مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
115. من رخص في هبة الولاء
ان حضرات کا بیان جو ولاء کو ہبہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 32278 ترقیم الشثری: -- 33780
٣٣٧٨٠ - حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حماد بن سلمة عن قتادة ان امراة وهبت ولاء مواليها لزوجها فقال هشام بن هبيرة: اما انا فاراه لزوجها ما عاش، فإذا مات رددته إلى ورثة المراة.
قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنے موالی کی ولاء اپنے شوہر کو ہبہ کردی تو ہشام بن ہبیرہ نے کہا کہ میری رائے میں وہ اس کے شوہر کے لئے ہے جب تک وہ زندہ رہے، جب وہ مرجائے گا تو میں اس کو عورت کے ورثہ کی طرف لوٹاؤں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33780]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33780، ترقيم محمد عوامة 32278)
ترقیم عوامۃ: 32279 ترقیم الشثری: -- 33781
٣٣٧٨١ - حدثنا ابن فضيل عن الاعمش عن إبراهيم قال: لا باس إذا اذن (المولى) (١) ان يوالي غيره.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، هـ]: (الموالي).
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی دوسرے شخص سے موالاۃ کرے جبکہ مولیٰ نے اجازت دے دی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33781]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33781، ترقيم محمد عوامة 32279)
ترقیم عوامۃ: 32280 ترقیم الشثری: -- 33782
٣٣٧٨٢ - حدثنا ابن علية عن (سعيد) (١) عن قتادة وجدته في مكان آخر عن سعيد بن المسيب إنه كان لا يرى باسا ببيع الولاء إذا كان من مكاتبة، ويكرهه إذا كان عتقا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ص]: (سعد).
سعید قتادہ سے روایت کرتے ہیں اور ایک مقام پر میں نے یہ روایت سعید بن مسیب سے پائی ہے کہ وہ ولاء کو بیچنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے جب کہ وہ اس کے مکاتب کی ہو۔ اور اس کو اس صورت میں ناپسند سمجھتے تھے جبکہ وہ آزادی کی صورت میں ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33782]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33782، ترقيم محمد عوامة 32280)
ترقیم عوامۃ: 32281 ترقیم الشثری: -- 33783
٣٣٧٨٣ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن منصور قال: سالت إبراهيم عن بيع الولاء فقال: هو محدث.
منصور فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے ولاء کو بیچنے کے بارے میں سوال کیا تو فرمایا کہ یہ بدعت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33783]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33783، ترقيم محمد عوامة 32281)
ترقیم عوامۃ: 32282 ترقیم الشثری: -- 33784
٣٣٧٨٤ - (١) حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن سليمان عن إبراهيم قال: لا ترث النساء من الولاء إلا ما اعتقن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (حدثنا أبو بكر).
ابراہیم ایک دوسری سند سے فرماتے ہیں عورتیں ولاء کی وارث نہیں ہوتیں مگر جن کو وہ آزاد کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33784]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33784، ترقيم محمد عوامة 32282)
116. في امرأة توفيت ولها بنون وابنتان إحدى الابنتين غائبة
اس عورت کا بیان جو فوت ہو جائے اور اس کے بیٹے اور دو بیٹیاں ہوں اور ایک بیٹی غائب ہو
ترقیم عوامۃ: 32283 ترقیم الشثری: -- 33785
٣٣٧٨٥ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا زكريا سمعت عامرا يقول في امراة توفيت ولها ثلاثة بنين ذكور وابنتان إحداهما غائبة بالشام والاخرى عندها، فزعمت ان لها عند ابنتها التي بالشام مالا، وانها قالت (لبنيها) (١) : احب ان تطلبوا لها المال الذي عندها بما يصيبها من ميراثي، (فقالوا: نعم، قالت: (واحب) (٢) ان تجعلوا ما يصيبها من ميراثي) (٣) لاختها (فيصيبها) (٤) (كما يصيب) (٥) رجل منكم، ⦗٤٠٠⦘ فقالوا: نعم، ثم إن ابنتها جاءت بعد ما اقتسموا الميراث فطلبت ما يصيبها من ميراثها، قالت: لم يكن لها عندي مال، (فسئل) (٦) إبراهيم فقال: يؤخذ من كل إنسان منهم بالسوية فيرد عليها، وقال عامر: يؤخذ احد السهمين اللذين اصابت الجارية فيرد على اختها، فيصيب كل واحدة منهما سهم ولكل رجل سهمان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (لبنتها).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) سقط في [أ، ب]: ما بين القوسين.
(٤) في [أ، ب، هـ]: (فنصيبها).
(٥) في [أ، ب، هـ]: (كنصيب).
(٦) بياض في النسخ، وأثبتها في [هـ]، اجتهادًا منه ﵀.
زکریا فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر کو اس عورت کے بارے میں فرماتے ہوئے سنا جو فوت ہوئی تو اس کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں، اور ایک شام میں غائب تھی اور دوسری اس کے پاس تھی، اس کا گمان تھا کہ اس شام میں غائب ہونے والی بیٹی کے پاس اس کا مال ہے، اور اس نے اپنے بیٹوں سے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ تم اس کے لئے مال تلاش کرو جو اس کے پاس ہے، اس کے عوض جو اس کو میراث میں ملے گا، انہوں نے کہا جی ہاں! اور اس نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ تم میری میراث میں سے اس کا حصّہ اس کی بہن کو دے دو، اس طرح اس کو اتنا مال مل جائے جتنا ایک مرد کو ملتا ہے، انہوں نے کہا ٹھیک ہے، پھر اس کی بیٹی میراث کی تقسیم کے بعد آئی، اور اس نے اپنے حصّے کی میراث کا مطالبہ کیا، اس نے کہا کہ میرے پاس اس (والدہ) کا کوئی مال نہیں تھا، تو ابراہیم سے پوچھا گیا، انہوں نے فرمایا کہ ہر شخص سے برابر حصّہ لے کر اس کو دیا جائے گا، اور حضرت عامر نے فرمایا کہ دو حصّے جو لڑکی نے لیے ان میں سے ایک حصّہ لیا جائے گا اور اس کی بہن کو واپس دیا جائے گا، اس طرح ہر ایک کو ایک ایک حصّہ اور ہر مرد کو دو حصّے ملیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33785]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33785، ترقيم محمد عوامة 32283)
117. في الرجل والمرأة يسلم قبل أن يقسم الميراث
اس مرد و عورت کا بیان جو میراث تقسیم ہونے سے پہلے اسلام لے آئیں
ترقیم عوامۃ: 32284 ترقیم الشثری: -- 33786
٣٣٧٨٦ - حدثنا هشيم عن ادهم السدوسي عن اناس من قومه ان امراة ماتت وهي مسلمة وتركت اما لها نصرانية، فاسلمت امها قبل ان يقسم ميراث ابنتها، فاتوا عليا فذكروا ذلك له فقال: لا ميراث لها، ثم قال: (كم) (١) تركت؟ فاخبروه فقال: (انيلوها) (٢) (منه) (٣) بشيء (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (لم).
(٢) في [أ، ب، م]: (ابتلوها).
(٣) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٤) مجهول؛ لجهالة الرجال السدوسيين.
أدھم سدوسی اپنی قوم کے چند آدمیوں سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت مرگئی اور وہ مسلمان تھی اور اس نے اپنی نصرانیہ ماں چھوڑی، پھر اس کی ماں بیٹی کی میراث تقسیم ہونے سے پہلے اسلام لے آئی تو ورثاء حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، آپ نے فرمایا اس کے لئے کوئی میراث نہیں، پھر آپ نے فرمایا اس نے کتنا مال چھوڑا ہے؟ انہوں نے بتایا تو آپ نے فرمایا کہ اس کو اس میں سے کچھ دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33786]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33786، ترقيم محمد عوامة 32284)
ترقیم عوامۃ: 32285 ترقیم الشثری: -- 33787
٣٣٧٨٧ - حدثنا ابو خالد عن داود عن سعيد بن المسيب قال: إذا مات الميت يرد الميراث لاهله.
سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جب میت مرجائے تو اس کی میراث اس کے گھر والوں کو دے دی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33787]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33787، ترقيم محمد عوامة 32285)
ترقیم عوامۃ: 32286 ترقیم الشثری: -- 33788
٣٣٧٨٨ - حدثنا علي بن مسهر عن ابن ابي عروبة عن ابي معشر عن (١) إبراهيم قال: من اعتق عند الموت او اسلم عند الموت فلا حق لواحد منهم؛ لان الحقوق وجبت عند الموت.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط، هـ]: زيادة (ابن).
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو موت کے وقت آزاد کردیا جائے یا موت کے وقت اسلام لے آئے تو ان میں سے کسی کو کوئی حق نہیں، کیونکہ حقوق موت کے وقت واجب ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33788]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33788، ترقيم محمد عوامة 32286)
ترقیم عوامۃ: 32287 ترقیم الشثری: -- 33789
٣٣٧٨٩ - حدثنا ابو داود الطيالسي عن شعبة عن حصين قال: رايت (شيخا) (١) يتوكا على عصا، فقيل: هذا وارث صفية (اسلم) (٢) على ميراث، فلم يورث.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (شريحًا).
(٢) في [أ، ب، جـ، م، هـ]: (أسلمت).
حصین فرماتے ہیں کہ میں نے ایک شیخ کو دیکھا جو لاٹھی کا سہارا لیے ہوئے تھے، لوگوں نے بتایا کہ یہ حضرت صفیہ کا وارث ہے، ان کی میراث کے وقت اسلام لایا تو اس کو میراث نہیں دی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33789]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33789، ترقيم محمد عوامة 32287)