🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. (كلام عمر بن عبد العزيز)
حضرت عمر بن عبدالعزیز کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36230 ترقیم الشثری: -- 37814
٣٧٨١٤ - حدثنا إسماعيل ابن علية عن ابي (مخزوم) (١) قال: حدثني عمر بن ابي الوليد قال: خرج عمر بن عبد العزيز يوم (جمعة) (٢) وهو ناحل الجسم ⦗٥٠٤⦘ (يخطب) (٣) ، كما كان يخطب ثم قال: (٤) ايها الناس من احسن منكم فليحمد الله، ومن (اساء) (٥) فليستغفر الله، فإنه لا بد لاقوام ان يعملوا اعمالا وضعها الله في رقابهم وكتبها عليهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (مجدوم).
(٢) في [ط، هـ]: (الجمعة).
(٣) في [هـ]: (فخطب).
(٤) في [هـ]: زيادة (يا).
(٥) في [أ، ب]: (أسئ).

حضرت عمر بن ابی الولید بیان کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز ایک جمعہ کو باہر تشریف لائے، آپ کا جسم بہت کمزور تھا، آپ نے خطبہ دیا جس طرح آپ خطبہ دیتے تھے۔ پھر فرمایا: اے لوگو! تم میں سے جو اچھا کام کرے تو اس کو اللہ کی تعریف کرنی چاہیے۔ اور تم میں سے جو برا کام کرے تو اس کو اللہ سے معافی مانگنی چاہیے۔ کیونکہ لوگوں کے لیے یہ بات لازمی ہے کہ وہ اعمال کریں اور اللہ ان اعمال کو ان کی گردنوں پر رکھ دے اور ان اعمال کو ان لوگوں پر لکھ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37814]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37814، ترقيم محمد عوامة 36230)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36231 ترقیم الشثری: -- 37815
٣٧٨١٥ - حدثنا ابو معاوية عن (معرف) (١) قال: رايت عمر بن عبد العزيز يخطب الناس (بعرفة) (٢) وعليه ثوبان اخضران، وذكر الموت فقال: (غنظ) (٣) ليس كالغنظ (وكظ ليس كالكظ) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هو ابن واصل كما في غريب الحديث للخطابي ٣/ ١٢٠٩، وفي [أ، ب]: (مقرن)، وفي [جـ]: (معرب)، وفي [ط، هـ]: (مطرف).
(٢) في [ب]: (يعرفه).
(٣) الغنظ: أعظم الكرب، وفي [أ، ب، جـ]: (عنظ)، وفي [ع]: (عنظٌ).
(٤) أي: اهتم، وفي [جـ]: (ولض ليس كاللض).

حضرت معرف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو مقام عرفہ میں دیکھا وہ لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے اور ان پر دو سبز کپڑے تھے۔ آپ رحمہ اللہ نے موت کا ذکر کیا تو فرمایا: وہ سخت تکلیف ہے لیکن عام سخت تکالیف کی طرح نہیں ہے۔ وہ سخت غم ہے لیکن عام سخت غموں کی طرح نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37815]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37815، ترقيم محمد عوامة 36231)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36232 ترقیم الشثری: -- 37816
٣٧٨١٦ - حدثنا حسين بن علي عن عمر بن ذر قال: ما رايت احدا ارى انه اشد خوفا لله من عمر بن عبد العزيز.
حضرت عمر بن ذر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ سے زیادہ خوفِ خدا والا کوئی آدمی نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37816]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37816، ترقيم محمد عوامة 36232)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36233 ترقیم الشثری: -- 37817
٣٧٨١٧ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن يحيى بن سعيد قال: بلغني ان عمر بن عبد العزيز خطب الناس (بعرفة) (١) فقال: (يا) (٢) ايها الناس إنكم (جئتم) (٣) من القريب والبعيد، (فانضيتم) (٤) (الظهر) (٥) و (اخلقتم الثياب) (٦) ، وليس السعيد ⦗٥٠٥⦘ من سبقت دابته (او) (٧) راحلته، ولكن السعيد من تقبل منه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [أ، ب، س].
(٣) في [أ، ب، ع]: (جيتم).
(٤) في [س، غ]: (فأنصيتم)، وفي [جـ]: (أنطيتم).
(٥) في [ب]: (العمر)، وفي [جـ، ع]: (الطهر).
(٦) في [جـ]: (وأحلفتم لثياب).
(٧) في [أ، ب]: (و).

حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے مقام عرفہ میں لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا۔ کہا: اے لوگو! تم دور اور قریب سے آئے ہو، چناچہ تم نے جانور بھی لاغر کردیے ہیں اور کپڑے بھی پرانے کرلیے ہیں لیکن خوش بخت وہ آدمی نہیں ہے جس کی سواری آگے نکل گئی بلکہ خوش بخت وہ ہے جس کی قبولیت ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37817]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37817، ترقيم محمد عوامة 36233)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36234 ترقیم الشثری: -- 37818
٣٧٨١٨ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن يحيى بن سعيد قال: بلغني عن عمر بن عبد العزيز قال: ذكر النعم شكرها.
حضرت عمر بن عبدالعزیز سے روایت ہے وہ کہتے ہیں: نعمتوں کا ذکر کرنا بھی ان کا شکر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37818]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37818، ترقيم محمد عوامة 36234)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36235 ترقیم الشثری: -- 37819
٣٧٨١٩ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن عمرو بن مهاجر (قال) (١) : كان قميص عمر بن عبد العزيز و (ثيابه) (٢) فيما بين الكعب والشراك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [هـ]: (جبابه).

حضرت عمرو بن مہاجر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کی قمیص اور آپ کے کپڑے ٹخنوں اور تسمہ باندھنے کی جگہ کے درمیان تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37819]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37819، ترقيم محمد عوامة 36235)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36236 ترقیم الشثری: -- 37820
٣٧٨٢٠ - حدثنا (حسين) (١) بن علي عن المهلب بن عقبة قال: كان عمر بن عبد العزيز يخطب يقول: إن من احب (الامور) (٢) إلى الله القصد في الجدة، والعفو في المقدرة، والرفق في الولاية، وما رفق عبد (بعبد) (٣) في (الدنيا) (٤) إلا رفق الله به يوم (القيامة) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عيسى).
(٢) في [أ، ب]: (الأموال).
(٣) في [ب]: (بعبيد).
(٤) في [أ]: (الدني).
(٥) في [هـ]: (للقيامة).

حضرت مہلب بن عقبہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز خطبہ دیتے تو فرماتے۔ اللہ تعالیٰ کے محبوب ترین کاموں میں تونگری کی حالت میں میانہ روی اور قدرت کے وقت معافی اور اختیار کے وقت نرمی ہے۔ جو بندہ بھی کسی بندہ کے ساتھ دنیا میں نرمی کرے گا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے ساتھ نرمی کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37820]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37820، ترقيم محمد عوامة 36236)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36237 ترقیم الشثری: -- 37821
٣٧٨٢١ - حدثنا حسين بن علي عن عبيد بن عبد الملك [قال: كان عمر بن عبد العزيز يقول: اللهم اصلح من كان في صلاحه صلاح لامة محمد (١) ، اللهم واهلك من كان في هلاكه صلاح (لامة) (٢) محمد (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: زيادة (غ).
(٢) في [س]: (أمة).
(٣) في [أ، ب، جـ]: زيادة (غ).

حضرت عبید بن عبد الملک سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! اس آدمی کو درست کردے جس کی درستگی میں امت محمدیہ کی درستگی ہے۔ اور اے اللہ! اس آدمی کو ہلاک کردے جس کی ہلاکت میں امت محمدیہ کی درستگی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37821]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37821، ترقيم محمد عوامة 36237)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36238 ترقیم الشثری: -- 37822
٣٧٨٢٢ - حدثنا حسين بن علي عن عبيد بن] (١) عبد الملك قال: اخبرني من راى عمر بن عبد العزيز واقفا بعرفة وهو يدعو وهو يقول باصبعه هكذا -يعني يشير بها: اللهم زد محسن امة محمد (٢) إحسانا، و (راجع) (٣) (بمسيئهم) (٤) إلى التوبة، ثم يقول -هكذا، ثم يدير (بإصبعه) (٥) -: اللهم وحط من وراءهم برحمتك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين في: [س].
(٢) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(٣) في [جـ]: (ورجع).
(٤) في [جـ، ع]: (نيسيهم).
(٥) في [ط، هـ]: (إصبعه).

حضرت عبید بن عبد الملک سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے اس آدمی نے بتایا جس نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو مقام عرفہ میں وقوف کرتے دیکھا تھا اور آپ رحمہ اللہ دعا کر رہے تھے۔ اور آپ اپنی انگلی سے یوں اشارہ کررہے تھے۔ اے اللہ! اُمت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اچھائی کرنے والے کی اچھائی کو اور زیادہ کر اور امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے برائی کرنے والے کو توبہ کی طرف پھیر دے پھر آپ رحمہ اللہ نے اپنی انگلی کو پھیرا۔ اے اللہ! اور تو ان کے پیچھے سے اپنی رحمت کا احاطہ فرما لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37822]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37822، ترقيم محمد عوامة 36238)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36239 ترقیم الشثری: -- 37823
٣٧٨٢٣ - حدثنا عفان بن مسلم (قال) (١) : حدثنا جويرية بن اسماء (قال) (٢) : حدثنا نافع قال: قال عبد الملك بن عمر لعمر بن عبد العزيز: يا امير المؤمنين، ما يمنعك ان (تمضي) (٣) للذي تريد، فوالذي نفسي بيده ما ابا لي لو غلت بي وبك فيه القدور، قال: وحق هذا منك يا بني؟ قال: نعم والله، قال: الحمد لله الذي جعل لي من ذريتي (من) (٤) يعينني على امر ربي، يا بني لو (بدهت) (٥) الناس بالذي تقول لم آمن ان ينكروها، فإذا انكروها لم اجد بدا من السيف، ولا خير في خير لا ياتي إلا بالسيف، يا بني إني اروض الناس رياضة الصعب، فإن يطل بي (عمر) (٦) فإني ارجو ان ينفذ الله لي شيئا، وإن تعد علي منية فقد علم الله الذي اريد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [أ، ب، ط، هـ]: (تقتضي).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) في [جـ]: (لذهب)، وفي [ع]: (بذهب).
(٦) في [ع]: (عمرا).

حضرت نافع بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ عبدالملک بن عمر نے حضرت عمر بن عبدالعزیز سے کہا: اے امیر المومنین! آپ کو اپنے ارادہ کے پورے کرنے سے کیا شے رکاوٹ ہے۔ قسم اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے! مجھے اس بات کی کوئی پروا نہیں ہے کہ میرے اور آپ کے ذریعہ ہانڈیاں ابلیں۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے فرمایا: اے میرے بیٹے! یہ بات تیری طرف سے درست ہے؟ عبدالملک نے کہا: جی ہاں، خدا کی قسم! آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: تمام تعریفیں اس ذات کے لیے ہیں جس نے میری نسل میں ایسے لوگ پیدا فرمائے جو حکم خداوندی میں میری معاونت کرتا ہے۔ اے میرے بیٹے! اگر میں یہ بات جو تم نے کہی ہے۔ لوگوں کے پاس اچانک لے کر آتا تو ان کی طرف سے اس بات کے انکار سے مجھے امن نہیں تھا۔ پھر جب وہ انکار کرتے تو میرے لیے تلوار کے سوا کوئی چارہ نہ ہوتا۔ اور ایسی خیر میں کوئی بہتری نہیں ہے جو تلوار کے ذریعہ آئے۔ اے میرے بیٹے! میں لوگوں کے ساتھ مشکل سے قابو آنے والی اونٹنی کو قابو کرنے کی طرح کا معاملہ کررہا ہوں۔ چناچہ اگر میری عمر لمبی ہوئی تو مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے لیے کسی چیز کو نافذ کر دے گا اور اگر مجھ پر موت نے حملہ کردیا تو بھی اللہ تعالیٰ میرے ارادہ کو جانتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37823]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37823، ترقيم محمد عوامة 36239)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں