🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ الْخَرَاجِ بِالضَّمَانِ
باب: نفع اسی کا ہے جو مال کا ضامن ہے۔
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2996 ترقیم الرسالہ : -- 3029
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ خَالِدٍ الطَّيِّبِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْخَلِيلِ الْمَخْرَمِيُّ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالا: نَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ ، وَمُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالا: نَا ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيْنَ تَنْزِلُ غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ؟ وَذَلِكَ زَمَنَ الْفَتْحِ، قَالَ: وَهَلْ تَرَكَ لَنَا عَقِيلٌ مِنْ مِيرَاثٍ، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: ”یا رسول اللہ! کل آپ کہاں پڑاؤ کریں گے؟“ اگر اللہ نے چاہا (راوی بیان کرتے ہیں: یہ فتح مکہ کے موقع کی بات ہے)، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا عقیل نے وراثت میں ہمارے لیے کچھ چھوڑا ہے؟“ (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3029]
ترقیم العلمیہ: 2996
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1588، 3058، 4282، 6764، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1351، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1026، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2985، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5149، 6033، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2962، 4200، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 4241،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2010، 2909، 2910، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2107، 2107 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 3041، 3043، 3044، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2729، 2730، 2942،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3028، 3029، 3030، 3031، 4065، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 551،وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22161»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2997 ترقیم الرسالہ : -- 3030
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، وَبَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالا: نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ حُسَيْنٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ عُثْمَانَ أَخْبَرَهُ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" أَتَنْزِلُ دَارَكَ بِمَكَّةَ؟، قَالَ: وَهَلْ تَرَكَ لَنَا عَقِيلٌ مِنْ رِبَاعٍ أَوْ دُورٍ؟" ، وَكَانَ عَقِيلٌ وَرِثَ أَبَا طَالِبٍ هُوَ وَطَالِبٌ، وَلَمْ يَرِثْ جَعْفَرٌ وَلا عَلِيٌّ شَيْئًا، لأَنَّهُمَا كَانَا مُسْلِمَيْنِ، وَكَانَ عَقِيلٌ وَطَالِبٌ كَافِرِينَ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ:" وَكَانُوا فِي ذَلِكَ يَتَأَوَّلُونَ قَوْلَ اللَّهِ تَعَالَى: وَالَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا سورة الأنفال آية 74 إِلَى قَوْلِهِ: مِنْ وَلايَتِهِمْ مِنْ شَيْءٍ سورة الأنفال آية 72".
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ مکہ میں اپنے گھر میں قیام کریں گے؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا عقیل نے ہمارے لیے کوئی گھر یا جگہ چھوڑی ہے؟“ (راوی بیان کرتے ہیں) جناب عقیل، جناب ابوطالب کے وارث ہوئے تھے۔ وہ اور طالب دونوں (ابوطالب کے وارث ہوئے تھے) جبکہ سیدنا علی اور سیدنا جعفر طیار رضی اللہ عنہما ان کے وارث نہیں ہوئے تھے کیونکہ یہ دونوں حضرات مسلمان تھے اور عقیل اور طالب کافر تھے۔ ابن شہاب بیان کرتے ہیں: اہل علم اللہ کے اس فرمان سے یہ مراد لیتے ہیں: ”وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی، جہاد کیا۔“ یہ آیت یہاں تک ہے: ”ان کی ولایت میں سے کچھ نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3030]
ترقیم العلمیہ: 2997
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1588، 3058، 4282، 6764، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1351، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1026، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2985، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5149، 6033، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2962، 4200، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 4241،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2010، 2909، 2910، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2107، 2107 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 3041، 3043، 3044، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2729، 2730، 2942،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3028، 3029، 3030، 3031، 4065، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 551،وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22161»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2998 ترقیم الرسالہ : -- 3031
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، نَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، نَحْوَهُ وَزَادَ، ثم قال: " نَحْنُ نَازِلُونَ خَيْفَ بَنِي كِنَانَةَ حَيْثُ تَقَاسَمَتْ قُرَيْشٌ عَلَى الْكُفْرِ" .
یہی روایت زہری سے منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے) فرمایا: ”ہم خیف بنی کنانہ میں پڑاؤ کریں گے، جہاں قریش نے کفر پر ثابت قدم رہنے کی قسم اٹھائی تھی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3031]
ترقیم العلمیہ: 2998
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1588، 3058، 4282، 6764، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1351، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1026، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2985، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5149، 6033، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2962، 4200، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 4241،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2010، 2909، 2910، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2107، 2107 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 3041، 3043، 3044، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2729، 2730، 2942،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3028، 3029، 3030، 3031، 4065، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 551،وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22161»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. بَابُ الْقِرَاضِ
باب: قرض کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2999 ترقیم الرسالہ : -- 3032
ثنا ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، نَا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، نَا أَبُو الْجَمَاهِرِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ، وَعُبَيْدَ اللَّهِ ابْنِي عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، مَرَّا بِأَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، وَهُوَ عَلَى الْعِرَاقِ مُقْبِلِينَ مِنْ أَرْضِ فَارِسٍ، فَقَالَ:" مَرْحَبًا بِابْنَيْ أَخِي، لَوْ كَانَ عِنْدِي شَيْءٌ أَوْ كُنْتُ أَقْدِرُ عَلَى شَيْءٍ، وَيْلِي هَذَا الْمَالَ قَدِ اجْتَمَعَ عِنْدِي، فَخُذَاهُ فَاشْتَرِيَا بِهِ مَتَاعًا، فَإِذَا قَدِمْتُمَا عَلَى عُمَرَ فَبِيعَاهُ وَلَكُمَا الرِّبْحُ، وَادْفَعَا إِلَى عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ رَأْسَ الْمَالِ وَاضْمَنَا، فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، تَأَبَّا أَنْ يَجْعَلَ ذَلِكَ وَجَعَلَهُ قِرَاضًا" .
عبداللہ بن زید اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دو صاحبزادے عبداللہ اور عبیداللہ کا گزر سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، جو عراق میں (گورنر کے فرائض سرانجام دے رہے) تھے، یہ دونوں حضرات ایران کی سرزمین سے آ رہے تھے، سیدنا ابوموسیٰ اشعری نے فرمایا: ”میرے دونوں بھتیجوں کو خوش آمدید! کاش میرے پاس کوئی چیز ہوتی (راوی کو شک ہے کہ شاید یہ الفاظ ہیں: کاش میں کسی چیز پر قدرت رکھتا)، جو میں تمہیں دے سکتا!“ ہاں البتہ میرے پاس یہ مال اکٹھا ہوا ہے، تم اسے لو، اس کے ذریعے سامان خریدو، جب تم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ، تو اسے فروخت کر دینا، منافع تمہارا ہوا اور اصل مال تم سیدنا عمر کو ادا کر دینا۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب یہ دونوں حضرات امیر المؤمنین کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انہوں نے ان دونوں سے دریافت کیا: ”کیا ابوموسیٰ نے تمام مہاجرین کی اولاد کے ساتھ یہی سلوک کیا تھا؟“ ان دونوں نے جواب دیا: ”جی نہیں!“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”امیر المؤمنین اسے درست قرار نہیں دیں گے، انہوں نے اسے قراض کے طور پر دیا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3032]
ترقیم العلمیہ: 2999
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3032، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3000 ترقیم الرسالہ : -- 3033
ثنا ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، نَا أَبِي، نَا حَيْوَةُ، وَابْنُ لَهِيعَةَ ، قَالا: نَا أَبُو الأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، وَعَنْ غَيْرِهِ، أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ" يَشْتَرِطُ عَلَى الرَّجُلِ إِذَا أَعْطَاهُ مَالا مُقَارَضَةً يَضْرِبُ لَهُ بِهِ، أَنْ لا تَجْعَلَ مَالِي فِي كَبِدٍ رَطْبَةٍ، وَلا تَحْمِلَهُ فِي بَحْرٍ، وَلا تَنْزِلَ بِهِ فِي بَطْنٍ مَسِيلٍ، فَإِنْ فَعَلْتَ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ فَقَدْ ضَمِنْتَ مَالِي" .
