🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35154 ترقیم الشثری: -- 36728
٣٦٧٢٨ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: قال رسول الله ﷺ:" (لقاب قوس) (١) احدكم (او سوطه) (٢) من الجنة خير من الدنيا وما فيها" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [هـ]: (لسوطه).
(٣) مرسل؛ الحسن تابعي، أخرجه عبد الرزاق (٢٠٨٨٨)، وورد من حديث الحسن عن أبي هريرة مرفوعًا أخرجه ابن عساكر ٤١/ ٤٨٣.

حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کسی کی کمان یا کوڑے کی مقدار جنت میں جگہ دنیا وما فیھا سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36728]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36728، ترقيم محمد عوامة 35154)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35155 ترقیم الشثری: -- 36729
٣٦٧٢٩ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن يحيى بن ابي كثير في قوله: ﴿في روضة يحبرون﴾ [الروم: ١٥] ، قال: الحبر السماع في الجنة.
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر قرآن کریم کی آیت { فِی رَوْضَۃٍ یُحْبَرُونَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ الحبر سے مراد جنت میں سماع ہے گانا سننا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36729]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36729، ترقيم محمد عوامة 35155)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35156 ترقیم الشثری: -- 36730
٣٦٧٣٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا (ربيعة) (١) بن كلثوم قال: سمعت الحسن يقول: قال رسول الله ﷺ:"والذي نفس محمد بيده لو ان امراة من نساء اهل الجنة اشرفت على اهل الارض لملات الارض من ريح المسك، ولنصيف امراة من نساء اهل الجنة خير من الدنيا وما فيها، هل تدرون ما النصيف؟ هو الخمار" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (زمعة).
(٢) مرسل؛ الحسن تابعي.

حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے اگر جنتی عورتوں میں سے کوئی عورت زمین والوں پر جھانک لے تو ساری زمین مشک کی خوشبو سے بھر جائے، جنتی عورت کا نصیف دنیا وما فیھا سے بہتر ہے کیا تمہیں معلوم ہے نصیف سے کیا مراد ہے؟ وہ اوڑھنی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36730]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36730، ترقيم محمد عوامة 35156)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35157 ترقیم الشثری: -- 36731
٣٦٧٣١ - حدثنا ابو معاوية عن حجاج عن عطية عن ابي سعيد قال: قال رسول الله ﷺ:"لشبر من الجنة خير من الدنيا وما فيها" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف عطية العوفي، أخرجه ابن ماجة (٤٣٢٩)، والعسكري في تصحيفات المحدثين ١/ ١٨٩، وهناد في الزهد (٥).
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت میں ایک بالشت جگہ دنیا ومافیھا سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36731]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36731، ترقيم محمد عوامة 35157)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35158 ترقیم الشثری: -- 36732
٣٦٧٣٢ - حدثنا يحيى بن عيسى عن الاعمش عن (ثوير) (١) عن ابن عمر قال: إن ادنى اهل الجنة منزلة رجل له الف قصر، ما بين كل (قصرين) (٢) مسيرة سنة، يرى اقصاها كما يرى ادناها، في كل قصر من (الحور) (٣) العين والرياحين والولدان ما يدعو بشيء إلا اتي به (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في: [هـ] (نوير).
(٢) في [أ، ب، ط]: (قصرًا).
(٣) في [جـ]: (الحو).
(٤) ضعيف؛ لضعف ثوير.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک ادنیٰ جنتی کا رتبہ یہ ہوگا کہ ایک شخص کے ہزار محل ہوں گے اور ہر دو محلوں کے درمیان ایک سال کا فاصلہ ہوگا وہ دیکھے اس کی انتہاء کو جیسے ان کے قریب کو دیکھے گا ہر محل میں حورعین، خوشبو دار پودے اور غلمان ہوں گے جو بھی وہ طلب کریں گے وہ ان کو پیش کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36732]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36732، ترقيم محمد عوامة 35158)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35159 ترقیم الشثری: -- 36733
٣٦٧٣٣ - حدثنا محمد بن ابي عبيدة عن ابيه (عن الاعمش) (١) عن مالك (بن الحارث) (٢) قال: قال مغيث بن سمي: إن في الجنة (قصورا) (٣) من ذهب، وقصورا من فضة، وقصورا من ياقوت، وقصورا من زبرجد، جبالها المسك وترابها (الورس و) (٤) الزعفران.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (الحويرث).
(٣) في [أ، ب، ط، هـ]: (قصر).
(٤) سقط من: [أ، ب، هـ].

حضرت مغیث سے مروی ہے کہ جنت میں کچھ محل سونے کے، کچھ چاندی کے، کچھ یا قوت کے، کچھ زبر جد کے ہیں، اس کے پہاڑ مشک کے اور مٹی ورس اور زعفران کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36733]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36733، ترقيم محمد عوامة 35159)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35160 ترقیم الشثری: -- 36734
٣٦٧٣٤ - حدثنا محمد بن بشر عن مسعر قال: حدثنا قتادة عن انس قال: إن قائل اهل الجنة ليقول انطلقوا بنا إلى السوق، فياتون جبالا من مسك فيجلسون فيتحدثون (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه عبد الرزاق في المصنف (٢٠٨٨١)، والتفسير ٢/ ٣٣٦، ومسدد كما في المطالب (٤٦١٠)، وابن المبارك في الزهد (٢٤١)، وسيأتي مرفوعًا بنحوه ١٣/ ١٥٠ برقم (٣٦٨٢٦).
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنتیوں میں ایک کہے گا، ہمیں بازار لے چلو، پھر وہ مشک کے پہاڑوں پر آئیں گے اور وہاں بیٹھ کر باہم گفتگو کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36734]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36734، ترقيم محمد عوامة 35160)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35161 ترقیم الشثری: -- 36735
٣٦٧٣٥ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن مغيرة عن إبراهيم التيمي قال: بلغني انه يقسم للرجل من اهل الجنة شهوة مائة واكلهم ونهمتهم، فإذا (كان: كان) (١) شرابا طهورا يخرج من جلده رشحا كرشح المسك ثم تعود شهوته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أكل سقي).
ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ ایک جنتی شخص کو سو بندوں کی شہوت عطا کی جائے گی ان کا کھانا اور ان کی ضرورت اور خواہش، جب وہ کھا چکے گا تو وہ کھانا پاکیزہ شراب بن جائے گا جو اس کے بدن سے مشک کے پسینے کی طرح پسینہ بن کر نکلے گا اور اس کی شہوت اور خواہش دوبارہ ازسر نو لوٹ آئے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36735]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36735، ترقيم محمد عوامة 35161)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35162 ترقیم الشثری: -- 36736
٣٦٧٣٦ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد الله بن الحارث عن ابي (كثير) (١) عن عبد الله بن عمرو قال: يجمعون فيقال: اين فقراء هذه الامة ومساكينها؟ قال: فيبرزون فيقال: ما عندكم؟ فيقولون: يا رب! ابتليتنا فصبرنا وانت اعلم، قال: واراه قال: ووليت الاموال والسلطان غيرنا، قال: فيقال: صدقتم فيدخلون الجنة قبل سائر الناس (بزمن) (٢) ، ويبقى شدة الحساب على ذوي الاموال والسلطان، قال: قلت: فاين المؤمنون يومئذ؟ قال: يوضع لهم كراسي من نور (ويظلل) (٣) عليهم الغمام ويكون ذلك اليوم اقصر عليهم من ساعة من نهار (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ط، هـ]: (بكر)، وفي [ع]: بياض.
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، هـ].
(٣) في [أ، ب، ط]: (ونطال)، وفي [جـ]: (ويطال).
(٤) صحيح؛ أبو كثير هو زهير بن الأقمر وثقه النسائي، أخرجه ابن المبارك في الزهد (٦٤٣)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢٨٩ و ٧/ ٢٠٦، وورد مرفوعًا أخرجه ابن المبارك، وابن حبان (٧٤١٩).

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ قیامت کے دن سب کو جمع کیا جائے گا پھر پکارا جائے گا اس امت کے فقراء اور مساکین کہاں ہیں؟ پھر ان کو لایا جائے گا اور ان سے پوچھا جائے گا تمہارے پاس کیا ہے کیا لے کر آئے ہو؟ وہ عرض کریں گے اے ہمارے رب! آپ نے ہمیں مختلف مصیبتوں میں آزمایا ہم ثابت قدم رہے آپ کو معلوم ہے راوی فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے انہوں نے یہ بھی کہا: آپ نے اموال اور بادشاہت کو ہم سے پھیر کر دوسروں کو دیے رکھا ان کو کہا جائے گا تم نے سچ کہا، ان کو تمام لوگوں سے کچھ عرصہ قبل جنت میں داخل کردیا جائے گا اور حساب وکتاب کی شدت مالداروں اور بادشاہوں پر باقی رہے گی، راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اس دن مومنین کہاں ہوں گے؟ فرمایا ان کیلئے نور کی کرسی رکھی جائے گی، ان پر بادلوں کا سایہ ہوگا، اور وہ دن ان پر دن کی گھڑی سے بھی کم وقت میں گزر جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36736]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36736، ترقيم محمد عوامة 35162)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35163 ترقیم الشثری: -- 36737
٣٦٧٣٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا حميد عن انس ان عبد الله بن سلام اتى رسول الله ﷺ (مقدمه المدينة) (١) (فساله) (٢) ما اول ما ياكله اهل الجنة؟ فقال:"اخبرني جبريل آنفا: ان اول ما ياكله اهل الجنة زيادة كبد حوت" (٣) . حدثنا زيد بن (الحباب) (٤) عن اسامة بن زيد عن محمد بن كعب قال: (يرى) (٥) في الجنة كهيئة البرق (فقيل) (٦) : ما هذا؟ (قيل) (٧) : رجل من اهل عليين تحول من غرفة إلى غرفة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [هـ]: (يسأله).
(٣) صحيح؛ أخرجه بنحوه البخاري (٣٣٢٩)، وأحمد (١٢٠٥٧).
(٤) في [خ، هـ]: (الخباب).
(٥) في [أ، ب]: (برأى).
(٦) في [هـ]: (فيقال).
(٧) في [أ، ب]: (قال).

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ مدینہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور دریافت فرمایا کہ جنتی لوگ پہلی چیز کیا کھائیں گے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا حضرت جبرائیل علیہ السلام نے مجھے ابھی بتایا ہے کہ جنتی لوگوں کی سب سے پہلے خوراک مچھلی کے جگر کا بڑھا ہوا حصہ ہوگا۔
حضرت محمد بن کعب فرماتے ہیں کہ جنت میں بجلی کی طرح کی ایک چیز دکھائی دیتی ہے، پوچھا جاتا ہے: یہ کیا ہے؟ کہا جاتا ہے: علیین والوں میں سے ایک شخص ہے جو ایک بالاخانے سے دوسرے بالاخانے میں منتقل ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36737]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36737، ترقيم محمد عوامة 35163)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں