مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
89. وذكر عن أبي حنيفة أنه كره سؤر السنور
بلی کے جھوٹے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37507 ترقیم الشثری: -- 39111
٣٩١١١ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن ابي ظبيان قال: رايت عليا] (١) بال قائما ثم توضا ومسح على نعليه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين في [ط، هـ].
(٢) صحيح؛ أخرجه عبد الرزاق (٧٨٤)، والبيهقي ١/ ٢٨٨.
حضرت ابو ظبیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو کھڑے ہوئے پیشاب کرتے دیکھا پھر آپ نے وضو کیا اور اپنی نعلین پر مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39111]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39111، ترقيم محمد عوامة 37507)
ترقیم عوامۃ: 37508 ترقیم الشثری: -- 39112
٣٩١١٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب عن زيد ان عليا بال ومسح على النعلين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت زید فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پیشاب فرمایا اور نعلین پر مسح کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39112]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39112، ترقيم محمد عوامة 37508)
ترقیم عوامۃ: 37509 ترقیم الشثری: -- 39113
٣٩١١٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الزبيرعن (اكيل) (١) عن سويد بن غفلة ان عليا بال ومسح (على) (٢) النعلين (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (أكهل).
(٢) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٣) حسن؛ أكيل صدوق.
حضرت سوید بن غفلہ سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ مرتضیٰ نے پیشاب کیا اور (پھر) نعلین پر مسح کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39113]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39113، ترقيم محمد عوامة 37509)
ترقیم عوامۃ: 37510 ترقیم الشثری: -- 39114
٣٩١١٤ - حدثنا شريك عن يعلى بن عطاء عن اوس بن (ابي) (١) اوس عن ابيه قال: كنت مع ابي فانتهى إلى ماء من مياه الاعراب، فتوضا ومسح على نعليه، فقلت له في ذلك، فقال: لا ازيدك على ما رايت النبي ﷺ صنع (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، س].
(٢) منقطع؛ يعلى لا يروي عن أوس، أخرجه أحمد (١٦١٨١)، وأبو داود (١٦٠)، والطبراني (٦٠٣)، والبيهقي ١/ ٢٨٦، والمزي ٢٠/ ١٣٤، والطحاوى ١/ ٩٧.
حضرت اوس بن ابی اوس، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ہمراہ تھا، پس وہ اعراب (بدوؤں) کے کنووں میں سے ایک کنویں پر پہنچے تو انہوں نے وضو کیا اور اپنی نعلین پر مسح کیا۔ میں نے ان سے اس بارے میں کہا تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جو کرتے دیکھا ہے میں نے اس پر زیادتی نہیں کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39114]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39114، ترقيم محمد عوامة 37510)
ترقیم عوامۃ: 37511 ترقیم الشثری: -- 39115
٣٩١١٥ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن واصل عن سعيد بن عبد الله بن ضرار ان (انس) (١) بن مالك توضا فمسح على جوربين من (مرعزى) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (بشر).
(٢) في [أ، ب، س]: (مزعري)
(٣) ضعيف؛ لحال سعيد بن عبد اللَّه بن ضرار، أخرجه عبد الرزاق (٧٤٥)، والبيهقي ١/ ٢٨٥.
حضرت سعید بن عبد اللہ بن ضرار روایت کرتے ہیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے وضو فرمایا تو آپ نے اپنی مرعزی (نرم اون) کی جرابوں پر مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39115]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39115، ترقيم محمد عوامة 37511)
ترقیم عوامۃ: 37512 ترقیم الشثری: -- 39116
٣٩١١٦ - حدثنا ابو بكر بن عياش عن عبد الله بن سعيد عن (جده) (١) قال: رايت عليا بال (بالرحبة) (٢) ثم مسح على جوربيه ونعليه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س]: (جده)، وفي [هـ]: (جلاس)، وانظر: ما تقدم في كتاب الطهارة رقم [١٩٩٨].
(٢) في [ب]: (بالرحلة).
(٣) ضعيف جدًا؛ عبد اللَّه متروك، أخرجه البيهقي ١/ ٢٨٥.
حضرت عبد اللہ بن سعید اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا تو انہوں نے رحبہ مقام پر پیشاب کیا پھر انہوں نے اپنی جرابوں اور جوتوں پر مسح کیا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: وہ جرابوں اور جوتیوں پر مسح کو مکروہ سمجھتے تھے۔ اِلّا یہ کہ جرابوں کے نیچے چمڑا لگا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39116]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39116، ترقيم محمد عوامة 37512)
90. وذكر أن أبا حنيفة كان يكره المسح على الجوربين والنعلين إلا أن يكون أسفلهما جلود
جرابوں پر مسح کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37513 ترقیم الشثری: -- 39117
٣٩١١٧ - حدثنا يزيد عن يحيى بن سعيد ان محمد بن يحيى بن حبان اخبره عن ابن محيريز القرشي انه اخبره عن المخدجي -رجل من بني كنانة- انه اخبره ان رجلا من الانصار -كان بالشام يكنى ابا محمد وكانت له صحبة- فاخبره ان الوتر واجب، فذكر المخدجي انه راح إلى عبادة بن الصامت فاخبره، فقال عبادة: كذب ابو محمد، سمعت النبي ﷺ يقول:"خمس صلوات كتبهن الله على العباد من جاء بهن لم يضيع من (حقهن) (١) جاء و (له) (٢) عند الله عهد ان يدخله الجنة ومن انتقص من حقهن جاء وليس له عند الله عهد: إن شاء عذبه، وإن شاء ادخله الجنة" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (شيئًا).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (ليس).
(٣) مجهول؛ لجهالة المخدجي، أخرجه أحمد (٢٢٦٩٣)، وأبو داود (١٤٢٠)، وابن ماجه (١٤٠١)، والنسائي (١٧٣٢)، وابن حبان (١٧٣٢)، ومالك ١/ ١٢٣، والطيالسي (٥٧٣)، والدارمي (١٥٧٧)، وعبد الرزاق (٤٥٧٥)، والحميدي (٣٨٨)، والشاشي (١٢٨١)، والطحاوي في شرح المشكل (٣١٦٧)، والطبراني في مسند الشاميين (٢١٨١)، وأبو نعيم في الحلية ٥/ ١٢٦، والبغوي (٩٧٨).
بنو کنانہ کے ایک صاحب حضرت مخدجی بیان کرتے ہیں کہ شام میں ایک انصاری تھے جنہیں صحبت بھی حاصل تھی۔ اور جن کی کنیت ابو محمد تھی۔ انہوں نے بیان کیا کہ یہ وتر واجب ہے۔ مخدجی ذکر کرتے ہیں کہ وہ (مخدجی) حضرت عبادہ بن صامت کے پاس گئے اور انہیں یہ بات (وجوب وتر) بیان کی تو حضرت عبادہ نے فرمایا: ابو محمد نے غلط بات کہی ہے۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سُنا ہے کہ پانچ نمازیں ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر فرض فرمایا ہے۔ جو شخص انہیں یوں ادا کرے گا (لے کر آئے گا) کہ ان کے حقوق میں سے کچھ بھی ضائع نہ کیا ہو تو وہ اس حال میں آئے گا کہ اس کے لئے اللہ تعالیٰ کے ہاں یہ عہد ہے کہ وہ اس کو جنت میں داخل کرے گا۔ اور جو شخص ان نمازوں کے حقوق میں سے کچھ کمی کرے گا تو وہ اس حال میں آئے گا کہ اس کے لئے اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی عہد نہیں ہے۔ اگر اللہ چاہے گا تو اس کو عذاب دے گا اور اگر اللہ چاہے گا تو اس کو جنت میں داخل فرمائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39117]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39117، ترقيم محمد عوامة 37513)
ترقیم عوامۃ: 37514 ترقیم الشثری: -- 39118
٣٩١١٨ - حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون عن مسلم مولى عبد القيس قال: قال رجل لابن عمر: ارايت الوتر سنة هو؟ قال: ما سنة؟ اوتر النبي ﷺ واوتر المسلمون، (قال) (١) : لا، اسنة هو؟ قال: مه، اتعقل: اوتر النبي ﷺ واوتر المسلمون (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: تكرر.
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (٤٨٣٤)، ومالك ١/ ١٢٤.
حضرت مسلم مولی عبد القیس بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ کی کیا رائے ہے کہ وتر سُنّت ہے؟ آپ نے فرمایا: سُنّت کیا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وتر پڑھے اور مسلمانوں نے وتر پڑھے (بس)۔ سائل نے عرض کیا۔ نہیں۔ کیا یہ سُنّت ہے؟ آپ نے فرمایا: چھوڑو! تم میں عقل ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وتر پڑھے اور مسلمانوں نے وتر پڑھے۔ (بس بات ختم) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39118]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39118، ترقيم محمد عوامة 37514)
ترقیم عوامۃ: 37515 ترقیم الشثری: -- 39119
٣٩١١٩ - حدثنا ابو خالد عن حجاج عن ابي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي قال: قيل له: الوتر (١) ؟ قال: قد اوتر النبي وثبت عليه المسلمون (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (فريضة هي)، مما ورد في كتاب الصلاة ٢/ ٢٩٦ [٧٠٢٩].
(٢) منقطع حكمًا؛ أبو خالد وحجاج صدوقان، حجاج مدلس، أخرجه أحمد (٦٥٢)، والترمذي (٤٥٤)، والبيهقي ٢/ ٤٦٧، وأبو يعلى (٣١٧)، وعبد بن حميد (٧٠)، وسبق ٢/ ٢٩٦ برقم [٧٠٢٩].
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہیں کہا گیا۔ کیا وتر فرض ہیں؟ آپ نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وتر پڑھے اور مسلمانوں نے اس پر ثابت قدمی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39119]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39119، ترقيم محمد عوامة 37515)
ترقیم عوامۃ: 37516 ترقیم الشثری: -- 39120
٣٩١٢٠ - حدثنا ابو خالد عن حجاج عن ابي إسحاق عن عاصم (بن) (١) ضمرة قال: قال علي: الوتر ليس بحتم كالصلاة المكتوبة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، وانظر: ما قبله.
حضرت عاصم بن ضمرہ فرماتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہالمرتضیٰ نے فرمایا: وتر فرض نمازوں کی طرح لازم نہیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39120]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39120، ترقيم محمد عوامة 37516)