مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
7. رجل أوصى لبني عمه وهم رجال ونساء
اس آدمی کا بیان جو اپنے چچا زادوں کے لئے وصیت کرے جن میں مرد اور عورتیں دونوں ہوں
ترقیم عوامۃ: 31396 ترقیم الشثری: -- 32788
٣٢٧٨٨ - (١) حدثنا ابن مبارك عن يعقوب عن عطاء وقتادة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة (حدثنا أبو بكر) في: [م].
ابن مبارک، یعقوب سے، وہ عطاء اور قتادہ سے روایت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32788]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32788، ترقيم محمد عوامة 31396)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32789
٣٢٧٨٩ - وعن مطر عن الحسن في رجل اوصى لبني عمه رجال ونساء قالوا: للذكر مثل حظ الانثى إلا ان يكون، قال: للذكر مثل حظ الانثيين.
مطر حسن سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے میں جس نے اپنے چچا کی اولاد کے لئے وصیت کی جن میں مرد بھی ہیں اور عورتیں بھی، انہوں نے فرمایا کہ ایسی صورت میں مرد کو عورت کے برابر حصہ دیا جائے گا، مگر یہ کہ اس نے یہ کہا ہو کہ مرد کو دو عورتوں کے برابر حصّہ دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32789]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32789، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 31397 ترقیم الشثری: -- 32790
٣٢٧٩٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن طلحة بن الاعلم الحنفي عن الشعبي ان رجلا اوصى (لارامل) (١) بني حنيفة فقال الشعبي: هو للرجال والنساء ممن خرج من كمرة حنيفة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ف]: (بأرامل).
طلحہ بن أعلم حنفی حضرت شعبی سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے قبیلہ بنو حنیفہ کی بیوہ عورتوں کے لیے وصیت کی، حضرت شعبی نے فرمایا: یہ وصیت ہر اس مرد و عورت کے لئے ہے جو حنیفہ کی نسل سے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32790]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32790، ترقيم محمد عوامة 31397)
8. في رجل قال: لبني فلان يعطى الأغنياء
اس آدمی کا بیان جو وصیت میں یوں کہے: فلاں کی اولاد کے لئے، کیا اس وصیت کے مال سے مال داروں کو بھی حصّہ دیا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 31398 ترقیم الشثری: -- 32791
٣٢٧٩١ - (١) حدثنا ابو داود الطيالسي عن وهيب عن يونس عن الحسن في الرجل يقول: لبني فلان كذا وكذا، قال: هو (لغنيهم وفقيرهم) (٢) وذكرهم وانثاهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) (حدثنا أبو بكر قال) زيادة في: [م].
(٢) في [أ، ب]: (لفقيرهم وغنيهم).
یونس حضرت حسن سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے جو وصیت میں یوں کہے: فلاں کی اولاد کے لئے اتنا اتنا مال ہے، آپ نے فرمایا: مال ان کے مال داروں اور فقراء اور مرد و عورت سب کے لئے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32791]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32791، ترقيم محمد عوامة 31398)
9. رجل له دور فأوصى بثلثها أيجمع له في موضع أم لا؟
اس آدمی کا بیان جس کے کچھ گھر ہوں، اور وہ ان کے ایک تہائی حصّے کی وصیت کرے، کیا ان جگہوں کو ایک جگہ سے جمع کر کے وصیت میں دیا جا سکتا ہے یا نہیں؟
ترقیم عوامۃ: 31399 ترقیم الشثری: -- 32792
٣٢٧٩٢ - (١) حدثنا حماد بن خالد عن عبد الله بن جعفر عن سعد بن إبراهيم قال: سالت القاسم عن رجل كانت له مساكن فاوصى بثلث كل مسكن له، قال: (يخرج) (٢) حتى يكون في مسكن واحد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) (حدثنا أبو بكر قال) زيادة في: [م].
(٢) (فخرج) في: [م].
سعد بن ابراہم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے اس آدمی کے بارے میں دریافت کیا جس کے کچھ گھر تھے، پھر اس نے ہر گھر کے ایک تہائی کی وصیت کردی، آپ نے فرمایا: اس پورے حصّے کو ایک مکان سے نکال کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32792]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32792، ترقيم محمد عوامة 31399)
ترقیم عوامۃ: 31400 ترقیم الشثری: -- 32793
٣٢٧٩٣ - حدثنا يعلى عن عبد الملك عن عطاء في رجل اوصى بثلث ماله واشياء سوى ذلك، وترك دارا (تكون) (١) ثلثها ايعطاها الوصى له بالثلث، قال: لا، ولكن يعطى بالحصة من المال والدار.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (يكون).
حضرت عطاء سے اس آدمی کے بارے میں روایت ہے جس نے ایک تہائی مال اور اس کے علاوہ کچھ اشیاء کی وصیت کی، اور ایک گھر چھوڑ کر مرا جو اس کے مال کا ایک تہائی ہوتا ہے، ان سے پوچھا گیا کیا جس آدمی کے لئے وصیت کی گئی ہے اسے وہ گھر ایک تہائی حصّے میں دیا جاسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: نہیں، بلکہ اس کو مال اور گھر دونوں کا ایک حصّہ دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32793]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32793، ترقيم محمد عوامة 31400)
10. في رجل قال: ثلثي ثلاثمائة: لفلان
اس آدمی کا بیان جو کہے میرے مال کا ایک تہائی تین سو درہم ہیں جن میں سے فلاں کو سو درہم، اور فلاں کو سو درہم دے دیے جائیں
ترقیم عوامۃ: 31401 ترقیم الشثری: -- 32794
٣٢٧٩٤ - حدثنا حفص عن اشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم انه سئل عن رجل قال: ثلثي ثلاثمائة درهم: مائة لفلان، ومائة لفلان، وما بقي (من ثلثي فهو لفلان؟ قال: فلفلان مائة، ولفلان مائة، وما بقي) (١) فلفلان، وإن لم يبق شيء فليس بشيء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ح، ط، هـ].
حکم اور حماد حضرت ابراہیم سے روایت کرتے ہیں کہ ان سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے کہا تھا کہ میرے مال کا تہائی حصّہ تین سو درہم ہیں، سو فلاں آدمی کو دیے جائیں، سو فلاں آدمی کو، اور جو باقی بچیں وہ فلاں تیسرے شخص کو دے دیے جائیں، آپ نے فرمایا: پہلے شخص کے لئے سو درہم، دوسرے کے لئے بھی سو درہم، اور تہائی مال سے جتنا بچے وہ سب کا سب تیسرے آدمی کا ہے، اگر کچھ نہ بچے تو تیسرے آدمی کو کچھ نہ ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32794]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32794، ترقيم محمد عوامة 31401)
11. إذا قال: ثلثي لفلان، فإن مات فهو لفلان
اگر کوئی آدمی کہے کہ میرا تہائی مال فلاں آدمی کے لئے ہے اور اگر وہ میری زندگی میں مرجائے تو فلاں دوسرے آدمی کے لئے ہے
ترقیم عوامۃ: 31402 ترقیم الشثری: -- 32795
٣٢٧٩٥ - حدثنا زيد بن حباب عن حماد بن سلمة عن قتادة عن سعيد بن المسيب في رجل اوصى، (قال) (١) : ثلثي لفلان، فإن مات فهو لفلان، قال: هو للاول.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة من [جـ، م]: (قال).
قتادہ حضرت سعید بن مسیب سے روایت کرتے ہیں ا س آدمی کے بارے میں جو کہے کہ میرا تہائی مال فلاں آدمی کے لئے ہے، اور اگر وہ وفات پا جائے تو فلاں دوسرے شخص کے لئے ہے، آپ نے فرمایا وہ مال پہلے آدمی کو دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32795]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32795، ترقيم محمد عوامة 31402)
ترقیم عوامۃ: 31403 ترقیم الشثری: -- 32796
٣٢٧٩٦ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن حماد بن سلمة عن قتادة عن الحسن قال: هو للاول.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (حباب).
قتادہ حضرت حسن سے بھی یہی روایت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32796]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32796، ترقيم محمد عوامة 31403)
ترقیم عوامۃ: 31404 ترقیم الشثری: -- 32797
٣٢٧٩٧ - حدثنا زيد بن حباب عن حماد عن قتادة عن حميد بن عبد الرحمن قال: يجري كما قال.
قتادہ حضرت حمید بن عبد الرحمن سے روایت کرتے ہیں کہ جس طرح اس وصیت کرنے والے نے کہا ہے اسی طرح عمل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32797]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32797، ترقيم محمد عوامة 31404)