🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
111. في الرجل يموت ولا يعرف له وارث
اس آمی کا بیان جو مر جائے اور اس کا کوئی وارث معلوم نہ ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32248 ترقیم الشثری: -- 33750
٣٣٧٥٠ - حدثنا عباد بن العوام عن ابي بكر بن احمر عن عبد الله بن بريدة عن ابيه قال: كنت عند رسول الله ﷺ (فجاءه) (١) رجل فقال: يا رسول الله، إن عندي ميراث رجل من الازد، وإني لم اجد ازديا ادفعه إليه، قال:" (فانطلق) (٢) فالتمس ازديا عاما او حولا فادفعه إليه"، قال: فانطلق ثم اتاه في (العام) (٣) (السابع) (٤) فقال: يا رسول الله ما وجدت ازديا ادفعه إليه، قال:"انطلق إلى اول خزاعي فادفعه إليه"، قال: فلما (قفى) (٥) قال:"علي به"، قال:"فاذهب فادفعه إلى اكبر خزاعة" (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (فجاء).
(٢) في [م]: (انطلق).
(٣) في [هـ، م]: (العالم).
(٤) في مصادر التخريج: (الثاني).
(٥) سقط من: [أ، ب، جـ، م]، وفي [هـ]: (ولى).
(٦) حسن؛ أبو بكر بن أحمر صدوق، أخرجه أحمد (٢٢٩٤٤)، وأبو داود (٢٩٠٤)، والنسائي في الكبرى (٦٣٩٥)، والبخاري في التاريخ ٢/ ٢٥٣، والطيالسي (٨١٢)، والطحاوي في شرح المشكل (٢٤٠١)، والبيهقي ٦/ ٢٤٣، وابن أبي عاصم في الأوائل (١٤٩).

حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا کہ ایک آدمی آیا اور اس نے کہا یا رسول اللہ! میرے پاس قبیلہ ازد کے ایک شخص کی میراث ہے اور مجھے کوئی ازدی نہیں ملا جس کو میں دے دوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جاؤ اور کسی ازدی کو ایک سال تک تلاش کرو اور اس کو دے دو، چناچہ وہ ساتویں سال آیا اور اس نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے کوئی ازدی نہیں ملا جس کو دے دوں، فرمایا کہ پھر سب سے پہلے خزاعی کے پاس جاؤ جو تمہیں ملے اس کو دے دو، کہتے ہیں کہ جب وہ شخص جانے کے لئے مڑا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو میرے پاس لاؤ، اور فرمایا کہ اس کو قبیلہ خزاعہ کے سب سے بڑے کو دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33750]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33750، ترقيم محمد عوامة 32248)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32249 ترقیم الشثری: -- 33751
٣٣٧٥١ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن عمرو بن دينار عن يحيى بن جعدة عن عمر ان رجلا مات ولم يترك عصبة فقال عمر: يرثه (الذي) (١) كان يغضب لغضبه وجيرانه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الذين).
(٢) منقطع؛ يحيى بن جعدة لم يسمع من عمر.

یحییٰ بن جعد ہ حضرت عمر سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی مرگیا اور اس نے عصبہ نہیں چھوڑے، حضرت عمر نے فرمایا کہ اس کا وارث وہ شخص ہوگا جس کو اس کے غصہ آنے کے وقت غصہ آتا تھا، اور اس کے پڑوسی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33751]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33751، ترقيم محمد عوامة 32249)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32250 ترقیم الشثری: -- 33752
٣٣٧٥٢ - حدثنا يزيد (١) قال: ثنا محمد بن إسحاق عن يعقوب بن عتبة عن سليمان بن يسار قال: توفي رجل من الحبشة فاتي رسول الله ﷺ بميراثه قال:"انظروا هل (له) (٢) وارث؟" فلم يجدوا له وارثا، فقال رسول الله ﷺ:"انظروا (من هاهنا) (٣) من مسلمي الحبشة فادفعوا إليهم ميراثه" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: زيادة (بن هارون عن حماد بن سلمة).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [أ، ب]: (هل هاهنا).
(٤) مرسل؛ سليمان بن يسار تابعي.

سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حبشہ کا ایک آدمی فوت ہوگیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس کی میراث لائی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دیکھو کیا اس کا کوئی وارث ہے؟ لوگوں کو اس کا کوئی وارث نہیں ملا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دیکھو یہاں حبشہ کے مسلمانوں میں سے کون ہے؟ اس کو اس کی میراث دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33752]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33752، ترقيم محمد عوامة 32250)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
112. في (الذي) يموت ولا يدع عصبة ولا وارثا، من يرثه؟
اس آدمی کا بیان جو مر جائے اور کوئی عصبہ یا وارث چھوڑ کر نہ جائے، اس کا وارث کون ہو گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32251 ترقیم الشثری: -- 33753
٣٣٧٥٣ - حدثنا عبد السلام عن إسحاق بن عبد الله بن ابي فروة عن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده ان عمرو بن العاص كتب إلى عمر في (الراهب) (١) يموت ليس له وارث، فكتب إليه ان (اعط) (٢) ميراثه الذين كانوا يؤدون جزيته (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (الواهب).
(٢) في [ب، هـ]: (أعطه).
(٣) ضعيف جدًا؛ إسحاق بن عبد اللَّه بن أبي فروة متروك.

عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمرو بن العاص نے حضرت عمر کو ایک راہب کے بارے میں لکھا جس کا کوئی وارث نہیں تھا، آپ نے فرمایا کہ اس کی میراث ان لوگوں کو دے دو جو اس کا جزیہ ادا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33753]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33753، ترقيم محمد عوامة 32251)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32252 ترقیم الشثری: -- 33754
٣٣٧٥٤ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في (الذي) (١) يموت ليس له وارث، قال: ميراثه لاهل قريته يستعينون به في خراجهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الذمي).
حضرت ابراہیم اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جو مرجائے اور اس کا کوئی وارث نہ ہو، کہ اس کی میراث اس کی بستی والوں کے لئے ہے جس کے ذریعے وہ اپنے خراج میں مدد حاصل کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33754]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33754، ترقيم محمد عوامة 32252)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32253 ترقیم الشثری: -- 33755
٣٣٧٥٥ - حدثنا ابو اسامة عن سليمان بن مغيرة قال: سالت الحسن عن رجل بايع امراة من اهل الذمة فكان لها عنده شيء فنبذها فلم يجدها: ايجعله في بيت مال المسلمين؟ قال: نعم.
سلیمان بن مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حسن سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جس نے اہل ذمہ میں سے ایک عورت سے خرید و فروخت کا معاملہ کیا تھا، اس عورت کی اس کے پاس کوئی چیز تھی، اس نے اس سے معاملہ ختم کردیا، پھر وہ عورت اس کو نہ ملی، کیا وہ آدمی اس چیز کو مسلمانوں کے بیت المال میں ڈال دے؟ فرمایا جی ہاں! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33755]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33755، ترقيم محمد عوامة 32253)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
113. في الكلالة من هم؟
کلالہ کے بیان میں، کہ وہ کون لوگ ہیں؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32254 ترقیم الشثری: -- 33756
٣٣٧٥٦ - حدثنا ابن عيينة عن سليمان عن طاوس عن ابن عباس قال: كنت آخر الناس عهدا بعمر، فسمعته يقول: الكلالة من لا ولد له (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
طاؤس روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں حضرت عمر کے پاس لوگوں میں سب سے آخر میں موجود تھا، میں نے ان کو فرماتے ہوئے سنا کہ کلالہ وہ ہے جس کی اولاد نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33756]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33756، ترقيم محمد عوامة 32254)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32255 ترقیم الشثری: -- 33757
٣٣٧٥٧ - حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن الشعبي قال: قال ابو بكر: رايت في الكلالة رايا، فإن يك صوابا فمن عند الله، وإن يك خطا فمن قبلي والشيطان، الكلالة ما عدا الولد والوالد (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الشعبي لم يدرك أبا بكر، أخرجه عبد الرزاق (١٩١٩١)، وسعيد بن منصور في التفسير (٥٩١)، والطبري في التفسير.
شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے فرمایا کہ میری کلالہ کے بارے میں ایک رائے ہے، اگر وہ درست ہو تو اللہ کی جانب سے ہے، اور اگر خطاء ہو تو میری اور شیطان کی جانب سے، کلالہ وہ رشتہ دار ہیں جو اولاد اور والد کے علاوہ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33757]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33757، ترقيم محمد عوامة 32255)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32256 ترقیم الشثری: -- 33758
٣٣٧٥٨ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عز عمرو بن دينار عن الحسن بن محمد قال: قال لي ابن عباس: الكلالة من لا ولد له ولا والد (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ صرح ابن جريج بالتحديث كما عند الطبري في التفسير ٤/ ٢٨٤.
حسن بن محمد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھ سے فرمایا کہ کلالہ وہ ہے جس کی نہ اولاد ہو نہ والد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33758]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33758، ترقيم محمد عوامة 32256)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32257 ترقیم الشثری: -- 33759
٣٣٧٥٩ - حدثنا (المقرئ) (١) عن سعيد بن ابي ايوب قال: حدثني يزيد بن ابي حبيب عن ابي الخير عن عقبة بن عامر انه قال: ما اعضل باصحاب رسول الله ﷺ شيء ما اعضلت بهم الكلالة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، هـ]: (المقبري).
(٢) صحيح.

ابو الخیر روایت کرتے ہیں کہ حضرت عقبہ بن عامر نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو اتنا کسی اور چیز نے مشقت میں نہیں ڈالا جتنا ان کو کلالہ نے مشقت میں ڈالا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33759]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33759، ترقيم محمد عوامة 32257)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں