مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
90. وذكر أن أبا حنيفة كان يكره المسح على الجوربين والنعلين إلا أن يكون أسفلهما جلود
جرابوں پر مسح کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37517 ترقیم الشثری: -- 39121
٣٩١٢١ - حدثنا ابن مبارك عن عبد الكريم عن سعيد بن المسيب قال: سن النبي ﷺ الوتر كما سن الفطر والاضحى (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ سعيد بن المسيب تابعي.
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وتروں کو یونہی سُنّت ٹھہرایاجس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فطرانہ اور قربانی کو سُنت ٹھہرایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39121]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39121، ترقيم محمد عوامة 37517)
ترقیم عوامۃ: 37518 ترقیم الشثری: -- 39122
٣٩١٢٢ - حدثنا حفص عن ليث عن مجاهد قال: الوتر سنة.
حضرت مجاہد بیان کرتے ہیں کہ وتر سنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39122]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39122، ترقيم محمد عوامة 37518)
ترقیم عوامۃ: 37519 ترقیم الشثری: -- 39123
٣٩١٢٣ - حدثنا ابن فضيل عن مطرف عن الشعبي انه سئل عن رجل نسي الوتر قال: لا يضره، كانما (هو) (١) فريضة!.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س]: (هي).
حضرت شعبی کے بارے میں روایت ہے کہ ان سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جو وتر (پڑھنا) بھول گیا تھا۔ انہوں نے فرمایا: یہ اس کو نقصان دہ نہیں، گویا کہ یہ فرض ہیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39123]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39123، ترقيم محمد عوامة 37519)
ترقیم عوامۃ: 37520 ترقیم الشثری: -- 39124
٣٩١٢٤ - حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن انه كان لا يرى الوتر فريضة.
حضرت حسن کے بارے میں روایت ہے کہ وہ وتروں کو فرض نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39124]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39124، ترقيم محمد عوامة 37520)
ترقیم عوامۃ: 37521 ترقیم الشثری: -- 39125
٣٩١٢٥ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عطاء ومحمد بن علي قالا: الاضحى والوتر سنة.
حضرت عطاء اور محمد بن علی رحمہما اللہ دونوں فرماتے ہیں کہ قربانی اور وتر سُنّت ہے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: وتر فرض ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39125]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39125، ترقيم محمد عوامة 37521)
91. وذكر أن أبا حنيفة قال: الوتر فريضة
وتروں کے وجوب کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37522 ترقیم الشثری: -- 39126
٣٩١٢٦ - حدثنا ابو الاحوص عن سماك عن جابر (١) بن سمرة قال: كانت للنبي ﷺ خطبتان يجلس بينهما يقرا القرآن ويذكر الناس (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (عن).
(٢) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه مسلم (٨٦٢)، وأحمد (٢٠٨١٣).
حضرت جابر بن سمرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دو خطبے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے درمیان بیٹھتے تھے، قرآن پڑھتے تھے اور لوگوں کو تذکیر کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39126]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39126، ترقيم محمد عوامة 37522)
ترقیم عوامۃ: 37523 ترقیم الشثری: -- 39127
٣٩١٢٧ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن ابيه قال: كان النبي ﷺ يخطب قائما، ثم يجلس، ثم يقوم فيخطب خطبتين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ أبو جعفر ليس صحابيًا.
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ دیتے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ جاتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوتے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو خطبے ارشاد فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39127]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39127، ترقيم محمد عوامة 37523)
ترقیم عوامۃ: 37524 ترقیم الشثری: -- 39128
٣٩١٢٨ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابن ابي ذئب عن صالح مولى (التوامة) (١) قال: استخلف مروان ابا هريرة على المدينة، فكان يصلي بنا (يوم) (٢) الجمعة فيخطب خطبتين ويجلس جلستين (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (التومة).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) حسن؛ صالح صدوق، وروى عنه ابن أبي ذئب قبل اختلاطه.
حضرت صالح مولی التوامہ بیان کرتے ہیں کہ مروان نے حضرت ابوہریرہ کو مدینہ کا خلیفہ بنایا تو آپ ہمیں جمعہ پڑھاتے تھے اور دو خطبے ارشاد فرماتے تھے اور دو مرتبہ بیٹھتے تھے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: امام صرف ایک مرتبہ بیٹھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39128]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39128، ترقيم محمد عوامة 37524)
92. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يجلس إلا جلسة واحدة
جمعہ کے خطبہ میں دو مرتبہ بیٹھنے کا یبان
ترقیم عوامۃ: 37525 ترقیم الشثری: -- 39129
٣٩١٢٩ - حدثنا ابن نمير عن سعد بن سعيد عن محمد بن إبراهيم التيمي عن قيس ابن عمرو قال: راى النبي ﷺ رجلا يصلي بعد صلاة الصبح ركعتين، فقال النبي ﷺ:" (اصلاة) (١) الصبح مرتين"، فقال الرجل: إني لم اكن صليت الركعتين اللتين قبلهما، فصليتهما الآن، فسكت رسول الله ﷺ (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (صلاة).
(٢) منقطع؛ التيمي لا يروي عن قيس، أخرجه أحمد (٢٣٧٦٠)، وأبو داود (١٢٦٧)، والترمذي (٤٢٢)، وابن ماجه (١١٥٤)، وابن خزيمة (١١١٦)، وابن حبان (١٥٦٣)، والحاكم ١/ ٢٧٥، والحميدي (٨٦٨)، والشافعي في المسند ١/ ٥٧، والطحاوي في شرح المشكل (٤١٣٨)، والطبراني ١٨/ (٩٣٨)، والدارقطني ١/ ٣٨٤، وعبد الرزاق (٤٠١٦).
حضرت قیس بن عمرو فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو صبح کی نماز کے بعد دو رکعات پڑھتے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا صبح کی نماز دو مرتبہ پڑھتے ہو؟ اس آدمی نے عرض کیا۔ میں فجر کے نماز سے پہلے والی دو سُنت نہیں پڑھ سکا تھا پس میں نے انہیں ابھی پڑھا ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39129]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39129، ترقيم محمد عوامة 37525)
ترقیم عوامۃ: 37526 ترقیم الشثری: -- 39130
٣٩١٣٠ - حدثنا هشيم عن عبد الملك عن عطاء ان رجلا صلى مع النبي ﷺ صلاة الصبح، فلما قضى النبي ﷺ الصلاة قام الرجل فصلى ركعتين فقال له النبي ﷺ:"ما هاتان الركعتان؟" فقال: يا رسول الله ﷺ (١) جئت وانت في الصلاة ولم اكن صليت الركعتين قبل الفجر، فكرهت ان اصليهما وانت تصلي، فلما قضيت الصلاة قمت فصليتهما، قال: فلم يامره ولم ينهه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب، س].
(٢) مرسل؛ عطاء تابعي.
حضرت عطا فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ نماز صبح ادا کی۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھ لی تو وہ صاحب کھڑے ہوئے اور انہوں نے دو رکعات ادا فرمائیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہوں نے انہں پوچھا: یہ دو رکعات کیا ہیں؟ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میں اس وقت (مسجد میں) آیا جبکہ آپ نماز میں تھے۔ اور میں نے فجر سے پہلے والی دو رکعات بھی نہیں پڑھی تھیں۔ میں نے اس بات کو ناپسند سمجھا کہ آپ نماز پڑھا رہے ہوں اور میں وہ دو رکعات پڑھوں۔ پس جب آپ نے نماز پوری کرلی تو میں نے ان دو رکعتوں کو ادا کرلیا۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو نہ حکم دیا اور نہ ہی ان کو (اس سے) منع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39130]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39130، ترقيم محمد عوامة 37526)