🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ الْعَارِيَّةِ
باب: عاریہ (عارضی طور پر کسی چیز کو مستعار لینے یا دینے) کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2966 ترقیم الرسالہ : -- 2999
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ قَالَ: قُلْتُ عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ سَمِعَ مِنَ أَبِيهِ شَيْئًا؟ قَالَ: يَقُولُ، حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: قُلْتُ: فَأَبُوهُ سَمِعَ مِنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو؟ قَالَ: نَعَمْ، أُرَاهُ قَدْ سَمِعَ مِنْهُ، سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيَّ، يَقُولُ: هُوَ عَمْرُو بْنُ شُعَيْبِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَقَدْ صَحَّ سَمَاعُ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ شُعَيْبٍ، وَصَحَّ سَمَاعُ شُعَيْبٍ، مِنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو.
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2999]
ترقیم العلمیہ: 2966
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 676، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4495، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6031، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3456، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1247، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10561، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2998، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6836»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2967 ترقیم الرسالہ : -- 3000
ثنا ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ رَاشِدٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، قَالُوا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَجُلا أَتَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو يَسْأَلُهُ عَنْ مَحْرَمٍ وَقَعَ بِامْرَأَةٍ، فَأَشَارَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، فَقَالَ: اذْهَبْ إِلَى ذَلِكَ فَاسْأَلْهُ، قَالَ شُعَيْبٌ: فَلَمْ يَعْرِفْهُ الرَّجُلُ، فَذَهَبْتُ مَعَهُ، فَسَأَلَ ابْنَ عُمَرَ، فَقَالَ" بَطُلَ حَجُّكَ"، قَالَ: فَقَالَ الرَّجُلُ:" أَفَأَقْعُدُ؟"، قَالَ:" بَلْ تَخْرُجُ مَعَ النَّاسِ وَتَصْنَعُ مَا يَصْنَعُونَ، فَإِذَا أَدْرَكْتَ قَابِلا فَحُجَّ وَاهْدِ" ، فَرَجَعَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَأَخْبَرَهُ، ثُمَّ قَالَ لَهُ:" اذْهَبْ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَاسْأَلْهُ"، قَالَ شُعَيْبٌ:" فَذَهَبْتُ مَعَهُ فَسَأَلَهُ فَقَالَ لَهُ مثل مَا قَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، فَرَجَعَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ"، ثُمَّ قَالَ:" مَا تَقُولُ أَنْتَ؟"، قَالَ:" أَقُولُ مثل مَا قَالا".
عمرو بن شعیب اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے حالت احرام والے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا، جو اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کر لیتا ہے، تو انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر کی طرف اشارہ کیا، فرمایا: تم ان کے پاس جاؤ اور ان سے دریافت کرو، شعیب کہتے ہیں: وہ سیدنا عبداللہ بن عمر کو پہچانتا نہیں تھا، تو میں اس شخص کے ساتھ گیا، پھر اس نے عبداللہ بن عمر سے اس بارے میں پوچھا، تو انہوں نے جواب دیا: ”تمہارا حج باطل ہو گیا ہے۔“ تو اس شخص نے دریافت کیا: ”کیا پھر اب میں بیٹھ جاؤں؟“ انہوں نے کہا: ”نہیں، تم لوگوں کے ساتھ جاؤ، لوگ جو کام کرتے ہیں، تم بھی کرو، اگلے سال پھر تم آ کر حج کر لینا اور قربانی کا جانور ساتھ لے کر آنا۔“ وہ شخص واپس سیدنا عبداللہ بن عمر کے پاس آیا اور اس بارے میں بتایا، تو سیدنا عبداللہ نے اس سے فرمایا: تم سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ، ان سے دریافت کرو، شعیب کہتے ہیں: میں اس شخص کے ساتھ گیا، اس نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا، تو سیدنا عباس نے بھی اسی کی مانند جواب دیا، جو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے جواب دیا تھا، وہ شخص واپس سیدنا عبداللہ بن عمرو کے پاس آیا اور انہیں اس بارے میں بتایا، جو سیدنا عباس نے جواب دیا تھا، پھر اس شخص نے دریافت کیا: ”آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟“ تو سیدنا عبداللہ بن عمرو نے فرمایا: ”میں بھی اسی کی مانند جواب دیتا ہوں، جو انہوں نے بیان کیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3000]
