🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابُ تَعْجِيلِ الصَّدَقَةِ قَبْلَ الْحَوْلِ
باب ١٧ سال گزرنے سے پہلے زکوۃ ادا کردینا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1988 ترقیم الرسالہ : -- 2013
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، قَالا: نا أَبُو خُرَاسَانَ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّكَنِ ، ثنا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، ثنا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ الْحَكَمِ ، وَقَالَ الْمَطِيرِيُّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ عُمَرَ عَلَى الصَّدَقَةِ فَرَجَعَ وَهُوَ يَشْكُو الْعَبَّاسَ، فَقَالَ: إِنَّهُ مَنَعَنِي صَدَقَتَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا عُمَرُ، أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ؟ إِنَّ الْعَبَّاسَ أَسْلَفْنَا صَدَقَةَ عَامَيْنِ فِي عَامِ" . كَذَا قَالَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَإِنَّمَا أَرَادَ مُحَمَّدَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زکوٰۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا، وہ واپس آئے، تو انہوں نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا شکوہ کیا اور بتایا: انہوں نے اپنی زکوٰۃ مجھے ادا نہیں کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عمر! کیا تم یہ بات جانتے ہو کہ آدمی کا چچا اس کے باپ کی جگہ ہوتا ہے، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے دو سال کی زکوٰۃ پہلے ہی ایک ساتھ ادا کر دی تھی۔“ راوی نے دوسرے راوی کا نام عبید اللہ بن عمر نقل کیا ہے، لیکن ان کی مراد یہ تھی کہ یہ روایت محمد بن عبید اللہ سے منقول ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2013]
ترقیم العلمیہ: 1988
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2012، 2013، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 10698، 11107»
«قال ابن حجر: العرزمي ومندل بن علي ضعيفان، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 316)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1989 ترقیم الرسالہ : -- 2014
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ عُمَرَ سَاعِيًا، فَكَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْعَبَّاسِ شَيْءٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ؟ إِنَّ الْعَبَّاسَ أَسْلَفْنَا صَدَقَةَ الْعَامِ عَامِ الأَوَّلِ" .
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زکوٰۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا اور دوران اس کے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ کچھ تکرار ہو گئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم یہ بات نہیں جانتے کہ آدمی کا چچا اس کے باپ کی جگہ ہوتا ہے، سیدنا عباس نے اس سال کی زکوٰۃ گزشتہ سال ہمیں پہلے ہی دے دی تھی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2014]
ترقیم العلمیہ: 1989
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2014، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 7862»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1990 ترقیم الرسالہ : -- 2015
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، ثنا أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى ، ثنا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَإِنَّهَا تَشُدُّ مِنَ الْجَائِعِ مَا تَشُدُّ مِنَ الشَّبْعَانِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جہنم سے بچنے کی کوشش کرو، ایک کھجور کے ٹکڑے کے ذریعے ایسا کرو، کیونکہ یہ بھوکے کے لیے بھی اسی طرح رکاوٹ بنتی ہے، جس طرح سیراب شخص کے لیے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2015]
ترقیم العلمیہ: 1990
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2015، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 9586»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1991 ترقیم الرسالہ : -- 2016
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ ، ثنا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ فِي الْمَالِ حَقًّا سِوَى الزَّكَاةِ"، ثُمَّ تَلا هَذِهِ الآيَةَ: لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ سورة البقرة آية 177، الآيَةَ .
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”مال میں زکوٰۃ کے علاوہ بھی حق ہوتا ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ”نیکی صرف یہ نہیں ہے کہ تم اپنے چہروں کو مشرق یا مغرب کی طرف پھیر دو۔“ یہ آیت آخر تک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2016]
ترقیم العلمیہ: 1991
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الترمذي فى ((جامعه)) برقم: 659، 660، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1677، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1789، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7342، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2016، 2017، 1952، 1953، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 3043، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 979، 980»
«قال الدارقطني: يرويه أبو حمزة ميمون عن الشعبي عن فاطمة بنت قيس عن النبي صلى الله عليه وسلم وكلاهما ضعيفان، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (15 / 376)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1992 ترقیم الرسالہ : -- 2017
ثنا عَبْدُ اللَّهِ ، ثنا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ أَبُو نَصْرٍ ، ثنا شَرِيكٌ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2017]
ترقیم العلمیہ: 1992
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الترمذي فى ((جامعه)) برقم: 659، 660، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1677، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1789، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7342، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2016، 2017، 1952، 1953، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 3043، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 979، 980»
«قال الدارقطني: يرويه أبو حمزة ميمون عن الشعبي عن فاطمة بنت قيس عن النبي صلى الله عليه وسلم وكلاهما ضعيفان، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (15 / 376)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1993 ترقیم الرسالہ : -- 2018
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا يُوسُفُ الْقَاضِي ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي عَمْرِو بْنِ حِمَاسٍ ، أَوْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَمْرِو بْنِ حِمَاسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كُنْتُ أَبِيعُ الأُدْمَ وَالْجِعَابَ، فَمَرَّ بِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ لِي:" أَدِّ صَدَقَةَ مَالِكَ"، فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّمَا هُوَ فِي الأُدُمِ، قَالَ:" قَوِّمْهُ، ثُمَّ أَخْرِجْ صَدَقَتَهُ" .
ابوعمرو بن حماس اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں سالن اور ترکش فروخت کیا کرتا تھا، ایک مرتبہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ میرے پاس گزرے اور انہوں نے مجھ سے فرمایا: ”تم اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کرو۔“ میں نے کہا: ”اے امیر المؤمنین! یہ سالن میں ہے۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”تم اس کی قیمت کا اندازہ لگاؤ، پھر اس کی زکوٰۃ ادا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2018]
ترقیم العلمیہ: 1993
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7697، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2018، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 918، وأخرجه عبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7099، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10557، 10558»
«قال ابن حزم: أبو عمرو ابن حماس مجهول كأبيه، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (5 / 595)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
19. بَابُ زَكَاةِ مَالِ التِّجَارَةِ وَسُقُوطِهَا عَنِ الْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ
باب تجارت کے مال کی زکوۃ اداکرنانیز گھوڑے اور غلام کی زکوۃ معاف کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1994 ترقیم الرسالہ : -- 2019
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَانِ الشِّيرَازِيُّ فِيمَا كَتَبَ إِلَيَّ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ مُوسَى الْحَارِثِيَّ ، حَدَّثَهُمْ أَنْبَأَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى بْنِ بَحْرٍ الْكَرْمَانِيُّ ، ثنا اللَّيْثُ بْنُ حَمَّادٍ الإِصْطَخْرِيُّ ، ثنا أَبُو يُوسُفَ ، عَنْ غُورَكِ بْنِ الْخِضْرِمِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فِي الْخَيْلِ السَّائِمَةِ فِي كُلِّ فَرَسٍ دِينَارٌ تُؤَدِّيهِ" . تَفَرَّدَ بِهِ غُورَكٌ، عَنْ جَعْفَرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا وَمَنْ دُونَهُ ضُعَفَاءُ.
امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد (امام محمد الباقر رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: گھوڑے کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”ایک گھوڑے کی طرف سے ایک دینار ادا کیا جائے گا۔“ امام جعفر صادق رحمہ اللہ سے اس روایت کو نقل کرنے میں غورک نامی راوی منفرد ہے اور یہ بہت زیادہ ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2019]
ترقیم العلمیہ: 1994
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7513، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2019، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 7665»
«قال ابن حجر: وإسناده ضعيف جدا، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 295)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1995 ترقیم الرسالہ : -- 2020
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُعَلَّى الشُّونِيزِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، ثنا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ ، أَنَّ قَوْمًا مِنْ أَهْلِ مِصْرَ أَتَوْا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، فَقَالُوا: إِنَّا قَدْ أَصَبْنَا كُرَاعًا وَرَقِيقًا، وَإِنَّا نُحِبُّ أَنْ نُزَكِّيَهُ، قَالَ:" مَا فَعَلَهُ صَاحِبَايَ قَبْلِي وَلا أَفْعَلُهُ حَتَّى أَسْتَشِيرَ، فَشَاوَرَ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، فَقَالُوا: أَحْسَنُ، وَسَكَتَ عَلِيٌّ، فَقَالَ:" أَلا تَكَلَّمُ يَا أَبَا الْحَسَنِ؟"، فَقَالَ:" قَدْ أَشَارُوا عَلَيْكَ وَهُوَ حَسَنٌ إِنْ لَمْ يَكُنْ جِزْيَةً رَاتِبَةً يُؤْخَذُونَ بِهَا بَعْدَكَ، قَالَ: فَأَخَذَ مِنَ الرَّقِيقِ عَشَرَةَ دَرَاهِمَ، وَرَزَقَهُمْ جَرِيبَيْنِ مِنْ بُرٍّ كُلَّ شَهْرٍ، وَأَخَذَ مِنَ الْفَرَسِ عَشَرَةَ دَرَاهِمَ، وَرَزَقَهُ عَشَرَةَ أَجْرِبَةٍ مِنْ شَعِيرٍ كُلَّ شَهْرٍ، وَأَخَذَ مِنَ الْمَقَارِيفِ ثَمَانِيَةَ دَرَاهِمَ وَرَزَقَهَا ثَمَانِيَةَ أَجْرِبَةٍ مِنْ شَعِيرٍ كُلَّ شَهْرٍ، وَأَخَذَ مِنَ الْبَرَاذِينَ خَمْسَةَ دَرَاهِمَ وَرَزَقَهَا خَمْسَةَ أَجْرِبَةٍ مِنْ شَعِيرٍ كُلَّ شَهْرٍ" . قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُهَا جِزْيَةً تُؤْخَذُ مِنْ أَعْطِيَاتِنَا زَمَانَ الْحَجَّاجِ وَمَا نُرْزَقُ عَلَيْهَا. قَالَ الشَّيْخُ: الْمُقَرَّفُ مِنَ الْخَيْلِ: دُونَ الْجَوَادِ.
حارثہ بن مضرب بیان کرتے ہیں: مصر سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے بتایا: ہمیں کچھ زمین اور کچھ غلام ملے ہیں، ہم چاہتے ہیں، ان کی زکوٰۃ ادا کر دیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھ سے پہلے میرے دو آقاؤں نے جو عمل نہیں کیا، میں بھی وہ اس وقت تک نہیں کروں گا، جب تک اس بارے میں مشورہ نہ لوں۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے اس بارے میں مشورہ لیا، تو ان سب نے اسے ٹھیک قرار دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ خاموش رہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے ابوالحسن! آپ کوئی بات کیوں نہیں کر رہے؟“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ بولے: ”ان حضرات نے آپ کو جو مشورہ دیا ہے، یہ ٹھیک ہے، لیکن یہ ضروری ہے کہ وہ ایسا ٹیکس نہ ہو، جو آپ کے بعد بھی انہیں ادا کرنا پڑے۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک غلام کی طرف سے ١٠ درہم وصول کیے اور انہیں گندم کے دو جریب ماہانہ خوراک کی فراہمی لازم قرار دی، گھوڑے کی طرف سے ١٠ درہم وصول کیے اور اسے جو کے دس جریب ماہانہ خوراک کی فراہمی لازم قرار دی، عام گھوڑے کی طرف سے ٨ درہم وصول کیے اور اسے ٨ جریب جو ماہانہ خوراک کی ادائیگی لازم قرار دی، خچر کی طرف سے ٥ درہم وصول کیے اور اسے ٥ جریب جو ماہانہ خوراک کے طور پر دینا لازم قرار دیا۔ ابواسحاق نامی راوی کہتے ہیں: حجاج کے زمانے میں ہم سے یہ وصول کر لی جاتی تھی، مگر ہمارے حصے کی ادائیگی نہیں کی جاتی تھی، شیخ (امام دارقطنی) فرماتے ہیں: ”مقرف“ وہ گھوڑا ہوتا ہے، جو تیز رفتار گھوڑے سے کم رفتار ہی چلتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2020]
ترقیم العلمیہ: 1995
تخریج الحدیث: «عند الشواهد الحديث صحيح، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2020،»
«وله شاهد من حديث عمر بن الخطاب، أخرجه الطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 3041، 3042»

الحكم على الحديث:
عند الشواهد الحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1996 ترقیم الرسالہ : -- 2021
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، ثنا أَبُو خَيْثَمَةَ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ حَارِثَةَ ، قَالَ: جَاءَ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ إِلَى عُمَرَ ، فَقَالُوا: إِنَّا قَدْ أَصَبْنَا أَمْوَالا خَيْلا وَرَقِيقًا، نُحِبُّ أَنْ تَكُونَ لَنَا فِيهَا زَكَاةٌ وَطَهُورٌ، فَقَالَ:" مَا فَعَلَهُ صَاحِبَايَ قَبْلِي فَأَفْعَلُهُ"، فَاسْتَشَارَ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِيهِمْ عَلِيُّ، فَقَالَ:" هُوَ حَسَنٌ إِنْ لَمْ يَكُنْ جِزْيَةً يُؤْخَذُونَ بِهَا مِنْ بَعْدَكِ رَاتِبَةً" .
حارثہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: شام سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے بتایا: ہمیں کچھ اموال حاصل ہوئے ہیں، جو گھوڑے ہیں اور غلام ہیں، ہم یہ چاہتے ہیں، ان میں سے بھی ہم سے زکوٰۃ وصول کی جائے، تاکہ یہ پاک ہو جائیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھ سے پہلے میرے دو آقاؤں نے جو کام نہیں کیا، میں وہ کروں گا۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے یہ مشورہ لیا، ان اصحاب میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ ٹھیک ہے، اگر اسے ایسا جزیہ قرار نہ دیا جائے، جو آپ کے بعد بھی ان سے وصول کیا جاتا رہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2021]
ترقیم العلمیہ: 1996
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2290، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 107، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1460، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7508، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2021، 2064، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 83، 223، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 3045»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1997 ترقیم الرسالہ : -- 2022
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَفَوْتُ لَكُمْ عَنِ الْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ الْمِائَتَيْنِ زَكَاةٌ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”میں نے گھوڑوں اور غلاموں کی زکوٰۃ تمہیں معاف کر دی ہے اور دو سو (درہم) سے کم میں زکوٰۃ لازم نہیں ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2022]
ترقیم العلمیہ: 1997
تخریج الحدیث: «موقوف، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2262، 2270، 2284، 2297، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1458، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2479، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1572، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 620، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1669، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1790، 1813، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2022، 1892، 1897، 1898، 1907، 1924، 1940، 1941، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 54، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 722، 928، 999»
«قال الدارقطني: الصواب وقفه على علي رضي الله عنه، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (5 / 554)»

الحكم على الحديث:
موقوف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں