🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
136. في الأمان ما هو وكيف هو؟
امان کیا ہے؟ اور کیسے ہو گی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34087 ترقیم الشثری: -- 35641
٣٥٦٤١ - [حدثنا وكيع قال: ثنا موسى بن عبيدة عن طلحة بن عبيد الله بن كريز قال: كتب عمر إلى امراء (الاجناد) (١) : ايما رجل من المسلمين اشار إلى رجل من العدو: لئن نزلت لاقتلنك فنزل وهو يرى انه امان، فقد امنه] (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ].
(٢) سقط الخبر من: [ب].
(٣) منقطع ضعيف؛ موسى بن عبيد ضعيف، وطلحة بن عبيد اللَّه لا يروي عن عمر.

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اجناد کے امراء کی طرف لکھا: مسلمانوں میں سے جو شخص دشمن کے کسی آدمی کی طرف اشارہ کرے، کہ اگر تو نے گرفتاری دی تو میں تجھے قتل کر دوں گا، اس نے اتر کر گرفتاری دے دی یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ امان ہے تو اس کو امان حاصل ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35641]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35641، ترقيم محمد عوامة 34087)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
137. من كره أن يعطى في الأمان ذمة الله
جو حضرات اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ امان میں اﷲ کا ذمہ دیا جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34088 ترقیم الشثری: -- 35642
٣٥٦٤٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن علقمة بن مرثد عن سليمان بن بريدة عن ابيه ان النبي ﷺ كان إذا بعث اميرا على جيش او سرية اوصاه فقال:"إذا حاصرتم اهل حصن فارادوكم على ان (تجعلوا) (١) لهم ذمة الله وذمة (رسول الله) (٢) ﷺ فلا تجعلوا لهم ذمه الله ولا ذمة رسوله، ولكن اجعلوا لهم ذمتكم وذمة ابائكم، فإنكم إن (تخفروا) (٣) ذممكم وذمم آبائكم اهون من ان (تخفروا) (٤) ذمة الله وذمة رسوله ﷺ" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (يجعلوا).
(٢) في [جـ]: (رسوله).
(٣) في [ط، هـ]: (تحقروا).
(٤) في [أ، هـ]: (تحقروا)، وفي [س]: (تحفروا).
(٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٧٣١)، وأحمد ٥/ ٣٥٢ (٢٣٠٢٨).

حضرت سلیمان بن بریدہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی لشکر روانہ فرماتے تو اس کے امیر کو یہ وصیت فرماتے کہ: جب تم کسی قلعہ کا محاصرہ کرو، پھر وہ تم سے چاہیں کہ تم ان کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ذمہ دو تو ان کے لیے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ذمہ مت بناؤ، بلکہ ان کے لیے اپنا اور اپنے آباؤ اجداد کا ذمہ بناؤ، اس لیے کہ تم اپنے اور اپنے آباؤ اجداد کے ذمہ توڑ دو یہ زیادہ آسان ہے اس بات سے کہ تم اللہ اور اس کے رسول کے ذمہ کو توڑو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35642]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35642، ترقيم محمد عوامة 34088)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 35643
٣٥٦٤٣ - قال سفيان: قال علقمة: فحدثت بحديث سليمان بن بريدة مقاتل ابن حيان فقال مقاتل بن حيان: حدثنا مسلم بن (هيصم) (١) العبدي عن النعمان بن المقرن المزني عن النبي ﷺ بمثله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ط]: (جهضم).
(٢) حسن؛ مسلم بن هيصم صدوق، أخرجه مسلم (١٧٣١) (٢)، وابن ماجه (٢٨٥٨)، وأبو داود (٢٦١٢)، وابن حبان (٤٧٣٩).

حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے فرمایا: میں نے حضرت سلیمان بن بریدہ کی حدیث مقاتل بن حیان کو سنائی تو مقاتل بن حیان نے کہا: ہمیں مسلم بن ہیصم العبدی نے حضرت نعمان بن مقرن المزنی رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35643]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35643، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34089 ترقیم الشثری: -- 35644
٣٥٦٤٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا الاعمش عن ابي وائل قال: اتانا كتاب عمر ونحن بخانقين: إذا حاصرتم قصرا فارادوكم على ان ينزلوا على حكم الله فلا تنزلوهم، فإنكم لا تدرون تصيبون فيهم (حكم الله) (١) ام لا، ولكن انزلوهم على حكمكم، ثم اقضوا فيهم (٢) بعد ما شئتم (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (حكمه).
(٢) في [جـ]: زيادة (هم) في الحاشية.
(٣) صحيح.

حضرت ابو وائل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ خانقین میں تھے ہمارے پاس حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا مکتوب گرامی آیا، جس میں تحریر تھا کہ: جب تم لوگ کسی قلعہ کا محاصرہ کرو اور پھر وہ تم سے اللہ کے حکم پر اترنا چاہیں تو ایسا مت کرو، کیوں کہ تم لوگ نہیں جانتے کہ تم اس میں اللہ کا حکم پاتے بھی ہو کہ نہیں، بلکہ ان کو اپنے حکم پر اتارو، پھر اس کے بعد جو چاہو ان کے ساتھ معاملہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35644]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35644، ترقيم محمد عوامة 34089)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
138. الغدر في الأمان
امان (معاہدہ) میں دھوکا کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34090 ترقیم الشثری: -- 35645
٣٥٦٤٥ - حدثنا وكيع بن الجراح قال: ثنا شعبة عن ابي (الفيض) (١) عن سليم ابن عامر قال: كان بين معاوية وبين (قوم) (٢) من الروم عهد، فخرج معاوية يسير في ارضهم كي (ينقضوا) (٣) فيغير عليهم، فإذا رجل ينادي في ناحية العسكر: وفاء لا ⦗٤٥٧⦘ غدر، وفاء لا غدر، فإذا هو (عمرو) (٤) بن (عبسة) (٥) ، قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"من كان بينه وبين (قوم) (٦) عهد فلا (يشد) (٧) (عقدة) (٨) ولا يحلها حتى يمضي امدها، او ينبذ إليهم على سواء" (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (القيص).
(٢) في [هـ]: (قومه).
(٣) في [أ، هـ]: (ينفضوا).
(٤) في [أ، ب]: (عمر).
(٥) في [هـ]: (عنبسة).
(٦) في [هـ]: (قومه).
(٧) في [ط، هـ]: (ينبذ).
(٨) في [ب، هـ]: (عهده).
(٩) رجاله ثقات، وذكر أبو حاتم أن سليم بن عامر لم يدرك عمرو بن عبسة، أخرجه أحمد (١٩٤٣٦)، وأبو داود (٢٧٥٩)، والترمذي (١٥٨٠)، والنسائي في الكبرى (٨٧٣٢)، وابن حبان (٤٨٧١)، والطيالسي (١١٥٥)، وأبو عبيد في الأموال (٤٤٨)، وابن زنجويه (٦٦٠)، وابن قانع ٢/ ١٩٦، والبيهقي ٩/ ٢٣١.

حضرت سلیم سے مروی ہے کہ حضرت معاویہ اور رومیوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ تھا، حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان کے علاقہ کی طرف پیش قدمی کی تاکہ جب معاہدہ کی مدت ختم ہو تو ان پر اچانک حملہ کردیں، اچانک لشکر کے ایک طرف سے ایک شخص یہ کہتا ہوا آیا کہ وفاء لا غدر، عہد کو پورا کرو دھوکا مت دو، وہ حضرت عمرو بن عبسہ تھے، انہوں نے فرمایا میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ: جس کا کسی قوم کے ساتھ معاہدہ ہو تو وہ اس کی گرہ کو نہ باندھے اور نہ ہی کھولے، یہاں تک کہ مدت مقررہ پوری ہو کر گزر جائے یا ان کا عہد برابری کے طور پر ان کی طرف پھینک کر ختم کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35645]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35645، ترقيم محمد عوامة 34090)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34091 ترقیم الشثری: -- 35646
٣٥٦٤٦ - حدثنا محمد بن بشر وابو اسامة قالا: ثنا عبيد الله بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا جمع الله الاولين والآخرين يوم القيامة، رفع لكل غادر لواء، فقيل: هذه غدرة فلان بن فلان" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦١٧٨)، ومسلم (١٧٣٥).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ جب قیامت کے دن اولین وآخرین کو جمع فرمائے گا، تو ہر دھوکا دینے والے کیلئے ایک جھنڈا بلند کیا جائے گا، اور کہا جائے گا یہ فلاں بن فلاں کا دھوکا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35646]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35646، ترقيم محمد عوامة 34091)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34092 ترقیم الشثری: -- 35647
٣٥٦٤٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عبد الله بن دينار عن ابن عمر قال: قال رسول الله ﷺ:"لكل غادر لواء يوم القيامة يعرف به" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٨٨)، ومسلم (١٧٣٥).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر دھوکا دینے والے کیلئے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا جس کے ذریعہ پہچانا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35647]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35647، ترقيم محمد عوامة 34092)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34093 ترقیم الشثری: -- 35648
٣٥٦٤٨ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا يزيد بن عبد العزيز عن الاعمش عن شقيق عن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"لكل غادر لواء يوم القيامة يعرف به ⦗٤٥٨⦘ يقال: هذه غدرة فلان (بن فلان) (١) " (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٨٦)، ومسلم (١٧٣٦).

حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر دھوکا دینے والے کیلئے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا جس سے وہ پہچانا جائے گا، اور کہا جائے گا یہ فلاں بن فلاں کا دھوکا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35648]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35648، ترقيم محمد عوامة 34093)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34094 ترقیم الشثری: -- 35649
٣٥٦٤٩ - حدثنا عفان قال: (ثنا) (١) شعبة عن الاعمش عن شقيق عن عبد الله عن النبي ﷺ بمثله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٨٦)، ومسلم (١٧٣٦).

حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35649]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35649، ترقيم محمد عوامة 34094)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34095 ترقیم الشثری: -- 35650
٣٥٦٥٠ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن علي بن زيد عن ابي نضرة عن ابي سعيد عن النبي ﷺ انه قال:"لكل غادر لواء يوم القيامة، وغدرته عند إسته" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد ٣/ ١٩ (١١١٥٩)، وابن ماجه (٢٨٧٣)، والترمذي (٢١٩١)، والحاكم ٤/ ٥٥١، والحميدي (٧٥٢)، وعبد الرزاق (٢٠٧٢٠)، والطيالسي (٢١٥٦)، وعبد بن حميد (٨٦٣).
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر دھوکے باز (معاہدہ توڑنے والے) کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا، اور اس کا دھوکا اس کی سرین کے تحت ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35650]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35650، ترقيم محمد عوامة 34095)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں