اتقحم) (٨) (الجدر) (٩) فالتفت خلفي ففرجت لي الارض فدخلتها، قال: يصيبك (قحم) (١٠) في دينك والدجال على اثرك قريبا (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في مصادر التخريج زيادة: (عن الحسن).
(٢) في [ط، هـ]: (كان).
(٣) في [ط]: (أقتل).
(٤) أي: غنم صغار، وفي [أ، جـ]: (نعل)، وفي [ب، ط، ك]: (ولعل).
(٥) في [هـ]: (يأكله).
(٦) في [أ، ب، ط]: (رأيته).
(٧) في [أ، ب، ط]: (قبل).
(٨) في [أ]: (القحم)، وفي [ط]: (أنعم).
(٩) في [أ]: (الجدد).
(١٠) في [أ، ب، ط]: (فحم).
(١١) منقطع؛ علي بن يزيد وأبو عمران لم يدركا سمرة، أخرجه أشيب في جزئه (٣٢)، وأبو بكر في الغيلانيات (٣٤).
حضرت علی بن زید رحمہ اللہ اور ابو عمران جونی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں رسّی بٹ رہا ہوں اور میں نے رسّی بٹ کر اپنے پہلو میں رکھ دی، اور چھوٹی بھیڑیں اسے کھا رہی ہیں، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم ایک لڑکے والی عورت سے شادی کرو گے جو لڑکا تمہاری کمائی کھائے گا، انہوں نے عرض کیا کہ میں نے ایک بیل کو دیکھا کہ ایک سوراخ سے نکلا لیکن پھر وہ اس کے اندر نہ جاسکا، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ یہ بڑا بول ہے جو آدمی کے منہ سے نکلتا ہے لیکن وہ اس کو واپس لے جانے کی طاقت نہیں رکھتا، انہوں نے عرض کیا کہ میں نے یہ دیکھا کہ گویا کہا جا رہا ہے کہ دجال نکل رہا ہے، میں دیواروں کے پیچھے چھپنے لگا، اچانک میں نے اپنے پیچھے دیکھا کہ میرے لیے زمین پھٹ گئی ہے، چناچہ میں اس میں داخل ہوگیا، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تجھے تیرے دین میں مشکلات پیش آئیں گی اور دجال تیرے بعد عنقریب آجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32537]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32537، ترقيم محمد عوامة 31156)