مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
47. (عون بن عبد الله)
حضرت عون بن عبد اللہ
ترقیم عوامۃ: 36110 ترقیم الشثری: -- 37694
٣٧٦٩٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا المسعودي عن عون بن عبد الله قال: ما احد ينزل الموت حق منزلته إلا عبد عد غدا ليس من (اجله، كم) (١) من مستقبل يوما لا يستكمله، (وراج) (٢) غدا لا يبلغه، إنك لو ترى الاجل ومسيره لابغضت الامل وغروره.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (أحلاكم).
(٢) في [أ، ب، س]: (وراح).
حضر ت عون بن عبداللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ کوئی بندہ موت میں کماحقہ نہیں اترتا مگر وہ شخص جو کل کے دن کو اپنی مہلت میں سے نہ سمجھے۔ کتنے لوگ دن کا استقبال کرنے والے ہیں جو اس کو پورا نہیں کرپاتے اور کتنے لوگ کل کی امید والے کل کو نہیں پہنچ پاتے۔ یقینا تم اگر مہلت اور اس کی رفتار کو دیکھ لیتے تو تم امیدوں اور دھوکوں سے نفرت کرنے لگتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37694]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37694، ترقيم محمد عوامة 36110)
ترقیم عوامۃ: 36111 ترقیم الشثری: -- 37695
٣٧٦٩٥ - حدثنا شبابة بن سوار عن ليث بن سعد عن ابن عجلان عن عون قال: كان يقال: من احسن الله صورته وجعله في منصب صالح ثم تواضع لله كان من خالص الله.
حضرت عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ کہا جاتا تھا جس آدمی کو اللہ تعالیٰ نے اچھی صورت دی ہو اور اس کو اچھے منصب میں پہنچائے پھر وہ اللہ کے لیے تواضع کرے تو یہ شخص اللہ کے خالص بندوں میں سے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37695]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37695، ترقيم محمد عوامة 36111)
ترقیم عوامۃ: 36112 ترقیم الشثری: -- 37696
٣٧٦٩٦ - حدثنا جرير عن ليث عن ابن سابط: ﴿للذين احسنوا الحسنى وزيادة﴾ [يونس: ٢٦] ، قال: النظر إلى وجه الله.
حضرت ابن سابط سے قرآن مجید کی آیت { لِلَّذِینَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَی وَزِیَادَۃٌ} کے بارے میں روایت ہے۔ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: اس سے مراد چہرہ خداوندی کی طرف دیکھنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37696]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37696، ترقيم محمد عوامة 36112)
ترقیم عوامۃ: 36113 ترقیم الشثری: -- 37697
٣٧٦٩٧ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن ليث عن ابن سابط قال: إن الله يقول: إنك يا ابن آدم ما عبدتني ورجوتني فإني غافر لك على ما كان، يسالني عبدي الهدى، وكيف اضل عبدي وهو يسالني الهدى وانا الحكم.
حضرت ابن سابط سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اے آدم کے بیٹے! جب تک تو میری عبادت کرے گا اور مجھ سے امید رکھے گا، میں تجھے جو کچھ ہوچکا ہے اس پر معاف کرتا رہوں گا۔ میرا بندہ مجھ سے ہدایت کا سوال کرتا ہے اور میں کیسے اپنے بندہ کو گمراہ کروں جبکہ وہ مجھ سے ہدایت مانگتا ہے اور میں حکم ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37697]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37697، ترقيم محمد عوامة 36113)
ترقیم عوامۃ: 36114 ترقیم الشثری: -- 37698
٣٧٦٩٨ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن ليث عن ابن سابط قال: بشر (المشائين) (١) في ظلم الليل إلى الصلوات بنور تام يوم القيامة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع]: (المشايين).
حضرت ابن سابط سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رات کے اندھیروں میں نمازوں کے لیے جانے والوں کو قیامت کے دن نور تام کی خوشخبری دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37698]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37698، ترقيم محمد عوامة 36114)
ترقیم عوامۃ: 36115 ترقیم الشثری: -- 37699
٣٧٦٩٩ - حدثنا وكيع عن العلاء بن عبد الكريم سمعه من ابن سابط: ﴿وإنه في ام الكتاب لدينا لعلي حكيم﴾ [الزخرف: ٤] قال: في ام الكتاب كل شيء هو كائن إلى يوم القيامة.
حضرت علاء بن عبدالکریم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے ابن سابط کو قرآن مجید کی آیت { وَإِنَّہُ فِی أُمِّ الْکِتَابِ لَدَیْنَا لَعَلِیٌّ حَکِیمٌ} کے بارے میں کہتے سنا۔ آپ نے فرمایا: اُم الکتاب میں ہر وہ چیز ہے جو قیامت تک ہونے والی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37699]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37699، ترقيم محمد عوامة 36115)
ترقیم عوامۃ: 36116 ترقیم الشثری: -- 37700
٣٧٧٠٠ - حدثنا (ابو اسامة) (١) قال: سمعت الاعمش قال: حدثنا عمرو بن مرة عن ابن سابط (قال) (٢) : يدبر امر الدنيا اربعة: جبرائيل ميكائيل وإسرافيل وملك الموت، فاما جبرائيل فصاحب الجنود والربح، واما ميكائيل فصاحب القطر (والنبات) (٣) ، واما ملك الموت فموكل (بقبصن) (٤) الانفس، واما إسرائيل فهو ينزل بالامر عليهم بما يؤمرون.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أبو سلامة).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) في [أ، س، ح، ط]: (والنبت).
(٤) في [هـ]: (يقيض).
حضرت ابن سابط سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ دنیا کے امور کی تدبیر چار فرشتے کرتے ہیں۔ جبرئیل، میکائیل، اسرافیل اور ملک الموت۔ جو جبرئیل ہے وہ لشکروں اور ہوا والا ہے اور جو میکائیل ہے وہ بارشوں اور نباتات والا ہے اور ملک الموت تو روحوں کو قبض کرنے والا ہے اور اسرافیل لوگوں پر جو احکامات ہوتے ہیں جو انہوں نے پورے کرنے ہوتے ہیں وہ لے کر اترتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37700]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37700، ترقيم محمد عوامة 36116)
48. كلام إبراهيم التيمي
ابراہیم تیمی کا کلام
ترقیم عوامۃ: 36117 ترقیم الشثری: -- 37701
٣٧٧٠١ - حدثنا محمد بن عبد الله بن الزبير عن سفيان عن (ابي حيان) (١) قال: سمعت إبراهيم التيمي يقول ما عرضت قولي على عملي إلا (خشيت) (٢) ان اكون مكذبا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (أبو حيان).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (لخشيت).
حضرت ابوحیان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو کہتے سنا میں نے جب بھی اپنے قول کو اپنے عمل پر پیش کیا تو مجھے یہ ڈر ہوا کہ میں جھوٹا نہ بنوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37701]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37701، ترقيم محمد عوامة 36117)
ترقیم عوامۃ: 36118 ترقیم الشثری: -- 37702
٣٧٧٠٢ - حدثنا ابو (الاحوص) (١) عن سالم بن ابي حفصة قال: سمعت إبراهيم التيمي يقول: (اللهم) (٢) إنا ضعفاء، من ضعف خلقتنا وإلى ضعف ما نصير، فما شئت (لا) (٣) ما شئنا، (فشء لنا) (٤) ان نستقيم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (الأخوص).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [أ، ب]: (إلا).
(٤) أي: اختر لنا، وفي [ط، هـ]: (فسألنا).
حضرت سالم بن ابی حفصہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم تیمی کو کہتے سنا: اے اللہ! ہم کمزور ہیں۔ اس کمزوری کی وجہ سے جس پر تو نے ہمیں پیدا کیا اور اس کمزوری کی وجہ سے جس کی طرف ہم نے رجوع کرنا ہے جو تو چاہے (وہی ہوتا ہے) نہ کہ جو ہم چاہیں۔ پس تو ہمارے لیے یہ بات چاہ لے کہ ہم استقامت کے ساتھ رہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37702]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37702، ترقيم محمد عوامة 36118)
ترقیم عوامۃ: 36119 ترقیم الشثری: -- 37703
٣٧٧٠٣ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن حصين عن إبراهيم التيمي قال: كان (من كلامه ان يقول) (١) : اي حسرة اكبر على امرئ من ان يرى عبدا كان الله خوله في الدنيا، وهو عند الله افضل منزلة منه يوم القيامة، واي حسرة على امرئ اكبر من ان يؤتيه الله مالا في الدنيا، فيرثه غيره فيعمل فيه بطاعة الله، فيكون وزره عليه واجره لغيره، واي حسرة على امرئ اكبر من ان (يرى) (٢) عبدا كان مكفوف البصر في الدنيا قد فتح الله (له) (٣) عن بصره وقد عمي هو، ثم (يقول) (٤) : إن من كان قبلكم وكانوا يفرون من الدنيا وهي مقبلة عليهم، ولهم من القدم ما (لهم) (٥) ، وإنكم تتبعونها، وهي مدبرة عنكم، ولكم من (الاحداث) (٦) ما لكم، فقيسوا امركم وامر القوم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: تقديم وتأخير.
(٢) في [ب]: (ترى).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [ع]: (تقول).
(٥) في [أ، ب]: (لكم).
(٦) في [جـ]: (العذاب).
حضرت حصین، ابراہیم تیمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ ان کے کلام میں سے یہ بات تھی: آدمی کو اس سے بڑی حسرت کیا ہوگی کہ وہ اپنے غلام کو دیکھے جس کو اللہ نے دنیا میں اس کا غلام بنایا تھا اور وہ غلام اللہ کے ہاں بروز قیامت افضل درجہ پر ہو؟ آدمی کو اس سے بڑی حسرت کس بات پر ہوگی کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو دنیا میں مال دیا تھا۔ وہ کسی اور کو اس مال کا وارث بنا دے پھر وہ وارث اس مال میں اللہ کی اطاعت کرے۔ پس مال کا گناہ مالک پر اور اس کا ثواب دوسرے کے لیے ہو؟ اور اس سے بڑی حسرت آدمی کو کیا ہوگی کہ وہ کسی بندے کو دیکھے جو دنیا میں نابینا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی نظر کھول دی ہے اور یہ نابینا ہوگیا ہے؟ پھر آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: تم سے پہلے جو لوگ تھے وہ دنیا سے بھاگتے تھے جبکہ دنیا ان کی طرف متوجہ ہوتی تھی۔ اور ان لوگوں کو جو مقام ملتا تھا وہ ملتا تھا۔ لیکن تم لوگ دنیا کی پیروی کرتے ہو اور دنیا نے تم سے منہ پھیرا ہوا ہے اور تم سے جو نئے نئے گناہ سرزد ہوتے ہیں وہ ہوتے ہیں۔ پس تم اپنا اور ان لوگوں کا معاملہ قیاس کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37703]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37703، ترقيم محمد عوامة 36119)