مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
93. من جعل السلب للقاتل
جو شخص مقتول کا چھینا ہوا مال قاتل کا حق قرار دے
ترقیم عوامۃ: 33762 ترقیم الشثری: -- 35301
٣٥٣٠١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن عبد الله بن ابي بكر قال: حدثت عن ابي قتادة الانصاري انه قال: قال رسول الله ﷺ:"من قتل قتيلا فله سلبه"، قال: فقلت: يا رسول الله، قد قتلت قتيلا (ذا سلب) (١) ثم (اجهضني) (٢) عنه القتال فما ادري من سلبه، قال رجل من اهل مكة: صدق يا رسول الله، قد قتل قتيلا فسلبته فارضه عني، قال ابو بكر: لا والله لا تفعل، تنطلق إلى (اسد) (٣) ⦗٣٦٥⦘ (من) (٤) اسد الله (٥) يقاتل عنه تقاسمه؟ فقال رسول الله قول:"صدق، ادفع إليه سلبه" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [هـ]: (أجهضتني).
(٣) في [أ، ب]: (أسيد).
(٤) في [ب]: (عن).
(٥) في [أ، ب]: زيادة (تعالى).
(٦) منقطع؛ عبد اللَّه بن أبي بكر لم يرو عن أبي قتادة، أخرجه أحمد (٢٢٦٠٧)، وابن هشام في السيرة ٤/ ٩٠، وأصله عند البخاري (٣١٤٢)، ومسلم (١٧٥١).
حضرت ابو قتادہ انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی کو قتل کرے گا تو اس مقتول کا مال قاتل کا ہوگا۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے ایک بہت سامان والے شخص کو قتل کیا تھا پھر لڑائی نے مجھے اس سے مشغول کردیا۔ میں نہیں جانتا کہ کس نے اس کا سامان اتار لیا؟ مکہ کا ایک شخص کہنے لگا۔ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس نے سچ کہا: تحقیق اس نے ایک شخص کو قتل کیا تھا پس میں نے اس کا سامان اتار لیا اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو میری طرف سے خوش کردیں۔ حضر ت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں اللہ کی قسم! تم ایسا نہیں کرو گے۔ کیا تم اللہ کے شیروں میں سے ایک شیر کے پاس جا کر جو اللہ کی خاطر لڑتا ہے اس سے مال بانٹو گے؟ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابوبکر نے سچ کہا: تم اس کا سامان اسے دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35301]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35301، ترقيم محمد عوامة 33762)
ترقیم عوامۃ: 33763 ترقیم الشثری: -- 35302
٣٥٣٠٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا عكرمة بن عمار عن إياس بن سلمة بن الاكوع عن ابيه قال: بارزت رجلا فقتلته، فقال رسول الله ﷺ:"من قتل هذا؟"، قال: ابن الاكوع، قال:"له سلبه" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٠٥١)، ومسلم (١٧٥٤).
حضرت ایاس بن سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ میں نے ایک آدمی سے مقابلہ کیا اور میں نے اسے قتل کردیا۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: اس شخص کو کس نے قتل کیا؟ لوگوں نے کہا: ابن اکوع نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس مقتول کا مال ابن اکوع کے لیے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35302]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35302، ترقيم محمد عوامة 33763)
ترقیم عوامۃ: 33764 ترقیم الشثری: -- 35303
٣٥٣٠٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عبد الكريم عن عكرمة ان الزبير بارز رجلا فقتله قال: فنفله النبي ﷺ سلبه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل، عكرمة تابعي، أخرجه عبد الرزاق (٩٤٧٠)، وسعيد بن منصور ١/ (٢٦٩٤)، والبيهقي ٦/ ٣٠٨، وابن عساكر ١٨/ ٣٨٠، وأبو عبيد في الأموال (٧٧٩)، وورد من حديث عكرمة عن ابن عباس، أخرجه الطحاوي ٣/ ٢٢٦، وأبو نعيم في الحلية ٨/ ٤٥.
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی سے مقابلہ کیا اور آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو قتل کردیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مقتول کا مال انہیں بطور زائد کے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35303]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35303، ترقيم محمد عوامة 33764)
ترقیم عوامۃ: 33765 ترقیم الشثری: -- 35304
٣٥٣٠٤ - حدثنا وكيع عن (ابيه) (١) عن ابي إسحاق عن ابي (عبيدة) (٢) قال: قال عبد الله: نفلنا رسول الله ﷺ سيفه -يعني ابا جهل (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (إسرائيل).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (عليلة).
(٣) منقطع؛ أبو عبيدة لا يروي عن أبيه، أخرجه أبو داود (٢٧٠٩)، وأحمد ١/ ٤٤٤ (٤٢٤٦)، وأبو نعيم في الحلية ٤/ ٢٠٨، والبيهقي ٩/ ٦٢، والطبراني (٨٤٦٩)، وابن عبد البر في التمهيد ١٣/ ٢٥٤.
حضرت ابو عبیدہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ابو جہل کی تلوار زائد مال کے طور پردے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35304]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35304، ترقيم محمد عوامة 33765)
ترقیم عوامۃ: 33766 ترقیم الشثری: -- 35305
٣٥٣٠٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن الاسود بن قيس العبدي عن شبر بن علقمة قال: لما كان يوم القادسية قام رجل من اهل فارس (فدعا إلى المبارزة وذكر من عظمه فقام إليه رجل قصير يقال له شبر بن علقمة قال: فقال به الفارسي) (١) هكذا -يعني احتمله ثم ضرب به الارض فصرعه، قال: فاخذ شبر خنجرا كان مع الفارسي فقال (به) (٢) في بطنه، -يعني (فخضخضه) (٣) ، ثم انقلب عليه فقتله ثم جاء بسلبه إلى سعد، فقوم اثني عشر الفا فنفله إياه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [جـ]: (محضحضه)، وفي [ط، هـ]: (فحصحصه).
(٤) مجهول؛ لجهالة شبر بن علقمة.
حضرت اسود بن قیس العبدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت شبر بن علقمہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ جب جنگ قادسیہ کا دن تھا تو اہل فارس میں سے ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے مقابلہ کے لیے للکارا اور اپنی بڑائی بیان کی۔ تو ایک چھوٹا سا آدمی جس کو شبر بن علقمہ کہتے ہیں۔ وہ کھڑا ہوا۔ اس پر اس ایرانی نے اس کے ساتھ یوں کیا یعنی اس کو اٹھایا پھر اس کو زمین پر دے مارا اور پچھاڑ دیا۔ اتنے میں شبر نے خنجر پکڑا جو اس ایرانی کے پاس تھا۔ اور اس کے پیٹ میں اس کو گاڑ کر یوں کیا یعنی اس کو خوب ہلایا۔ پھر آپ رحمہ اللہ اس کے اوپر آگئے اور اس کو قتل کردیا۔ پھر آپ اس سے چھینا ہوا مال لے کر حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے پاس آئے انہوں نے اس کی بارہ ہزار قیمت لگائی اور یہ مال آپ رحمہ اللہ کو بطور زائد کے عطا کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35305]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35305، ترقيم محمد عوامة 33766)
ترقیم عوامۃ: 33767 ترقیم الشثری: -- 35306
٣٥٣٠٦ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: سمعت نافعا يقول: لم نزل نسمع منذ قط: إذا التقى المسلمون والكفار فقتل رجل من المسلمين رجلا من الكفار فإن سلبه له إلا ان يكون في معمعة القتال فإنه لا يدري من قتل قتيلا.
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے نافع رحمہ اللہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ ہم لوگ بچپن سے ہمیشہ یوں ہی سنتے آئے ہیں کہ جب مسلمان اور کفار کا آمنا سامنا ہو پھر مسلمانوں کا ایک آدمی کفار کے ایک آدمی کو قتل کر دے تو اس مقتول کا سامان قتل کرنے والے کا ہوگا۔ مگر یہ کہ جنگ کی شدت میں ہو کیونکہ اس میں معلوم نہیں ہوتا کہ کس نے کس کو قتل کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35306]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35306، ترقيم محمد عوامة 33767)
ترقیم عوامۃ: 33768 ترقیم الشثری: -- 35307
٣٥٣٠٧ - حدثنا الضحاك بن مخلد عن الاوزاعي عن ابن شهاب عن القاسم قال: سئل ابن عباس عن السلب (فقال) (١) : لا سلب إلا من النفل، وفي النفل الخمس (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (قال).
(٢) صحيح.
حضرت قاسم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مال سلب کے بارے میں سوال کیا گیا؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: سلب کا مال تو زائد عطیہ ہے، اور زائد عطیہ میں خمس ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35307]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35307، ترقيم محمد عوامة 33768)
94. فيما يمتنع به من (القتل) وما هو؟ وما يحقن الدم؟
ان چیزوں کا بیان جو قتل سے روکتی ہیں اور وہ چیزیں کیا ہیں؟ اور جو چیزیں جان کو محفوظ کرتی ہیں
ترقیم عوامۃ: 33769 ترقیم الشثری: -- 35308
٣٥٣٠٨ - حدثنا حفص بن غياث عن الاعمش عن ابي سفيان عن جابر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه مسلم (٢١)، وأحمد (١٤١٧٤).
حضرت جابر رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیں۔ پس جب ان لوگوں نے یہ کلمہ پڑھ لیا۔ تو انہوں نے ایسا کرنے سے اپنے مال اور اپنی جانوں کو محفوظ کرلیا اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35308]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35308، ترقيم محمد عوامة 33769)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 35309
٣٥٣٠٩ - وعن ابي صالح عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"امرت ان اقاتل الناس حتى يقولوا: لا إله إلا الله، فإذا (قالوها) (١) عصموا بها اموالهم ودماءهم، وحسابهم على الله" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (قالوا).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٩٤٦)، ومسلم (٢١).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیں۔ پس جب انہوں نے یہ کلمہ پڑھ لیا تو انہوں نے اس کے ذریعے اپنے مال اور اپنی جانوں کو محفوظ کرلیا اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35309]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35309، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 33770 ترقیم الشثری: -- 35310
٣٥٣١٠ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابي مالك الاشجعي سعد بن طارق قال: سمعت ابي يقول: سمعت النبي ﷺ يقول:"من وحد الله وكفر بما يعبد من دونه حرم ماله ودمه، وحسابه على الله" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو خالد صدوق، أخرجه مسلم (٢٣)، وأحمد (١٥٨٧٥).
حضرت طارق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ جس شخص نے اللہ کی وحدانیت بیان کی اور اللہ کے سوا جن کی عبادت کی جاتی ہے ان کو نہ مانا تو اس کا مال اور اس کی جان حرام ہوگئی اور اس کا حساب اللہ کے ذمہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35310]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35310، ترقيم محمد عوامة 33770)