🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ الشَّهَادَةِ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلَالِ
باب چاند دیکھنے کی گواہی
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2180 ترقیم الرسالہ : -- 2206
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، نا الرَّبِيعُ، قَالَ قَالَ الشَّافِعِيُّ: " مَنْ رَأَى هِلالَ رَمَضَانَ وَحْدَهُ فَلْيَصُمْهُ، وَمَنْ رَأَى هِلالَ شَوَّالٍ وَحْدَهُ فَلْيُفْطِرْ، وَلْيُخْفِ ذَلِكَ" .
امام شافعی فرماتے ہیں: ”جو شخص اکیلا رمضان کا چاند دیکھ لے، تو وہ اس دن روزہ رکھے اور جو شخص شوال کا چاند دیکھ لے، وہ اس دن روزہ نہ رکھے اور اس بات کو مخفی رکھے (لیکن اس کی گواہی پر دوسرے لوگ روزہ رکھنے یا نہ رکھنے والے نہیں ہوں گے)۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2206]
ترقیم العلمیہ: 2180
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2206»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2181 ترقیم الرسالہ : -- 2207
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: قَالَ مَالِكٌ فِي الَّذِي يَرَى هِلالَ رَمَضَانَ وَحْدَهُ:" أَنَّهُ يَصُومُ لأَنَّهُ لا يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يُفْطِرَ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّ ذَلِكَ الْيَوْمَ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ، وَمَنْ رَأَى هِلالَ شَوَّالٍ وَحْدَهُ فَلا يُفْطِرُ، لأَنَّ النَّاسَ يَتَّهِمُونَ عَلَى أَنْ يُفْطِرَ مِنْهُمْ مَنْ لَيْسَ مَأْمُونًا، ثُمَّ يَقُولُ أُولَئِكَ إِذَا ظَهَرَ عَلَيْهِمْ: قَدْ رَأَيْنَا الْهِلالَ" .
امام مالک بیان کرتے ہیں: ”جو شخص اکیلا رمضان کا چاند دیکھ لے، تو اسے روزہ رکھنا چاہیے، کیونکہ اب اس کے لیے روزہ نہ رکھنا ٹھیک نہیں، کیونکہ وہ یہ بات جانتا ہے، یہ دن رمضان کا حصہ ہے، جو شخص اکیلا شوال کا چاند دیکھ لے، وہ روزہ نہ چھوڑے، کیونکہ (اس طرح) لوگوں پر یہ الزام آئے گا کہ ان میں سے وہ لوگ بھی روزہ توڑ دیں، جو مامون نہیں ہوتے، پھر جب ان کی بات ظاہر ہو جائے، تو وہ یہ کہہ دیں: ہم نے چاند دیکھ لیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2207]
ترقیم العلمیہ: 2181
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2207»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2182 ترقیم الرسالہ : -- 2208
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الْكِنْدِيُّ الصَّيْرَفِيُّ بِالْكُوفَةِ، ثنا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ وَهُوَ الدَّالانِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، قَالَ: أَهْلَلْنَا هِلالَ ذِي الْحِجَّةِ قَمَرًا ضَخْمًا، الْمُقِلُّ يَقُولُ لِلَيْلَتَيْنِ، وَالْمُكْثِرُ يَقُولُ لِثَلاثٍ، فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ لَقِينَا ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَسَأَلَهُ عَنْ يَوْمِ التَّرْوِيَةِ فَعَدّ لِي مِنْ ذَلِكَ الْيَوْمِ، فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّا أَهْلَلْنَا قَمَرًا ضَخْمًا، فَقَالَ:" إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَدَّهُ إِلَى رُؤْيَتِهِ" . هَذَا صَحِيحٌ وَمَا بَعْدَهُ.
ابوبختری بیان کرتے ہیں: ہم نے ذوالحج کا چاند دیکھا، تو وہ ہمیں بڑا لگا، جس شخص نے اس کو کم قرار دیا تھا، اس نے دوسری رات کا چاند کہا اور جو زیادہ بیان کر رہا تھا، اس نے اسے تیسری رات کا چاند کہا، جب ہم مکہ آئے اور ہماری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ہوئی، تو ان سے یوم ترویہ (آٹھ ذوالحج) کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے میرے سامنے اس دن سے گنتی کی (جس میں ہم نے چاند دیکھا تھا)، میں نے ان سے کہا: ہم نے تو چاند کو بڑا دیکھا تھا، تو انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاند کے دیکھے جانے کے ساتھ (مہینے کے آغاز کو) مشروط کیا ہے۔“ یہ روایت اور اس کے بعد والی روایت مستند ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2208]
ترقیم العلمیہ: 2182
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2208، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 2228»
«قال الدارقطني: هذا صحيح وما بعده، سنن الدارقطني: (3 / 126) برقم: (2208)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2183 ترقیم الرسالہ : -- 2209
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ رِفَاعَةَ أَبُو هِشَامٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، ثنا حُصَيْنٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، قَالَ: خَرَجْنَا لِلْعُمْرَةِ فَلَمَّا نَزَلْنَا بَطْنَ نَخْلَةَ رَأَيْنَا الْهِلالَ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: هُوَ لِثَلاثٍ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لِلَيْلَتَيْنِ، فَلَقِيَنَا ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقُلْنَا لَهُ: إِنَّا رَأَيْنَا الْهِلالَ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: هُوَ لِلَيْلَتَيْنِ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لِثَلاثٍ، قَالَ:" أَيَّ لَيْلَةٍ رَأَيْتُمُوهُ؟"، قُلْنَا: لَيْلَةَ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ:" هُوَ لِلَّيْلَةِ الَّتِي رَأَيْتُمُوهُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَدَّهُ إِلَى الرُّؤْيَةِ" . وَهَذَا صَحِيحٌ.
ابوبختری بیان کرتے ہیں: ہم لوگ عمرہ کرنے کے لیے روانہ ہوئے، جب ہم نے بطن نخلہ میں پڑاؤ کیا، تو ہم نے چاند دیکھ لیا، بعض نے کہا: یہ دوسری کا چاند ہے اور بعض نے کہا: یہ تیسری کا چاند ہے، پھر ہماری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ہوئی، ہم نے انہیں بتایا: ہم نے چاند دیکھا تھا، بعض نے کہا: دوسری رات کا چاند ہے اور بعض نے کہا: تیسری رات کا چاند ہے، انہوں نے کہا: تم نے کس رات میں اسے دیکھا تھا، تو ہم نے کہا: فلاں رات کو، تو انہوں نے فرمایا: ”یہ اسی رات کا ہے، جس رات میں تم نے دیکھا تھا، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے حکم کو دیکھنے کے ساتھ مشروط قرار دیا ہے۔“ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2209]
ترقیم العلمیہ: 2183
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1088، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1919، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2209، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 9120، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 12687»
«قال الدارقطني: وهذا صحيح، سنن الدارقطني: (3 / 126) برقم: (2209)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2184 ترقیم الرسالہ : -- 2210
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ ، قَالَ: أَهْلَلْنَا هِلالَ رَمَضَانَ وَنَحْنُ بِذَاتِ عِرْقٍ، فَأَرْسَلْنَا رَجُلا إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَمَدَّهُ لَكُمْ لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ أُغْمِيَ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ" . وَهَذَا صَحِيحٌ.
ابوبختری بیان کرتے ہیں: ہم نے رمضان کا چاند دیکھا، ہم ذات عرق میں موجود تھے، ہم نے ایک شخص کو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس دریافت کرنے کے لیے بھیجا، تو انہوں نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے اسے (مہینے کو) اس کے دیکھے جانے تک دراز کیا ہے، اگر تم پر بادل چھائے ہوئے ہوں، تو تم تعداد پوری کر لو۔“ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2210]
ترقیم العلمیہ: 2184
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1088، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1915، بدون ترقيم، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8033، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2172، 2210، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3079، 3269، 3584، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 2844، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 9121، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 2533، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 3766»
«قال الدارقطني: وهذا صحيح، سنن الدارقطني: (3 / 127) برقم: (2210)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2185 ترقیم الرسالہ : -- 2211
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، حَدَّثَنَا شُرَيْحُ بْنُ النُّعْمَانِ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَرْمَلَةَ ، أَخْبَرَنِي كُرَيْبٌ ، أَنَّ أُمَّ الْفَضْلِ بِنْتَ الْحَارِثِ، بَعَثَتْهُ إِلَى مُعَاوِيَةَ بِالشَّامِ، قَالَ: فَقَدِمْتُ الشَّامَ، فَقَضَيْتُ حَاجَتَهَا وَاسْتَهَلَّ عَلَيَّ رَمَضَانُ وَأَنَا بِالشَّامِ، فَرَأَيْتُ الْهِلالَ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ، ثُمَّ قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فِي آخِرِ الشَّهْرِ، فَسَأَلَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ ثُمَّ ذَكَرَ الْهِلالَ، فَقَالَ:" مَتَى رَأَيْتُمُ الْهِلالَ؟"، فَقُلْتُ: رَأَيْنَاهُ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ:" أَنْتَ رَأَيْتَهُ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ، وَرَآهُ النَّاسُ وَصَامُوا وَصَامَ مُعَاوِيَةُ، فَقَالَ:" لَكِنَّا رَأَيْنَاهُ لَيْلَةَ السَّبْتِ فَلا نَزَالُ نَصُومُ حَتَّى نُكْمِلَ ثَلاثِينَ أَوْ نَرَاهُ"، فَقُلْتُ: أَوَلا تَكْتَفِي بِرُؤْيَةِ مُعَاوِيَةَ وَصِيَامِهِ؟ قَالَ:" لا، هَكَذَا أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
کریب بیان کرتے ہیں: سیدہ ام الفضل بنت حارث رضی اللہ عنہا نے انہیں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں بھیجا، وہ فرماتے ہیں: میں شام آیا، سیدہ ام الفضل کا کام پورا کیا، اسی دوران رمضان کا چاند نظر آ گیا، میں شام میں ہی موجود تھا، میں نے جمعے کی رات میں چاند دیکھا، پھر میں مہینے کے آخر میں مدینہ منورہ آیا، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھ سے بات چیت کی، پھر جب میں نے پہلی کے چاند کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے پوچھا: تم نے پہلی کا چاند کب دیکھا تھا؟ تو میں نے جواب دیا: میں نے اسے جمعہ کی رات میں دیکھا تھا، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے پوچھا: کیا تم نے خود اسے دیکھا تھا؟ میں نے کہا: ہاں! اور لوگوں نے بھی اسے دیکھا تھا، لوگوں نے روزہ بھی رکھا تھا، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے بھی روزہ رکھا تھا، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ہم نے تو اسے ہفتے کی رات دیکھا تھا اور ہم مسلسل روزے رکھیں گے، یہاں تک کہ تیس کی تعداد پوری کر لیں یا شوال کا چاند دیکھ لیں۔“ تو میں نے ان سے کہا: کیا آپ کے لیے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا چاند کو دیکھنا اور روزہ رکھنا کافی نہیں ہے؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہی ہدایت کی ہے۔ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2211]
ترقیم العلمیہ: 2185
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1087، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1916، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2113، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2432، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2332، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 693، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8301، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2211، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2834، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 480، 481»
«قال الدارقطني: هذا إسناد صحيح، سنن الدارقطني: (3 / 127) برقم: (2211)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2186 ترقیم الرسالہ : -- 2212
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ خَرَّزَاذَ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ:" أَصْبَحْنَا صَبِيحَةَ ثَلاثِينَ، فَجَاءَ أَعْرَابِيَّانِ رَجُلانِ يَشْهَدَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُمَا أَهَلاهُ بِالأَمْسِ، فَأَمَرَ النَّاسَ، فَأَفْطَرُوا" .
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (رمضان کے مہینے میں) تیسویں دن کی صبح کی بات ہے، دو دیہاتی آئے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کی گواہی دی کہ انہوں نے گزشتہ رات چاند دیکھا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا: ”وہ روزہ ختم کریں اور عیدالفطر منائیں۔“ باب رات کے وقت ہی (روزے کی) نیت کر لینا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2212]
ترقیم العلمیہ: 2186
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1107، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8286، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2212، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 997، وأخرجه الطبراني فى((الكبير)) برقم: 663»
«قال الدارقطني: فقال عن منصور عن ربعي أن أعرابيين شهدا مرسلا وخالفهم ابن عيينة من رواية إسحاق بن إسماعيل عنه، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (6 / 182)»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. بَابُ
روزے میں نیت کا باب
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2187 ترقیم الرسالہ : -- 2213
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى بْنِ أَبِي حَامِدٍ ، ثنا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ أَبُو الزِّنْبَاعِ الْمِصْرِيُّ بِمَكَّةَ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّادٍ أَبُو عَبَّادٍ ، ثنا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ لَمْ يُبَيِّتِ الصِّيَامَ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ فَلا صِيَامَ لَهُ" . تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّادٍ، عَنِ الْمُفَضَّلِ بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص صبح صادق ہونے سے پہلے روزہ رکھنے کی نیت نہیں کرتا، اس کا روزہ نہیں ہوتا۔“ مفضل سے اس روایت کو نقل کرنے میں عبداللہ بن عباد نامی راوی منفرد ہیں، تاہم اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2213]
ترقیم العلمیہ: 2187
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1009، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2343، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2662، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8007، 8008، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2213، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 3173»
«قال ابن حجر: وفيه عبد الله بن عباد وهو مجهول وقد ذكره ابن حبان في الضعفاء، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 361)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2188 ترقیم الرسالہ : -- 2214
حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ إِمْلاءً، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ حَفْصَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا صِيَامَ لِمَنْ لَمْ يَفْرِضْهُ قَبْلَ الْفَجْرِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کا روزہ نہیں ہوتا، جو صبح صادق ہونے سے پہلے اسے لازم نہیں کرتا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2214]
ترقیم العلمیہ: 2188
تخریج الحدیث: «صحيح موقوف، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1009، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1933، بدون ترقيم، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2333، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2454، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 730، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1740، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1700، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8003، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2214، 2215، 2216، 2217، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27100»
«‏‏‏‏قال الالبخاري: هو خطأ وهو حديث فيه اضطراب والصحيح عن ابن عمر موقوف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 361)»

الحكم على الحديث:
صحيح موقوف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2188M ترقیم الرسالہ : -- 2215
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْقَاضِي، ثنا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَقَالَ:" لِمَنْ لَمْ يَفْرِضْهُ مِنَ اللَّيْلِ". وَقَالَ أَيْضًا: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، خَالَفَهُ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، وَابْنُ لَهِيعَةَ، رَوَيَاهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ.
ایک اور سند کے ہمراہ یہ بات منقول ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جو شخص رات میں ہی اسے لازم نہیں کر لیتا۔“ یحییٰ بن ایوب اور ابن لہیعہ نے اس (راوی) کی مخالفت کی ہے، ان دونوں نے اس روایت کو عبداللہ بن ابوبکر کے حوالے سے، زہری کے حوالے سے، سالم سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2215]
ترقیم العلمیہ: 2188M
تخریج الحدیث: «صحيح موقوف، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1009، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1933، بدون ترقيم، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2333، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2454، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 730، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1740، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1700، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8003، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2214، 2215، 2216، 2217، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27100»
«‏‏‏‏قال الالبخاري: هو خطأ وهو حديث فيه اضطراب والصحيح عن ابن عمر موقوف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 361)»

الحكم على الحديث:
صحيح موقوف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں