مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
69. ما قالوا: في قسمة ما يفتح من الأرض، وكيف كان؟
زمین کا جو حصہ فتح ہو جائے ا س کو تقسیم کرنے کا بیان اور یہ تقسیم کیسے ہو گی
ترقیم عوامۃ: 33652 ترقیم الشثری: -- 35191
٣٥١٩١ - حدثنا عفان قال: ثنا عبد الواحد قال: ثنا ابو (طلق) (١) قال: (حدثنا) (٢) ابو حنظلة بن نعيم ان سعدا كتب إلى عمر: انا اخذنا ارضا لم يقاتلنا اهلها، قال: فكتب إليه عمر إن شئتم ان تقسموها بينكم فاقسموها، وإن شئتم ان تدعوها فيعمرها اهلها ومن دخل فيكم بعد كان له فيها نصيب، فإني اخاف ان تشاحوا (فيها) (٣) وفي (شربها) (٤) فيقتل بعضكم بعضا، فكتب إليه سعد: ان المسلمين قد اجمعوا على ان رايهم لرايك (تبع) (٥) ، فكتب إليه: ان يردوا الرقيق (إلا) (٦) امراة حملت من رجل من المسلمين (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ط، هـ]: (بكر)، وقد أخرجه الأثرم كما في الاستخراج لأحكام الخراج ص ٢٣، وأبو طلق هو عدي بن حنظلة، انظر: التاريخ الكبير ٧/ ٤٥، والكنى للدولابي ١/ ٣٢٢.
(٢) في [هـ]: (كتب).
(٣) في [ط، هـ]: (منها).
(٤) في [أ، ب]: (شريها).
(٥) في (أ، ب): (تبعًا).
(٦) في [أ، جـ، ط، هـ]: (إلى).
(٧) مجهول؛ لجهالة أبي حنظلة، وأبي طلق.
حضرت ابو حنظلہ بن نعیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طر ف خط لکھا کہ ہم نے ایک علاقہ پر بغیر قتال کے قبضہ کرلیا ہے۔ اب ہم کیا کریں؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو خط کا جواب لکھا: اگر تم لوگ اس علاقہ کو اپنے درمیان تقسیم کر نا چاہو تو اس کو تقسیم کرلو اور اگر تم چاہو تو اس علاقہ کو چھوڑ دو اس کے مکین ہی اس کو آباد کرلیں گے۔ اور جو شخص بعد میں تمہارے اندر داخل ہوگا اس کو اس علاقہ میں حصہ ملے گا۔ کیونکہ مجھے خوف ہے کہ تم لوگ اس معاملہ میں اور پانی کی باری میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرو گے۔ پھر تم میں سے بعض بعض کو قتل کردیں گے۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے آپ رضی اللہ عنہ کو خط لکھا اور فرمایا: بلاشبہ تمام مسلمانوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ان کی رائے آپ رضی اللہ عنہ کی رائے کے تابع ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو پھر خط لکھا اور فرمایا: کہ یہ لوگ غلاموں کو واپس لوٹا دیں سوائے اس عورت کے جو مسلمانوں میں سے کسی آدمی سے حاملہ ہوچکی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35191]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35191، ترقيم محمد عوامة 33652)
70. ما قالوا: في هدم البيع والكنائس وبيوت النار
مذہبی عقائد کے لیے بنائے گئے مکانات، جیسے مساجد (عبادت گاہوں)، کنائس (عیسائیوں کی عبادت گاہوں)، اور بيوت النار (مجوسیوں کی عبادت گاہوں) کو تباہ کرنے کے بارے میں کیا کہا گیا ہے؟
ترقیم عوامۃ: 33653 ترقیم الشثری: -- 35192
٣٥١٩٢ - حدثنا معتمر بن سليمان عن ابيه عن (حنش) (١) عن عكرمة قال: قيل (لابن عباس) (٢) اللعجم ان يحدثوا في امصار المسلمين بناء او بيعة، فقال: ايما مصر مصرته العرب فليس للعجم ان يبنوا فيه بناء، او قال: بيعة، ولا (يضربوا) (٣) فيه ناقوسا ولا (يشربوا) (٤) فيه (خمرا) (٥) ، ولا (يتخذوا) (٦) فيه خنزيرا او (تدخلوا) (٧) فيه، (واما) (٨) مصر مصرته العجم يفتحه الله على العرب ونزلوا -يعني على حكمهم- فللعجم ما في عهدهم، وللعجم على العرب ان يوفوا بعهدهم ولا يكلفوهم فوق طاقتهم (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حبش).
(٢) سقط من: [أ، ب]، وفي [جـ]: بياض.
(٣) في [أ، ط، هـ]: (تضربوًا).
(٤) في [أ، ط، هـ]: (تشربوا).
(٥) في [أ]: (خمرة).
(٦) في [أ، ط، هـ]: (تتخذوا).
(٧) في [ب]: (يدخلوا).
(٨) في [هـ]: (أيما).
(٩) ضعيف جدًا؛ حنش هو الحسين بن قيس الرحبي أبو علي الواسطي متروك.
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کیا عجمیوں کو اختیار ہے کہ وہ مسلمانوں کے شہروں میں کوئی عمارت یاکلیسا بنالیں؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رہے وہ شہر جن کو عربوں نے آباد کیا تو عجمیوں کو اختیار نہیں کہ وہ اس شہر میں کوئی عمارت بنائیں یا یوں فرمایا: کہ ان میں کلیسا بنائیں۔ اور نہ ہی وہ اس میں ناقوس بجا سکتے ہیں۔ اور نہ وہ اس میں شراب پی سکتے ہیں اور نہ ہی وہ اس میں خنزیر رکھ سکتے ہیں یا یوں فرمایا کہ نہ ہی وہ اس میں خنزیر داخل کرسکتے ہیں۔ اور رہا وہ شہر جس کو عجمیوں نے آباد کیا پس اللہ نے اہل عرب کو اس پر غلبہ دے دیا اور وہ اہل عرب کے فیصلہ پر اتر آئے تو عجمی کو اختیار ہوگا جو ان سے معاہدہ ہوا ہے اس کے مطابق کریں۔ اور عجمیوں کا اہل عرب پر حق ہے کہ وہ ان سے اپنے وعدوں کو پورا کریں۔ اور ان کی طاقت سے زیادہ کا ان کو مکلف مت بنائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35192]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35192، ترقيم محمد عوامة 33653)
ترقیم عوامۃ: 33654 ترقیم الشثری: -- 35193
٣٥١٩٣ - حدثنا حفص بن غياث عن ابي بن عبد الله قال: جاءنا كتاب عمر بن عبد العزيز لا تهدم بيعة ولا كنيسة ولا بيت نار صولحوا عليه.
حضرت اُبیّ بن عبد اللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کا خط آیا کہ جن کلیساؤں، یہودی گرجا گھروں اور آتش کدوں پر مصالحت ہو چکی ہے ان کو منہدم نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35193]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35193، ترقيم محمد عوامة 33654)
ترقیم عوامۃ: 33655 ترقیم الشثری: -- 35194
٣٥١٩٤ - حدثنا عبد الله بن نمير عن عبد الملك عن عطاء انه سئل عن الكنائس تهدم؟ قال: لا، إلا ما كان منها في (الحرم) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، هـ]: (الحرة).
حضرت عبد الملک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء رحمہ اللہ سے یہودی گرجا گھروں سے متعلق سوال کیا گیا کہ کیا ان کو گرا دیا جائے گا؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: نہیں سوائے ان کو جو حرم میں واقع ہیں ان کو گرا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35194]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35194، ترقيم محمد عوامة 33655)
ترقیم عوامۃ: 33656 ترقیم الشثری: -- 35195
٣٥١٩٥ - حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن انه كان يكره ان تترك البيع في امصار المسلمين.
حضرت عمرو رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری رحمہ اللہ مسلمانوں کے شہروں میں کلیساؤں کے باقی رکھنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35195]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35195، ترقيم محمد عوامة 33656)
ترقیم عوامۃ: 33657 ترقیم الشثری: -- 35196
٣٥١٩٦ - حدثنا عبد الاعلى عن عوف عن الحسن قال: قد صولحوا على ان يخلى بينهم وبين النيران والاوثان في غير الامصار.
حضرت عوف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن بصری رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: غیر مسلموں سے اس بات پر صلح کی گئی ہے کہ شہروں کے علاوہ دیگر مقامات میں ان کے درمیان اور ان کی آتش اور بتوں کے درمیان راستہ خالی چھو ڑدیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35196]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35196، ترقيم محمد عوامة 33657)
ترقیم عوامۃ: 33658 ترقیم الشثری: -- 35197
٣٥١٩٧ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي قال: حدثني ابن سراقة ان ابا عبيدة بن الجراح كتب لاهل دير طبايا: اني امنتكم على دمائكم واموالكم وكنائسكم ان تهدم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ وابن سراقة صدوق، وهو عثمان بن عبد الأعلى بن سراقة كما في تاريخ دمشق ٣٨/ ٤٢٥، قال عنه يعقوب في المعرفة ٢/ ٢٧٣: "ثقة".
حضرت ابن سراقہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے اہل دیر طبایا کو خط لکھا کہ بلاشبہ میں نے تمہیں امن دیا تمہاری جانوں کا، تمہارے مالوں کا اور تمہارے گرجا گھروں کو گرائے جانے سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35197]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35197، ترقيم محمد عوامة 33658)
ترقیم عوامۃ: 33659 ترقیم الشثری: -- 35198
٣٥١٩٨ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة عن حبيب بن شهيد عن محمد ابن سيرين انه كان لا يترك لاهل فارس صنما إلا كسر، ولا نارا إلا اطفئت.
حضرت حبیب بن شہید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین رحمہ اللہ اہل فارس کے کسی بھی بت کو نہیں چھوڑتے تھے مگر یہ کہ اس کو توڑ دیتے۔ اور نہ ہی کسی آگ کو چھوڑتے تھے مگر یہ کہ اس کو بجھا دیا جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35198]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35198، ترقيم محمد عوامة 33659)
ترقیم عوامۃ: 33660 ترقیم الشثری: -- 35199
٣٥١٩٩ - حدثنا عبد الاعلى عن عوف قال: شهدت عبد الله بن عبيد بن معمر اتي بمجوسي (بنى) (١) بيت نار بالبصرة فضرب عنقه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (بنا).
حضرت عوف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضر ت عبد اللہ بن عبید بن معمر رحمہ اللہ کے پاس حاضر تھا کہ ایک آتش پرست کو لایا گیا جس نے بصرہ میں آتش کدہ بنایا تھا۔ آپ رحمہ اللہ نے اس کی گردن اڑا دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35199]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35199، ترقيم محمد عوامة 33660)
71. من قال: لا يجتمع اليهود والنصارى مع المسلمين في مصر
جو یوں کہے: یہودو نصاریٰ مسلمانوں کے ساتھ ایک شہر میں اکٹھے نہیں رہ سکتے
ترقیم عوامۃ: 33661 ترقیم الشثری: -- 35200
٣٥٢٠٠ - حدثنا ابن عيينة عن سليمان الاحول عن سعيد بن جبير عن ابن عباس رفعه قال: اخرجوا المشركين من جزيرة العرب (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٠٥٣)، ومسلم (١٦٣٧).
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مرفوعاً حدیث بیان فرمائی کہ مشرکین کو جزیرہ عرب سے نکال دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35200]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35200، ترقيم محمد عوامة 33661)