مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. باب
باب
ترقیم عوامۃ: 34617 ترقیم الشثری: -- 36194
٣٦١٩٤ - حدثنا ابو اسامة عن شعبة عن ابي رجاء قال: قلت للحسن البصري: متى عهدك بالمدينة؟ قال لي: (ما) (١) لي بها عهد بعد صفين، قال: قلت: فمتى احتلمت؟ قال: بعد صفين بعام.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
حضرت ابو رجاء فرماتے ہیں کہ میں نے حسن بصری رحمہ اللہ سے پوچھا: آپ کا مدینہ سے آخری تعلق کب رہا؟ انہوں نے فرمایا: جنگ صفین کے بعد سے میرا رابطہ مدینہ سے ٹوٹ گیا۔ راوی کہتے ہیں میں نے پوچھا: آپ بالغ کب ہوئے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا جنگ صفین سے ایک سال بعد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36194]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36194، ترقيم محمد عوامة 34617)
ترقیم عوامۃ: 34618 ترقیم الشثری: -- 36195
٣٦١٩٥ - حدثنا الحسن بن موسى حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد (١) عن يوسف بن مهران عن ابن عباس عن النبي ﷺ قال:"كان عمر، آدم الف سنة، وكان عمر داود ستين سنة، فقال، آدم: اي رب زده من عمري اربعين سنة فاكمل ⦗٩٧⦘ لآدم الف سنة واكمل لداود مائة سنة" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (عن موسى)، وسيأتي الحديث ١٤/ ١١٨ برقم [٣٨٦٩١] بدون هذه اللفظة، وانظر: مصادر التخريج.
(٢) ضعيف؛ لحال علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد (٢٢٧٠)، والنسائي في الكبرى (١١١٩١)، والطبري في التفسير ٩/ ١١٠، والحاكم ٢/ ٥٤٤، والطيالسي (٢٦٩٢)، وابن سعد ١/ ٢٨، وأبو يعلى (٢٧١٠)، والطبراني (١٢٩٢٨)، والبيهقي ١٠/ ١٤٦، وابن أبي عاصم في السنة (٢٠٤).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حضرت آدم کی عمر ایک ہزار سال تھی، حضرت داؤد علیہ السلام کی عمر ساٹھ سال تھی، حضرت آدم نے فرمایا اے اللہ میری عمر میں سے چالیس سال داؤد کو عطا کر دے، حضرت آدم علیہ السلام کی عمر مکمل ایک ہزار سال کردی گئی اور حضرت داؤد علیہ السلام کی عمر سو سال مکمل کردی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36195]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36195، ترقيم محمد عوامة 34618)
ترقیم عوامۃ: 34619 ترقیم الشثری: -- 36196
٣٦١٩٦ - حدثنا الحسن بن موسى حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن يوسف بن مهران عن ابن عباس قال: بعث نوح لاربعين سنة، (لبث) (١) في قومه الف سنة إلا خمسين عاما يدعوهم، وعاش بعد الطوفان ستين سنة حتى كثر الناس وفشوا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (وبعث).
(٢) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه الحاكم ٢/ ٥٤٥، وابن أبي حاتم في التفسير (١٥٧٦٦)، وابن عساكر ٦٢/ ٢٧٩، والدينوري في المجالسة (٣٣٨٩).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت نوح علیہ السلام چالیس سال کی عمر میں مبعوث ہوئے، اور نو سو پچاس سال اپنی قوم کو دعوت دی، اور طوفان کے بعد ساٹھ سال زندہ رہے یہاں تک کہ لوگ بہت زیادہ ہوگئے اور پھیل گئے پورے عالم میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36196]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36196، ترقيم محمد عوامة 34619)
ترقیم عوامۃ: 34620 ترقیم الشثری: -- 36197
٣٦١٩٧ - حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب عن ابي هريرة ان إبراهيم اختتن بالقدوم وهو ابن عشرين ومائة سنة، وعاش بعد ذلك (ثمانين) (١) سنة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، هـ]: (مائة).
(٢) صحيح؛ وأخرجه مرفوعًا البخاري (٦٢٩٨)، وأحمد (٨٢٨١).
حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ختنے قدوم میں ایک سو بیس سال کی عمر میں ہوئے اور اس کے بعد اسی برس زندہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36197]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36197، ترقيم محمد عوامة 34620)
ترقیم عوامۃ: 34621 ترقیم الشثری: -- 36198
٣٦١٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن يونس عن الحسن قال: القى يوسف في الجب وهو ابن سبع عشرة سنة، وكان في العبودية والملك والسجن ثمانين سنة، ثم جمع له شمله فعاش بعد ذلك ثلاثا وعشرين سنة.
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت یوسف علیہ السلام کو سترہ سال کی عمر میں کنویں میں پھینکا گیا، حضرت یوسف غلامی، بادشاہت اور جیل میں اسی برس رہے پھر ان کے بچھڑے ہوئے گھر والوں کو ان کے لیے جمع کردیا گیا، اس کے بعد تیئس سال زندہ رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36198]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36198، ترقيم محمد عوامة 34621)
ترقیم عوامۃ: 34622 ترقیم الشثری: -- 36199
٣٦١٩٩ - حدثنا جرير عن مغيرة عن ابي رزين قال: قيل للعباس: انت اكبر ام النبي ﷺ؟ فقال: هو اكبر مني، وانا ولدت قبله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ أبو رزين لم يدرك العباس.
حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بڑے تھے یا آپ رضی اللہ عنہ؟ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا وہ مجھ سے بڑے تھے لیکن میں ان سے پہلے پیدا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36199]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36199، ترقيم محمد عوامة 34622)
ترقیم عوامۃ: 34623 ترقیم الشثری: -- 36200
٣٦٢٠٠ - حدثنا ابن مهدي [عن سفيان عن ابيه قال: قيل لابي وائل: انت اكبر او ربيع بن (خثيم؟) (١) قال: انا اكبر منه سنا وهو اكبر مني عقلا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (خيثم).
حضرت ابو وائل رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ آپ بڑے ہیں یا ربیع بن خثیم؟ تو فرمایا میں ان سے عمر میں بڑا ہوں اور وہ مجھ سے عقل میں بڑے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36200]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36200، ترقيم محمد عوامة 34623)
ترقیم عوامۃ: 34624 ترقیم الشثری: -- 36201
٣٦٢٠١ - حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد] (١) عن سعيد بن المسيب قال: استكمل ابو بكر بخلافته سن رسول الله ﷺ فتوفي وهو ابن ثلاث وستين (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [ب].
(٢) منقطع؛ سعيد لم يدرك أبا بكر.
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک پر مکمل کیا اور تریسٹھ برس کی عمر میں انتقال ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36201]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36201، ترقيم محمد عوامة 34624)
ترقیم عوامۃ: 34625 ترقیم الشثری: -- 36202
٣٦٢٠٢ - حدثنا غندر حدثنا شعبة عن عمرو بن (مرة) (١) قال: سالت ابا عبيدة هل تذكر من عبد الله شيئا؟ قال: لا اذكر منه شيئا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (معن).
حضرت عمرو رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبیدہ رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ آپ کو حضرت عبد اللہ سے سنی ہوئی کوئی بات یاد ہے؟ فرمایا کچھ نہیں یاد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36202]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36202، ترقيم محمد عوامة 34625)
ترقیم عوامۃ: 34626 ترقیم الشثری: -- 36203
٣٦٢٠٣ - حدثنا ابن علية عن شعيب بن الحبحاب عن الحسن قال: رايت عثمان يصب عليه من إبريق (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو دیکھا ان پر جگ سے پانی ڈالا جا رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36203]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36203، ترقيم محمد عوامة 34626)