🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
143. الرجل يسلم وهو في دار الحرب فيقتله الرجل (وهو ثم)
کوئی شخص دارالحرب میں اسلام قبول کرے اور اس کو وہیں پر کوئی شخص قتل کر دے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34114 ترقیم الشثری: -- 35671
٣٥٦٧١ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن عيسى عن الشعبي، ﴿وإن كان من قوم بينكم وبينهم ميثاق﴾، قال: من اهل العهد وليس بمؤمن.
حضرت شعبی قرآن کریم کی آیت { وَإِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَہُمْ مِیثَاقٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ اہل عہد میں سے ہو اور مومن نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35671]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35671، ترقيم محمد عوامة 34114)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34115 ترقیم الشثری: -- 35672
٣٥٦٧٢ - حدثنا معاوية بن هشام عن عمار بن (رزيق) (١) عن عطاء بن السائب عن ابي يحيى عن ابن عباس، ﴿وإن كان من قوم بينكم وبينهم ميثاق﴾، هو الرجل يكون معاهدا او يكون قومه اهل عهد (فيسلم) (٢) إليهم ديته ويعتق الذي اصابه رقبة (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (زريق).
(٢) في [أ، ب]: (فتسلم).
(٣) ضعيف؛ عطاء بن السائب اختلط، أخرجه الحاكم ٢/ ٣٣٧، والبيهقي ٨/ ١٣١.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن کریم کی آیت { وَإِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَہُمْ مِیثَاقٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس سے وہ شخص مراد ہے جو عہد میں داخل ہو یا اس کی قوم عہد میں شامل ہو، اس کی دیت ان کو دے دیں گے، اور جس نے اس کو مارا ہے وہ ایک غلام آزاد کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35672]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35672، ترقيم محمد عوامة 34115)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34116 ترقیم الشثری: -- 35673
٣٥٦٧٣ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: ﴿فإن كان من قوم عدو لكم وهو مؤمن﴾ [النساء: ٩٢] ، الرجل يقتل وقومه مشركون، ليس بينهم وبين رسول الله ﷺ عهد، فتحرير رقبة مؤمنة، فإن قتل مسلم من قوم مشركين وبينهم وبين رسول الله ﷺ عهد، فعليه رقبة مؤمنة، وتؤدى ديته إلى قومه الذين بينهم ⦗٤٦٤⦘ وبين رسول الله ﷺ عهد، فيكون ميراثه للمسلمين ويكون عقله عليهم (لقومه) (١) المشركين الذين بينهم وبين رسول الله ﷺ عهد، فيرث المسلمون ميراثه ويكون عقله لقومه؛ لانهم يعقلون عنه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (لقوله).
ابراہیم قرآن کریم کی آیت { فَإِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ عَدُوٍّ لَکُمْ وَہُوَ مُؤْمِنٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ آدمی مارا جائے اور اس کی قوم مشرک ہو، ان کے اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان کوئی معاہدہ بھی نہ ہو، تو مومن غلام کو آزاد کریں گے اور اگر کوئی مسلمان قتل ہوجائے جو ایسی مشرک قوم سے ہو جن کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان معاہدہ ہو، تو قاتل پر مومن غلام آزاد کرنا ہے، اور دیت اس کی قوم کو دے دی جائے گی جس کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان معاہدہ تھا، اس کی وراثت مسلمانوں کی ہوگی، اس کی دیت مسلمانوں پر ہوگی اس کی مشرک قوم کیلئے جن کے اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان معاہدہ ہے، مسلمان اس کی وراثت کے وارث ہوں گے۔ اس کی دیت اس کی قوم کو ملے گی کیوں کہ وہ اس کی طرف سے دیت ادا کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35673]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35673، ترقيم محمد عوامة 34116)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
144. (باب من أسلم على شيء فهو له)
کوئی شخص کسی شرط پر مسلمان ہو اس کو وہ (مطلوبہ چیز) ملے گی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34117 ترقیم الشثری: -- 35674
٣٥٦٧٤ - حدثنا صفوان بن عيسى عن الحارث بن ابي (ذباب) (١) عن منير بن عبد الله عن ابيه عن سعد بن ابي ذباب قال: قدمت على رسول الله ﷺ فاسلمت وقلت: يا رسول الله اجعل لقومي ما اسلموا عليه، قال: ففعل رسول الله ﷺ (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ذياب).
(٢) مجهول؛ لجهالة منير بن عبد اللَّه وابنه، أخرجه أحمد (١٦٧٢٨)، والبخاري في التاريخ ٢/ ٢٧١، وأبو عبيد في الأموال (١٤٨٧)، وابن زنجويه (٢٠١٧)، والبزار (٨٧٨/ كشف)، والطبراني (٥٤٥٨)، والبيهقي ٤/ ١٢٧، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٦٨٥).

حضرت سعد بن ابی ذباب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور مسلمان ہوگیا اور میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میری قوم کیلئے وہ کچھ مقرر فرما دیں جس پر وہ اسلام لائے ہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کیلئے مقرر کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35674]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35674، ترقيم محمد عوامة 34117)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34118 ترقیم الشثری: -- 35675
٣٥٦٧٥ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا ابان بن عبد الله البجلي قال: ثنا عثمان بن ابي حازم عن صخر بن (العيلة) (١) قال: اخذت عمة المغيرة فقدمت بها إلى رسول الله ﷺ، وجاء المغيرة بن شعبة فسال رسول الله ﷺ (عمته) (٢) واخبر انها عندي، فدعاني رسول الله ﷺ فقال:"يا صخر، إن القوم إذا اسلموا احرزوا اموالهم"، قال: فدفعناها إليه ﷺ وقد كان رسول الله ﷺ اعطاني (ماء لبني) (٣) سليم فاسلموا فاتوا نبي الله ﷺ فسالوه الماء، فقال رسول الله ﷺ:"يا صخر، إن القوم إذا ⦗٤٦٥⦘ اسلموا احرزوا اموالهم ودماءهم فادفعه إليهم"، فدفعته (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (العلية).
(٢) سقط من. [أ، ب، جـ، ط، م]، وانظر: مسند ابن أبي شيبة (٦٢١).
(٣) في [أ، ب]: (مال بني).
(٤) مجهول؛ لجهالة عثمان بن أبي حازم، أخرجه أحمد (١٨٧٧٨)، وأبو داود (٣٠٦٧)، والبخاري في التاريخ ٤/ ٣١٠، والدارمي (١٦٧٣)، وابن سعد ٦/ ٣١، والطبراني (٧٢٧٩)، والبيهقي ٩/ ١١٤، وابن الأثير ٣/ ١٢.

حضرت صخر بن عیلہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مغیرہ کی پھوپھی کو پکڑ لیا اور اس کو لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اتنے میں حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے اور اپنی پھوپھی کا پوچھا، ان کو خبر دی کہ وہ میرے پاس ہے، مجھے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلایا اور فرمایا: اے صخر! جب قوم مسلمان ہوجائے، تو وہ اپنے اموال کو محفوظ کرلیتے ہیں، فرماتے ہیں کہ ہم نے اس کو دے دیا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بنو سلیم کا پانی عطا فرمایا تھا، پس وہ مسلمان ہوگئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور پانی کا سوال کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے صخر! جب قوم مسلمان ہوجائے تو وہ اپنی جان اور مال کو بچا لیتے ہیں، پس اس کو واپس کر دے، پس پھر میں نے اس کو واپس کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35675]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35675، ترقيم محمد عوامة 34118)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34119 ترقیم الشثری: -- 35676
٣٥٦٧٦ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن بن صالح قال: سالت عبيد الله ابن عمر عمن اسلم من اهل السواد فقال: من اسلم من اهل السواد ممن له ذمة فله ارضه وماله، ومن اسلم ممن لا ذمة له، وإنما اخذ عنوة فارضه للمسلمين.
حضرت حسن بن صالح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبید اللہ بن عمر رحمہ اللہ سے جنگل، دیہات والوں کے اسلام کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا: اھل السواد میں سے جو مسلمان ہوا اگر وہ ذمی تھا (جس کا عہد تھا) زمین اور مال اسی کا ہے اور جو اسلام لایا جس کا کوئی ذمہ نہ تھا، (عہد و معاہدہ نہ تھا) اور وہ بزور بازو فتح ہوا تو اس کی زمین مسلمانوں کیلئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35676]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35676، ترقيم محمد عوامة 34119)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 35677
٣٥٦٧٧ - قال عبيد الله: هذا في كتاب عمر بن عبد العزيز.
حضرت عبید اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مکتوب میں لکھا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35677]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35677، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34120 ترقیم الشثری: -- 35678
٣٥٦٧٨ - حدثنا ابن عيينة عن ابن ابي نجيح عن مجاهد قال: ايما مدينة فتحت عنوة فاسلم اهلها فهم احرار، واموالهم للمسلمين.
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو بھی شہر بزور بازو فتح ہوا۔ پھر اس کے باشندے اسلام لے آئے تو وہ لوگ آزاد ہوں گے اور ان کا مال مسلمانوں کو ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35678]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35678، ترقيم محمد عوامة 34120)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34121 ترقیم الشثری: -- 35679
٣٥٦٧٩ - حدثنا يزيد بن المقدام بن شريح عن ابيه عن جده هانئ بن (شريح) (١) ذكر انه وفد إلى رسول الله ﷺ في قومه، (وانه) (٢) لا حضر خروج القوم إلى بلادهم اعطى كل رجل منهم ارضا في بلاده حيث احب (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (يزيد)، وانظر: الآحاد والمثاني ٤/ ٤٣٤، والموضح للخطيب ١/ ٥١٤، وشعب الإيمان (٤٩٤٣).
(٢) في [أ، ب]: (وإنما).
(٣) حسن؛ يزيد بن المقدام صدوق، أخرجه البيهقي في شعب الإيمان (٣٣٤٣٧).

حضرت ہانیٔ بن یزید ذکر کرتے ہیں کہ میں اپنی قوم کے وفد کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ جب وفد نے اپنے علاقہ کی طرف روانگی کا ارادہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ہر ایک شخص کو اس کے علاقہ میں اس کی پسندیدہ زمین بطور جاگیر کے عطا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35679]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35679، ترقيم محمد عوامة 34121)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34122 ترقیم الشثری: -- 35680
٣٥٦٨٠ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا ابن ابي ذئب عن الزهري قال: من اسلم احرز له إسلامه نفسه وماله إلا الارض؛ لانه اسلم وهو في غير منعة.
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جو شخص مسلمان ہوگا وہ اپنے نفس اور مال کو محفوظ کرے گا سوائے زمین کے، اس لیے کہ وہ ایسی حالت میں مسلمان ہوا کہ اس کے پاس اپنے دفاع کی قوت نہ تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35680]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35680، ترقيم محمد عوامة 34122)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں