مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
84. وذكر أن أبا حنيفة كال: إذا افترقا فليس له أن يرد إلا بعيب كان بها
خیار شرط کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37487 ترقیم الشثری: -- 39091
٣٩٠٩١ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابن جريج عمن حدثه عن انس قال: اركبها قال: إنها بدنة، قال: اركبها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام راويه.
حضرت انس کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ۔ مخاطب نے کہا۔ یہ بدنہ ہے؟ انہوں نے فرمایا (پھر بھی) اس پر سوار ہو جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39091]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39091، ترقيم محمد عوامة 37487)
ترقیم عوامۃ: 37488 ترقیم الشثری: -- 39092
٣٩٠٩٢ - حدثنا ابو مالك الجنبي عن حجاج عن ابي إسحاق عن علي قال: يركب بدنته بالمعروف (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا ضعيف؛ أبو مالك ضعيف، وحجاج مدلس.
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آدمی اپنے بدنہ پر معروف کے ساتھ سواری کرسکتا ہے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: بدنہ پر سواری نہیں کی جاسکتی ہاں اگر بدنہ کے مالک کو شدید مشقت لاحق ہو تو پھر سواری کی جاسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39092]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39092، ترقيم محمد عوامة 37488)
85. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا تركب إلا أن يصيب صاحبها جهد
(حج والے) قربانی کے جانور پر سوار ہونے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37489 ترقیم الشثری: -- 39093
٣٩٠٩٣ - حدثنا وكيع عن ابن ابي ليلى عن عطاء (١) عن عبد الكريم عن معاذ ابن (سعوة) (٢) عن سنان بن سلمة ان النبي ﷺ قال:"له في الهدي التطوع: لا ⦗٢٨٩⦘ ياكل، فإن اكل غرم" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، هـ]: زيادة (و).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (سعد).
(٣) مرسل مجهول؛ معاذ بن سعوة مجهول، وسنان تابعي، أخرجه ابن قانع ١/ ٣١٩، وأخرجه عن سنان عن أبيه أحمد (٢٠٠٧٠)، والبخاري في التاريخ ٣/ ٢٦٢، ويعقوب في المعرفة ١/ ٣٣٣، والطبراني (٦٣٤٥)، وورد من حديث سنان عن ابن عباس عن ذؤيب، أخرجه أحمد (١٧٩٧٤).
حضرت سنان بن سلمہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو نفلی ہدی کے بارے میں فرمایا تھا کہ اس کو نہیں کھایا جائے گا۔ اگر اس کو کھالیا تو تاوان دینا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39093]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39093، ترقيم محمد عوامة 37489)
ترقیم عوامۃ: 37490 ترقیم الشثری: -- 39094
٣٩٠٩٤ - حدثنا حفص عن ليث عن مجاهد عن عمر قال: من (اهدى) (١) هديا تطوعا فعطب نحره دون الحرم لم ياكل منه، وإن اكل منه فعليه البدل (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (اهتدى).
(٢) منقطع ضعيف، ليث ضعيف، ومجاهد لم يدرك عمر.
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جو شخص نفلی ہدی کو چلائے پھر وہ ہدی ہلاک ہوجائے (حرم تک نہ جاسکے) تو اس کو حرم سے پہلے ہی نحر کر دے اور اس میں سے نہ کھائے اگر اس میں سے کھالیا تو اس پر بدل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39094]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39094، ترقيم محمد عوامة 37490)
ترقیم عوامۃ: 37491 ترقیم الشثری: -- 39095
٣٩٠٩٥ - حدثنا ابن علية عن ابي (التياح) (١) عن موسى بن سلمة عن ابن عباس ان النبي ﷺ بعث (بثماني) (٢) عشرة بدنة مع رجل، وامره فيها (بامره) (٣) ، فانطلق ثم رجع إليه فقال: ارايت (إن) (٤) ازحف (٥) علينا منها شيء، قال:"انحرها ثم اغمس نعلها في دمها، ثم اجعلها على (صفحتها) (٦) ولا تاكل منها انت ولا (احد) (٧) من اهل رفقتك" (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (النباح).
(٢) في [هـ]: (ثمان).
(٣) في [أ، ب]: (بأمر).
(٤) سقط من: [س].
(٥) أي: عجزت عن المشي.
(٦) في [أ، ب]: (في).
(٧) في [س]: (أهدى).
(٨) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٣٢٥)، وأحمد (١٨٦٩).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کے ہمراہ اٹھارہ عدد بدنہ کو بھیجا اور ان کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو حکم بتایا وہ آدمی چلا گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس واپس آیا اور اس نے کہا۔ اگر ان میں سے کوئی جانور بگڑ جائے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا؛ اس کو نحر کردینا اور پھر اس کی جوتی کو اس کے خون میں ڈبو دینا پھر اس کو اس کے پہلو پر رکھ دینا اور تم اور تمہارے رفقاء میں سے کوئی بھی اس میں سے نہ کھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39095]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39095، ترقيم محمد عوامة 37491)
ترقیم عوامۃ: 37492 ترقیم الشثری: -- 39096
٣٩٠٩٦ - حدثنا وكيع عن هشام عن ابيه عن ناجية الخزاعي قال: قلت يا رسول الله، كيف نصنع بما عطب من البدن؟ قال:"انحره واغمس نعله في دمه وخل بين الناس وبينه" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٨٩٤٣)، وأبو داود (١٧٦٢)، والترمذي (٩١٠)، والنسائي في الكبرى (٤١٣٧)، وابن ماجه (٣١٠٦)، وابن خزيمة (٢٥٧٧)، وابن حبان (٤٠٢٣)، والحاكم ١/ ٤٤٧، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٣٠٨)، والشافعي في السنن (٤٢٩)، والحميدي (٨٨٠)، والدارمي (١٩٠٩)، والطحاوي في شرح المشكل (١٣٢٠)، وابن قانع ٣/ ١٦١، والبغوي (١٩٥٣)، والبيهقي ٥/ ٢٤٣، وابن الأثير ٥/ ٢٩٤، وابن عبد البر في التمهيد ٢٢/ ٢٦٣.
حضرت ناجیہ خزاعی روایت کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! جو بدنہ بگڑ جائے تو ہم اس کے ساتھ کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کو نحر کردو۔ اور اس کی جوتی کو اس کے خون میں ڈبو دو۔ اور یہ جانور لوگوں کے لئے چھوڑ دو تاکہ لوگ اس کو کھالیں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اس جانور سے رفقاء کے گھر والے کھا سکتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39096]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39096، ترقيم محمد عوامة 37492)
86. وذكر أن أبا حنيفة قال: يأكل منها أهل الرفقة
ہدی (حج کی قربانی) میں سے کھانے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37493 ترقیم الشثری: -- 39097
٣٩٠٩٧ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: كان صفوان بن امية من الطلقاء فاتى رسول الله ﷺ فاناخ راحلته ووضع رداءه عليها ثم تنحى ليقضي الحاجة، فجاء رجل فسرق رداءه فاخذه فاتى به النبي ﷺ فامر به ان تقطع يده، قال: يا رسول الله، تقطعه في رداء، انا اهبه له قال:"فهلا قبل ان تاتيني به" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ مجاهد تابعي.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ صفوان بن امیہ طلقاء میں سے تھے۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنی سواری کو بٹھایا اور اپنی چادر کو اس پر رکھ دیا۔ پھر قضائے حاجت کے لئے ایک طرف ہوگئے۔ پس ایک آدمی آیا اور ان کی چادر چوری کرلی۔ انہوں نے اس کو پکڑ لیا اور اس کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آدمی کے ہاتھ کو کاٹنے کا حکم ارشاد فرمایا: صفوان نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ! ایک چادر (کی چوری) میں آپ اس کا ہاتھ کاٹ رہے ہیں؟ میں یہ چادر اس کو ہدیہ کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو میرے پاس لانے سے پہلے کیوں نہ اس کو ہدیہ کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39097]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39097، ترقيم محمد عوامة 37493)
ترقیم عوامۃ: 37494 ترقیم الشثری: -- 39098
٣٩٠٩٨ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن طاوس قال: قيل لصفوان بن امية وهو باعلى مكة: لا دين لمن لم يهاجر، فقال: والله لا اصل إلى اهلي حتى، (آتي) (١) المدينة، فاتى المدينة فنزل على العباس فاضطجع في المسجد وخميصته تحت راسه، فجاء سارق فسرقها من تحت راسه، فاتى به النبي ﷺ فقال: إن هذا سارق، فامر به فقطع فقال: هي له، فقال: ⦗٢٩١⦘"فهلا قبل ان تاتيني به" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) مرسل؛ طاوس تابعي، أخرجه أحمد (١٥٣٠٦)، والنسائي ٧/ ١٤٥، والطحاوي في شرح المشكل (٢٣٨٧)، والبيهقي ٨/ ٢٦٧، والطبراني (٧٣٣٨)، ومالك ٢/ ٨٣٤، والشافعي في المسند ٢/ ٨٤، وابن ماجه (٢٥٩٥)، وابن عبد البر في التمهيد ١١/ ٢١٦، وأصله عند مسلم (٢٣١٣)، وأحمد (١٥٣٠٥).
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ صفوان بن امیہ کہ کہا گیا جبکہ وہ مکہ کے اونچے علاقہ میں تھا کہ جو ہجرت نہ کرے اس کا دین نہیں ہے۔ اس نے کہا: بخدا میں اپنے گھر والوں کے پاس نہیں پہنچوں گا یہاں تک کہ میں مدینہ آؤں۔ پس وہ مدینہ میں آئے اور حضرت عباس کے پاس اترے اور مسجد میں لیٹے اور ان کی چادر ان کے سر کے نیچے تھی۔ ایک چور آیا اور اس نے ان کے سر کے نیچے سے چادر چُرا لی۔ صفوان اس کو لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا۔ یہ چور ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اس کا ہاتھ کاٹا گیا۔ صفوان نے کہا۔ یہ چادر اس کے لئے ہدیہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو میرے پاس لانے سے پہلے کیوں نہ اس طرح (ہدیہ) کردیا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: جب مالک چور کو مسروقہ سامان ہدیہ کرے تو چور سے حد ساقط ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39098]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39098، ترقيم محمد عوامة 37494)
87. وذكر أن أبا حنيفة قال: إذا وهبها له درئ عنه (الحد)
مسروق کا سارق کو ہدیہ کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37495 ترقیم الشثری: -- 39099
٣٩٠٩٩ - حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن عجلان عن نافع عن ابن عمر انه صلى على راحلته واوتر عليها قال: وكان النبي ﷺ يفعله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ ابن عجلان صدوق، وأخرجه البخاري (١٠٩٨)، ومسلم (٧٠٠).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے اپنی سواری پر نماز پڑھی اور اس پر وتر ادا فرمائے اور ارشاد فرمایا: کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی یہ عمل کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39099]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39099، ترقيم محمد عوامة 37495)
ترقیم عوامۃ: 37496 ترقیم الشثری: -- 39100
٣٩١٠٠ - حدثنا ابو داود الطيالسي عن عباد (بن) (١) منصور عن عكرمة عن ابن عباس انه اوتر وقال: الوتر على الراحلة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عن).
(٢) ضعيف؛ لضعف عباد بن منصور، وورد نحوه مرفوعًا، أخرجه ابن ماجه (١٢٠١).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے وتر پڑھے اور فرمایا: وتر سواری پر (ہو سکتے) ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39100]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39100، ترقيم محمد عوامة 37496)