🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. كلام إبراهيم التيمي
ابراہیم تیمی کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36120 ترقیم الشثری: -- 37704
٣٧٧٠٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن العوام بن حوشب عن إبراهيم التيمي: ⦗٤٧١⦘ ﴿وياتيه الموت من كل مكان (١) ﴾ [إبراهيم: ١٧] ، قال: حتى من اطراف شعره.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة ﴿وَمَا هُوَ بِمَيِّتٍ﴾.
حضرت ابراہیم تیمی سے قرآن مجید کی آیت { وَیَأْتِیہِ الْمَوْتُ مِنْ کُلِّ مَکَان } کے بارے میں منقول ہے کہ یہاں تک کہ بالوں کے کناروں سے بھی موت آئے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37704]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37704، ترقيم محمد عوامة 36120)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36121 ترقیم الشثری: -- 37705
٣٧٧٠٥ - حدثنا محمد بن يزيد (عن العوام) (١) عن إبراهيم التيمي: ﴿إنا هدنا إليك﴾ [الاعراف: ١٥٦] ، قال: تبنا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
حضرت ابراہیم تیمی سے {إنَّا ہُدْنَا إلَیْک } کے بارے میں روایت ہے: تُبْنَا یعنی ہم نے رجوع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37705]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37705، ترقيم محمد عوامة 36121)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36122 ترقیم الشثری: -- 37706
٣٧٧٠٦ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم التيمي عن ابيه قال: كان يرتدي بالرداء يبلغ إليتيه من خلفه، وثدييه من بين يديه، قال: قلت: يا ابت لو انك اتخذت رداء اوسع من رداءك هذا، قال: (يا بني) (١) (لا تقل) (٢) هذا فوالله ما على الارض لقمة لقمتها طيبة إلا لوددت لو كانت (في) (٣) في (ابغض) (٤) الناس إلي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [جـ]: (لم تقل).
(٣) سقط من: [ع].
(٤) في [ب]: (بغض).

حضرت ابراہیم تیمی، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ وہ ایسی چادر اوڑھتے تھے جو پیچھے سے سرین تک اور آگے سے پستان تک پہنچتی تھی۔ ابراہیم کہتے ہیں میں نے عرض کیا: اے ابا جان! اگر آپ اپنی اس چادر سے بڑی چادرلے لیں! انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! یہ بات نہ کہہ۔ خدا کی قسم! زمین پر جو طیب لقمہ بھی میں کھاتا ہوں تو میرا دل چاہتا ہے کہ وہ بھی میرے مبغوض ترین انسان کے منہ میں چلا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37706]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37706، ترقيم محمد عوامة 36122)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36123 ترقیم الشثری: -- 37707
٣٧٧٠٧ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم التيمي عن ابيه قال: خرج إلى البصرة فاشترى رقيقا باربعة الآف، قال: فبنوا له داره ثم باعهم بربح (١) اربعة آلاف، قال: فقلت له: يا ابت لو انك عمدت إلى البصرة فاشتريت مثل هؤلاء فربحت فيهم، فقال: (لا) (٢) تقل (لي) (٣) هذا، فوالله ما فرحت بها حين اصبتها، ولا حدثت نفسي بان ارجع فاصيب مثلها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (له).
(٢) في [جـ]: (لم).
(٣) سقط من: [ع]، وفي [س]: زيادة (مثل).

ابراہیم تیمی، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ والد صاحب بصرہ گئے اور انہوں نے چار ہزار میں غلام خریدے۔ ان غلاموں نے ان کا گھر تعمیر کیا۔ پھر انہیں چار ہزار کے نفع کے ساتھ بیچ دیا۔ میں نے ان سے کہا ابا جان! اگر آپ بصرہ جائیں اور غلاموں کی خریدو فروخت کریں تو خوب نفع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے ایسی بات نہ کہو۔ واللہ مجھے یہ نفع حاصل کر کے خوشی نہیں ہوئی اور نہ ہی میرے دل میں اس طرح کا اور نفع حاصل کرنے کی امنگ پیدا ہوئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37707]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37707، ترقيم محمد عوامة 36123)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36124 ترقیم الشثری: -- 37708
٣٧٧٠٨ - حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن ليث عن مجاهد عن يزيد بن شجرة قال: ما من ميت يموت حتى يمثل له جلساؤه عند موته، إن كانوا اهل لهو فاهل لهو، وإن كانوا اهل ذكر فاهل ذكر.
حضرت یزید بن شجرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جو میت بھی مرتا ہے تو اس کے ہم مجلس اس کے سامنے متمثل ہوجاتے ہیں۔ اگر وہ اہل لہو ہوں تو اہل لہو۔ اور اگر اہل ذکر سے ہوں تو اہل ذکر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37708]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37708، ترقيم محمد عوامة 36124)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36125 ترقیم الشثری: -- 37709
٣٧٧٠٩ - حدثنا (المحاربي) (١) عن ليث (عن مجاهد) (٢) عن (ابن) (٣) شجرة قال: يقول القبر للرجل (الكافر او الفاجر) (٤) : اما ذكرت ظلمتي؟ اما ذكرت وحشتي؟ اما ذكرت ضيقي؟ اما ذكرت غمي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ص، ز، ع]، وأثبت في [هـ] وهو الموافق للأثر قبله، والموافق لما في كتاب الزهد لهناد (٣٤٣).
(٣) في [جـ]: (أبي).
(٤) في [أ، ب]: تقديم وتأخير.

حضرت ابن شجرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ قبر کافر آدمی سے یا فاجر آدمی سے کہتی ہے کیا تمہیں میری ظلمت یاد نہیں ہے؟ کیا تمہیں میری وحشت یاد نہیں ہے؟ کیا تمہیں میری تنگی یاد نہیں ہے؟ کیا تمہیں میرا غم یاد نہیں؟“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37709]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37709، ترقيم محمد عوامة 36125)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36126 ترقیم الشثری: -- 37710
٣٧٧١٠ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن مجاهد عن يزيد بن شجرة قال: كان يقص وكان يصدق (فعله قوله) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: تقديم وتأخير.
حضرت یزید بن شجرہ کے بارے میں روایت ہے وہ قصہ بیان کرتے تھے اور ان کا فعل ان کے قول کی تصدیق کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37710]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37710، ترقيم محمد عوامة 36126)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36127 ترقیم الشثری: -- 37711
٣٧٧١١ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن عمه عن كردوس قال: كان يقص علينا غدوة وعشية ويقول: إن الجنة لا تنال إلا بعمل لها، اخلطوا الرغبة بالرهبة، (ودوموا) (١) على صلاح، واتقوا الله بقلوب سليمة واعمال صالحة، ويكثر ان يقول: من خاف ادلج.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ودموا).
حضرت کردوس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ آپ ہمیں صبح وشام واقعات سنایا کرتے تھے اور فرماتے تھے۔ بیشک جنت، جنت کے عمل کے بغیر حاصل نہیں کی جاسکتی۔ رغبت کو خوف کے ساتھ ملائے رکھو۔ اچھے کاموں پر مداومت رکھو۔ اور اللہ تعالیٰ سے سلیم قلوب اور صالح اعمال کے ہمراہ ڈرتے رہو۔ اور آپ بکثرت یہ فرمایا کرتے تھے: جو ڈرتا ہے وہ جلدی اندھیرے میں ہی چل پڑتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37711]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37711، ترقيم محمد عوامة 36127)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36128 ترقیم الشثری: -- 37712
٣٧٧١٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي حيان عن ابي الزنباع عن ابي (دهقانة) (١) قال: (بينا) (٢) شاب يمشي مع الاحنف فقال له: يا ابن اخي إذا عرض لك الحق فاقصد له، واله عما سواه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (الدهقان).
(٢) في [ط، هـ]: (بينما).

حضرت ابودہقان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک جوان حضرت احنف کے ہمراہ چلا جارہا تھا تو آپ نے اس کو کہا: اے برادر زادہ! جب حق تمہارے سامنے آجائے تو پھر تم اس کا ارادہ کرلو اور اس کے ماسوا سے غافل ہوجاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37712]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37712، ترقيم محمد عوامة 36128)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
49. (يحيى بن جعدة)
حضرت یحییٰ بن جعدہ کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36129 ترقیم الشثری: -- 37713
٣٧٧١٣ - حدثنا محمد بن بشر (قال: حدثنا مسعر) (١) قال: حدثنا حبيب بن ابي ثابت عن يحيى بن جعدة قال: كان يقال: اعمل وانت مشفق، ودع العمل وانت (تشتهيه) (٢) ، عمل صالح قليل تدوم عليه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: تكرر.
(٢) في [ب]: (يشتيهيه).

حضرت یحییٰ بن جعدہ سے روایت ہے کہ کہا جاتا تھا: تم عمل کرو درآنحالیکہ تم ڈر رہے ہو اور عمل کو چھوڑ دو جبکہ تمہیں اس کی چاہت ہو۔ عمل صالح تھوڑا بھی ہو تم اس پر مداومت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37713]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37713، ترقيم محمد عوامة 36129)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں