🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
128. في الطعام والعلف يؤخذ منه الشيء في أرض العدو
دشمن کی سر زمین پر موجود کھانے اور چارے کو استعمال کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34020 ترقیم الشثری: -- 35571
٣٥٥٧١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا يرخصون في الطعام والعلف ما لم (يعتقدوا) (١) مالا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يفتقدوا).
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ لوگ کھانے اور چارے کو استعمال کرنے کی اجازت دیتے تھے۔ جب تک کہ لوگ مال کے طور پر جمع نہ کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35571]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35571، ترقيم محمد عوامة 34020)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34021 ترقیم الشثری: -- 35572
٣٥٥٧٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابو جعفر الرازي عن الربيع بن انس عن ابي العالية عن غلام لسلمان يقال: له سويد -واثنى عليه خيرا- قال: لما افتتح الناس المدائن وخرجوا في طلب العدو اصبت سلة، فقال لي سلمان: هل عندك (من) (١) طعام؟ قال: قلت: سلة اصبتها، قال: هاتها فإن كان مالا دفعناه إلى هؤلاء، وإن كان طعاما اكلناه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) حسن؛ أبو جعفر الرازي صدوق.

حضرت ابو العالیہ حضرت سوید سے روایت کرتے ہیں جو کہ حضرت سلمان کے غلام ہیں اور ان کا اچھے الفاظ میں ذکر کیا گیا ہے، فرماتے ہیں کہ جب مجاہدین نے مدائن کو فتح کیا، اور دشمن کی تلاش میں نکلے تو مجھے ایک ٹوکری ملی، مجھ سے حضرت سلمان نے کہا: کیا آپ کے پاس کھانے کو کچھ ہے؟ میں نے عرض کیا کہ مجھے ایک ٹوکری ملی ہے، فرمایا لے آؤ، اگر اس میں مال ہوا تو ان لوگوں کے حوالے کردیں گے اور اگر کھانے کی چیز ہوئی تو کھا لیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35572]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35572، ترقيم محمد عوامة 34021)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34022 ترقیم الشثری: -- 35573
٣٥٥٧٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا عقبة قال: سمعت عبد الله بن بريدة سئل عن الطعام يصاب في ارض العدو فقال: إن كان باع منه بدرهم رده وإلا كان غلولا.
حضرت عبد اللہ بن بریدہ رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ دشمن کی سر زمین سے جو کھانا وغیرہ ملے اس کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا: اگر اسے درہم کے بدلے فروخت کیا ہے تو واپس کردیا جائے وگرنہ وہ خیانت شمار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35573]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35573، ترقيم محمد عوامة 34022)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34023 ترقیم الشثری: -- 35574
٣٥٥٧٤ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن يحيى بن ابي عمرو الشيباني عن عبد الله ابن محيريز وخالد بن (دريك) (١) وغيرهم انهم كانوا يقولون في الرجل يصيب الطعام والعلف في ارض الروم فقالوا: (ياكل ويطعم ويعلف) (٢) ، (فإن) (٣) باع شيئا من (ذلك) (٤) بذهب (او) (٥) فضة رده إلى غنائم المسلمين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الدريك).
(٢) في [أ، ب]: (نأكل ونطعم ونعلف).
(٣) في [أ، ب]: (وإن).
(٤) في [أ، ب]: (تلك).
(٥) في [هـ]: (و).

حضرت عبد اللہ بن محیریز رحمہ اللہ اور حضرت خالد رحمہ اللہ وغیرہ نے اس شخص کے متعلق فرمایا جس کو روم کی زمین سے کھانا اور چارہ ملا۔ فرمایا: وہ کھانا کھائے اور کھلائے اور چارہ استعمال کرے، اور اگر اس میں سے کچھ سونا یا چاندی کے بدلے فروخت کیا تو اس کو مسلمانوں کی غنیمت میں شامل کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35574]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35574، ترقيم محمد عوامة 34023)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34024 ترقیم الشثری: -- 35575
٣٥٥٧٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن جابر عن عامر قال: لا باس بالطعام والعلف يوجد في ارض العدو (١) ان ياكلوا منه و (ان) (٢) (يعلفوا) (٣) دوابهم فما بيع منه فهو بين المسلمين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (و).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٣) في [أ، ب]: (نعلفوا).

حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دشمن کی زمین سے جو کھانا اور چارہ ملے اس کو کھانے اور چارہ جانوروں کو کھلانے میں کوئی حرج نہیں ہے، اور جو اس میں سے فروخت کیا وہ مسلمانوں کے درمیان مشترک ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35575]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35575، ترقيم محمد عوامة 34024)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34025 ترقیم الشثری: -- 35576
٣٥٥٧٦ - حدثنا عائذ بن خبيب عن جويبر عن الضحاك قال: إذا خرجت السرية فاصابوا غنيمة من بقر او غنم فلهم ان ياكلوا بقدر ولا يسرفوا، فإذا انتهي به إلى العسكر كان بينهم.
حضرت ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب سریہ جہاد کیلئے نکلے، اور ان کو گائے یا بکری وغیرہ غنیمت میں ملے، تو وہ ضرورت کی بقدر کھا لیں لیکن ضائع مت کریں اور اگر وہ لشکر کی طرف بھیج دیئے جائیں تو پھر وہ سب کے درمیان مشترک ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35576]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35576، ترقيم محمد عوامة 34025)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34026 ترقیم الشثری: -- 35577
٣٥٥٧٧ - حدثنا يونس بن محمد قال: ثنا حماد بن زيد عن ايوب عن نافع عن ابن عمر قال: كنا نصيب في مغازينا الفاكهة والعسل (فناكله) (١) (ولا نرفعه) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (والسمن والجبن أفتخمس؟ قال: قد كنا نصيب فنأكله).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٥٤)، والبيهقي ٩/ ٥٩، والطحاوي في شرح المشكل (٣٤٥٥).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہمیں جہاد کے دوران پھل اور شہد ملتے تو ہم اس کو کھالیا کرتے اس کو تقسیم غنیمت کی جگہ پر لے کر نہ جاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35577]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35577، ترقيم محمد عوامة 34026)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
129. في الطعام: يكون فيه خمس؟
کیا کھانے میں بھی خمس نکا لا جائے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34027 ترقیم الشثری: -- 35578
٣٥٥٧٨ - حدثنا ابو اسامة عن مجالد عن عامر قال: ليس في الطعام خمس، إنما الخمس في الذهب والفضة.
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طعام میں خمس نہیں ہے، خمس تو صرف سونے اور چاندی پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35578]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35578، ترقيم محمد عوامة 34027)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34028 ترقیم الشثری: -- 35579
٣٥٥٧٩ - حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون قال: قلت للحسن: إنا نصيب في بلاد العدو العسل والسمن والجبن (افنخمس) (١) ؟ قال: قد كنا (نصيبه) (٢) فناكله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (أفيخمس).
(٢) في [أ، ب]: (نصيب).

حضرت ابن عون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن رحمہ اللہ سے عرض کیا کہ ہمیں دشمن کی زمین سے شہد، گھی اور پنیر وغیرہ ملتا ہے تو کیا ہم اس میں بھی خمس نکالیں؟ حضرت حسن رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمیں بھی یہ سب ملتا تھا ہم تو اس کو کھالیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35579]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35579، ترقيم محمد عوامة 34028)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
130. من قال: يأكلون من الطعام ولا يحملون، ومن رخص فيه
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ کھانے کو کھا لے، اور اس کو اٹھائے مت اور جنہوں نے اس کو اٹھانے میں رخصت دی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34029 ترقیم الشثری: -- 35580
٣٥٥٨٠ - حدثنا معتمر بن سليمان عن زياد بن سعد شيخ من اهل واسط ان ⦗٤٤٠⦘ عبد الله بن عباس لم ير باسا ان ياكل الرجل الطعام في ارض (الشرك) (١) حتى يدخل اهله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) مجهول؛ لجهالة زياد بن سعد.

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ کوئی شخص مشرکین کی سر زمین میں موجود کھانے میں سے کھالے، یہاں تک کہ وہ اپنے گھر والوں کے پاس چلا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35580]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35580، ترقيم محمد عوامة 34029)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں