مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
133. في الغزو مع أئمة الجور
ظالم بادشاہوں کے ساتھ مل کر جہاد میں شریک ہونا
ترقیم عوامۃ: 34057 ترقیم الشثری: -- 35611
٣٥٦١١ - حدثنا عبدة بن سليمان عن الاعمش عن إبراهيم (انه) (١) غزا (الري) (٢) في زمان الحجاج.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: بياض.
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، هـ].
حضرت اعمش رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ابراہیم نے حجاج کے زمانے میں رے میں جہاد کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35611]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35611، ترقيم محمد عوامة 34057)
ترقیم عوامۃ: 34058 ترقیم الشثری: -- 35612
٣٥٦١٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا مثنى بن سعيد عن ابي (جمرة) (١) قال: سالت ابن عباس عن الغزو مع الامراء وقد احدثوا، فقال: تقاتل على نصيبك من الآخرة، ويقاتلون على نصيبهم من الدنيا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (حمزة).
(٢) صحيح.
حضرت ابو جمرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا ان امراء کے ساتھ مل کر لڑنا کیسا ہے جنہوں نے دین میں نئے کام ایجاد کیے اور ظلم کیا؟ فرمایا آپ اپنے آخرت کے حصہ (ثواب) کیلئے لڑو، وہ اپنے دنیا کے حصہ کیلئے لڑتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35612]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35612، ترقيم محمد عوامة 34058)
ترقیم عوامۃ: 34059 ترقیم الشثری: -- 35613
٣٥٦١٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا حماد بن زيد عن الجعد ابي عثمان عن سليمان اليشكري عن جابر قال: قلت له: اغزو اهل الضلالة مع السلطان؟ قال: (اغز) (١) ، فإنما عليك ما حملت وعليهم ما حملوا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، هـ]: (اغزوا).
(٢) صحيح.
سلیمان الیشکری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ کیا میں حاکم کے ساتھ مل کر گمراہ لوگوں سے جہاد کروں؟ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جہاد کرو، کیونکہ تجھ پر صرف وہی ذمہ داری ہے جو تجھ پر ڈالی گئی ہے اور ان پر وہی ہے جو ان پر ڈالی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35613]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35613، ترقيم محمد عوامة 34059)
ترقیم عوامۃ: 34060 ترقیم الشثری: -- 35614
٣٥٦١٤ - حدثنا غندر عن الفزاري عن هشام عن الحسن وابن سيرين سئلا عن الغزو مع ائمة السوء فقالا: لك شرفه واجره وفضله، وعليهم إثمهم.
حضرت حسن رحمہ اللہ اور ابن سیرین رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ ظالم حکمرانوں کے ساتھ مل کر لڑنا کیسا ہے؟ آپ دونوں نے فرمایا: آپ کیلئے اس جہاد کا اجر اور شرف ہے اور ان پر ان کا گناہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35614]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35614، ترقيم محمد عوامة 34060)
ترقیم عوامۃ: 34061 ترقیم الشثری: -- 35615
٣٥٦١٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا مالك بن مغول عن طلحة بن مصرف عن محمد ابن عبد الرحمن بن يزيد النخعي قال: قلت لابي: يا ابة في إمارة الحجاج اتغزو؟ قال: يا بني لقد (ادركت) (١) اقواما اشد بغضا منكم للحجاج وكانوا لا يدعون الجهاد على حال، ولو كان راي الناس في الجهاد مثل رايك ما (ادي) (٢) (الاتاوة) (٣) -يعني الخراج.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (رأيت).
(٢) في [هـ]: (أرى).
(٣) في [أ، ب]: (الأنواه).
حضرت محمد بن عبدالرحمن بن یزید النخعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے عرض کیا کہ اے ابا! حجاج کے دور امارت میں آپ جہاد میں شریک ہوئے تھے؟ انہوں نے فرمایا اے بیٹے! میں نے تو ان لوگوں کو بھی پایا ہے جو حجاج کے معاملہ میں تم سے زیادہ سخت تھے، لیکن انہوں نے پھر بھی جہاد کو نہ چھوڑا۔ اور اگر لوگوں کی بھی وہی رائے بن جاتی جو آپ کی رائے ہے تو پھر خراج نہ ادا کیا جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35615]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35615، ترقيم محمد عوامة 34061)
ترقیم عوامۃ: 34062 ترقیم الشثری: -- 35616
٣٥٦١٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن المغيرة عن إبراهيم قال: ذكر له ان اقواما يقولون: لا جهاد، فقال: هذا شيء عرض به الشيطان.
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے ذکر کیا گیا کہ کچھ لوگ یوں کہتے ہیں کہ جہاد نہیں ہے حضرت ابراہیم نے فرمایا یہ چیز شیطان ان کے پاس لے کر آیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35616]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35616، ترقيم محمد عوامة 34062)
ترقیم عوامۃ: 34063 ترقیم الشثری: -- 35617
٣٥٦١٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا الربيع بن (صبيح) (١) عن قيس بن سعد عن مجاهد قال: سالت ابن عمر عن الغزو مع ائمة الجور وقد احدثوا فقال: اغزوا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الصبيح).
(٢) ضعيف؛ لضعف الربيع بن صبيح.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ ظالم و جابر حکمرانوں کے ساتھ مل کر جہاد کرنا کیسا ہے جبکہ انہوں نے دین میں نئے کام ایجاد کیے ہیں؟ آپ نے فرمایا: جہاد کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35617]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35617، ترقيم محمد عوامة 34063)
ترقیم عوامۃ: 34064 ترقیم الشثری: -- 35618
٣٥٦١٨ - حدثنا احمد بن عبد الله عن زائدة عن ليث قال: كان مجاهد يغزو مع بني مروان، وكان عطاء لا يرى (به) (١) باسا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے بنو مروان کے ساتھ مل کر جہاد کیا اور حضرت عطاء نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35618]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35618، ترقيم محمد عوامة 34064)
ترقیم عوامۃ: 34065 ترقیم الشثری: -- 35619
٣٥٦١٩ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا الاعمش عن إبراهيم قال: خرج على الناس بعث زمن الحجاج فخرج فيه عبد الرحمن بن يزيد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، هـ].
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حجاج کے دور میں لوگ جب جہاد کیلئے نکلے تو حضرت عبدالرحمن بن یزید بھی اس میں نکلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35619]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35619، ترقيم محمد عوامة 34065)
134. من كره ذلك؟
جو حضرات اس کو ناپسند کرتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 34066 ترقیم الشثری: -- 35620
٣٥٦٢٠ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن (عن حسن) (١) عن ليث عن طاوس قال: كان يكره الجهاد مع هؤلاء -يعني السلطان الجائر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
حضرت طاؤس رحمہ اللہ ظالم و جابر حکمرانوں کے ساتھ مل کر جہاد کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35620]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35620، ترقيم محمد عوامة 34066)