🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. ما قالوا فيها يخبره النبي ﷺ (من) الرؤيا
وہ روایات جو اسلاف سے منقول ہیں ان خوابوں کے بارے میں جو نبی کریمعلیہ السلام بیان فرما دیا کرتے تھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31128 ترقیم الشثری: -- 32510
٣٢٥١٠ - حدثنا عفان قال: (حدثنا) (١) حماد بن سلمة عن ثابت عن انس ان رسول الله ﷺ وقال:"رايت كاني في دار عقبة بن رافع واتينا برطب (من رطب) (٢) (ابن طاب) (٣) ، فاولت ان الرفعة لنا في الدنيا، والعاقبة في (الاخرى) (٤) ، وان ديننا قد طاب" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (أخبرنا).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) في [ط]: (أرطاب)، وفي [ك]: (الرطاب)، وفي [هـ]: (الطاب).
(٤) في [جـ، و]: (الآخرة).
(٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٢٧٠)، وأحمد (١٤٠٥٢).

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں عقبہ بن رافع کے گھر میں ہوں اور ہمارے پاس ابن طاب نامی شخص کی تازہ کھجوریں لائی گئیں، میں نے اس خواب کی تعبیر یہ لی کہ ہمارے لیے دنیا میں بلندی و رفعت ہے اور آخرت میں اچھا انجام ہے اور ہمارا دین پاکیزہ دین ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32510]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32510، ترقيم محمد عوامة 31128)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31129 ترقیم الشثری: -- 32511
٣٢٥١١ - حدثنا عفان قال حدثنا حماد بن سلمة عن ابي الزبير عن جابر قال: قال رسول الله ﷺ:"رايت كاني في درع حصينة ورايت بقرة منحورة فاولت ان الدرع المدينة والبقر بقر" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٤٧٨٧)، والنسائي في الكبرى (٧٦٤٧)، والدارمي (٢١٥٩)، وابن سعد ٢/ ٤٥.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ گویا میں ایک مضبوط زرہ میں ہوں اور میں نے ایک ذبح شدہ گائے دیکھی، میں نے اس خواب کی تعبیر یہ لی کہ زرہ سے مراد مدینہ منورہ ہے اور گائے سے مراد آدمی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32511]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32511، ترقيم محمد عوامة 31129)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31130 ترقیم الشثری: -- 32512
٣٢٥١٢ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن انس ان رسول الله ﷺ قال:"رايت فيما يرى النائم كاني مردف كبشا وكان ضبة سيفي انكسرت، فاولت (اني) (١) اقتل صاحب الكتيبة" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أن).
(٢) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه الحاكم ٣/ ١٩٨، والبزار (٢١٣١/ كشف)، وأحمد (١٣٨٢٥)، والطبراني (٢٥٩١)، والبيهقي في دلائل النبوة ٣/ ٢٠٥.

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے خواب کی حالت میں دیکھا کہ میں ایک مینڈھے پر سوارہوں اور گویا کہ میری تلوار کی دھار ٹوٹ گئی ہے، میں نے اس خواب کی تعبیر یہ لی کہ میں علمبردار کو قتل کروں گا۔ عفان راوی فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں اس جملے کے بعد بھی کچھ تھا لیکن مجھے بھول گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32512]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32512، ترقيم محمد عوامة 31130)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32513
٣٢٥١٣ - قال عفان: كان بعد هذا شيء لم ادر ما هو.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32513، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31131 ترقیم الشثری: -- 32514
٣٢٥١٤ - حدثنا عفان قال: (حدثنا) (١) حماد بن سلمة قال: (اخبرنا) (٢) الاشعث بن عبد الرحمن (الجرمي) (٣) عن ابيه عن سمرة بن جندب ان رجلا قال لرسول الله ﷺ: رايت كان دلوا ادليت من السماء فجاء ابو بكر فاخذ (بعراقيها) (٤) فشرب (شربا) (٥) وفيه ضعف، [ثم جاء عمر فاخذ (بعراقيها) (٦) فشرب] (٧) حتى ⦗٨٢⦘ تضلع، (ثم جاء عثمان فاخذ بعراقيها فشرب حتى تضلع) (٨) (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (أخبرنا).
(٢) في [ك]: (أنبأنا).
(٣) في [أ]: (الحرمي).
(٤) في [ط]: (براقها).
(٥) زيادة من: [جـ، ك].
(٦) في [أ، ك]: (براقها).
(٧) سقطة من: [أ، ب، ط].
(٨) سقط من: [أ، ب، ح، ط، هـ].
(٩) صحيح؛ الأشعث ثقة، أخرجه (٢٠٢٤٢)، وأبو داود (٤٦١٣)، والطبراني (٦٩٦٥)، والبخاري في التاريخ ٥/ ٢٦٩، والمزي ١٨/ ٢٨، والحربي في غريب الحديث ٣/ ١٠٠٨، وابن أبي عاصم في السنة (١١٤١)، والروياني (٨٦٣).

حضرت سمرہ بن جندب روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ آسمان سے ایک ڈول اتارا گیا، حضرت ابوبکر آئے، انہوں نے اس ڈول کی رسّی کو پکڑا اور کچھ پانی پی لیا، لیکن ان میں کچھ کمزوری تھی، پھر حضرت عمر آئے، انہوں نے اس کی رسّی کو پکڑا اور پینے لگے یہاں تک کہ سیر ہوگئے، پھر حضرت عثمان آئے اور انہوں نے بھی ڈول کی رسّی پکڑ کر پانی کھینچا اور پی لیا یہاں تک کہ وہ بھی سیر ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32514]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32514، ترقيم محمد عوامة 31131)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31132 ترقیم الشثری: -- 32515
٣٢٥١٥ - حدثنا ابو اسامة عن ابن مبارك عن يونس عن الزهري عن حمزة ابن عبد الله عن ابن عمر قال: قال رسول الله ﷺ:"رايت في المنام كان الري يجري بين ظفري او اظفاري" (١) (قالوا) (٢) : ما اولته؟ قال: العلم (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (ثم أعطيت فضلي عمر).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (قال).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٦٨١)، ومسلم (٢٣٩١).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے ناخنوں کے درمیان تری چل رہی ہے، صحابہ رضی اللہ عنہ م نے عرض کیا کہ آپ نے اس کی کیا تعبیر لی؟ آپ نے فرمایا: میں نے اس سے علم مراد لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32515]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32515، ترقيم محمد عوامة 31132)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. من قال: إذا رأى ما يكره فليتعوذ
وہ روایات جن میں یہ فرمایا گیا ہے کہ جب آدمی کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھے تو تعوّذ پڑھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31133 ترقیم الشثری: -- 32516
٣٢٥١٦ - حدثنا عبد الله بن نمير عن يحيى بن سعيد عن ابي سلمة عن ابي قتادة قال سمعت رسول الله ﷺ يقول:"الرؤيا من الله، والحلم من الشيطان، فإذا راى احدكم ما يكره فلينفث عن يساره (ثلاثا) (١) (و) (٢) ليتعوذ (بالله) (٣) من شرها فإنها لا تضره" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زائدة في [جـ، ك].
(٢) في [ك]: (أو).
(٣) سقطة من: [ك].
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٧٤٧)، ومسلم (٢٢٦١).

حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اچھا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہے، جب تم میں سے کوئی بری چیز دیکھے تو بائیں طرف تین مرتبہ ہلکا سا تھوک دے، اور اللہ تعالیٰ سے اس خواب کے شر سے پناہ مانگے، وہ خواب اس کو ضرر نہیں پہنچائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32516]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32516، ترقيم محمد عوامة 31133)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31134 ترقیم الشثری: -- 32517
٣٢٥١٧ - حدثنا احمد بن عبد الله عن ليث بن سعد عن ابي الزبير (عن جابر) (١) قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا راى احدكم الرؤيا يكرهها فليبصق عن يساره ثلاثا وليستعذ بالله من الشيطان (٢) ثلاثا وليتحول عن جنبه الذي كان عليه" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من النسخ، وقد سبق الخبر بإثبات هذه الزيادة في كتاب الأدعية ١٠/ ٣٧٧ برقم [٣١٥٢٣].
(٢) في [ب]: زيادة (الرجيم).
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٢٦٢)، وأحمد (١٤٨٢٢).

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی ایسا خوا ب دیکھے جو اس کو برا لگتا ہو تو اپنے بائیں طرف تین مرتبہ تھوک دے اور اللہ تعالیٰ سے تین مرتبہ پناہ مانگے ا، اور جس کروٹ پر لیٹا ہوا ہے اس کو بدل لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32517]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32517، ترقيم محمد عوامة 31134)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32565
(٣٢٥٦٥) [*] حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن يزيد الرقاشي عن انس قال: قال رسول الله ﷺ:"للرؤيا كنى، ولها اسماء، فكنوها بكناها (وعبروها) (١) باسمائها، والرؤيا (لاول) (٢) عابر (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (وعبرها)، وفي [هـ]: (اعتبروها).
(٢) سقطة في [أ، ب، ط]، وفي [ك]: (بأول).
(٣) ضعيف؛ لحال يزيد الرقاشي، أخرجه ابن ماجه (٣٩١٥)، وأبو يعلى (٤١٣١)، وابن أبي عاصم في الأوائل (١٦٩).

[*] قال مُعِدُّ الكتاب للشاملة: كذا الرقم بالمطبوع، وهو غلط

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري -32565، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
6. ما (عبره) أبو بكر الصديق ﵁
وہ تعبیرات جو سیدنا ابو بکررضی اللہ عنہ نے بیان فرمائیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31136 ترقیم الشثری: -- 32518
٣٢٥١٨ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن مسلم عن مسروق قال: مر صهيب بابي بكر فاعرض عنه، فقال: مالك اعرضت عني ابلغك شيء تكرهه؟ ⦗٨٤⦘ قال: لا والله إلا (رؤيا) (١) رايتها (لك) (٢) كرهتها، قال: وما رايت؟ قال: رايت يدك مغلولة إلى عنقك على باب رجل من الانصار يقال له ابو (الحشر) (٣) ، فقال (له) (٤) ابو بكر: نعم، ما رايت جمع (الله) (٥) لي (ديني) (٦) إلى يوم الحشر (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الرؤيا)، وفي [ب]: (لرؤيا).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) في [أ، ب، ط]: (الحسن).
(٤) سقط (له) من: [هـ].
(٥) زيادة من [ك]: (اللَّه).
(٦) في [ب، ط]: (ذنبي).
(٧) صحيح.

حضرت مسروق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت صہیب رضی اللہ عنہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو انہوں نے آپ سے منہ موڑ لیا، حضرت نے فرمایا کہ آپ نے کس بنا پر مجھ سے منہ موڑ لیا؟ کیا آپ کو میری طرف سے کوئی ناپسندیدہ بات پہنچی ہے؟ انہوں نے فرمایا بخدا ایسا نہیں ہے، البتہ میں نے آپ کے بارے میں ایک خواب دیکھا ہے جو مجھے برا لگا ہے۔ انہوں نے کہا آپ نے کیا دیکھا ہے؟ فرمایا کہ میں نے آپ کا ہاتھ گردن کے ساتھ بندھا ہوا دیکھا ہے انصار کے ایک آدمی کے دروازے پر جس کا نام ابو الحشر ہے، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آپ نے بہترین خواب دیکھا ہے، اللہ تعالیٰ نے میرے لیے میرے دین کو قیامت تک جمع رکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32518]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32518، ترقيم محمد عوامة 31136)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں