🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. في الرجل يستأذن ورثته (في) أن يوصي بأكثر من الثلث
یہ باب ہے اس آدمی کے حکم کے بیان میں جو اپنے ورثاء سے ایک تہائی سے زائد مال کی وصیت کرنے کی اجازت طلب کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31369 ترقیم الشثری: -- 32758
٣٢٧٥٨ - حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن في رجل اوصى باكثر من الثلث برضا (من) (١) الورثة، فلما مات انكروا ذلك، قال: هو جائز عليهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ز، ط، هـ].
یونس حسن رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں ان سے ایسے آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے ورثاء کی رضا مندی سے ایک تہائی مال سے زیادہ کی وصیت کی اور جب وہ مرگیا تو ورثاء نے ایک تہائی سے زیادہ نکالنے سے انکار کردیا، آپ نے فرمایا یہ وصیت ان پر نافذ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32758]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32758، ترقيم محمد عوامة 31369)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31370 ترقیم الشثری: -- 32759
٣٢٧٥٩ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: كان عطاء يقول: جائز، قد اذنوا.
ابن جریج فرماتے ہیں کہ عطاء فرمایا کرتے تھے کہ یہ وصیت نافذ ہے، ورثاء نے اس کی اجازت دے دی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32759]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32759، ترقيم محمد عوامة 31370)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31371 ترقیم الشثری: -- 32760
٣٢٧٦٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن حماد انه قال في الرجل يوصي باكثر من الثلث: يجيزه الورثة ثم يرجعون فيه، قال: ليس لهم ان يرجعوا.
شعبہ حماد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اس شخص کے بارے میں جو ایک تہائی سے زیادہ کی وصیت کرے، ورثاء اس کی اجازت دے دیں اور پھر بعد میں رجوع کرلیں فرمایا: ان کو اس طرح رجوع کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32760]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32760، ترقيم محمد عوامة 31371)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32761
٣٢٧٦١ - وقال الحكم: إن شاؤا رجعوا فيه.
اور حکم فرماتے ہیں کہ اگر چاہیں تو وہ اس سے رجوع کرسکتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32761]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32761، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31372 ترقیم الشثری: -- 32762
٣٢٧٦٢ - حدثنا ابن ابي (غنية) (١) عن ابيه عن الحكم قال: إذا اوصى الرجل فزاد على الثلث فاستاذن ابنه في حياته فاذن له، فإذا مات فعاد إلى ابنه، إن شاء اجازه وإن شاء رده.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (عيينة).
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب کوئی آدمی ایک تہائی سے زیادہ مال کی وصیت کرے اور اپنی زندگی میں اپنے بیٹے سے اس کی جازت لے اور بیٹا اس کو اجازت دے دے، تب بھی اس آدمی کے مرنے کے بعد اس کے بیٹے کو اختیار ہوگا، چاہے تو اس وصیت کو نافذ کر دے اور چاہے تو ردّ کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32762]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32762، ترقيم محمد عوامة 31372)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31373 ترقیم الشثری: -- 32763
٣٢٧٦٣ - حدثنا وكيع عن المسعودي عن ابي عون عن القاسم بن عبد الرحمن ان رجلا استاذن ورثته في موضه في ان يوصي باكثر من الثلث فاذنوا له، فلما مات رجعوا، فسئل ابن مسعود عن ذلك فقال: (ذلك) (١) لهم ذلك (التكره) (٢) لا يجوز (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ط، هـ].
(٢) ورد في [أ، ب]: (الكره).
(٣) منقطع؛ القاسم لم يسمع من ابن مسعود.

قاسم بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنے مرض وفات میں اپنے ورثاء سے اس بات کی اجازت مانگی کہ ایک تہائی سے زائد مال کی وصیت کرے، انہوں نے اس کی اجازت دے دی، لیکن جب وہ آدمی مرا تو وہ انکاری ہوگئے، حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا انہیں اس بات کا اختیار ہے اور ان کو اس کے خلاف پر مجبور کرنا جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32763]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32763، ترقيم محمد عوامة 31373)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31374 ترقیم الشثری: -- 32764
٣٢٧٦٤ - (١) حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم عن داود ابن ابي هند عن عامر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ورد زيادة في [م]: (حدثنا أبو بكر قال).
وکیع، سفیان سے، وہ منصور سے، وہ ابراہیم سے، وہ داود بن ابی ہند سے اور وہ عامر سے روایت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32764]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32764، ترقيم محمد عوامة 31374)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32765
٣٢٧٦٥ - وعن خالد عن ابن سيرين عن شريح قال: إذا اوصى الرجل في مرضه باكثر من الثلث لغير وارث او لوارث فاذن الورثة ثم مات، فلهم ان يرجعوا.
خالد ابن سیرین سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت شریح نے فرمایا: جب کوئی آدمی اپنے مرض میں کسی غیر وارث یا وارث کے لیے ایک تہائی سے زائد مال کی وصیت کرے اور ورثاء بھی اس کی اجازت دیدیں، پھر وہ آدمی مرجائے تو ان کو رجوع کا حق حاصل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32765]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32765، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31375 ترقیم الشثری: -- 32766
٣٢٧٦٦ - حدثنا غندر عن شعبة عن يزيد بن خالد الدالاني قال: سمعت ابا عون محمد بن (عبيد الله) (١) يحدث عن القاسم بن عبد الرحمن عن ابيه عن عبد الله انه قال في الرجل يوصي باكثر من الثلث يجيزه الوارث ثم لا يجيزه بعد (موته) (٢) ، قال: ذلك التكره لا (يجوز) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، ب]: (بعد ذلك).
(٣) في [أ، ب]: (تجوز).
(٤) منقطع حكمًا؛ عبد الرحمن بن عبد اللَّه بن مسعود لم يسمع من أبيه إلا أحاديث معلومة.

عبد الرحمن حضرت عبد اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اس آدمی کے بارے میں جو ایک تہائی سے زائد مال کی وصیت کرے اور وارث بھی اس کو نافذ کرنے کی اجازت دے دے لیکن اس کے مرنے کے بعد اس کو نافذ نہ کرے فرمایا: اس پر جبر کرنا جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32766]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32766، ترقيم محمد عوامة 31375)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
3. الرجل يوصي بالوصية ثم يوصي بأخرى بعدها
اس آدمی کا بیان جو پہلے ایک وصیت کرے پھر دوسری وصیت کر ڈالے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31376 ترقیم الشثری: -- 32767
٣٢٧٦٧ - حدثنا عبد الاعلى او هشيم عن يونس عن الحسن قال: إذا اوصى بوصية ثم اوصى باخرى بعدها قال: يؤخذ (بالاخرى) (١) (منهما) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (بالآخرة).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (منها).

یونس حضرت حسن سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ جب کوئی شخص ایک وصیت کرے اور اس کے بعد کوئی دوسری وصیت کر دے تو دوسری وصیت پر عمل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32767]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32767، ترقيم محمد عوامة 31376)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں