🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
109. في الرجل يسلم على يدي رجل ثم يموت: من قال: يرثه؟
اس آدمی کا بیان جو کسی کے ہاتھ پر اسلام لائے، پھر مر جائے، کون حضرات ہیں جو فرماتے ہیں کہ وہ اس کا وارث ہو گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32239 ترقیم الشثری: -- 33740
٣٣٧٤٠ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا هشام عن ابن سيرين ان ابا الهذيل اسلم على يديه رجل، فمات وترك عشرة آلاف (درهم) (١) ، فاتى بها ابو (الهذيل) (٢) زيادا، فقال زياد: انت احق بها، فقال: لا حاجة لي فيها، فقال زياد: انت وارثه، فابى فاخذها زياد فجعلها في بيت المال.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [م].
(٢) في [هـ]: (هذيل).

ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ابو الہذیل کے ہاتھ پر ایک آدمی مسلمان ہوا اور پھر مرگیا۔ اور دس ہزار درہم چھوڑ گیا، ابو ہذیل اس کو زیاد کے پاس لائے، زیاد نے فرمایا کہ آپ اس کے مستحق ہیں، انہوں نے فرمایا کہ مجھے اس کی ضرورت نہیں، زیاد نے فرمایا کہ آپ اس کے وارث ہیں، لیکن انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا، چناچہ زیاد نے اس کو لیا اور بیت المال میں ڈال دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33740]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33740، ترقيم محمد عوامة 32239)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
110. من قال: إذا أسلم على يديه فليس له من ميراثه شيء
ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ جب کوئی کسی کے ہاتھ پر اسلام لائے اس کے لئے اس کی میراث میں کچھ بھی نہیں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32240 ترقیم الشثری: -- 33741
٣٣٧٤١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن مطرف عن الشعبي.
مطرف شعبی سے اور یونس حضرت حسن سے روایت کرتے ہیں، فرمایا کہ اس کی میراث مسلمانوں کے لئے ہے، اور اس کا تاوان ان پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33741]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33741، ترقيم محمد عوامة 32240)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33742
٣٣٧٤٢ - وعن يونس عن الحسن قالا: ميراثه للمسلمين وعقله عليهم.
اور یونس حسن سے روایت کرتے ہیں، ان دونوں نے فرمایا کہ اس کی میراث مسلمانوں کے لئے ہے، اور اس کا تاوان ان پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33742]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33742، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32241 ترقیم الشثری: -- 33743
٣٣٧٤٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا داود بن ابي عبد الله قال: كانت لنا ظئر ولها ابن اسلم على ايدينا فمات (١) وترك مالا، فسالت الشعبي فقال: ادفعه إلى امه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (الابن).
داؤد بن ابی عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ہماری ایک دائی تھی جس کا ایک بیٹا ہمارے ہاتھ پر اسلام لایا تھا، وہ مرگیا اور مال چھوڑ گیا، میں نے حضرت شعبی سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس کی ماں کو دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33743]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33743، ترقيم محمد عوامة 32241)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32242 ترقیم الشثری: -- 33744
٣٣٧٤٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا حسن بن صالح عن مطرف عن الشعبي قال: لا ولاء إلا لذي نعمة.
مطرف شعبی سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ ولاء نہیں ہے مگر احسان کرنے والے کے لئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33744]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33744، ترقيم محمد عوامة 32242)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32243 ترقیم الشثری: -- 33745
٣٣٧٤٥ - حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن في رجل والى رجلا فاسلم على يديه قال: لا يرثه إلا انه إن شاء اوصى له بماله كله.
یونس حضرت حسن سے اس آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو کسی آدمی سے موالاۃ کرے اور وہ اس کے ہاتھ پر اسلام لے آئے، فرمایا کہ وہ اس کا وارث نہیں ہوگا، مگر یہ کہ اگر وہ چاہے تو اس کے لئے پورے مال کی وصیت کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33745]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33745، ترقيم محمد عوامة 32243)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
111. في الرجل يموت ولا يعرف له وارث
اس آمی کا بیان جو مر جائے اور اس کا کوئی وارث معلوم نہ ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32244 ترقیم الشثری: -- 33746
٣٣٧٤٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عبد الرحمن بن الاصبهاني عن مجاهد بن وردان عن عروة بن الزبير عن عائشة ان مولى للنبي ﷺ وقع من نخلة فمات، وترك مالا ولم يدع ولدا ولا حميما، فقال النبي ﷺ:"اعطوا ميراثه رجلا من اهل قريته" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٥٠٥٤)، وأبو داود (٢٩٠٢)، وابن ماجه (٢٧٣٣)، والترمذي (٢١٠٥)، والنسائي في الكبرى (٦٣٩١)، والبيهقي ٦/ ٢٤٣، والطيالسي (١٤٦٥)، وإسحاق (٨٥٣)، والبغوي (٢٢٣٠)، وأبو الشيخ في طبقات المحدثين (٩١٧)، والطحاوي ٤/ ٤٠٤، والمزي ٢٧/ ٢٣٩.
عروہ بن زبیر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک مولیٰ ایک درخت سے گر کر مرگیا اور اس نے مال چھوڑا اور کوئی اولاد یا قریبی رشتہ دار نہیں چھوڑا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی میراث اس کے گاؤں والوں میں سے کسی کو دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33746]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33746، ترقيم محمد عوامة 32244)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32245 ترقیم الشثری: -- 33747
٣٣٧٤٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا علي بن مبارك عن يحيى بن ابي كثير عن محمد ابن عبد الرحمن بن ثوبان ان رجلا من جرهم توفي بالسراة وترك مالا، فكتب فيه إلى عمر، فكتب عمر إلى الشام فلم يجدوا بقي من جرهم واحد، فقسم عمر ميراثه في القوم الذين توفي فيهم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان لا يروي عن عمر.
محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان فرماتے ہیں کہ قبیلہ جرھم کا ایک آدمی مقام سراۃ میں فوت ہوگیا اور اس نے مال چھوڑا، اس کے بارے میں حضرت عمر کو لکھا گیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے شام کی طرف خط لکھا، لیکن قبیلہ جرھم کا کوئی آدمی نہیں ملا، تو حضرت عمر نے اس کی میراث ان لوگوں میں تقسیم فرما دی جن میں وہ فوت ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33747]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33747، ترقيم محمد عوامة 32245)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32246 ترقیم الشثری: -- 33748
٣٣٧٤٨ - حدثنا بشر بن المفضل عن عبد الرحمن بن إسحاق عن ابيه عن عبد الرحمن بن عمرو بن سهل قال: مات مولى على عهد عثمان ليس له مولى، فامر عثمان بماله فادخل بيت المال (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ عبد الرحمن بن إسحاق صدوق.
عبد الرحمن بن عمرو بن سہل فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان کے زمانے میں ایک آزاد کردہ غلام مرا جس کا کوئی مولیٰ نہیں تھا، آپ نے اس کی میراث کو بیت المال میں داخل فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33748]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33748، ترقيم محمد عوامة 32246)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32247 ترقیم الشثری: -- 33749
٣٣٧٤٩ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي عن مسروق سئل عن رجل مات ولم يترك مولى عتاقة ولا وارثا قال: ماله حيث وضعه، فإن لم يكن اوصى بشيء فماله في بيت المال.
شعبی فرماتے ہیں کہ مسروق سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جو مرگیا تھا اور مرتے وقت اس نے ”مولیٰ عتاقہ“ یا کوئی وارث نہیں چھوڑا، آپ نے فرمایا کہ اس کا مال وہیں لگے گا جہاں اس نے لگایا، اگر اس نے کوئی وصیت نہیں کی تھی تو اس کا مال بیت المال میں جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33749]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33749، ترقيم محمد عوامة 32247)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں