🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
56. (عامر بن عبد قيس)
حضرت عامر بن عبد قیس
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36259 ترقیم الشثری: -- 37844
٣٧٨٤٤ - حدثنا عفان (قال: حدثنا: جعفر بن سليمان) (١) قال: حدثنا سعيد الجريري قال: لما سير عامر بن عبد الله، قال: شيعه اخوانه (فقال) (٢) بظهر المربد: إني داع فامنوا، فقالوا: هات فقد كنا (نشتهي) (٣) هذا منك، فقال: اللهم من (ساءني) (٤) وكذب علي واخرجني من مصري وفرق بيني وبين إخواني: اللهم اكثر ماله وولده واصح جسمه واطل عمره.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، س، ط].
(٢) في [جـ]: (فكان).
(٣) في [ب]: (يشتهي).
(٤) في [ع]: (شاني).

حضرت سعید جریری بیان کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت عامر بن عبداللہ کو جلا وطن کیا گیا تو ان کے کچھ بھائی ان کی مشایعت کے لیے نکلے۔ چناچہ انہوں نے ظہر مربد میں جا کر کہا: میں دعا کرتا ہوں تم آمین کہنا۔ بھائیوں نے کہا: مانگیں۔ ہم تو خود آپ سے یہی چاہتے ہیں۔ آپ رحمہ اللہ نے دعا کی: اے اللہ! جس نے میرے ساتھ برا کیا اور مجھ پر جھوٹ بولا اور مجھے میرے شہر سے جلا وطن کیا اور میرے اور میرے بھائیوں میں جدائی ڈالی، اے اللہ! تو اس کے مال، اور اس کے اولاد کو زیادہ فرما اور اس کے جسم کو صحت مند رکھ اور اس کی عمر لمبی فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37844]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37844، ترقيم محمد عوامة 36259)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36260 ترقیم الشثری: -- 37845
٣٧٨٤٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان عن مالك بن دينار قال: حدثني من رآى (عامر بن) (١) عبد قيس دعا بزيت فصبه في يده -كذا وصف جعفر ⦗٥١٣⦘ ومسح إحداهما على الاخرى-، (ثم قال) (٢) : ﴿ (وشجرة) (٣) تخرج من طور سيناء تنبت بالدهن وصبغ للآكلين﴾ [المؤمنون: ٢٠] قال: فدهن راسه ولحيته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [أ، ب، جـ، ع]: ﴿شَجَرَةً﴾.

حضرت مالک بن دینار سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے بیان کیا جس نے خود عامر بن عبد قیس کو دیکھا تھا کہ انہوں نے زیتون کاتیل منگوایا اور پھر اس کو اپنے ہاتھ میں ڈالا اور ایک ہاتھ کو دوسرے پر ملا پھر قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی: { وَشَجَرَۃً تَخْرُجُ مِنْ طُورِ سَیْنَائَ تَنْبُتُ بِالدُّہْنِ وَصِبْغٍ لِلآکِلِینَ } راوی کہتے ہیں پھر انہوں نے اپنے سر اور داڑھی پر تیل لگایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37845]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37845، ترقيم محمد عوامة 36260)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36261 ترقیم الشثری: -- 37846
٣٧٨٤٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان قال: حدثني مالك بن دينار قال: حدثني فلان: ان عامر بن عبد الله كان بالرحبة، وإذا (ذمي) (١) يظلم، قال: فالقى عامر (رداءه) (٢) وقال: الا (ارى) (٣) ذمة الله (تخفرون) (٤) وانا حي، (فاستنقذه) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (رمى)، وفي [س، ع]: (دمي).
(٢) في [ب]: (إداره).
(٣) في [ع]: (أري).
(٤) في [أ، ب]: (يبهرون)، وفي [س]: (يخفرونه)، وفي [جـ]: (يستخرون)، وفي [ع]: (يحقرونه).
(٥) في [ع]: (يستنفذه).

حضرت مالک بن دینار، ایک آدمی کے حوالہ سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت عامر بن عبداللہ، رحبہ میں تھے کہ ایک ذمی پر ظلم ہو رہا تھا۔ راوی کہتے ہیں۔ پس حضرت عامر نے اپنی چادر پھینک دی اور فرمایا: کیا میں اللہ کے ذمہ کو ٹوٹتے ہوئے دیکھتا رہوں اور میں زندہ رہوں؟ چناچہ آپ نے اس کو بچا لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37846]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37846، ترقيم محمد عوامة 36261)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36262 ترقیم الشثری: -- 37847
٣٧٨٤٧ - حدثنا عباد بن العوام عن عاصم عن فضيل بن زيد الرقاشي قال: لا (يلهك) (١) الناس عن نفسك، فإن الامر يصل إليك (دونهم) (٢) ، ولا تقل: اقطع عنا اليوم بكذا وكذا، فإنه محصي عليك جميع ما عملت في ذلك، ولم (نر) (٣) شيئا اسرع إدراكا ولا احسن طلبا من حسنة (حديثة) (٤) لذنب (عظيم) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (يهلك).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [أ، ب، هـ]: (تر).
(٤) في [س]: (حديثيه).
(٥) في [هـ]: (قديم).

حضرت فضیل بن زید رقاشی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں۔ لوگ تجھے تیری ذات سے غافل نہ کردیں۔ کیونکہ (تیرا) معاملہ تیرے ساتھ ہوگا نہ کہ ان کے ساتھ اور تم یہ بات نہ کہو۔ آج کا دن ہمارے لیے یوں یوں گزار دو۔ کیونکہ تم اس میں جو کچھ کرو گے وہ سارا تمہارے اوپر شمار ہوگا اور تم کسی چیز کو اس نیکی سے زیادہ تیز پانے والا اور اچھا طلب کرنے والا نہیں پاؤ گے جو بڑے گناہ کے بعد نئی کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37847]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37847، ترقيم محمد عوامة 36262)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36263 ترقیم الشثری: -- 37848
٣٧٨٤٨ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن زيد (قال) (١) : (حدثنا) (٢) عمران ابن حدير عن قسامة بن زهير قال: روحوا القلوب (تعي) (٣) الذكر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [س]: (أخبرنا).
(٣) في [أ، ب]: (يعني)، وفي [هـ]: (تعي)، وانظر: المطالب العالية (٣١٠٢).

حضرت قسامہ بن زہیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ دلوں کو راحت پہنچاؤ تو وہ ذکر کو محفوظ رکھیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37848]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37848، ترقيم محمد عوامة 36263)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
57. (مطرف بن الشخير)
حضرت مطرف ابن شخیر
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36264 ترقیم الشثری: -- 37849
٣٧٨٤٩ - حدثنا ابو (الاحوص) (١) عن (ابي) (٢) غيلان قال: كان مطرف بن الشخير يقول: اللهم إني اعوذ بك من شر (السلطان) (٣) ومن شر ما تجري به اقلامهم، واعوذ بك ان اقول بحق اطلب به غير طاعتك، واعوذ بك ان (اتزين) (٤) للناس بشيء يشينني عندك، واعوذ بك ان استغيث بشيء من معاصيك على ضر نزل بي، واعوذ بك ان تجعلني عبرة لاحد من خلقك، واعوذ بك ان تجعل احدا (اسعد) (٥) بما علمته مني، اللهم لا تخزني فإنك بي عالم، اللهم لا تعذبني فإنك علي قادر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ع]: (الأخواص).
(٢) في [أ، ب]: (ابن).
(٣) في [أ، ب]: (الشيطان)، وانظر: الليلة ٢/ ٢٠٧، وتاريخ دمشق ٥٨/ ٣٢٦.
(٤) في [أ، ب، س]: (لأقولها).
(٥) في [أ، ب]: (سعد).

حضرت ابوغیلان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت مطرف ابن الشخیر یہ دعا کیا کرتے تھے۔ اے اللہ! میں آپ سے بادشاہ کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔ اور اس چیز کے شر سے جس پر ان کے قلم چلیں۔ اور میں آپ سے پناہ مانگتا ہوں اس بات کی کہ میں ایسا حق بولوں جس سے میں آپ کی فرمانبرداری کے سوا کچھ طلب کروں اور میں آپ سے مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں لوگوں کے سامنے کسی ایسی چیز کے ذریعہ زینت حاصل کروں جو مجھے آپ کے ہاں بدنما کردے اور میں آپ سے اس بات کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں اپنے اوپر آنے والی کسی تکلیف کی وجہ سے آپ سے آپ کی نافرمانی پر مدد طلب کروں۔ اور میں اس بات سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں کہ آپ مجھے اپنی مخلوق میں سے کسی کے لیے عبرت بنادیں۔ اور میں آپ سے اس بات کی پناہ مانگتا ہوں کہ آپ کسی کو اس علم کے ذریعہ جو میں نے حاصل کیا ہے مجھ سے زیادہ خوش بخت کردیں۔ اے اللہ! آپ مجھے رسوا نہ کرنا۔ کیونکہ آپ مجھے جانتے ہیں۔ اے اللہ! آپ مجھے عذاب نہ دینا کیونکہ آپ مجھ پر قادر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37849]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37849، ترقيم محمد عوامة 36264)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36265 ترقیم الشثری: -- 37850
٣٧٨٥٠ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن مهدي بن ميمون عن غيلان بن جرير قال: سمعت مطرفا يقول: [كان القلوب (ليست) (٢) منا، وكان الحديث يعني به غيرنا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ع]: (الخباب).
(٢) في [أ، س، ط، ع]: (ليس).

حضرت غیلان بن جریر کہتے ہیں کہ انہوں نے حضرت مطرف کو کہتے سنا۔ (یوں لگتا ہے) گویا کہ دل ہمارے نہیں ہیں اور گویا کہ حدیث سے مقصود ہمارے سوا کوئی اور ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37850]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37850، ترقيم محمد عوامة 36265)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36266 ترقیم الشثری: -- 37851
٣٧٨٥١ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن مهدي قال: حدثنا غيلان قال: سمعت مطرفا يقول] (٢) : لو اتاني آت من ربي (٣) افي الجنة ام في النار ام اصير ترابا، (اخترت) (٤) ان اصير ترابا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الخباب).
(٢) سقط ما بين المعكوفين في: [أ، ب].
(٣) في [هـ]: زيادة (وخيرني) أخذًا من الحلية ٢/ ١٩٩، وانظر: المعرفة ليعقوب ٢/ ٥٠، وتاريخ دمشق ٥٨/ ٢٠١، والزهد لأحمد (ص ٢٣٨)، وشعب الإيمان (٩١٢).
(٤) في [ع]: (أخرت).

حضرت غیلان بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مطرف کو کہتے سنا: اگر میرے پاس میرے رب کا کوئی قاصد آئے اور مجھے یہ اختیار دے کہ یا جنت میں جاؤں یا جہنم میں جاؤں یا میں مٹی ہوجاؤں؟ تو میں مٹی ہونا پسند کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37851]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37851، ترقيم محمد عوامة 36266)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36267 ترقیم الشثری: -- 37852
٣٧٨٥٢ - حدثنا غندر عن شعبة عن يزيد الرشك عن مطرف قال: ﴿إن الذين يتلون كتاب الله واقاموا الصلاة﴾ [فاطر: ٢٩] ، (إلى آخر) (١) الآية قال: هذه آية (القراء) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [أ، ب، س]: (القرآن).

حضرت مطرف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ {إنَّ الَّذِینَ یَتْلُونَ کِتَابَ اللہِ وَأَقَامُوا الصَّلاَۃَ } آخر تک۔ فرمایا: یہ قاریوں کی آیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37852]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37852، ترقيم محمد عوامة 36267)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36268 ترقیم الشثری: -- 37853
٣٧٨٥٣ - حدثنا ابو اسامة عن سليمان بن المغيرة عن ثابت قال: قال: مطرف [ما من الناس احد إلا وهو احمق فيما بينه وبين ربه، ولكن بعض الحمق اهون من بعض.
حضرت ثابت سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت مطرف نے فرمایا: لوگوں میں سے ہر ایک اپنے اور اپنے اللہ کے درمیان معاملہ کرنے میں بیوقوف ہے۔ لیکن بعض لوگوں کی بیوقوفی بعض سے کم درجہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37853]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37853، ترقيم محمد عوامة 36268)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں