مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
92. في قتال العدو: أي ساعة (يستحب)
دشمن سے لڑائی کرنے کا بیان کہ کس وقت قتال کرنا مستحب ہے
ترقیم عوامۃ: 33752 ترقیم الشثری: -- 35291
٣٥٢٩١ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: (ثنا) (١) ابو حيان عن شيخ من اهل المدينة قال: كان بيني وبين كاتب (عبيد الله) (٢) (صداقة) (٣) ومعرفة، فكتبت إليه ان ينسخ لي رسالة عبد الله بن ابي اوفى فقال: قال رسول الله ﷺ:"لا تسالوا لقاء العدو، وإذا لقيتموهم فاصبروا، واعلموا ان الجنة تحت ظلال السيوف"، وكانت تنتظر، فإذا زالت الشمس نهد إلى عدوه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (عبد اللَّه).
(٣) في [أ، ب]: (حداثة).
(٤) مجهول؛ لإبهام الشيخ المدني، أخرجه أحمد (١٩١١٤)، وعبد الرزاق (٩٥١٥)، وسعيد بن منصور (٢٥١٨)، والطبراني في الدعاء (١٠٦٩)، وأصله عند البخاري (٣٠٢٤)، ومسلم (١٧٤٢).
حضرت ابو حیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مدینہ منورہ کے ایک شیخ نے فرمایا: کہ میرے اور حضرت عبید اللہ کے کاتب کے درمیان دوستی اور جان پہچان تھی۔ میں نے اس کی طرف خط لکھا کہ وہ مجھے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کا وہ خط لکھ دے جس میں انہوں نے فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تم دشمن سے ملاقات کا سوال مت کرو۔ اور جب تمہاری دشمن سے ملاقات ہوجائے تو صبر کرو، اور جان لو کہ بیشک جنت تلواروں کے سائے کے نیچے ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم انتظار فرماتے تھے۔ جب سورج ڈھل جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دشمن پر حملہ فرما دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35291]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35291، ترقيم محمد عوامة 33752)
ترقیم عوامۃ: 33753 ترقیم الشثری: -- 35292
٣٥٢٩٢ - حدثنا عفان وزيد بن الحباب قالا: ثنا حماد بن سلمة عن ابي عمران الجوني عن علقمة بن عبد الله المزني عن معقل بن يسار عن النعمان بن مقرن قال: (شهدت) (١) رسول الله ﷺ إذا كان عند القتال لم يقاتل اول النهار وآخره إلى ان تزول الشمس، وتهب الرياح، و (ينزل) (٢) النصر (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (قال).
(٢) في [ط، هـ]: (تنزل).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٦٥)، وأحمد (٢٣٧٤٤).
حضرت نعمان بن مقرن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں لڑائی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حاضر تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دن کے ابتدائی حصہ میں قتال نہیں فرمایا۔ اور قتال کو سورج کے ڈھل جانے، ہوا کے چلنے اور مدد کے نازل ہونے تک مؤخر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35292]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35292، ترقيم محمد عوامة 33753)
93. من جعل السلب للقاتل
جو شخص مقتول کا چھینا ہوا مال قاتل کا حق قرار دے
ترقیم عوامۃ: 33754 ترقیم الشثری: -- 35293
٣٥٢٩٣ - حدثنا ابو معاوية عن (ابي) (١) مالك الاشجعي عن نعيم بن ابي هند عن ابن سمرة بن جندب عن ابيه قال: قال رسول الله ﷺ:"من قتل فله السلب" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) مجهول؛ لجهالة ابن سمرة، أخرجه أحمد (٢٠١٤٤)، وابن ماجه (٢٨٣٨)، والطبراني (٦٩٩٥)، والبيهقي ٦/ ٣٠٩، والحارث (٦٧٠/ بغية).
حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص قتل کرے تو مقتول کا مال قتل کرنے والے کے لیے ہی ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35293]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35293، ترقيم محمد عوامة 33754)
ترقیم عوامۃ: 33755 ترقیم الشثری: -- 35294
٣٥٢٩٤ - حدثنا وكيع عن ابي العميس عن إياس بن سلمة بن الاكوع عن ابيه قال: قال رسول الله ﷺ:"من قتل فله السلب" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٠٥١)، ومسلم (١٧٥٤).
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشا دفرمایا: جو شخص قتل کرے تو مقتول کا مال قاتل کا ہی ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35294]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35294، ترقيم محمد عوامة 33755)
ترقیم عوامۃ: 33756 ترقیم الشثری: -- 35295
٣٥٢٩٥ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا حماد بن سلمة عن إسحاق بن عبد الله بن ابي طلحة عن انس (ان) (١) رسول الله ﷺ قال يوم حنين:"من قتل قتيلا ⦗٣٦٢⦘ فله سلبه"، فقتل ابو طلحة يومئذ عشربن رجلا فاخذ اسلابهم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قال: قال).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٢١٣١)، وأبو داود (٢٧١٨)، وابن حبان (٤٨٣٦)، والحاكم ٣/ ٣٥٣، والدارمي (٢٤٨٤)، والطيالسي (٢٠٧٩)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٢٤٥)، وابن سعد ٣/ ٥٠٥، والطحاوي ٣/ ٢٢٧، وابن عدي ٢/ ٢٦٦، والضياء (١٥٢١)، والبيهقي ٧/ ٣٠٦، وأبو عبيد في الأموال (٧٧٧).
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ حنین والے دن ارشاد فرمایا: جو شخص کسی آدمی کو قتل کرے گا تو مقتول کا مال اسی کو ملے گا، پس حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے اس دن بیس آدمیوں کو قتل کیا اور ان کا مال لے لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35295]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35295، ترقيم محمد عوامة 33756)
ترقیم عوامۃ: 33757 ترقیم الشثری: -- 35296
٣٥٢٩٦ - حدثنا ابو معاوية عن الشيباني عن محمد بن عبيد الله عن سعد بن ابي وقاص قال: لما كان يوم بدر قتلت سعيد بن العاص واخذت سيفه، وكان (سيفه) (١) يسمى (ذا الكتيفة) (٢) ، قال: وقتل اخي عمير، فجئت بالسيف إلى النبي ﷺ قال:"فاذهب فاطرحه في القبض"، فرجعت وبي ما لا يعلمه إلا الله من قتل اخي واخذ (سيفي) (٣) ، فما لبثت إلا قليلا حتى نزلت سورة الانفال، فدعاني رسول الله ﷺ (قال) (٤) : فقال:"اذهب فخذ سيفك" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (سيفي).
(٢) في [أ، ب]: (ذا اللقينة).
(٣) في [س]: (سلبي).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) منقطع؛ محمد بن عبد اللَّه لا يروي عن سعد، أخرجه أحمد (١٥٥٦)، وأبو عبيد في الأموال (٧٥٦)، وسعيد بن منصور (٢٦٨٩)، وابن زنجويه (١١٢٦)، والطبري ٩/ ١٧٣، والواحدي في أسباب النزول ص ١٥٥، وبنحوه أخرجه أبو داود (٢٧٤٠)، والترمذي (٣٠٧٩)، والنسائي في الكبرى (١١١٩٦)، والحاكم ٢/ ١٣٢، وأصله في مسلم (١٧٤٨).
حضرت محمد بن عبید اللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب غزوہ بدر کا دن تھا تو میں نے سعید بن عاص کو قتل کیا اور میں نے ا س کی تلوار لے لی اور اس کی تلوار کا نام ذوالکتیفہ تھا۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کہ میرے بھائی عمیر کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔ پس میں تلوار لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اور اس تلوار کو مقبوضہ مال غنیمت میں ڈال دو۔ پس میں لوٹا اس حال میں کہ میرے دل میں میرے بھائی کے قتل اور میری تلوار لیے جانے سے متعلق جو بات تھی وہ اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا تھا۔ میں تھوڑی دیر ہی ٹھہرا تھا کہ اتنے میں سورة الانفال نازل ہوگئی۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا: جاؤ اپنی تلوار لے لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35296]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35296، ترقيم محمد عوامة 33757)
ترقیم عوامۃ: 33758 ترقیم الشثری: -- 35297
٣٥٢٩٧ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن نافع عن ابن عمر قال: غزا ابن عمر العراق فقال له (١) عمر: بلغني انك بارزت دهقانا؟ قال: نعم، فاعجبه ذلك فنفله سلبه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (ابن).
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، أخرجه ابن سعد ٤/ ١٧٠.
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما عراق میں جنگ کے لیے تشریف لے گئے۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں فرمایا: مجھے خبر ملی ہے کہ تم نے ایک جاگیر دار سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو یہ بات پسند آئی اور آپ رضی اللہ عنہ نے ان کو اس مقتول کا مال بطور زائد دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35297]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35297، ترقيم محمد عوامة 33758)
ترقیم عوامۃ: 33759 ترقیم الشثری: -- 35298
٣٥٢٩٨ - حدثنا ابو الاحوص عن (الاسود) (١) بن قيس عن شبر بن علقمة قال: بارزت رجلا يوم القادسية من الاعاجم فقتلته (واخذت) (٢) سلبه، فاتيت سعدا، فخطب سعد اصحابه ثم قال: هذا سلب شبر (٣) ، لهو خير من اثني عشر الف درهم، وإنا قد نفلناه إياه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (سعد).
(٢) في [أ، ب]: (فأخذت).
(٣) في [أ، ب]: زيادة (قال).
(٤) مجهول؛ لجهالة شبر بن علقمة، أخرجه الشافعي كما في السنن (٦١٦)، وسعيد بن منصور (١) (٢٦٩٢)، والبيهقي ٦/ ٣١١، وعبد الرزاق (٩٤٧٣)، والبخاري في التاريخ ٤/ ٢٦٧، وابن حبان في الثقات ٤/ ٣٧١، وابن جرير في التاريخ ٢/ ٤١٩.
حضرت اسود بن قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت شبر بن علقمہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ میں نے جنگ قادسیہ کے دن اہل عجم میں سے ایک آدمی کے ساتھ مقابلہ کیا اور میں نے اس کو قتل کردیا اور اس کا مال لے لیا پھر میں حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے اپنے اصحاب سے خطاب کیا اور فرمایا: یہ شبر کا مال ہے۔ اور یہ بارہ ہزار درہم سے بہتر ہے۔ اور یقینا ہم نے یہ مال ان کو بطور زائد دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35298]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35298، ترقيم محمد عوامة 33759)
ترقیم عوامۃ: 33760 ترقیم الشثری: -- 35299
٣٥٢٩٩ - حدثنا (عيسى) (١) بن يونس عن ابن عون وهشام عن ابن سيرين عن انس بن مالك قال ابن عون: بارز البراء بن مالك وقال هشام: حمل البراء بن مالك على مرزبان (الزارة) (٢) يوم الزارة، وطعنه طعنة (في) (٣) (قربوس) (٤) سرجه فقتله وسلبه سواريه ومنطقته، فلما قدمنا صلى عمر الصبح ثم اتانا فقال: اثم ابو طلحة، فخرج إليه فقال: إنا كنا لا نخمس السلب، وإن سلب البراء مال، فخمسه (يبلغ) (٥) ستة آلاف، بلغ ثلاثين الفا، قال محمد: فحدثني انس بن مالك انه او (ل) (٦) سلب خمس في الإسلام (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، هـ]: (عدي).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [ب]: (دقا).
(٤) في [أ، ب]: (قرنوس).
(٥) في [س]: (فبلغ).
(٦) سقط من: [جـ].
(٧) صحيح.
حضرت عیسیٰ بن یونس رحمہ اللہ حضرت ابن عون اور حضرت ہشام ان دونوں سے، وہ حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ سے، وہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں۔ حضرت ابن عون نے یوں فرمایا کہ حضرت براء بن مالک رضی اللہ عنہ نے مقابلہ کیا اور حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت براء بن مالک رضی اللہ عنہ نے جنگ زارہ کے دن مرزبان زارہ پر حملہ کردیا اور آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو نیزہ مارا جو اس کی زین کے ابھرے ہوئے کنارے میں گھس گیا اور وہ مرگیا اور آپ رضی اللہ عنہ نے اس کے کنگن اور کمر بند لے لیے۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب ہم واپس لوٹے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے صبح کی نماز پڑھائی پھر آپ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے۔ اور پوچھا کہ کیا ابو طلحہ یہاں ہیں؟ اتنے میں حضرت ابو طلحہ آپ رضی اللہ عنہ کے پاس نکل آئے تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یقینا ہم مقتول کے مال میں سے خمس نہیں لیتے۔ لیکن براء کے مقتول کا سامان بہت زیادہ مال ہے پس آپ رضی اللہ عنہ نے اس میں سے خمس وصول کیا جو چھ ہزار بنا اس لیے کہ اس کی کل قیمت تیس ہزار تھی۔ حضرت محمد بن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا: کہ اسلام میں یہ پہلا مقتول سے چھینا ہوا سامان تھا جس میں سے خمس وصول کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35299]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35299، ترقيم محمد عوامة 33760)
ترقیم عوامۃ: 33761 ترقیم الشثری: -- 35300
٣٥٣٠٠ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن هشام بن حسان عن ابن سيرين عن انس بن مالك قال: كان السلب (لا) (١) يخمس، فكان اول سلب خمس في الإسلام سلب البراء بن مالك، وكان حمل على مرزبان الزارة فطعنه بالرمح حتى دق (قربوس) (٢) السرج، ثم نزل إليه فقطع منطقته وسواريه، قال: فلما قدمنا المدينة صلى عمر بن الخطاب صلاة الغداة، ثم (اتانا) (٣) (٤) فقال: السلام عليكم اثم ابو طلحة، فقال: نعم، فخرج إليه فقال عمر: إنا كنا لا نخمس السلب، وإن سلب البراء (بن مالك) (٥) مال وإني خامسه، فدعا المقومين (فقوموا) (٦) ثلاثين الفا فاخذ (منه) (٧) ستة آلاف (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب]: (قرنوس).
(٣) في [أ، ب]: (أتى).
(٤) في [أ، ب]: زيادة (نافعًا).
(٥) سقط من: [جـ].
(٦) في [أ، ب]: (فقوموه).
(٧) في [هـ]: (منها).
(٨) صحيح.
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ مقتول سے چھینے ہوئے مال میں سے خمس وصول نہیں کیا جاتا تھا۔ اسلام میں سب سے پہلا خمس جو مقتول کے مال سے لیا گیا وہ حضرت براء بن مالک رضی اللہ عنہ کے مقتول کے سامان سے لیا گیا۔ اس طرح کہ آپ رضی اللہ عنہ نے مرزبان زارہ پر حملہ کیا اور آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو نیزہ مارا جو اس کی زین کے ایک سرے میں گھس گیا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ اس کے پاس آئے اور اس کی کمر بند اور اس کے کنگنوں کو کاٹ کر اتار لیا۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب ہم لوگ مدینہ منورہ واپس آئے تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے صبح کی نماز پڑھائی۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے اور سلام کرنے کے بعد پوچھا: کہ کیا ابو طلحہ یہاں ہیں؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! میں ہوں۔ اور وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس نکل آئے۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم مقتول سے چھینے ہوئے مال میں سے خمس نہیں لیتے۔ اور یقینا براء کے مقتول کا سامان بہت بڑا مال ہے۔ یقینا میں اس کا خمس لوں گا۔ پس آپ رضی اللہ عنہ نے قیمت لگانے والوں کو بلایا تو انہوں نے اس کی تیس ہزار قیمت لگائی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اس میں سے چھ ہزار وصول کرلیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35300]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35300، ترقيم محمد عوامة 33761)