الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
3. بَابُ الشَّهَادَةِ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلَالِ
باب چاند دیکھنے کی گواہی
ترقیم العلمیہ : 2170 ترقیم الرسالہ : -- 2196
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ، وَسَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالا: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، ثنا الأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، قَالَ: جَاءَنَا كِتَابُ عُمَرَ وَنَحْنُ بِخَانِقِينَ، قَالَ فِي كِتَابِهِ:" إِنَّ الأَهِلَّةَ بَعْضُهَا أَكْبَرُ مِنْ بَعْضٍ، فَإِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلالَ نَهَارًا فَلا تُفْطِرُوا حَتَّى يَشْهَدَ شَاهِدَانِ" . رَوَاهُ شُعْبَةُ، عَنِ الأَعْمَشِ، فَقَالَ" إِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلالَ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ فَلا تُفْطِرُوا حَتَّى يَشْهَدَ شَاهِدَانِ أَنَّهُمَا رَأَيَاهُ بِالأَمْسِ". هَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى. وَقَدْ تَابَعَ الأَعْمَشُ، عَنْ مَنْصُورٍ.
شقیق بن سلمہ بیان کرتے ہیں: ہمارے پاس سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا خط آیا، ہم اس وقت خانقین میں موجود تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے خط میں یہ فرمایا تھا: ”چاند بعض اوقات چھوٹا بڑا ہوتا ہے، تو جب تم دن کے وقت چاند دیکھو، تو عیدالفطر اس وقت تک نہ کرو، جب تک دو آدمی گواہی نہ دیں۔“ شعبہ نے یہ روایت اعمش کے حوالے سے نقل کی ہے، اس میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا: ”جب تم دن کے ابتدائی حصے میں پہلی کا چاند دیکھ لو، تو عید اس وقت تک نہ کرو، جب تک دو آدمی گواہی نہ دیں کہ انہوں نے گزشتہ رات چاند دیکھ لیا تھا۔“ یہ روایت ابن ابولیلیٰ کی روایت کے مقابلے میں زیادہ مستند ہے، اور منصور نے (ابووائل سے روایت کرنے میں) اعمش کی متابعت کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2196]
ترقیم العلمیہ: 2170
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8080، 8081، 8082، 8287، 8288، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2196، 2197، 2199، 2200، 2201، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7331، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 9553، 9566»
«قال ابن حجر: بإسناد صحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 403)»
«قال ابن حجر: بإسناد صحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 403)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 2171 ترقیم الرسالہ : -- 2197
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ ، قَالا: ثنا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو أُمَيَّةَ ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، قَالُوا: ثنا رَوْحٌ، قَالا: نا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: أَتَانَا كِتَابُ عُمَرَ بِخَانِقِينَ:" إِنَّ الأَهِلَّةَ بَعْضُهَا أَعْظَمُ مِنْ بَعْضٍ، فَإِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلالَ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ فَلا تُفْطِرُوا حَتَّى يَشْهَدَ شَاهِدَانِ أَنَّهُمَا رَأَيَاهُ بِالأَمْسِ" .
ابووائل بیان کرتے ہیں: ہمارے پاس (خانقین کے مقام پر) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا خط آیا (جس میں یہ تحریر تھا): ”پہلی کا چاند بعض اوقات چھوٹا بڑا ہوتا ہے، تو جب تم دن کے ابتدائی حصے میں چاند دیکھ لو، تو اس وقت تک عید نہ کرو، جب تک دو آدمی اس بات کی گواہی نہ دیں کہ وہ گزشتہ رات اس چاند کو دیکھ چکے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2197]
ترقیم العلمیہ: 2171
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8080، 8081، 8082، 8287، 8288، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2196، 2197، 2199، 2200، 2201، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7331، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 9553، 9566»
«قال ابن حجر: بإسناد صحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 403)»
«قال ابن حجر: بإسناد صحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 403)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 2172 ترقیم الرسالہ : -- 2198
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ثنا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ:" كُنْتُ عِنْدَ عُمَرَ فَأَتَاهُ رَاكِبٌ فَزَعَمَ أَنَّهُ رَأَى الْهِلالَ، فَأَمَرَ النَّاسَ أَنْ يُفْطِرُوا" . قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ: قُلْتُ لأَبِي نُعَيْمٍ: سَمِعَ ابْنُ أَبِي لَيْلَى مِنْ عُمَرَ؟ قَالَ: لا أَدْرِي، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ: قُلْتُ لِيَحْيَى بْنِ مَعِينٍ: سَمِعَ ابْنُ أَبِي لَيْلَى مِنْ عُمَرَ؟ فَلَمْ يُثْبِتْ ذَلِكَ، عَبْدُ الأَعْلَى هُوَ ابْنُ عَامِرٍ الثَّعْلَبِيُّ غَيْرُهُ أَثْبَتُ مِنْهُ، وَحَدِيثُ أَبِي وَائِلٍ أَصَحُّ إِسْنَادًا عَنْ عُمَرَ مِنْهُ، رَوَاهُ الأَعْمَشُ، وَمَنْصُورٌ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ.
ابن ابولیلیٰ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، آپ کے پاس ایک سوار آیا اور اس نے بتایا: اس نے پہلی کا چاند دیکھ لیا ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو یہ ہدایت کی کہ وہ عیدالفطر کریں۔ محمد بن علی بیان کرتے ہیں: میں نے ابونعیم سے دریافت کیا: کیا ابن ابولیلیٰ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے حدیث کا سماع کیا ہے، تو انہوں نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم۔ محمد بن علی بیان کرتے ہیں: میں نے یحییٰ بن معین سے دریافت کیا: کیا ابن ابولیلیٰ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے حدیث کا سماع کیا ہے، تو انہوں نے اسے درست قرار نہیں دیا۔ عبدالاعلیٰ نامی راوی عبدالاعلیٰ بن عامر ثعلبی ہیں، دیگر راوی ان سے زیادہ مستند ہیں۔ ابووائل کی روایت سند کے اعتبار سے زیادہ مستند ہے، جسے اعمش اور منصور نے ابووائل کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2198]
ترقیم العلمیہ: 2172
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8080، 8081، 8082، 8287، 8288، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2196، 2197، 2199، 2200، 2201، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7331، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 9553، 9566»
«قال الزیلعی: عبد الأعلى هذا متكلم فيه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 443)»
«قال الزیلعی: عبد الأعلى هذا متكلم فيه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 443)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 2173 ترقیم الرسالہ : -- 2199
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا حَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ:" جَاءَنَا كِتَابُ عُمَرَ وَنَحْنُ بِخَانِقِينَ: إِنَّ الأَهِلَّةَ بَعْضُهَا أَعْظَمُ مِنْ بَعْضٍ، فَإِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلالَ لأَوَّلِ النَّهَارِ فَلا تُفْطِرُوا حَتَّى يَشْهَدَ رَجُلانِ ذَوَا عَدْلٍ أَنَّهُمَا أَهَلاهُ بِالأَمْسِ عَشِيَّةً" . قَالَ لَنَا أَبُو بَكْرٍ: إِنْ كَانَ مُؤَمَّلٌ حَفِظَهُ فَهُوَ غَرِيبٌ، وَخَالَفَهُ الإِمَامُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ.
ابووائل بیان کرتے ہیں: ہمارے پاس سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا خط آیا، تو ہم اس وقت خانقین کے مقام پر موجود تھے (اس میں یہ تحریر تھا): ”پہلی کا چاند بعض اوقات چھوٹا بڑا ہوتا ہے، تو جب تم دن کے ابتدائی حصے میں چاند دیکھ لو، تو اس وقت تک عید نہ کرو، جب تک دو عادل آدمی اس بات کی گواہی نہ دے دیں کہ وہ گزشتہ رات چاند دیکھ چکے ہیں۔“ ابوبکر نے یہ بات بیان کی ہے: اگر مومل نامی راوی نے اسے صحیح یاد رکھا ہے، تو یہ روایت غریب ہے، اور امام عبدالرحمن بن مہدی نے اس سے مختلف روایت نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2199]
ترقیم العلمیہ: 2173
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8080، 8081، 8082، 8287، 8288، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2196، 2197، 2199، 2200، 2201، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7331، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 9553، 9566»
«قال ابن حجر: بإسناد صحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 403)»
«قال ابن حجر: بإسناد صحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 403)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 2174 ترقیم الرسالہ : -- 2200
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ:" جَاءَنَا كِتَابُ عُمَرَ وَنَحْنُ بِخَانِقِينَ: إِنَّ الأَهِلَّةَ بَعْضُهَا أَكْبَرُ مِنْ بَعْضٍ، فَإِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلالَ نَهَارًا فَلا تُفْطِرُوا حَتَّى تُمْسُوا، إِلا أَنْ يَشْهَدَ رَجُلانِ مُسْلِمَانِ أَنَّهُمَا أَهَلاهُ بِالأَمْسِ عَشِيَّةً" .
ابووائل بیان کرتے ہیں: ہمارے پاس سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا خط آیا، ہم لوگ اس وقت خانقین میں موجود تھے (اس میں یہ تحریر تھا): ”پہلی کا چاند بعض اوقات چھوٹا بڑا ہوتا ہے، تو جب تم دن کے وقت چاند دیکھ لو، تو شام ہونے تک روزہ نہ توڑو، البتہ اگر دو مسلمان اس بات کی گواہی دے دیں کہ وہ گزشتہ رات چاند دیکھ چکے ہیں (تو تم روزہ توڑ کر عیدالفطر مناؤ)۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2200]
ترقیم العلمیہ: 2174
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8080، 8081، 8082، 8287، 8288، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2196، 2197، 2199، 2200، 2201، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7331، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 9553، 9566»
«قال ابن حجر: بإسناد صحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 403)»
«قال ابن حجر: بإسناد صحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 403)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 2175 ترقیم الرسالہ : -- 2201
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، ثنا سُفْيَانُ، بِإِسْنَادِهِ مثل حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2201]
ترقیم العلمیہ: 2175
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8080، 8081، 8082، 8287، 8288، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2196، 2197، 2199، 2200، 2201، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7331، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 9553، 9566»
«قال ابن حجر: بإسناد صحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 403)»
«قال ابن حجر: بإسناد صحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 403)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 2176 ترقیم الرسالہ : -- 2202
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا مُسَدَّدٌ ، وَخَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْمُقْرِئُ ، قَالا: نا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" اخْتَلَفَ النَّاسُ فِي آخِرِ يَوْمٍ مِنْ رَمَضَانَ، فَقَدِمَ أَعْرَابِيَّانِ فَشَهِدَا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّهِ لأَهَلا الْهِلالَ أَمْسِ عَشِيَّةً، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ أَنْ يُفْطِرُوا" . زَادَ خَلْفٌ: وَأَنْ يَغْدُوا إِلَى مُصَلاهُمْ. هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ ثَابِتٌ.
ربعی بن حراش ایک صحابی کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: رمضان کے آخری دن کے بارے میں لوگوں کے درمیان اختلاف ہو گیا، دو دیہاتی آئے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اللہ کے نام کی قسم اٹھا کر یہ گواہی دی کہ ان دونوں نے گزشتہ رات چاند دیکھا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو ہدایت کی: ”وہ روزہ توڑ دیں اور عیدالفطر منائیں۔“ خلف نامی راوی نے یہ بات اضافی نقل کی تھی: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ہدایت کی: لوگ عیدگاہ کی طرف (عید کی نماز کے لیے) آئیں۔“ یہ سند حسن ہے اور ثابت ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2202]
ترقیم العلمیہ: 2176
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 435، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2339، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8283، 8284، 8285، 8295، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2194، 2202، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19126، 23538، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 662»
«قال الدارقطني: هذا إسناد حسن ثابت، سنن الدارقطني: (3 / 123) برقم: (2202)»
«قال الدارقطني: هذا إسناد حسن ثابت، سنن الدارقطني: (3 / 123) برقم: (2202)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم العلمیہ : 2177 ترقیم الرسالہ : -- 2203
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الصَّانِعُ ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسَ ، عَنْ أَبِي عُمَيْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ عُمُومَتِهِ ، قَالُوا:" قَامَتِ الْبَيِّنَةُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُمْ رَأَوُا الْهِلالَ، فَأَمَرَ النَّاسَ أَنْ يُفْطِرُوا، وَأَنْ يَغْدُوا مِنَ الْغَدِ إِلَى عِيدِهِمْ" . هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ، وَمَا بَعْدَهُ أَيْضًا.
ابوعمیر بن انس اپنے چچاؤں کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ گواہی دی گئی کہ لوگوں نے چاند دیکھ لیا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا: ”وہ روزہ توڑ دیں اور اگلے دن صبح عید کی نماز کے لیے جائیں۔“ یہ روایت حسن ہے اور اس کے بعد والی روایت بھی حسن ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2203]
ترقیم العلمیہ: 2177
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 294، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3456، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2521، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1556، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 1768، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1157، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1653، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 6372، 8292، 8293، 8294، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2203، 2204»
«قال الدارقطني: إسناده حسن، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 211)»
«قال الدارقطني: إسناده حسن، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 211)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم العلمیہ : 2178 ترقیم الرسالہ : -- 2204
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ ، ثنا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ . ح وَثنا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، نا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، وَرَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا أَبُو النَّضْرِ ، قَالُوا: ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عُمَيْرِ بْنَ أَنَسٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ عُمُومَتِهِ مِنَ الأَنْصَارِ، وَقَالَ النَّضْرُ عَنْ عُمُومَةٍ لَهُ مِنَ الأَنْصَارِ" أَنَّهُمْ كَانُوا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ آخِرِ النَّهَارِ، فَجَاءَ رَكْبٌ، فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ رَأَوُا الْهِلالَ بِالأَمْسِ، فَأَمَرَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُفْطِرُوا، وَإِذَا أَصْبَحُوا أَنْ يَغْدُوا إِلَى مُصَلاهُمْ" .
ابوبشر بیان کرتے ہیں: میں نے ابوعمیر بن انس کو اپنے انصاری چچاؤں کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے سنا ہے (نضر نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: اپنے بعض انصاری چچاؤں کے حوالے سے): وہ لوگ دن کے آخری حصے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، کچھ سوار وہاں آئے اور انہوں نے گواہی دی کہ وہ گزشتہ رات چاند دیکھ چکے ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو یہ ہدایت کی: ”وہ روزہ توڑ دیں اور اگلے دن عیدگاہ کی طرف عید کی نماز کی ادائیگی کے لیے جائیں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2204]
ترقیم العلمیہ: 2178
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 294، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3456، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2521، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1556، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 1768، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1157، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1653، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 6372، 8292، 8293، 8294، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2203، 2204»
«قال الدارقطني: إسناده حسن، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 211)»
«قال الدارقطني: إسناده حسن، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 211)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم العلمیہ : 2179 ترقیم الرسالہ : -- 2205
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا الشَّافِعِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ أُخْتِهِ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْحُسَيْنِ ، أَنَّ رَجُلا شَهِدَ عِنْدَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَلَى رُؤْيَةِ هِلالِ رَمَضَانَ فَصَامَ، أَحْسَبُهُ قَالَ: وَأَمَرَ النَّاسَ أَنْ يَصُومُوا، وَقَالَ:" أَصُومُ يَوْمًا مِنْ شَعْبَانَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُفْطِرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ" . قَالَ الشَّافِعِيُّ: فَإِنْ لَمْ تَرَ الْعَامَّةُ هِلالَ رَمَضَانَ وَرَآهُ رَجُلٌ عَدْلٌ، رَأَيْتُ أَنْ أَقْبَلَهُ لِلأَثَرِ وَالاحْتِيَاطِ. وَقَالَ الشَّافِعِيُّ بَعْدُ: لا يَجُوزُ عَلَى رَمَضَانَ إِلا شَاهِدَانِ. قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَقَالَ بَعْضُ أَصْحَابِنَا: لا أَقْبَلُ عَلَيْهِ إِلا شَاهِدَيْنِ، وَهُوَ الْقِيَاسُ عَلَى كُلِّ مَغِيبٍ.
فاطمہ بنت حسین بیان کرتی ہیں: ایک شخص نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے سامنے رمضان کا چاند دیکھنے کی گواہی دی، تو سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے روزہ رکھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے لوگوں کو بھی روزہ رکھنے کا حکم دیا اور فرمایا: ”میں شعبان کے دن میں روزہ رکھ لوں، یہ میرے نزدیک اس سے بہتر ہے کہ میں رمضان کے دن میں روزہ نہ رکھوں۔“ امام شافعی فرماتے ہیں: اگر عام لوگوں نے رمضان کا چاند نہ دیکھا ہو اور ایک عادل شخص اسے دیکھ لے، تو میں اس بات کو جائز دوں گا کہ میں اس کی گواہی قبول کر لوں، کیونکہ اثر سے بھی یہ بات منقول ہے اور احتیاط بھی اسی میں ہے، لیکن اس کے بعد امام شافعی نے یہ فتویٰ دیا: رمضان کے لیے کم از کم دو آدمیوں کی گواہی شرط ہے۔ امام شافعی فرماتے ہیں: ہمارے بعض اصحاب نے یہ بات بیان کی ہے: میں اس بارے میں کم از کم دو آدمیوں کی گواہی قبول کروں گا، قیاس یہی ہے، ہر غائب چیز کے بارے میں گواہی کا یہی حکم ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2205]
ترقیم العلمیہ: 2179
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8079، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2205،»