ترقیم العلمیہ: 2967
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2388، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 9886، 9887، 9888، 9889، 9891، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3000، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 13245، 13248، 15165، 15169»
«قال البيهقي: إسناده صحيح وفيه دلالة على صحة سماع شعيب من جده عبد الله بن عمرو ومن ابن عباس، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 125)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2968 ترقیم الرسالہ : -- 3001
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ النَّقَّاشُ، نَا أَحْمَدُ بْنُ تَمِيمٍ، قَالَ: قُلْتُ لأَبِي عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيِّ: شُعَيْبٌ وَالِدُ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، سَمِعَ مِنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قُلْتُ لَهُ: فَعَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ يَتَكَلَّمُ النَّاسُ فِيهِ؟"، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيَّ بْنَ الْمَدِينِيِّ، وَأَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ، وَالْحُمَيْدِيَّ، وَإِسْحَاقَ بْنَ رَاهَوَيْهِ يَحْتَجُّونَ بِهِ، قَالَ: قُلْتُ: فَمَنْ يَتَكَلَّمُ فِيهِ يَقُولُ مَاذَا؟ قَالَ: يَقُولُونَ: إِنَّ عَمْرَو بْنَ شُعَيْبٍ أَكْثَرَ أَوْ نَحْوَ هَذَا.
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3001]
ترقیم العلمیہ: 2968
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2388، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 9886، 9887، 9888، 9889، 9891، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3000، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 13245، 13248، 15165، 15169»
«قال البيهقي: إسناده صحيح وفيه دلالة على صحة سماع شعيب من جده عبد الله بن عمرو ومن ابن عباس، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 125)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2969 ترقیم الرسالہ : -- 3002
ثنا ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ وُهَيْبٍ الدِّمَشْقِيُّ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورَ، أَخْبَرَنِي شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ، عَنْ أُمِّهِ الْعَالِيَةِ بِنْتِ أَيْفَعَ، قَالَتْ: حَجَجْتُ أَنَا وَأُمُّ مَحَبَّةَ. ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا قُرَادٌ أَبُو نُوحٍ ، نَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أُمِّهِ الْعَالِيَةِ ، قَالَتْ: خَرَجْتُ أَنَا وَأُمُّ مَحَبَّةَ إِلَى مَكَّةَ فَدَخَلْنَا عَلَى عَائِشَةَ فَسَلَّمْنَا عَلَيْهَا، فَقَالَتْ لَنَا: مَنْ أَنْتُنَّ؟، قُلْنَا: مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ، قَالَتْ: فَكَأَنَّهَا أَعْرَضَتْ عَنَّا، فَقَالَتْ لَهَا أُمُّ مَحَبَّةَ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ،" كَانَتْ لِي جَارِيَةٌ وَأَنِّي بِعْتُهَا مِنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ الأَنْصَارِيِّ بِثَمَانِمِائَةِ دِرْهَمٍ إِلَى عَطَائِهِ، وَإِنَّهُ أَرَادَ بَيْعَهَا فَابْتَعْتُهَا مِنْهُ بِسِتِّمِائَةِ دِرْهَمٍ نَقْدًا، قَالَتْ: فَأَقْبَلَتْ عَلَيْنَا، فَقَالَتْ: بِئْسَمَا شَرَيْتِ وَمَا اشْتَرَيْتِ، فَأَبْلِغِي زَيْدًا أَنَّهُ قَدْ أَبْطَلَ جِهَادَهُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِلا أَنْ يَتُوبَ، فَقَالَتْ لَهَا: أَرَأَيْتِ إِنْ لَمْ آخُذْ مِنْهُ إِلا رَأْسَ مَالِي؟، قَالَتْ: فَمَنْ جَاءَهُ مَوْعِظَةٌ مِنْ رَبِّهِ فَانْتَهَى فَلَهُ مَا سَلَفَ سورة البقرة آية 275" ، قَالَ الشَّيْخُ: أُمُّ مَحَبَّةَ وَالْعَالِيَةُ مَجْهُولَتَانِ لا يُحْتَجُّ بِهِمَا.
یونس بن اسحاق اپنی والدہ عالیہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں اور ام قحبہ خاتون مکہ گئیں۔ ہم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔ ہم نے انہیں سلام کیا، انہوں نے ہم سے دریافت کیا: آپ کون خواتین ہیں؟ ہم نے جواب دیا: ہم کوفہ سے تعلق رکھتی ہیں۔ اب عالیہ بیان کرتی ہیں: تو گویا سیدہ عائشہ نے ہماری طرف توجہ نہیں کی۔ تو ام قحبہ نے ان سے کہا: اے ام المؤمنین! میری ایک کنیز ہے، میں نے اسے سیدنا زید بن ارقم انصاری رضی اللہ عنہ سے آٹھ سو درہم کے عوض خریدا جب تک ان کی ادائیگی نہیں ہوتی۔ پھر جب انہوں نے اس کنیز کو فروخت کرنے کا ارادہ کیا تو میں نے چھ سو درہم نقد کے عوض اسے خرید لیا۔ راوی خاتون بیان کرتی ہیں کہ سیدہ عائشہ ہماری طرف متوجہ ہوئیں اور فرمائیں: ”تم نے بہت برا سودا کیا ہے۔ تم زید کو جا کر بتا دینا کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو جہاد کیا تھا اسے خراب کر لیا ہے، البتہ اگر وہ توبہ کر لیں تو حکم مختلف ہو گا۔“ تو اس خاتون نے سیدہ عائشہ سے کہا: آپ کا کیا خیال ہے اگر میں ان سے اپنی اصل رقم وصول کر لوں؟ تو سیدہ عائشہ نے یہ آیت تلاوت کی: ”جس شخص کے پاس اس کے پروردگار کی طرف سے نصیحت آ جائے اور وہ باز آ جائے تو جو پہلے ہو چکا ہے وہ اس کا ہو گا۔“ شیخ بیان کرتے ہیں: قحبہ اور عالیہ نامی خواتین مجہول ہیں، ان کی روایت کو دلیل کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3002]
ترقیم العلمیہ: 2969
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10908، 10909، 10910، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3002، بدون ترقيم، 3003، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 14812، 14813»
«قال ابن عبدالبر: حديث يدور على امرأة مجهولة وليس عند أهل الحديث بحجة، التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد: (18 / 19)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2970 ترقیم الرسالہ : -- 3003
ثنا ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارِ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، عَنْ مَعْمَرِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ ، عَنِ امْرَأَتِهِ، أَنَّهَا دَخَلَتْ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَدَخَلَتْ مَعَهَا أُمُّ وَلَدِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ الأَنْصَارِيِّ وَامْرَأَةٌ أُخْرَى، فَقَالَتْ أُمُّ وَلَدِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ،" إِنِّي بِعْتُ غُلامًا مِنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ بِثَمَانِمِائَةِ دِرْهَمٍ نَسِيئَةً، وَإِنِّي ابْتَعْتُهُ بِسِتِّمِائَةِ دِرْهَمٍ نَقْدًا، فَقَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ : بِئْسَمَا اشْتَرَيْتِ وَبِئْسَمَا شَرَيْتِ، إِنَّ جِهَادَهُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ بَطَلَ، إِلا أَنْ يَتُوبَ" .
شیخ ابواسحاق سبیعی اپنی اہلیہ کا بیان نقل کرتے ہیں: وہ خاتون سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئیں، ان کے ساتھ سیدنا زید بن ارقم انصاری رضی اللہ عنہ کی ام ولد تھیں، اور ایک دوسری خاتون بھی تھیں، سیدنا زید بن ارقم انصاری رضی اللہ عنہ کی ام ولد نے عرض کی: ”اے ام المؤمنین! میں نے ایک غلام سیدنا زید بن ارقم سے آٹھ سو درہم ادھار کے عوض میں خریدا، پھر میں نے چھ سو درہم نقد کے عوض میں اسے حاصل کر لیا۔“ تو سیدہ عائشہ نے فرمایا: ”تم نے بہت برا سودا کیا ہے، ان کا (یعنی سیدنا زید بن ارقم کا) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا ہوا جہاد باطل ہو گیا ہے، یہاں تک کہ وہ توبہ کر لیں (تو حکم مختلف ہو گا)۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3003]
ترقیم العلمیہ: 2970
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10908، 10909، 10910، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3002، بدون ترقيم، 3003، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 14812، 14813»
«قال ابن عبدالبر: حديث يدور على امرأة مجهولة وليس عند أهل الحديث بحجة، التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد: (18 / 19)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. بَابُ الْخَرَاجِ بِالضَّمَانِ
باب: نفع اسی کا ہے جو مال کا ضامن ہے۔
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2971 ترقیم الرسالہ : -- 3004
ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ الرَّبِيعِ الزِّيَادِيُّ ، بِالْبَصْرَةِ، نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، جَعَلَ الْخَرَاجَ بِالضَّمَانِ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمان کے حساب سے خراج مقرر کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3004]
ترقیم العلمیہ: 2971
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 682، 683، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4927، 4928، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2187، 2188، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4495، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6037، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3508، 3509، 3510، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1285، 1286، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2242، 2243، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3004، 3005، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24861»
«قال ابن حزم: لا يصح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 51)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2972 ترقیم الرسالہ : -- 3005
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، نَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ مَخْلَدِ بْنِ خُفَافِ بْنِ إِيمَاءِ بْنِ رُخْصَةَ الْغِفَارِيِّ ، أَنَّ عَبْدًا كَانَ بَيْنَ شُرَكَائِهِ فَبَاعُوهُ وَرَجُلٌ مِنَ الشُّرَكَاءِ غَائِبٌ، فَلَمَّا قَدِمَ أَبَى أَنْ يُجِيزَ بَيْعَهُ، فَاخْتَصَمُوا فِي ذَلِكَ إِلَى هِشَامِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، فَقَضَى أَنْ يُرَدَّ الْبَيْعُ وَيَتَبَايَعُوهُ الْيَوْمَ، وَيُؤْخَذُ مِنْهُ الْخَرَاجُ، وَوُجِدَ الْخَرَاجُ فِيمَا مَضَى مِنَ السَّنَتَيْنِ أَلْفُ دِرْهَمٍ، قَالَ: فَبِيعَ فِيهِ غُلامَانِ لَهُ، قَالَ: فَجِئْتُ إِلَى عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ فَذَكَرْتُ لَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَضَى أَنَّ الْخَرَاجَ بِالضَّمَانِ"، فَدَخَلَ عُرْوَةُ عَلَى هِشَامٍ فَحَدَّثَهُ بِذَلِكَ فَرَدَّ بَيْعَ الْغُلامَيْنِ، وَتَرَكَ الْخَرَاجَ.
سیدنا مخلد بن خفاف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک غلام کچھ لوگوں کی مشترکہ ملکیت تھا، ان لوگوں نے اسے فروخت کر دیا، شراکت داروں میں سے ایک شخص غیر موجود تھا، جب وہ آیا، تو اس نے اس سودے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، وہ لوگ اپنا مقدمہ ہشام بن اسماعیل کے پاس لے آئے، تو انہوں نے یہ فیصلہ دیا کہ یہ سودا کالعدم قرار دیا جائے گا اور وہ لوگ اس دن کے ریٹ کے حساب سے سودا کریں گے اور اسے خراج وصول کر لیا جائے گا، پھر جو دو سال گزر چکے تھے، ان کا خراج ایک ہزار درہم بنا، تو اس غلام کے عوض دو غلام فروخت کیے گئے۔ میں عروہ بن زبیر کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے فرمایا: سیدہ عائشہ نے مجھے یہ حدیث سنائی: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا کہ خراج زمان کے حساب سے ہو گا، پھر عروہ ہشام کے پاس تشریف لے آئے اور انہیں اس بارے میں بتایا، اس نے ان دونوں غلاموں کا سودا کالعدم کر دیا اور خراج ترک کر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3005]
ترقیم العلمیہ: 2972
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 682، 683، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4927، 4928، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2187، 2188، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4495، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6037، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3508، 3509، 3510، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1285، 1286، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2242، 2243، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3004، 3005، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24861»
«قال ابن حزم: لا يصح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 51)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2973 ترقیم الرسالہ : -- 3006
ثنا ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، نَا الأَوْزَاعِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" مَا أَدْرَكَتْهُ الصَّفْقَةُ حَيًّا مَجْمُوعًا فَهُوَ مِنْ مَالِ الْمُبْتَاعِ" .
