🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابُ الْحَثِّ عَلَى إِخْرَاجِ الصَّدَقَةِ وَبَيَانِ قِسْمَتِهَا
باب صدقہ دینے کی ترغیب اور اس کی تقسیم کا طریقہ
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2037 ترقیم الرسالہ : -- 2062
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ الْهَمْدَانِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، ثنا سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" لا تَخْرُجُ الزَّكَاةُ مِنْ بَلَدٍ إِلا لِذِي قَرَابَةٍ" . مَوْقُوفٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: زکوٰۃ کی رقم کو ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل نہیں کیا جائے گا، البتہ قرض رشتہ داروں کو دینے کے لیے ایسا کیا جا سکتا ہے۔ یہ روایت موقوف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2062]
ترقیم العلمیہ: 2037
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2062، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13263»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2038 ترقیم الرسالہ : -- 2063
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ نُعَيْمٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ الْحَارِثِ الصُّدَائِيِّ ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَبْعَثُ إِلَى قَوْمٍ جَيْشًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، احْبِسْ جَيْشَكَ فَأَنَا لَكَ بِإِسْلامِهِمْ وَطَاعَتِهِمْ، وَكَتَبْتُ إِلَى قَوْمِي فَجَاءَ إِسْلامُهُمْ وَطَاعَتُهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَخَا صُدَاءٍ الْمُطَاعُ فِي قَوْمِهِ؟"، قَالَ: قُلْتُ: بَلْ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَهَدَاهُمْ، ثُمَّ جَاءَهُ رَجُلٌ يَسْأَلُهُ عَنِ الصَّدَقَاتِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَرْضَ فِي الصَّدَقَاتِ بِحُكْمِ نَبِيٍّ وَلا غَيْرِهِ حَتَّى جَزَّأَهَا ثَمَانِيَةَ أَجْزَاءٍ، فَإِنْ كُنْتَ مِنْ أَهْلِ تِلْكَ الأَجْزَاءِ أَعْطَيْتُكَ" .
سیدنا زیاد بن حارث صدائی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت میری قوم کی طرف ایک لشکر روانہ کرنے والے تھے، میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ اپنے لشکر کو روک لیں، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ضمانت دیتا ہوں کہ وہ لوگ اسلام قبول کر لیں گے اور فرمان برداری بھی کریں گے، میں اپنی قوم کو خط لکھتا ہوں، وہ لوگ اسلام قبول کرتے ہوئے اور فرمان برداری کرتے ہوئے آ جائیں گے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے صداء قبیلے سے تعلق رکھنے والے شخص! جس کی قوم اس کی بات مانتی ہے۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: ”نہیں! بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں پر احسان کیا ہے، انہیں ہدایت نصیب کی ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زکوٰۃ کی رقم مانگی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ زکوٰۃ کے بارے میں کسی بھی نبی یا کسی بھی دوسرے شخص کے فیصلے سے اس وقت تک راضی نہیں ہوتا، جب تک وہ شخص اس زکوٰۃ کو آٹھ اجزاء میں تقسیم نہ کر دے، اگر تم ان اجزاء کے اہل ہو، تو میں تمہیں دے دیتا ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2063]
ترقیم العلمیہ: 2038
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 1630، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7827، 13245، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2063، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 3011»
«قال الشيخ الألباني: ضعيف، اس کے راوی عبدالرحمن افریقی ضعیف ہیں»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2039 ترقیم الرسالہ : -- 2064
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ ، ثنا أَبُو مَسْعُودٍ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ ، ثنا أَبُو مَسْعُودٍ ، قَالَ: وَحَدَّثَنِي أَبُو يَعْقُوبَ، عَنِ ابْنِ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ ، أَنَّ قَوْمًا مِنْ أَهْلِ الشَّامِ أَتَوْا عُمَرَ، فَقَالُوا: إِنَّا قَدْ أَصَبْنَا أَمْوَالا وَخَيْلا وَرَقِيقًا، وَإِنَّا نُحِبُّ أَنْ يَكُونَ لَنَا فِيهِ زَكَاةٌ وَطَهُورٌ، فَقَالَ:" مَا فَعَلَهُ صَاحِبَايَ فَأَفْعَلُهُ"، قَالَ إِسْحَاقُ:" مَا فَعَلَهُ مَنْ كَانَ قَبْلِي فَأَفْعَلُهُ"، فَاسْتَشَارَ النَّاسَ، فَكَانَ فِيمَنِ اسْتَشَارَ عَلِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ:" حَسَنٌ إِنْ لَمْ يَكُنْ جِزْيَةٌ يُؤْخَذُ بِهَا مَنْ بَعْدَكَ" . قَالَ إِسْحَاقُ: إِنْ لَمْ يَكُنْ مَرْتَبَةً لِمَنْ بَعْدَكَ فَوَضَعَ عَلَى كُلِّ فَرَسٍ دِينَارًا.
سیدنا حارثہ بن مضرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: شام سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے بتایا: ہمیں کچھ اموال، گھوڑے اور غلام حاصل ہوئے ہیں، ہم یہ چاہتے ہیں، ان میں سے زکوٰۃ کریں تا کہ یہ پاک ہو جائیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرے دونوں آقاؤں نے جو کیا ہے، میں ویسا ہی کروں گا۔“ اسحاق نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”مجھ سے پہلے نے جو کیا ہے، میں بھی ویسا ہی کروں گا۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے اس بارے میں مشورہ کیا، جن لوگوں سے مشورہ کیا، ان میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے، انہوں نے فرمایا: ”یہ ٹھیک ہے، اگر اسے ایسا جزیہ نہ بنایا جائے، جو آپ کے بعد بھی وصول کیا جائے۔“ اسحاق نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اگر اسے اس ترتیب کے ساتھ نہ رکھا جائے کہ آپ کے بعد والا بھی اسے وصول کرے (تو یہ ٹھیک ہے)۔“ (راوی کہتے ہیں) تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک گھوڑے کی طرف سے ایک دینار کی ادائیگی لازمی قرار دی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2064]
ترقیم العلمیہ: 2039
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2290، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 107، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1460، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7508، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2064، 2021، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 83، 223، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 3045»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2040 ترقیم الرسالہ : -- 2065
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا أَبُو سِنَانٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، قَالَ: قَدِمَ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ بِخَيْلٍ وَرَقِيقٍ، فَقَالُوا لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: خُذْ صَدَقَتَهَا، فَقَالَ" مَا أَعْلَمُ أَحَدًا فَعَلَهُ قَبْلِي حَتَّى أَسْأَلَ"، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ.
عاصم بن ضمرہ بیان کرتے ہیں: شام سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ گھوڑے اور غلام لے کر آئے، انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ ان کی زکوٰۃ وصول کر لیں۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرے علم کے مطابق، مجھ سے پہلے کسی نے ایسا نہیں کیا، میں اس بارے میں دریافت کروں گا۔“ (اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2065]
ترقیم العلمیہ: 2040
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2065،»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2041 ترقیم الرسالہ : -- 2066
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ الْفُضَيْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، ثنا عَاصِمُ بْنُ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ: قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ يَرْفَعُ الْحَدِيثَ، قَالَ:" مَا أَحَلَّ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ فَهُوَ حَلالٌ، وَمَا حَرَّمَ فَهُوَ حَرَامٌ، وَمَا سَكَتَ عَنْهُ فَهُوَ عَافِيَةٌ، فَاقْبَلُوا مِنَ اللَّهِ عَافِيَتَهُ، فَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَكُنْ نَسِيًّا، ثُمَّ تَلا هَذِهِ الآيَةَ: وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا سورة مريم آية 64" .
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، انہوں نے مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے: (یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے) ”اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں جس چیز کو حلال قرار دیا ہے، وہ حلال ہے اور جس چیز کو حرام قرار دیا ہے، وہ حرام ہے اور جس چیز کے بارے میں کوئی حکم ذکر نہیں کیا، وہ عافیت ہے۔ تو تم اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی ہوئی اس کی عافیت کو قبول کرو۔ اللہ تعالیٰ کوئی بات بھولتا نہیں ہے۔“ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور تمہارا پروردگار بھولنے والا نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2066]
ترقیم العلمیہ: 2041
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3439، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 19785، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2066، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 4087»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں