🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
85. ما قالوا: في المشركين يدعون المسلمين إلى غير ما ينبغي، أيجيبونهم أم لا، ويكرهون عليه؟
ان مشرکین کا بیان جو مسلمانوں کو ناجائز بات کی طرف بلاتے ہیں کیا وہ اس کا جواب دیں اس حال میں کہ ان کو مجبور کیا جا رہا ہو؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33712 ترقیم الشثری: -- 35251
٣٥٢٥١ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن عمر بن عطية قال: سمعت ابا جعفر يقول: التقية لا تحل (إلا كما تحل) (١) الميتة للمضطر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
حضرت عمر بن عطیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ تقیہ حلال نہیں ہے مگر اس طرح جیسا کہ مردار مجبور کے لیے حلال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35251]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35251، ترقيم محمد عوامة 33712)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33713 ترقیم الشثری: -- 35252
٣٥٢٥٢ - حدثنا مروان عن عوف عن الحسن قال: التقية جائزة للمؤمن إلى يوم القيامة، إلا انه كان لا يجعل في (القتل) (١) تقية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) لعلها: (الفعل)
حضرت عوف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: تقیہ کرنا مومن کے لیے قیامت کے دن تک جائز ہے مگر یہ کہ وہ کسی کو قتل کرنے میں تقیہ نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35252]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35252، ترقيم محمد عوامة 33713)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33714 ترقیم الشثری: -- 35253
٣٥٢٥٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن رجل عن ابن عباس قال: التقية إنما هي باللسان ليست باليد (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام الرجل.
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ ایک آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: تقیہ کرنا زبان سے ہوتا ہے ہاتھ سے نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35253]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35253، ترقيم محمد عوامة 33714)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33715 ترقیم الشثری: -- 35254
٣٥٢٥٤ - حدثنا عبد الله بن نمير عن ابي جعفر عن الربيع عن ابي العالية: ﴿إلا ان تتقوا منهم تقاة﴾ [آل عمران: ٢٨] ، قال: التقية باللسان وليس بالعمل.
حضرت ربیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ رحمہ اللہ نے اس آیت کی تفسیر میں ارشاد فرمایا: ترجمہ: مگر یہ کہ تم بچنا چاہو ان کے شر سے کسی قسم کا بچنا۔ کہ تقیہ کرنا زبان سے ہوتا ہے عمل سے نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35254]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35254، ترقيم محمد عوامة 33715)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33716 ترقیم الشثری: -- 35255
٣٥٢٥٥ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن عبد الاعلى عن ابن الحنفية قال: سمعته يقول: لا إيمان لمن لا تقية له.
حضرت عبد الاعلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن حنفیہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جو تقیہ نہیں کرتا اس کا کوئی ایمان نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35255]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35255، ترقيم محمد عوامة 33716)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33717 ترقیم الشثری: -- 35256
٣٥٢٥٦ - حدثنا علي بن مسهر عن ابي حيان عن ابيه عن الحارث بن سويد عن عبد الله قال: (ما) (١) من كلام اتكلم به بين يدي (سلطان) (٢) يدرا عني (به) (٣) ما بين سوط إلى سوطين إلا كنت متكلما به (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) في [ب]: (السلطان).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) مجهول؛ لجهالة والد أبي حيان.

حضرت حارث بن سوید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کوئی کلام ایسا نہیں ہے جو میں کسی بادشاہ کے سامنے کروں اور وہ مجھے اس کے ایک دو کوڑوں سے بچا سکتا تو میں ضرور وہ کلام کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35256]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35256، ترقيم محمد عوامة 33717)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33718 ترقیم الشثری: -- 35257
٣٥٢٥٧ - حدثنا (وكيع عن) (١) شريك عن جابر عن ابي جعفر قال: التقية اوسع ما بين السماء إلى الارض.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
حضرت جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: تقیہ تو آسمان اور زمین کے مابین خلاجتنی وسعت رکھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35257]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35257، ترقيم محمد عوامة 33718)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33719 ترقیم الشثری: -- 35258
٣٥٢٥٨ - حدثنا وكيع عن فضيل بن مرزوق عن الحسن بن الحسن قال: إنما التقية رخصة، والفضل القيام بامر الله.
حضرت فضیل بن مرزوق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت الحسن بن الحسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: یقینا تقیہ کرنا تو رخصت ہے۔ افضل تو اللہ کے حکم پر قائم رہنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35258]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35258، ترقيم محمد عوامة 33719)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33720 ترقیم الشثری: -- 35259
٣٥٢٥٩ - حدثنا ابن علية عن خالد عن ابي قلابة قال: قال حذيفة: إني اشتري ديني بعضه ببعض مخافة ان يذهب كله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع، أبو قلابة لا يروي عن حذيفة.
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ یقینا میں نے اپنے دین کے بعض حصہ کو بعض حصہ کے عوض خرید لیا اس خوف سے کہ دین سارا ہی نہ چلا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35259]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35259، ترقيم محمد عوامة 33720)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33721 ترقیم الشثری: -- 35260
٣٥٢٦٠ - حدثنا عبد الله بن نمير عن الاعمش عن (عبد الملك) (١) بن ميسرة عن النزال بن سبرة قال: دخل ابن مسعود وحذيفة على عثمان فقال عثمان لحذيفة: بلغني انك قلت كذا وكذا؟ قال: لا والله ما قلته، فلما خرج قال له عبد الله: (سالك) (٢) فلم (تقر له) (٣) ما سمعتك تقول؟ (قال) (٤) : إني اشتري ديني بعضه ببعض مخافة ان يذهب كله (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، جـ، هـ]: (مالك).
(٣) في [هـ]: (تقوله)، وفي [ب]: (يقوله).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (فقال).
(٥) صحيح.

حضرت نزال بن سبرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ دونوں حضرات حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس داخل ہوئے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ تم نے اس طرح اور اس طرح کہا ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں اللہ کی قسم! میں نے ایسا نہیں کہا: جب حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ باہر نکلے تو حضرت عبداللہ نے ان سے کہا: انہوں نے آپ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا اور میں نے جو آپ کو بات کرتے ہوئے سنا تھا آپ رضی اللہ عنہ نے اس کا اقرار ہی نہیں کیا؟ انہوں نے فرمایا: یقینا میں نے اپنے دین کے بعض حصہ کو بعض حصے کے ساتھ خرید لیا اس خوف سے کہ دین سارا ہی نہ چلا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35260]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35260، ترقيم محمد عوامة 33721)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں