🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب
باب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34607 ترقیم الشثری: -- 36184
٣٦١٨٤ - حدثنا ابن علية عن ابن عون عن نافع قال: كان ابن عمر في السوق فنعي إليه حجر (١) فاطلق حبوته وقام و (غلبه) (٢) النحيب (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هو حجر بن عدي الكندي.
(٢) في [أ، ب]: (عليه).
(٣) صحيح.

حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بازار میں تھے ان کو حجر کی وفات کی اطلاع دی گئی تو اپنا احتباء کھولا اور کھڑے ہوگئے اور ان پر آہ وزاری (رونے) کا غلبہ ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36184]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36184، ترقيم محمد عوامة 34607)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34608 ترقیم الشثری: -- 36185
٣٦١٨٥ - حدثنا ابو اسامة عن شعبة عن علي بن زيد عن ابي عثمان قال: اتيت عمر بنعي النعمان بن مقرن فوضع يده على راسه وجعل يبكي (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان.
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا ان کو نعمان بن مقرن کی وفات کی اطلاع دی، آپ نے اپنے سر پر ہاتھ رکھا اور رونا شروع کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36185]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36185، ترقيم محمد عوامة 34608)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34609 ترقیم الشثری: -- 36186
٣٦١٨٦ - حدثنا شيخ لنا قال: اخبرنا الاعمش قال: هلك إبراهيم وهو ابن ثمان واربعين، قال الاعمش: هلك سعيد بن جبير وهو ابن ست واربعين.
حضرت اعمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم رحمہ اللہ کا اڑتالیس سال کی عمر میں انتقال ہوا حضرت اعمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ کا چھپالیس سال کی عمر میں انتقال ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36186]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36186، ترقيم محمد عوامة 34609)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34610 ترقیم الشثری: -- 36187
٣٦١٨٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن إياس بن معاوية قال: جلست إلى سعيد بن المسيب فقال لي: ممن انت؟ قلت: من مزينة، قال: (إني) (١) (لاذكر) (٢) يوم نعى عمر ابن الخطاب النعمان على المنبر (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (لأني).
(٢) في [أ]: (له ذكرني).
(٣) صحيح.

حضرت ایاس بن معاویہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ کے پاس بیٹھا تھا انہوں نے مجھ سے پوچھا آپ کن لوگوں میں سے ہو؟ میں نے کہا مزینہ سے ہوں، فرمایا مجھے وہ دن یاد ہے جب حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے منبر پر حضرت نعمان رضی اللہ عنہ کے انتقال کی اطلاع دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36187]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36187، ترقيم محمد عوامة 34610)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34611 ترقیم الشثری: -- 36188
٣٦١٨٨ - حدثنا يزيد بن هارون (قال) (١) : اخبرنا مالك بن انس عن سالم ابي النضر قال: لما توفي سعد امرت عائشة ان يمر به عليها فتستغفر له (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) منقطع؛ سالم لم يدرك عائشة.

حضرت سالم فرماتے ہیں کہ جب حضرت سعد کا انتقال ہوا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حکم فرمایا کہ ان کا جنازہ ان کے پاس سے لے کر جایا جائے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کیلئے دعائے مغفرت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36188]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36188، ترقيم محمد عوامة 34611)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34612 ترقیم الشثری: -- 36189
٣٦١٨٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن همام عن قتادة عن ابي العالية قال: قرات القرآن بعد وفاة نبيكم ﷺ بعشرين سنة.
حضرت ابو العالیہ نے فرمایا: میں نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بیس سال بعد قرآن پڑھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36189]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36189، ترقيم محمد عوامة 34612)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34613 ترقیم الشثری: -- 36190
٣٦١٩٠ - حدثنا اسود بن عامر حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن سعيد بن المسيب قال: (لقد) (١) بلغت ثمانين سنة وانا اخوف ما اخاف على النساء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (قد).
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میری عمر اسی سال کی ہوگئی ہے اور مجھے سب سے زیادہ خوف عورتوں کے بارے میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36190]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36190، ترقيم محمد عوامة 34613)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34614 ترقیم الشثری: -- 36191
٣٦١٩١ - حدثنا عفان عن حماد بن سلمة عن حميد قال: قال ابو عثمان: اتت علي (نحو) (١) من ثلاثين ومائة سنة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (نحوا).
حضرت ابو عثمان نے فرمایا: میری عمر ایک سو تیس سال جتنی ہوگئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36191]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36191، ترقيم محمد عوامة 34614)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34615 ترقیم الشثری: -- 36192
٣٦١٩٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا (الحجاج) (١) بن ابي (زينب) (٢) قال: سمعت ابا عثمان النهدي يقول: كنا في الجاهلية نعبد حجرا، فسمعنا مناديا ينادي: يا اهل الرحال! إن ربكم قد هلك فالتمسوا ربا، قال: فخرجنا على كل صعب وذلول، فبينا نحن كذلك نطلب إذا نحن بمناد ينادي (ان) (٣) قد وجدنا (ربكم) (٤) او شبهه، قال: فجئنا فإذا حجر فنحرنا عليه (الجزر) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الحاج).
(٢) في [جـ]: يحتمل (ذئب).
(٣) في [هـ]: (إنا).
(٤) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٥) في [أ، ب، جـ]: (الجمر)، وفي [ك]: (الحمر).

حضرت ابو عثمان النھدی فرماتے ہیں کہ ہم لوگ زمانہ جاہلیت میں پتھروں کی پوجا کرتے تھے، ہم نے ایک منادی کی آواز سنی کہ اے قافلہ والو! تمہارا رب ہلاک ہوگیا، اپنے لیے کوئی رب تلاش کرو، ہم لوگ سواری پر سوار ہو کر نکلے، ہم اسی طرح تلاش کر رہے تھے کہ اچانک منادی کی آواز آئی ہم نے تمہارے رب کو یا اس جیسے کو پالیا ہے، راوی کہتے ہیں کہ ہم اس جگہ آئے تو وہ ایک پتھر تھا تو ہم نے اس پر اونٹ ذبح کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36192]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36192، ترقيم محمد عوامة 34615)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34616 ترقیم الشثری: -- 36193
٣٦١٩٣ - حدثنا عبد الرحيم عن إسماعيل عن شبيل بن عوف وكان ادرك الجاهلية.
حضرت شبیل بن عوف رحمہ اللہ نے زمانہ جاہلیت کا دور پایا تھا [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36193]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36193، ترقيم محمد عوامة 34616)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں