الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
2. بَابٌ فِي وَقْتِ السَّحَرِ
باب سحری کا وقت
ترقیم العلمیہ : 2160 ترقیم الرسالہ : -- 2186
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، ثنا أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ هِلالِ بْنِ يَسَافٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عُبَيْدٍ ، قَالَ: كُنْتُ فِي حِجْرِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، فَصَلَّى ذَاتَ لَيْلَةٍ مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ قَالَ:" اخْرُجْ فَانْظُرْ هَلْ طَلَعَ الْفَجْرُ؟"، قَالَ: فَخَرَجْتُ ثُمَّ رَجَعْتُ، فَقُلْتُ: قَدِ ارْتَفَعَ فِي السَّمَاءِ أَبْيَضُ، فَصَلَّى مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ قَالَ:" اخْرُجْ فَانْظُرْ هَلْ طَلَعَ الْفَجْرُ؟"، فَخَرَجْتُ ثُمَّ رَجَعْتُ، فَقُلْتُ: لَقَدِ اعْتَرَضَ فِي السَّمَاءِ أَحْمَرُ، فَقَالَ:" هَيْتَ الآنَ، فَأَبْلِغْنِي سُحُورِي" .
سالم بن عبید بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے زیر تربیت تھا، ایک رات انہوں نے جتنا اللہ کو منظور تھا، اتنی دیر نماز ادا کی، پھر فرمایا: صبح صادق ہو گئی ہے؟ سالم بیان کرتے ہیں: میں باہر آیا اور واپس آ کر بتایا: آسمان میں سفیدی اوپر کی طرف جا رہی ہے (لمبائی کی سمت میں ہے)، تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جتنا اللہ کو منظور تھا، اتنی دیر نوافل ادا کیے، پھر فرمایا: جاؤ جا کر دیکھو، کیا صبح صادق ہو گئی ہے؟ میں پھر آیا اور آ کر جواب دیا کہ آسمان میں چوڑائی کی سمت میں سرخی پھیل گئی ہے، تو انہوں نے فرمایا: ہاں! اب وقت ہو گیا ہے، میرا سحری کا کھانا لے آؤ۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2186]
ترقیم العلمیہ: 2160
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2186، 2187»
«قال ابن حجر: إسناد صحيح، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (4 / 161)»
«قال ابن حجر: إسناد صحيح، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (4 / 161)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 2161 ترقیم الرسالہ : -- 2187
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ، وَقَالَ: فَقُلْتُ: قَدِ اعْتَرَضَ فِي السَّمَاءِ وَاحْمَرَّ، فَقَالَ" ائْتِ الآنَ بِشَرَابِي"، قَالَ: وَقَالَ يَوْمًا، آخَرَ:" قُمْ عَلَى الْبَابِ بَيْنِي وَبَيْنَ الْفَجْرِ". وَهَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”میں نے یہ کہا: چوڑائی کی سمت روشنی ہے اور وہ سرخ ہے، تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اب میرے لیے پینے کا سامان لے آؤ۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ایک دن سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم دروازے پر کھڑے رہو (میرے اور فجر کے درمیان) اور جب (فجر ہو جائے)، تو مجھے بتا دینا۔ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2187]
ترقیم العلمیہ: 2161
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2186، 2187»
«قال ابن حجر: إسناد صحيح، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (4 / 161)»
«قال ابن حجر: إسناد صحيح، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (4 / 161)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 2162 ترقیم الرسالہ : -- 2188
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْمَحَامِلِيُّ ، وَأَخُوهُ أَبُو عُبَيْدٍ ، قَالا: نا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، ثنا مُلازِمُ بْنُ عَمْرٍو ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ النُّعْمَانِ السَّخِيمِيُّ ، قَالَ: أَتَانِي قَيْسُ بْنُ طَلْقٍ فِي رَمَضَانَ فِي آخِرِ اللَّيْلِ بَعْدَمَا رَفَعْتُ يَدِي مِنَ السَّحُورِ لِخَوْفِ الصُّبْحِ فَطَلَبَ مِنِّي بَعْضَ الإِدَامِ، فَقُلْتُ: أَيَا عَمَّاهُ لَوْ كَانَ بَقِيَ عَلَيْكَ مِنَ اللَّيْلِ شَيْءٌ لأُدْخِلَنَّكَ إِلَى طَعَامٍ عِنْدِي وَشَرَابٍ، قَالَ: عِنْدَكَ، فَدَخَلَ فَقَرَّبَتْ إِلَيْهِ ثَرِيدًا وَلَحْمًا وَنَبِيذًا، فَأَكَلَ وَشَرِبَ وَأَكْرَهَنِي، فَأَكَلْتُ وَشَرِبْتُ وَإِنِّي لَوَجِلٌ مِنَ الصُّبْحِ، ثُمَّ قَالَ: حَدَّثَنِي طَلْقُ بْنُ عَلِيٍّ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" كُلُوا وَاشْرَبُوا وَلا يَغُرَّنَّكُمُ السَّاطِعُ الْمُصْعِدُ، وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَعْرِضَ لَكُمُ الأَحْمَرُ"، وَأَشَارَ بِيَدِهِ . قَيْسُ بْنُ طَلْقٍ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
عبداللہ بن نعمان بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ رمضان کے مہینے میں رات کے آخری حصے میں قیس بن طلق رحمہ اللہ میرے پاس آئے، اس وقت صبح کے خوف کی وجہ سے سحری کھانا بند کیا جا چکا تھا، انہوں نے مجھ سے سالن مانگا، میں نے کہا: اے چچا جان! اگر رات کا ابھی کچھ حصہ باقی ہے، تو میں آپ کو کھانے اور پینے کا سامان دیتا ہوں، انہوں نے فرمایا: تمہارے پاس ہے؟ پھر وہ اندر تشریف لے آئے، تو میں نے سامنے (ثرید) گوشت اور نبیذ دیے، انہوں نے انہیں کھا بھی لیا اور پی بھی لیا اور مجھے بھی مجبور کیا، تو میں نے بھی کھا اور پی لیا اور مجھے صبح ہو جانے کا اندیشہ تھا، پھر قیس بن طلق نے سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے: ”تم لوگ (سحری میں) کھاتے پیتے رہو اور لمبائی کی سمت میں پھیلنے والی روشنی تمہیں غلط فہمی کا شکار نہ کرے، تم لوگ اس وقت تک کھاتے پیتے رہو، جب تک سرخی چوڑائی کی سمت میں تمہارے سامنے نہیں پھیل جاتی۔“ راوی نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات بیان کی، اس کے راوی قیس بن طلق مستند نہیں ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2188]
ترقیم العلمیہ: 2162
تخریج الحدیث: «إسناده حسن صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1930، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 168، 169، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2348، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 705، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2188، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 9162، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 3170، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 8257»
«قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، أبو داود فى ((سننه)) برقم: 2348»
«قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، أبو داود فى ((سننه)) برقم: 2348»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن صحيح
ترقیم العلمیہ : 2163 ترقیم الرسالہ : -- 2189
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ . ح وَثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا مُسَدَّدٌ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَوَادَةَ الْقُشَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَمُرَةَ بْنَ جُنْدُبٍ ، يَخْطُبُ وَهُوَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يَمْنَعَنَّ مِنْ سُحُورِكُمْ أَذَانُ بِلالٍ، وَلا بَيَاضُ الأُفُقِ الَّذِي هَكَذَا، حَتَّى يَسْتَطِيرَ" . إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیتے وقت یہ بات بیان کی: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”بلال کی اذان تمہیں سحری کرنے سے نہ روکے اور (اس طرح لمبائی کی سمت میں) افق میں پھیلنے والی روشنی بھی تمہیں نہ روکے، جب تک وہ چوڑائی کی سمت میں نہیں پھیل جاتی (تم سحری کھا سکتے ہو)۔“ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2189]
ترقیم العلمیہ: 2163
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1094، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1929، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1555، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2173، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2492، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2346، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 706، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1819، 8098، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2189، 2190، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20396»
«قال الدارقطني: إسناد صحيح، سنن الدارقطني: (3 / 117) برقم: (2189)»
«قال الدارقطني: إسناد صحيح، سنن الدارقطني: (3 / 117) برقم: (2189)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 2164 ترقیم الرسالہ : -- 2190
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَوَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَمُرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يَغُرَّنَّكُمْ أَذَانُ بِلالٍ، وَلا هَذَا الْبَيَاضُ لِعَمُودِ الصُّبْحِ، حَتَّى يَسْتَطِيرَ" .
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”بلال کی اذان تمہیں غلط فہمی کا شکار نہ کرے اور یہ سفیدی بھی،“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات صبح کے وقت لمبائی میں پھیلنے والی روشنی کے متعلق فرمائی اور فرمایا: ”جب تک یہ چوڑائی کی سمت میں نہیں پھیل جاتی، تم (سحری) کھا سکتے ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2190]
ترقیم العلمیہ: 2164
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1094، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1929، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1555، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2173، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2492، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2346، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 706، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1819، 8098، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2189، 2190، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20396»
«قال الدارقطني: إسناد صحيح، سنن الدارقطني: (3 / 117) برقم: (2189)»
«قال الدارقطني: إسناد صحيح، سنن الدارقطني: (3 / 117) برقم: (2189)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
3. بَابُ الشَّهَادَةِ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلَالِ
باب چاند دیکھنے کی گواہی
ترقیم العلمیہ : 2165 ترقیم الرسالہ : -- 2191
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، ثنا أَبُو مَالِكٍ الأَشْجَعِيُّ ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ الْحَارِثِ الْجَدَلِيُّ جَدِيلَةَ قَيْسٍ ، أَنَّ أَمِيرَ مَكَّةَ خَطَبَنَا فَنَشَدَ النَّاسَ، فَقَالَ: مَنْ رَأَى الْهِلالَ لِيَوْمِ كَذَا وَكَذَا، ثُمَّ قَالَ:" عَهِدَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَنْسُكَ، فَإِنْ لَمْ نَرَهُ وَشَهِدَ شَاهِدَا عَدْلٍ نَسَكْنَا بِشَهَادَتِهِمَا" . قَالَ: فَسَأَلْتُ الْحُسَيْنَ بْنَ الْحَارِثِ: مَنْ أَمِيرُ مَكَّةَ؟ قَالَ: لا أَدْرِي، ثُمَّ لَقِيَنِي بَعْدُ، فَقَالَ: هُوَ الْحَارِثُ بْنُ حَاطِبٍ أَخُو مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ. هَذَا إِسْنَادٌ مُتَّصِلٌ صَحِيحٌ.
حسین بن حارث جدلی بیان کرتے ہیں: مکہ کے گورنر نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے لوگوں کو یہ قسم دی اور دریافت کیا: کس شخص نے ”فلاں پہلی“ کا چاند دیکھا تھا، پھر اس نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (ہدایت کی تھی کہ ہم عیدالاضحی کے دن قربانی کریں) اگر ہم خود چاند نہ دیکھیں اور دو عادل گواہ اس بات کی گواہی دیں، تو ہم ان دونوں کی گواہی پر قربانی (یعنی عیدالاضحی) کر لیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے حسین بن حارث سے دریافت کیا کہ وہ گورنر کون شخص تھا، تو انہوں نے جواب دیا: مجھے معلوم نہیں، اس کے بعد میری ملاقات ہوئی، تو انہوں نے بتایا: وہ صاحب حارث بن حاطب تھے، جو محمد بن حاطب کے بھائی تھے، اس کی سند متصل ہے اور یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2191]
ترقیم العلمیہ: 2165
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 270، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2338، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8282، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2191، 2192، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 13883»
«قال الدارقطني: إسناد متصل صحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 358)»
«قال الدارقطني: إسناد متصل صحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 358)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 2166 ترقیم الرسالہ : -- 2192
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا عَبَّادٌ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ الْحَارِثِ الْجَدَلِيِّ جَدِيلَةَ قَيْسٍ ، أَنَّ أَمِيرَ مَكَّةَ قَالَ:" عَهِدَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَنْسُكَ لِلرُّؤْيَةِ فَإِنْ لَمْ نَرَهُ، وَشَهِدَ شَاهِدَا عَدْلٍ نَسَكْنَا بِشَهَادَتِهِمَا" . فَسَأَلْتُ الْحُسَيْنَ: مَنْ هُوَ؟ قَالَ: الْحَارِثُ بْنُ حَاطِبٍ أَخُو مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ، وَقَالَ: مَنْ هُوَ أَعْلَمُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ، وَأَشَارَ إِلَى رَجُلٍ خَلْفَهُ، قُلْتُ: مَنْ هُوَ؟ قَالَ: ابْنُ عُمَرَ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: بِذَلِكَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ لَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ: سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ الْحَرْبِيَّ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ، فَقَالَ: حَدَّثَنَا بِهِ سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثُمَّ قَالَ: إِبْرَاهِيمُ هُوَ الْحَارِثُ بْنُ حَاطِبِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ مَعْمَرِ بْنِ خُبَيْبِ بْنِ وَهْبِ بْنِ حُذَيْفَةَ بْنِ جُمَحٍ، كَانَ مِنْ مُهَاجِرَةِ الْحَبَشَةِ.
حسین بن حارث جدلی بیان کرتے ہیں: مکہ کے گورنر نے یہ بات بتائی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ہدایت کی تھی: ”ہم (چاند دیکھ کر قربانی کریں) یعنی عیدالاضحی منائیں اور اگر ہم خود چاند نہ دیکھیں اور دو عادل لوگ اس کی گواہی دے دیں، تو دونوں کی گواہی کی بنیاد پر قربانی کر لیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے حسین بن حارث سے دریافت کیا: وہ گورنر کون تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا: وہ حارث بن حاطب تھے، جو محمد بن حاطب کے بھائی تھے۔ اس گورنر نے یہ بات بھی کہی کہ تمہارے درمیان وہ شخص موجود ہے، جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے (احکامات) میں سب سے زیادہ علم رکھتا ہے، پھر اس گورنر نے وہاں موجود ایک شخص کی طرف اشارہ کیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: وہ صاحب کون تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا: وہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تھے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے یہ بات بیان کی: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اسی بات کا حکم دیا ہے (یعنی ہم دو گواہوں کی گواہی کی بنیاد پر چاند نظر آ جانے کا فیصلہ کر دیں)۔ ابوبکر نیشاپوری بیان کرتے ہیں: میں نے ابراہیم حربی سے اس روایت کے بارے میں دریافت کیا، انہوں نے بیان کیا: سعید بن سلیمان نے ہمیں یہ روایت سنائی ہے، اس کے بعد ابراہیم نے یہ بات بیان کی: وہ صاحب حارث بن حاطب بن حارث بن معمر بن خبیب بن وہب بن حذیفہ بن جمح تھے، جنہیں حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کا شرف حاصل ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2192]
ترقیم العلمیہ: 2166
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 270، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2338، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8282، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2191، 2192، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 13883»
ترقیم العلمیہ : 2167 ترقیم الرسالہ : -- 2193
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا أَبُو الأَزْهَرِ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا الْحَجَّاجُ ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ ، يَقُولُ: إِنَّا صَحِبْنَا أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَعَلَّمْنَا مِنْهُمْ، وَإِنَّهُمْ حَدَّثُونَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ أُغْمِيَ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلاثِينَ، فَإِنْ شَهِدَ ذَوَا عَدْلٍ فَصُومُوا وَأَفْطِرُوا وَأَنْسِكُوا" .
عبدالرحمن بن زید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی صحبت میں رہنے کا شرف حاصل ہے، ہم نے ان سے علم حاصل کیا ہے، انہوں نے ہمیں یہ بات بتائی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اسے (پہلی کے چاند کو) دیکھ کر روزے رکھنا شروع کر دو اور اسے دیکھ کر ہی روزے رکھنا بند کر دو اور اگر بادل چھائے ہوئے ہوں، تو تیس کی تعداد پوری کر لو، اگر دو عادل لوگ گواہی دیں، تو (ان کی گواہی کی بنیاد پر) روزے رکھنا شروع کر دو، عیدالفطر کرو یا قربانی کرو (یعنی عیدالاضحی مناؤ)۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2193]
ترقیم العلمیہ: 2167
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2118، 2129، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2437، 2448، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2169، 2170، 2171، 2193، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19127، 19197، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 2856، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 988، وأخرجه عبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7337، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 9113، وأخرجه الطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 2546، وأخرجه الطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 3770»
ترقیم العلمیہ : 2168 ترقیم الرسالہ : -- 2194
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ ، ثنا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيٍّ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْبَحَ صَائِمًا لِتَمَامِ الثَّلاثِينَ مِنْ رَمَضَانَ، فَجَاءَ أَعْرَابِيَّانِ فَشَهِدَا أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَإِنَّهُمَا أَهَلاهُ بِالأَمْسِ، فَأَمَرَهُمْ فَأَفْطَرُوا" . هَذَا صَحِيحٌ.
ربعی ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا ہوا تھا اور یہ رمضان کا تیسواں دن تھا، دو دیہاتی آئے اور ان دونوں نے گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور انہوں نے یہ بتایا: انہوں نے گزشتہ رات چاند دیکھ لیا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ وہ عیدالفطر منائیں۔ یہ حدیث مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2194]
ترقیم العلمیہ: 2168
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 435، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2339، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8283، 8284، 8285، 8295، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2194، 2202، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19126، 23538، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 662»
«قال الدارقطني: هذا صحيح، سنن الدارقطني: (3 / 120) برقم: (2194)»
«قال الدارقطني: هذا صحيح، سنن الدارقطني: (3 / 120) برقم: (2194)»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 2169 ترقیم الرسالہ : -- 2195
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ،" أَنَّ عُمَرَ أَجَازَ شَهَادَةَ رَجُلٍ وَاحِدٍ فِي رُؤْيَةِ الْهِلالِ فِي فِطْرٍ أَوْ أَضْحًى" . كَذَا رَوَاهُ عَبْدُ الأَعْلَى، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، وَعَبْدُ الأَعْلَى ضَعِيفٌ، وَابْنُ أَبِي لَيْلَى لَمْ يُدْرِكْ عُمَرَ، وَخَالَفَهُ أَبُو وَائِلٍ شَقِيقُ بْنُ سَلَمَةَ، فَرَوَاهُ عَنْ عُمَرَ، أنَّهُ قَالَ:" لا تُفْطِرُوا حَتَّى يَشْهَدَ شَاهِدَانِ"، حَدَّثَ بِهِ الأَعْمَشُ، وَمَنْصُورٌ عَنْهُ.
عبدالرحمن بن ابولیلیٰ بیان کرتے ہیں: عیدالفطر اور عیدالاضحی کا چاند دیکھنے کے بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کی گواہی کو قبول کیا تھا۔ عبدالاعلیٰ نامی راوی نے ابن ابولیلیٰ کے حوالے سے اسی طرح نقل کیا ہے، لیکن عبدالاعلیٰ نامی راوی ضعیف ہے، اسی طرح ابن ابولیلیٰ نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ ابووائل، شقیق بن سلمہ نے اس سے مختلف روایت نقل کی ہے، انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”تم لوگ روزے رکھنا اس وقت تک بند نہ کرو، جب تک دو آدمی گواہی نہ دیں (کہ انہوں نے چاند دیکھا ہے)۔“ اس روایت کو اعمش اور منصور نے ان (ابووائل) کے حوالے سے روایت کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2195]
ترقیم العلمیہ: 2169
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8291، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2195، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7343، 15455، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 9558»
«قال الدارقطني: كذا روى عبد الأعلى عن ابن أبي ليلى وعبد الأعلى ضعيف وابن أبي ليلى لم يدرك عمر وخالفه أبو وائل شقيق بن سلمة فرواه عن عمر أنه قال لا تفطروا حتى يشهد شاهدان حدث به الأعمش ومنصور عنه، سنن الدارقطني: (3 / 120) برقم: (2195)»
«قال الدارقطني: كذا روى عبد الأعلى عن ابن أبي ليلى وعبد الأعلى ضعيف وابن أبي ليلى لم يدرك عمر وخالفه أبو وائل شقيق بن سلمة فرواه عن عمر أنه قال لا تفطروا حتى يشهد شاهدان حدث به الأعمش ومنصور عنه، سنن الدارقطني: (3 / 120) برقم: (2195)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف