الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
20. بَابٌ فِي قَدْرِ الصَّدَقَةِ فِيمَا أَخْرَجَتِ الْأَرْضُ وَخَرَصَ الثِّمَارُ
زمین سے ہونے والی پیداوار میں صدقے کی مقدار کیا ہوگی؟ نیز پھلوں کا اندازہ لگانا
ترقیم العلمیہ : 2027 ترقیم الرسالہ : -- 2052
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى . ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ وَهِيَ تَذْكُرُ شَأْنَ خَيْبَرَ، وَقَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُ بِابْنِ رَوَاحَةَ إِلَى الْيَهُودِ فَيَخْرُصُ النَّخْلَ حِينَ تَطِيبُ أَوَّلَ التَّمْرَةِ قَبْلَ أَنْ يُؤْكَلَ مِنْهَا، ثُمَّ يُخْبِرُ يَهُودَ يَأْخُذُونَهَا بِذَلِكَ الْخَرْصِ أَوْ يَدْفَعُونَهُ إِلَيْهِمْ بِذَلِكَ الْخَرْصِ، وَإِنَّمَا كَانَ أَمْرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْخَرْصِ لِكَيْ تُحْصَى الزَّكَاةُ قَبْلَ أَنْ تُؤْكَلَ الثِّمَارُ وَتَفَرَّقَ" . رَوَاهُ صَالِحُ بْنُ أَبِي الأَخْضَرِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ. وَأَرْسَلَهُ مَالِكٌ، وَمَعْمَرٌ، وَعَقِيلٌ، وأَرْسَلَهُ مَالِكٌ، وَمَعْمَرٌ، وَعَقِيلٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مُرْسَلا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ایک مرتبہ خیبر کے بارے میں ذکر کر رہی تھیں، انہوں نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو یہودیوں کی طرف بھیجا، جب پھل تیار ہو گیا، تو انہوں نے کھجوروں کے درختوں کی پیداوار کا اندازہ لگایا، پھر انہوں نے یہودیوں کو اختیار دیا کہ وہ اس اندازے کے حساب سے وصولی کر لیں یا اس اندازے کے حساب سے انہیں ادائیگی کر دیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اندازہ لگانے کا حکم دیا تھا تا کہ زکوٰۃ کی گنتی پھل کے تیار ہونے سے پہلے کر لی جائے اور اسے الگ کر دیا جائے۔ یہی روایت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، امام مالک نے اسے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2052]
ترقیم العلمیہ: 2027
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2315، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1606، 3413، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7534، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2052، 2053، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 25942، 25943، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7219، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 15002»
«قال الدارقطني: والمرسل عن سعيد أصح، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (14 / 111)»
«قال الدارقطني: والمرسل عن سعيد أصح، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (14 / 111)»
الحكم على الحديث:
مرسل
ترقیم العلمیہ : 2028 ترقیم الرسالہ : -- 2053
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، نا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أُخْبِرْتُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2053]
ترقیم العلمیہ: 2028
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2315، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1606، 3413، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7534، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2052، 2053، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 25942، 25943، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7219، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 15002»
«قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3413»
«قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3413»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 2029 ترقیم الرسالہ : -- 2054
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ صَدَقَةَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ خَارِصًا فَجَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا حَثْمَةَ قَدْ زَادَ عَلَيَّ فِي الْخَرْصِ، فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنَّ ابْنَ عَمِّكَ يَزْعُمُ أَنَّكَ زِدْتَ عَلَيْهِ فِي الْخَرْصِ"، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ تَرَكْتُ لَهُ قَدْرَ خُرْفَةِ أَهْلِهِ وَمَا يُطْعِمُ الْمَسَاكِينَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ زَادَكَ ابْنُ عَمِّكَ وَأَنْصَفَ" .
سیدنا سہل بن حثمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اندازہ لگانے کے لیے بھیجا، ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! ابوحثمہ نے اندازہ لگاتے ہوئے ہماری طرف زیادہ ادائیگی لازم کر دی ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا اور فرمایا: ”تمہارے چچا زاد کا یہ کہنا ہے، تم نے اندازہ لگانے میں اس پر زیادہ ادائیگی لازم کر دی ہے۔“ (راوی کہتے ہیں) میں نے عرض کی کہ: ”یا رسول اللہ! میں نے اس کے لیے اتنی کھجوریں زیادہ چھوڑی ہیں، یہ اپنے گھر والوں کو بھی کھلا سکے اور مسکینوں کو بھی کھلا سکے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے چچا زاد نے تمہیں زیادہ چھوٹ دی ہے اور انصاف سے کام لیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2054]
ترقیم العلمیہ: 2029
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2054، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 9150»
21. بَابُ الْحَثِّ عَلَى إِخْرَاجِ الصَّدَقَةِ وَبَيَانِ قِسْمَتِهَا
باب صدقہ دینے کی ترغیب اور اس کی تقسیم کا طریقہ
ترقیم العلمیہ : 2030 ترقیم الرسالہ : -- 2055
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، ثنا عِيسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ، ثنا طَلْحَةُ بْنُ مُصَرِّفٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ يُقَرِّبُنِي مِنَ الْجَنَّةِ وَيُبَاعِدُنِي مِنَ النَّارِ، قَالَ:" لَئِنْ أَقْصَرْتَ الْخُطْبَةَ لَقَدْ أَعْرَضْتَ الْمَسْأَلَةَ، أَعْتِقِ النَّسَمَةَ وَكُفَّ الرَّقَبَةِ"، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوَلَيْسَا وَاحِدًا؟ فَقَالَ:" لا عِتْقُ النَّسَمَةِ أَنْ تَفَرَّدَ بِعِتْقِهَا، وَفَكُّ الرَّقَبَةِ أَنْ تُعِينَ فِي ثَمَنِهَا، وَالْمَنِحَةُ الْوَكُوفُ، وَالْفَيْءُ عَلَى ذِي الرَّحِمِ الظَّالِمِ، فَإِنْ لَمْ تُطِقْ فَكُفَّ لِسَانَكَ إِلا مِنْ خَيْرٍ" .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”آپ کسی ایسے عمل کی طرف میری رہنمائی کریں، جو مجھے جنت سے قریب کر دے اور جہنم سے دور کر دے!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم کلام مختصر کرو، تو مانگنے سے گریز کرو، غلام کو آزاد کرو، گردن کو چھڑا دو (غلام یا کنیز کو آزاد کر دو)۔“ اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! یہ دونوں ایک ہی نہیں ہیں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں! جان کو آزاد کرنے کا مطلب یہ ہے، تم اسے آزاد کر دو اور گردن کو چھڑانے کا مطلب یہ ہے، تم اس کی قیمت کی ادائیگی میں اس کی مدد کرو، زیادہ دودھ دینے والی (اونٹنی یا بکری کو) کسی معاوضے کے بغیر دے دو اور زیادتی کرنے والے رشتہ دار کے ساتھ تعلق برقرار رکھو، اگر تم یہ نہیں کر سکتے، تو اپنی زبان سے صرف بھلائی کی بات کہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2055]
ترقیم العلمیہ: 2030
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 374، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2879، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 21368، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2055، 2057، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18946، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 775، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 2743، 2744»
ترقیم العلمیہ : 2031 ترقیم الرسالہ : -- 2056
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، نا أَحْمَدُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيَّ، يَقُولُ: جَاءَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ فَسَأَلَهُ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ، وَأَنَا حَاضِرٌ أَوْ قَالَ: جَاءَنِي سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، فَسَأَلَنِي عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ.
ابواحمد زبیری کہتے ہیں: سفیان ثوری تشریف لائے، تو انہوں نے ان سے اس حدیث کے بارے میں دریافت کیا، میں اس وقت وہاں موجود تھا، راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: سفیان ثوری میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھ سے اس حدیث کے بارے میں دریافت کیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2056]
ترقیم العلمیہ: 2031
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2055،2057»
«»
«»
ترقیم العلمیہ : 2032 ترقیم الرسالہ : -- 2057
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَوَادَةَ، ثنا عُبَيْدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ عِيسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، بِهَذَا وَزَادَ" فَأَطْعِمِ الْجَائِعِ وَأَسْقِ الظَّمْآنَ، وَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ وَانْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ".
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”بھوکے کو کھانا کھلاؤ، پیاسے کو پلاؤ، نیکی کا حکم دو اور برائی سے منع کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2057]
ترقیم العلمیہ: 2032
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 374، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2879، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 21368، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2055، 2057، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18946، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 775، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 2743، 2744»
ترقیم العلمیہ : 2033 ترقیم الرسالہ : -- 2058
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا وَكِيعٌ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَضْرِ بْنِ بُجَيْرٍ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْبَغَوِيُّ ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ الْبَحْرَانِيُّ ، قَالا: نا وَكِيعٌ ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ:" تَأْتِي قَوْمًا أَهْلَ كِتَابٍ، فَادْعُهُمْ إِلَى شَهَادَةِ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَإِنْ هُمْ قَدْ أَطَاعُوكَ بِذَلِكَ فَأَعْلِمْهُمْ أَنَّ اللَّهَ افْتَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ، فَإِنْ هُمْ أَطَاعُوكَ لِذَلِكَ فَأَعْلِمْهُمْ أَنَّ اللَّهَ قَدِ افْتَرَضَ عَلَيْهِمْ صَدَقَةً فِي أَمْوَالِهِمْ تُؤْخَذُ مِنْ أَغْنِيَائِهِمْ وَتُرَدُّ عَلَى فُقَرَائِهِمْ، فَإِنْ هُمْ أَطَاعُوكَ لِذَلِكَ فَإِيَّاكَ وَكَرَائِمَ أَمْوَالِهِمْ، وَاتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّهَا لا تُحْجَبُ" . وَقَالَ يَعْقُوبُ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ:" فَإِنَّهَا لَيْسَتْ بَيْنَهَا وَبَيْنَ اللَّهِ حِجَابٌ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا، تو ارشاد فرمایا: ”تم اہل کتاب کے پاس جا رہے ہو، تم انہیں اس بات کی دعوت دو کہ وہ گواہی دیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میں اللہ کا رسول ہوں، اگر وہ اس بات میں تمہاری اطاعت کر لیں، تو تم انہیں بتاؤ کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر روزانہ پانچ نمازیں فرض کی ہیں، اگر وہ اس بارے میں بھی تمہاری اطاعت کر لیں، تو تم انہیں بتاؤ کہ اللہ نے ان کے اموال میں ان پر زکوٰۃ لازم کی ہے، جو ان کے خوشحال لوگوں سے لے کر غریب لوگوں کو دے دی جائے گی، اگر وہ اس بارے میں بھی تمہاری بات مان لیں، تو لوگوں کے اچھے اموال وصول کرنے سے بچنا اور مظلوم کی بددعا سے بچنا، کیونکہ اس کے (اور اللہ تعالیٰ کے درمیان) کوئی حجاب نہیں ہوتا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2058]
ترقیم العلمیہ: 2033
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1395، 1458، 1496، 2448، 4347، 7371، 7372، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 19، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2275، 2346، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 156،والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2226، 2313، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1584، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 625، 2014، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1655، 1671، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1783، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2058، 2059، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2100»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 2034 ترقیم الرسالہ : -- 2059
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الرُّخَامِيُّ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا مَعْبَدٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: لَمَّا بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعَاذًا نَحْوَ الْيَمَنِ، قَالَ لَهُ:" إِنَّكَ تَقْدُمُ عَلَى قَوْمٍ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ فَلْيَكُنْ أَوَّلُ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ تَوْحِيدَ اللَّهِ، فَإِذَا عَرَفُوا ذَلِكَ، فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللَّهَ افْتَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي يَوْمِهِمْ وَلَيْلَتِهِمْ، وَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللَّهَ فَرَضَ عَلَيْهِمْ زَكَاةَ أَمْوَالِهِمْ تُؤْخَذُ مِنْ غَنِيِّهِمْ فَتُرَدُّ عَلَى فَقِيرِهِمْ، فَإِذَا أَقَرُّوا بِذَلِكَ فَخُذْ وَتَوَقَّ كَرَائِمَ أَمْوَالِ النَّاسِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا، تو ان سے فرمایا: ”تم اہل کتاب کے پاس جا رہے ہو، تم نے انہیں سب سے پہلے اس بات کی دعوت دینا ہے، اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اقرار کریں، جب وہ اس کو جان لیں گے، تو تم انہیں بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر پانچ نمازیں روزانہ فرض کی ہیں اور تم انہیں بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے مال کی زکوٰۃ ان پر فرض کی ہے، جو ان کے خوشحال لوگوں سے لے کر ان کے غریب لوگوں کو دے دی جائے گی، اگر وہ اس بات کا اقرار کر لیں، تو تم اسے وصول کر لینا اور لوگوں کے (خاص طور پر) اچھے اموال وصول کرنے سے بچنا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2059]
ترقیم العلمیہ: 2034
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1395، 1458، 1496، 2448، 4347، 7371، 7372، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 19، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2275، 2346، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 156،والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2226، 2313، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1584، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 625، 2014، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1655، 1671، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1783، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2058، 2059، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2100»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 2035 ترقیم الرسالہ : -- 2060
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، ثنا عُمَرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُقَدَّمٍ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" بَعَثَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَاعِيًا فَأَخَذَ الصَّدَقَةَ مِنْ أَغْنِيَائِنَا، فَقَسَمَهَا فِي فُقَرَائِنَا، وَأَمَرَ لِي بِقَلُوصٍ" .
عون بن ابوحجیفہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف زکوٰۃ وصول کرنے والا شخص بھیجا، اس نے ہمارے خوشحال لوگوں سے زکوٰۃ وصول کی اور پھر ہمارے غریب لوگوں میں تقسیم کی، اس نے مجھے ایک قلوص دینے کی ہدایت کی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2060]
ترقیم العلمیہ: 2035
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2362، 2379، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 649، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13260، 13261، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2060، 2061، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 4238، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10747، 34588، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 275، 276، 277»
ترقیم العلمیہ : 2036 ترقیم الرسالہ : -- 2061
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ يُوسُفَ أَبُو عَمْرٍو ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثنا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِينَا سَاعِيًا فَأَخَذَ الصَّدَقَةَ مِنْ أَغْنِيَائِنَا فَرَدَّهَا فِي فُقَرَائِنَا، وَكُنْتُ غُلامًا يَتِيمًا لا مَالَ لِي، فَأَعْطَانِي قَلُوصًا" .
عون بن ابوحجیفہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا اہل کار ہماری طرف بھیجا، اس نے ہمارے خوشحال لوگوں سے زکوٰۃ وصول کر کے ہمارے غریب لوگوں کو دے دی، میں اس وقت یتیم (یا نابالغ) لڑکا تھا، میرے پاس کوئی مال نہیں تھا، تو اس نے مجھے ایک قلوص دی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2061]
ترقیم العلمیہ: 2036
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2362، 2379، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 649، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13260، 13261، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2060، 2061، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 4238، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10747، 34588، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 275، 276، 277»