حمزہ بن عبداللہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سودا ہو جانے کے وقت جو چیز زندہ ہو اور جمع ہو، وہ خریدار کے مال کا حصہ شمار ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3006]
ترقیم العلمیہ: 2973
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3006، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5537، 5538»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2974 ترقیم الرسالہ : -- 3007
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، نَا حَبَّانُ بْنُ وَاسِعٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ ، أَنَّهُ كَلَّمَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ " فِي الْبُيُوعِ، قَالَ: مَا أَجِدُ لَكُمْ شَيْئًا أَوْسَعَ مِمَّا جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَبَّانَ بْنِ مُنْقِذٍ، إِنَّهُ كَانَ ضَرِيرَ الْبَصَرِ، فَجَعَلَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُهْدَةَ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ، إِنْ رَضِيَ أَخَذَ، وَإِنْ سَخَطَ تَرَكَ" .
طلحہ بن یزید کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے کچھ سودوں کے بارے میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے بات چیت کی (کہ ان کا حکم کیا ہے)، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے تمہارے لیے ایسی کوئی چیز نہیں ملی، جو اس سے زیادہ گنجائش والی ہو، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حبان بن منقذ کو دی تھی، ان کی نظر کمزور تھی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ اجازت دی کہ وہ سودے کو کالعدم کرنے کا تین دن کا اختیار رکھے گا اور اگر وہ راضی ہوں گے، تو لے لیں گے، اگر پسند نہیں کریں گے، تو اس کو ترک کر دیں گے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3007]
ترقیم العلمیہ: 2974
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10573، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3007، 3013»
«قال ابن حجر: مداره على ابن لهيعة وهو ضعيف، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (4 / 395)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2975 ترقیم الرسالہ : -- 3008
ثنا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي ابْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَ حَبَّانُ بْنُ مُنْقِذٍ، رَجُلا ضَعِيفًا، وَكَانَ قَدْ سُفِعَ فِي رَأْسِهِ مَأْمُومَةً فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ الْخِيَارَ فِيمَا يَشْتَرِي ثَلاثًا، وَكَانَ قَدْ ثَقُلَ لِسَانُهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِعْ، وَقُلْ: لا خِلابَةَ، فَكُنْتُ أَسْمَعُهُ، يَقُولُ: لا خِذَابَةُ، لا خِذَابَةَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا صفوان بن منقذ ایک عمر رسیدہ آدمی تھے، ان کے سر میں چوٹ لگی تھی، اس کی وجہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ اختیار دیا تھا کہ وہ جو سودا کریں گے، اس میں تین دن تک سودے کو ختم کرنے کا اختیار ہو گا، ان کی زبان میں کچھ لکنت پائی جاتی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے یہ فرمایا تھا: ”تم فروخت کرتے ہوئے یہ کہہ دیا کرو کہ کوئی دھوکا نہیں چلے گا۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے انہیں یہ کہتے ہوئے سنا کہ وہ لفظ خلابہ کی بجائے خذابہ کہا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3008]
ترقیم العلمیہ: 2975
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2117، 2407، 2414، 6964، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1533، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1294، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5051، 5052، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2214، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3500،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3008، 3011/2، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 677،وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 5131»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں