🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. في بيع الولاء وهبته من كرهه
ولاء کے فروخت کرنے اور اس کو ہبہ کرنے کا بیان، کون حضرات اس کو ناپسند کرتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32268 ترقیم الشثری: -- 33770
٣٣٧٧٠ - [حدثنا ابو خالد عن داود عن سعيد بن المسيب قال: الولاء كالنسب لا يباع ولا يوهب] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ب، جـ، ط، هـ].
سعید بن مسیب نے فرمایا کہ ولاء نسب کی طرح ہے نہ اسے بیچا جاسکتا ہے اور نہ ہبہ کیا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33770]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33770، ترقيم محمد عوامة 32268)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32269 ترقیم الشثری: -- 33771
٣٣٧٧١ - [حدثنا وكيع عن إسرائيل عن إبراهيم بن عبد الاعلى عن سويد بن غفلة قال: الولاء نسب لا يباع ولا يوهب] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ب، ط، هـ].
سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ ولاء نسب کی طرح ہے نہ اسے بیچا جاسکتا ہے اور نہ ہبہ کیا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33771]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33771، ترقيم محمد عوامة 32269)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32270 ترقیم الشثری: -- 33772
٣٣٧٧٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي مسكين عن إبراهيم قال: الولاء لا يباع ولا يوهب.
ابراہیم فرماتے ہیں کہ ولاء کو نہ بیچا جاسکتا ہے اور نہ ہبہ کیا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33772]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33772، ترقيم محمد عوامة 32270)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32271 ترقیم الشثری: -- 33773
٣٣٧٧٣ - حدثنا عباد عن هشام عن الحسن وابن سيرين انهما قالا: الولاء (شجنة) (١) كالنسب لا يباع ولا يوهب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (شحنة)، وفي [ص]: (سجية)، وتقدم برقم [٢١٦٩٣] بلفظ: (لحمة).
حسن اور ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ولاء نسب کی طرح ایک رشتہ داری ہے اس کو فروخت کیا جاسکتا ہے نہ ہبہ کیا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33773]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33773، ترقيم محمد عوامة 32271)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32272 ترقیم الشثری: -- 33774
٣٣٧٧٤ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: الولاء لا يباع ولا يوهب.
عامر فرماتے ہیں کہ ولاء کو نہ بیچا جاسکتا ہے نہ ہبہ کیا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33774]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33774، ترقيم محمد عوامة 32272)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32273 ترقیم الشثری: -- 33775
٣٣٧٧٥ - حدثنا ابن علية عن ليث عن طاوس قال: الولاء لا يباع ولا يوهب ولا يتصدق به.
طاؤس فرماتے ہیں کہ ولاء کو نہ بیچا جاسکتا ہے، نہ ہبہ کیا جاسکتا ہے اور نہ اس کو صدقہ کیا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33775]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33775، ترقيم محمد عوامة 32273)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
115. من رخص في هبة الولاء
ان حضرات کا بیان جو ولاء کو ہبہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32274 ترقیم الشثری: -- 33776
٣٣٧٧٦ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو قال: وهبت ميمونة ولاء سليمان بن يسار لابن عباس (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ عمرو لم يدرك ميمونة.
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت میمونہ نے سلیمان بن یسار کی ولاء حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو ہبہ کردی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33776]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33776، ترقيم محمد عوامة 32274)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32275 ترقیم الشثری: -- 33777
٣٣٧٧٧ - حدثنا جرير عن منصور قال: سالت إبراهيم عن رجل اعتق رجلا فانطلق المعتق فوالى غيره، قال: ليس له (ذاك) (١) إلا ان يهبه المعتق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ذلك).
منصور فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جس نے ایک آدمی کو آزاد کیا، پھر آزاد شدہ شخص گیا اور دوسرے آدمی کو اپنا ولی بنا لیا، فرمایا کہ یہ اس کے لئے جائز نہیں مگر یہ کہ آزاد کرنے والا اس کو ہبہ کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33777]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33777، ترقيم محمد عوامة 32275)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32276 ترقیم الشثری: -- 33778
٣٣٧٧٨ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن يحيى بن سعيد عن ابي بكر بن عمرو بن حزم ان امراة من محارب وهبت ولاء عبدها لنفسه (١) ، واعتقته واعتق نفسه، قال: فوهب نفسه لعبد الرحمن بن عمرو بن حزم، قال: وماتت فخاصم الموالي (إلى) (٢) عثمان، قال: فدعا عثمان بالبينة على ما قال، قال: فاتاه بالبينة فقال عثمان: اذهب (فوال) (٣) من شئت، قال ابو بكر: فوالى عبد الرحمن (بن عمرو) (٤) بن حزم (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (لبنته)، وفي [م]: (لبنيه)، وتقدم برقم [٢١٦٩٩].
(٢) سقط من: [ب].
(٣) في [أ، ب، جـ]: (فوالي).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) منقطع؛ أبو بكر بن عمرو بن حزم لم يسمع من عثمان.

ابوبکر بن عمرو بن حزم فرماتے ہیں کہ قبیلہ محارب کی ایک عورت نے اپنے غلام کی ولاء خود اسی غلام کو ہبہ کردی تھی اور اس کو آزاد کردیا اور اس نے اپنے آپ کو آزاد کرلیا، کہتے ہیں کہ پھر اس نے اپنی ولاء عبد الرحمن بن عمرو بن حزم کو ہبہ کردی، اور وہ عورت مرگئی تو موالی نے حضرت عثمان کے سامنے قضیہ پیش کیا تو حضرت عثمان نے اس پر بینہ طلب کیا، وہ بینہ لایا، تو حضرت عثمان نے فرمایا کہ جاؤ اور جس سے چاہو ولاء کرو، ابوبکر فرماتے ہیں کہ اس نے عبد الرحمن بن عمرو بن حزم سے موالاۃ کرلی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33778]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33778، ترقيم محمد عوامة 32276)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32277 ترقیم الشثری: -- 33779
٣٣٧٧٩ - ابو داود الطيالسي عن شعبة قال: اخبرني منصور عن إبراهيم والشعبي انهما قالا: لا باس ببيع ولاء السائبة وهبته.
منصور روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اور شعبی نے فرمایا کہ سائبہ کی ولاء بیچنے اور ہبہ کرنے میں کوئی حرج نہیں، (”سائبہ“ جس کو اللہ کے نام پر آزاد کیا گیا ہو، مترجم) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33779]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33779، ترقيم محمد عوامة 32277)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں