🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. عبد الرحمن بن أبي ليلى
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36100 ترقیم الشثری: -- 37684
٣٧٦٨٤ - حدثنا (عمر) (١) بن سعد ابو داود عن سفيان عن الاعمش عن عبد الرحمن بن ابي (٢) زياد عن عبد الرحمن بن ابي ليلى قال: (٣) الروح بيد ملك يمشي به، فإذا دخل قبره جعله فيه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عمرو).
(٢) في [س]: زيادة (ليلى).
(٣) في [أ، ب، س، ط]: زيادة (قال).

حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ روح ایک فرشتے کے ہاتھ میں ہے جس کو لے کر وہ چلتا ہے۔ پھر جب وہ قبر میں داخل ہوتا ہے تو اس کو اس میں ڈال دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37684]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37684، ترقيم محمد عوامة 36100)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36101 ترقیم الشثری: -- 37685
٣٧٦٨٥ - حدثنا معاوية بن هشام عن سفيان عن الاعمش) (١) قال: كان عبد الرحمن بن ابي ليلى يصلي، فإذا دخل الداخل اتى فراشه (فاتكا) (٢) عليه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: تكرر.
(٢) في [أ، ب، ع]: (فأتكي).

حضرت اعمش سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ نماز پڑھا کرتے تھے۔ پھر جب کوئی شخص ملاقات کے لیے آتا تو اپنے بستر پر آتے اور اس پر تکیہ لگاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37685]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37685، ترقيم محمد عوامة 36101)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36102 ترقیم الشثری: -- 37686
٣٧٦٨٦ - حدثنا عفان (١) حدثنا حماد بن زيد قال: اخبرنا ثابت عن عبد الرحمن ابن ابي ليلى قال: ﴿ولا (يرهق) (٢) وجوههم قتر ولا ذلة﴾ [يونس: ٢٦] ، قال: بعد نظرهم إلى ربهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (قال).
(٢) في [أ، ب]: (ترهق).

حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ قرآن مجید کی آیت { لاَ یَرْہَقُ وُجُوہَہُمْ قَتَرٌ وَلاَ ذِلَّۃٌ} کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ان کی یہ حالت اپنے ربّ کی طرف دیکھنے کے بعد ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37686]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37686، ترقيم محمد عوامة 36102)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36103 ترقیم الشثری: -- 37687
٣٧٦٨٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: اخبرنا ثابت عن عبد الرحمن بن ابي ليلى قال: يقول المشركون: ﴿قالوا ياويلنا من بعثنا من (مرقدنا) (١) ﴾، قال: يقول المؤمنون: ﴿هذا ما وعد الرحمن وصدق المرسلون﴾ [يس: ٥٢] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (فرقدنا).
حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مشرکین کہیں گے ”ہائے ہماری ہلاکت! ہمیں کس نے ہماری قبروں سے اٹھا دیا۔“ فرمایا: اور مومن کہیں گے: ”یہ وہ ہے جس کا رحمن نے وعدہ کیا تھا اور جس کے بارے میں رسولوں نے سچ کہا تھا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37687]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37687، ترقيم محمد عوامة 36103)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
46. (حبيب) أبو سلمة
حضرت ابوسلمہ حبیب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36104 ترقیم الشثری: -- 37688
٣٧٦٨٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن الوليد بن جميع عن ابي سلمة قال: لم يكن اصحاب النبي ﷺ (متحزقين) (١) ولا (متماوتين) (٢) ، وكانوا يتناشدون الشعر في مجالسهم، ويذكرون امر جاهليتهم، فإذا اريد احدهم على شيء من امر دينه دارت حماليق عينيه كانه مجنون (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (متحرفين)، وفي [ب]: (منحوفين)، وفي [س]: (متيخزقين)، وفي [ع]: (متمرفين)، وفي [هـ]: (متخرقين).
(٢) في [أ، ب، س]: (متهاونين).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد في الزهد (ص ٢١٥)، والبخاري في الأدب المفرد (٥٥٥)، وابن أبي الدنيا في الإشراف (١٨٦)، وابن الجوزي في تلبيس إبليس (ص ٣٥٥).

حضرت ابوسلمہ سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کنجوسی کرنے والے اور عبادت میں مردوں جیسی کمزوری کا اظہار کرنے والے نہ تھے۔ وہ اپنی مجالس میں شعر پڑھتے تھے اور زمانہ جاہلیت کی باتیں یاد کرتے تھے۔ لیکن جب ان کے دین کے کسی معاملہ میں ان میں سے کسی پر ارادہ کیا جاتا تو اس کی آنکھوں کے پپوٹے یوں گھومتے گویا کہ وہ مجنون ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37688]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37688، ترقيم محمد عوامة 36104)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36105 ترقیم الشثری: -- 37689
٣٧٦٨٩ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد بن عمرو قال: حدثنا ابو سلمة ان صبح يوم القيامة (يطول) (١) تلك الليلة كطول ثلاث ليال، فيقوم الذين يخشون ربهم فيصلون حتى إذا (فرغوا) (٢) من صلاتهم (رجعوا فناموا حتى تكل جنوبهم، ثم قاموا فصلوا حتى إذا فرغوا من صلاتهم) (٣) اصبحوا ينظرون إلى الشمس من مطلعها فإذا هي قد طلعت من مغربها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (تطول).
(٢) في [ع]: (فزعوا).
(٣) سقط من: [ب، جـ، س].

حضرت ابوسلمہ بیان کرتے ہیں کہ روز قیامت سے پہلے والی رات تین راتوں کے بقدر ہوگی۔ چناچہ خوفِ خدا رکھنے والے لوگ اٹھیں گے اور نماز پڑھیں گے یہاں تک کہ جب وہ اپنی نماز سے فارغ ہوجائیں گے واپس جا کر سوجائیں گے۔ یہاں تک کہ ان کے پہلو تھک جائیں گے۔ پھر وہ اٹھ کر نماز پڑھیں گے یہاں تک کہ جب وہ اپنی نماز سے فارغ ہوں گے تو وہ سورج کو اس کے طلوع ہونے کی جگہ سے انتظار کرنے لگیں گے۔ لیکن پھر ناگہاں سورج، مغرب سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37689]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37689، ترقيم محمد عوامة 36105)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
47. (عون بن عبد الله)
حضرت عون بن عبد اللہ
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36106 ترقیم الشثری: -- 37690
٣٧٦٩٠ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن (ابن) (١) عجلان عن عون بن عبد الله قال: إن من كمال التقوى ان تبتغي إلى ما علمت منها علم ما (لم) (٢) تعلم، واعلم ان (النقص) (٣) فيما علمت ترك ابتغاء الزيادة فيه، وإنما يحمل الرجل على ترك ابتغاء الزيادة فيما قد علم قلة الانتفاع (بما قد علم) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أبي).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) سقط من: [أ، ب، ط، ح، هـ].
(٤) سقط من: [أ، ب] وفي [هـ]: (مما قد علم).

حضرت عون بن عبد اللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ کمال تقویٰ میں سے یہ ہے کہ تم تقویٰ کی جو بات جانتے ہو اس کے ساتھ اس کا علم بھی تلاش کرو جو تم نہیں جانتے اور جان لو کہ تمہارے علم کا نقص اس میں زیادتی کی تلاش کو ترک کرنا ہے۔ اور آدمی کو اپنے علم میں زیادتی کی تلاش ترک کرنے پر صرف یہ بات آمادہ کرتی ہے کہ وہ اپنے علم سے کم نفع اٹھاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37690]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37690، ترقيم محمد عوامة 36106)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36107 ترقیم الشثری: -- 37691
٣٧٦٩١ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن ابن عجلان (عن عون) (١) قال: بحسبك من الكبير: ان تاخذ بفضلك على غيرك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
حضرت عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ تیرے تکبر کے لیے یہی بات کافی ہے کہ تو اپنی فضیلت کی وجہ سے غیر پر پکڑکرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37691]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37691، ترقيم محمد عوامة 36107)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36108 ترقیم الشثری: -- 37692
٣٧٦٩٢ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابن عجلان عن عون قال: الذاكر في الغافلين كالمقاتل عن الفارين، وإن الغافل (في) (١) الذاكرين كالفار عن المقاتلين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عن).
حضرت عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ غافلین میں ذاکر ایسے ہے جیسے بھاگنے والوں میں لڑنے والا۔ اور ذاکرین میں غافل ایسا ہے جیسے لڑنے والوں میں بھاگنے والا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37692]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37692، ترقيم محمد عوامة 36108)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36109 ترقیم الشثری: -- 37693
٣٧٦٩٣ - حدثنا سفيان بن عيينة عن مسعر عن عون قال: (١) (اخبره) (٢) بالعفو قبل الذنب: ﴿عفا الله عنك لم اذنت لهم﴾ [التوبة: ٤٣] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (كان يقال: من أحسن اللَّه صورته).
(٢) في [س]: (آخره).

حضرت عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے گناہ سے قبل ہی معافی کا بتادیا: ”اللہ نے آپ کو معاف کردیا آپ نے انہیں اجازت کیوں دی۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37693]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37693، ترقيم محمد عوامة 36109)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں