مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
131. في العبد يأسره (العدو)، ثم يظهر عليه (المسلمون)
اس غلام کا بیان جس کو دشمن نے قید کر لیا پھر دوبارہ مسلمان اس پر غالب آ جائیں
ترقیم عوامۃ: 34039 ترقیم الشثری: -- 35591
٣٥٥٩١ - حدثنا شريك عن الركين عن ابيه (او) (١) عن عمه قال: حبس لي فرس فاخذه العدو قال: فظهر عليه المسلمون، قال: فوجدته في مربط سعد، قال: (فقلت) (٢) : فرسي، قال: (٣) بينتك، قلت: انا ادعوه فيحمحم، قال: إن اجابك فلا اريد منك بينة (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (و).
(٢) في [أ]: (قلت).
(٣) في [جـ]: زيادة (قال).
(٤) حسن؛ شريك صدوق.
حضرت رکین اپنے والد یا اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ میرا گھوڑا کہیں چلا گیا۔ پس دشمنوں نے اسے پکڑ لیا۔ پھر مسلمان ان پر غالب آگئے۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے اس گھوڑے کو حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے باڑے میں پایا۔ میں نے کہا: یہ تو میرا گھوڑا ہے۔ انہوں نے فرمایا: تمہارے گواہ کہاں ہیں؟ میں نے کہا: میں اس کو پکاروں گا تو یہ ہنہنائے گا حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر وہ تمہاری پکار کا جواب دے دے میں تم سے گواہ کا مطالبہ نہیں کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35591]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35591، ترقيم محمد عوامة 34039)
ترقیم عوامۃ: 34040 ترقیم الشثری: -- 35592
٣٥٥٩٢ - حدثنا إسماعيل بن علية عن ايوب عن ابن سيرين ان امة احرزها العدو فاشتراها رجل فخاصمه سيدها إلى شريح فقال: المسلم احق من رد على اخيه بالثمن، فقال: إنها ولدت من سيدها، قال: اعتقها قضاء (الامير) (١) ، فإن كانت كذا وكذا، وإن كانت كذا وكذا، قال: يقول: (الرجل لهو) (٢) اعلم بالقضاء من زيد بن خلدة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (الأمر).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (رجل له).
حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ ایک شخص کی باندی کو دشمن پکڑ کرلے گئے، اس کو ایک شخص نے خرید لیا۔ اس کا آقا جھگڑا لے کر حضرت شریح کے پاس آگیا، حضرت شریح نے فرمایا: مسلمان اس کا زیادہ حقدار ہے جو اس کے بھائی کو ثمن کے ساتھ واپس کیا جائے، کہا گیا کہ اس نے اپنے آقا سے بچہ جنا ہے۔ حضرت شریح نے فرمایا: اس کو آزاد کردو یہ امیر کا فیصلہ ہے، اگر وہ تھی اتنے اتنے کی، اگر وہ تھی اتنے اتنے کی راوی نے کہا: وہ کہتا ہے کہ یہ شخص زید بن خلدہ سے زیادہ قضاء کو جانتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35592]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35592، ترقيم محمد عوامة 34040)
ترقیم عوامۃ: 34041 ترقیم الشثری: -- 35593
٣٥٥٩٣ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم.
حضرت ابراہیم اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ دشمن مسلمانوں کے مال پر قبضہ کرے پھر مسلمان اس کو غنیمت میں حاصل کرلیں اور اس مال کا مالک مال کو پہچان لے تو وہ اس کا زیادہ حقدار ہے، اور اگر غنیمت تقسیم کردی گئی تو پھر فیصلہ گزر چکا ہے۔ (اب اس کو نہیں ملے گا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35593]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35593، ترقيم محمد عوامة 34041)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 35594
٣٥٥٩٤ - وعن يونس عن الحسن قال: ما احرز العدو من مال المسلمين فعرفه صاحبه فهو احق به، وإن قسم فقد مضى.
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دشمن مسلمانوں کے مال میں سے جس چیز پر قبضہ کرلے اور اس کا مالک اسے پہچان لے تو وہ اس کا زیادہ حقدار ہے، اور اگر وہ تقسیم ہوچکا ہو تو فیصلہ گزر چکا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35594]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35594، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 34042 ترقیم الشثری: -- 35595
٣٥٥٩٥ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن مجاهد قال: ما اصاب المسلمون مما اصابه العدو قبل ذلك، فإن اصابه صاحبه قبل ان يقسم فهو احق به، وإن قسم فهو احق به بالثمن.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جس کو کفار نے قبضہ میں لے لیا تھا اگر اس پر دوبارہ مسلمان قبضہ کرلیں اور واپس حاصل کرلیں تو تقسیم غنیمت سے قبل اس چیز کا مالک اس کا زیادہ حقدار ہے، اور اگر تقسیم ہوگئی تو ثمن کے ساتھ زیادہ حقدار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35595]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35595، ترقيم محمد عوامة 34042)
ترقیم عوامۃ: 34043 ترقیم الشثری: -- 35596
٣٥٥٩٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن قتادة عن خلاس عن علي قال: ما احرز العدو فهو جائز (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ خلاس ثقة.
حضرت علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جس پر دشمن قبضہ کرلیں (اور اس کو مسلمان واپس چھڑا لیں تو) وہ (قبضہ) نافذ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35596]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35596، ترقيم محمد عوامة 34043)
ترقیم عوامۃ: 34044 ترقیم الشثری: -- 35597
٣٥٥٩٧ - حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن الحكم عن إبراهيم قال: ما ظهر عليه المشركون من متاع المسلمين ثم ظهر عليه المسلمون، إن قسم فهو احق به بالثمن، وإن كان لم يقسم رد عليه.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مسلمانوں کے مال پر اگر کفار غلبہ کر کے قبضہ کرلیں پھر مسلمان دوبارہ ان پر غالب آجائیں۔ تو اگر غنیمت تقسیم ہوگئی تو اس چیز کا مالک ثمن دے کرلینے کا زیادہ حقدار ہوگا اور اگر تقسیم نہ ہوا ہو تو پھر اس کو واپس مالک کی طرف لٹا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35597]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35597، ترقيم محمد عوامة 34044)
ترقیم عوامۃ: 34045 ترقیم الشثری: -- 35598
٣٥٥٩٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن سماك عن تميم بن طرفة قال: اصاب السلمون ناقة لرجل من المسلمين، فاشتراها رجل من العدو فخاصمه صاحبها إلى النبي ﷺ، فاقام البينة، فقضى النبي ﷺ ان يدفع إليه الثمن الذي (اشترى) (١) به من العدو وإلا خلى بينه وبينها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (اشتراها).
(٢) مرسل؛ تميم بن طرفة تابعي، أخرجه البيهقي ٩/ ١١١، وأبو داود في المراسيل (٣٣٩)، والطحاوي ٣/ ٢٦٣.
حضرت تمیم بن طرفہ سے مروی ہے کہ: مسلمانوں میں سے ایک شخص کی اونٹنی کو کفار لے گئے ایک شخص نے وہ اونٹنی کفار سے خرید لی اس اونٹنی کا مالک جھگڑا لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس بات پر گواہ پیش کر دئیے کہ اونٹنی اس کی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ فرمایا کہ: جتنے کی اس نے دشمن سے خریدی ہے اتنے پیسے دے کرلے لو وگرنہ ان کے راستہ سے ہٹ جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35598]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35598، ترقيم محمد عوامة 34045)
132. ما يكره أن يحمل إلى (أرض) العدو (فيتقوى) به
دشمن کی سر زمین کی طرف کوئی چیز فروخت کرنا جس سے وہ مسلمانوں کے خلاف قوت حاصل کریں
ترقیم عوامۃ: 34046 ترقیم الشثری: -- 35599
٣٥٥٩٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن الحسن قال: لا يحل لمسلم ان يحمل إلى عدو المسلمين طعاما ولا سلاحا يقويهم به على المسلمين فمن فعل ذلك فهو فاسق.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: مسلمان کیلئے جائز نہیں کہ وہ دشمنوں کو کھانا یا اسلحہ بھیجے (فروخت کرے) جس کی وجہ سے وہ مسلمانوں کے خلاف قوت حاصل کریں: جو ایسا کرے وہ فاسق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35599]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35599، ترقيم محمد عوامة 34046)
ترقیم عوامۃ: 34047 ترقیم الشثری: -- 35600
٣٥٦٠٠ - حدثنا محمد بن بكر (عن) (١) (ابن) (٢) جريج عن عطاء انه كره حمل السلاح إلى العدو، قال: قلت له: تحمل الخيل إليهم؟ قال: فابى ذلك وقال: اما ما يقويهم للقتال فلا، واما غيره فلا باس.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (نا).
(٢) في [أ، جـ]: (عن).
حضرت عطاء رحمہ اللہ دشمن کے پاس اسلحہ لے جانے کو ناپسند کرتے تھے راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: گھوڑے ان کے پاس لے جانا کیسا ہے؟ انہوں نے اس کا بھی انکار کیا، اور فرمایا: جس چیز سے وہ جنگ میں قوت حاصل کریں وہ نہ لے جائے، اس کے علاوہ چیزوں میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35600]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35600، ترقيم محمد عوامة 34047)