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ جب کسی شخص کو مقارضہ کے طور پر کوئی چیز دیتے تھے، تو اس پر یہ شرط عائد کرتے تھے کہ ”تم میرے مال کو کسی جاندار کو نہیں دو گے، کسی سمندری سفر پر نہیں لے جاؤ گے، اسے لے کر کسی آبی گزرگاہ میں پڑاؤ نہیں کرو گے، اگر تم نے اس میں سے کچھ بھی کیا (اور میرا مال ضائع ہوا)، تو اس کا تاوان ادا کرو گے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3033]
ترقیم العلمیہ: 3000
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3033، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
6. بَابُ الْجَعَالَةِ
باب: جعالہ سے متعلق احکامات کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3001 ترقیم الرسالہ : -- 3034
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ:" بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةِ ثَلاثِينَ رَاكِبًا، قَالَ: فَنَزَلْنَا عَلَى قَوْمٍ مِنَ الْعَرَبِ فَسَأَلْنَاهُمْ أَنْ يُضَيِّفُونَا فَأَبَوْا، قَالَ: فَلُدِغَ سَيِّدُ الْحَيِّ فَأَتَوْنَا، فَقَالُوا: أَفِيكُمْ أَحَدٌ يَرْقِي مِنَ الْعَقْرَبِ؟، قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ أَنَا، وَلَكِنْ لا أَفْعَلُ حَتَّى تُعْطُونَا، فَقَالُوا: فَإِنَّا نُعْطِيكُمْ ثَلاثِينَ شَاءً، قَالَ: فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سَبْعَ مَرَّاتٍ، فَبَرَأَ، قَالَ: فَلَمَّا قَبَضْنَاهَا عَرَضَ فِي أَنْفُسِنَا مِنْهَا شَيْءٌ، قَالَ: فَكَفَفْنَا حَتَّى أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ، قَالَ: وَمَا عِلْمُكَ أَنَّهَا رُقْيَةٌ، فَاقْسِمُوهَا وَاضْرِبُوا لِي مَعَكُمْ بِسَهْمٍ" ،.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم تیس سواروں کو ایک مہم پر روانہ کیا، ہم نے ایک عرب قبیلے (کی بستی) کے پاس پڑاؤ کیا، ہم نے ان سے مہمان نوازی کی درخواست کی، تو انہوں نے انکار کر دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: قبیلے کے سردار کو (کسی زہریلے جانور نے) کاٹ لیا، وہ لوگ ہمارے پاس آئے اور دریافت کیا: ”کیا آپ میں سے کوئی شخص بچھو کے کاٹنے کا دم کر سکتا ہے؟“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے جواب دیا: ”ہاں، میں کر سکتا ہوں، لیکن میں ایسا اس وقت تک نہیں کروں گا، جب تک تم لوگ ہمیں (اس کا معاوضہ) ادا نہیں کرو گے۔“ انہوں نے کہا: ”ہم آپ لوگوں کو (اس کے معاوضے میں) تیس بکریاں دیں گے۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے اس شخص پر سورہ فاتحہ سات مرتبہ پڑھ کر دم کیا، تو وہ ٹھیک ہو گیا، جب ہم نے وہ بکریاں وصول کیں، تو ہمیں اس بارے میں کچھ الجھن محسوس ہوئی، ہم نے ان بکریوں کا گوشت استعمال نہیں کیا، پھر جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو آپ نے دریافت کیا: ”تمہیں کیسے پتا چلا کہ اس کا دم بھی ہوتا ہے؟“ (میں نے جواب دیا: آپ نے بتایا ہے) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم انہیں تقسیم کر لو اور اپنے ساتھ میرا حصہ بھی رکھو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3034]
ترقیم العلمیہ: 3001
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2276، 5007، 5736، 5749، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 2201، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6112، 6113، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2061، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3418، بدون ترقيم، 3900، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2063، 2064، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2156، 2156 م، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3034، 3035، 3036، 3037، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 11141»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3002 ترقیم الرسالہ : -- 3035
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ نَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَيَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، قَالا: نَا الأَعْمَشُ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ، وَخَالَفَهُ شُعْبَةُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم شعبہ نامی راوی نے اس میں کچھ مختلف نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3035]
ترقیم العلمیہ: 3002
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2276، 5007، 5736، 5749، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 2201، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6112، 6113، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2061، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3418، بدون ترقيم، 3900، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2063، 2064، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2156، 2156 م، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3034، 3035، 3036، 3037، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 11141»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3003 ترقیم الرسالہ : -- 3036
ثنا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ،" أَنَّ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَوْا حَيًّا مِنَ الْعَرَبِ فَلَمْ يَقْرُوهُمْ، فَبَيْنَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ لُدِغَ سَيِّدُ أُولَئِكَ، فَقَالُوا: أَفِيكُمْ دَوَاءٌ أَوْ رَاقٍ؟، فَقَالُوا: إِنَّكُمْ لَمْ تَقْرُونَا فَلا نَفْعَلُ أَوْ تَجْعَلُوا لَنَا جُعْلا، فَجَعَلُوا لَهُمْ قَطِيعًا مِنْ شَاءٍ، فَجَعَلَ يَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ، وَيَجْمَعُ بُزَاقَهُ وَيَتْفِلُ، فَبَرَأَ الرَّجُلُ فَأَتَوْهُمْ بِالشَّاءِ، فَقَالُوا: لا نَأْخُذُهَا حَتَّى نَسْأَلَ عَنْهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَضَحِكَ، وَقَالَ: وَمَا يُدْرِيكَ أَنَّهُ رُقْيَةٌ، خُذُوهَا وَاضْرِبُوا لِي فِيهَا بِسَهْمٍ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب کسی عرب قبیلے کے پاس آئے، تو ان لوگوں نے ان حضرات کی مہمان نوازی نہیں کی، اسی دوران ان لوگوں کے سردار کو کسی (زہریلے جانور نے) کاٹ لیا، ان لوگوں نے دریافت کیا کہ ”آپ کے پاس اس کی کوئی دوا ہے یا کوئی دم کرنے والا ہے؟“ تو ان حضرات نے کہا: ”تم لوگوں نے ہماری مہمان نوازی نہیں کی، اس لیے ہم تو ایسا نہیں کریں گے، یا پھر یہ ہے کہ تم اس کا ہمیں معاوضہ ادا کرو۔“ تو ان لوگوں نے بکریوں کا ایک ریوڑ معاوضہ مقرر کیا، تو انہوں نے سورہ فاتحہ پڑھنی شروع کی، وہ اپنا لعاب منہ میں اکٹھا کرتے اور (جانور کی کاٹی ہوئی جگہ) پر ڈال دیتے، تو وہ شخص ٹھیک ہو گیا، وہ لوگ بکریاں لے کر ان کے پاس آئے (تو ان میں سے بعض حضرات نے) یہ کہا: ”ہم انہیں اس وقت تک (استعمال نہیں کریں گے)، جب تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت نہ کر لیں۔“ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے، آپ نے فرمایا: ”تمہیں کیسے پتا چلا کہ اس کے ذریعے دم بھی ہوتا ہے؟ تم انہیں استعمال کرو اور ان میں میرا حصہ بھی رکھو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3036]
ترقیم العلمیہ: 3003
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2276، 5007، 5736، 5749، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 2201، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6112، 6113، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2061، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3418، بدون ترقيم، 3900، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2063، 2064، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2156، 2156 م، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3034، 3035، 3036، 3037، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 11141»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3004 ترقیم الرسالہ : -- 3037
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَحْرٍ الْعَطَّارُ بِالْبَصْرَةَ، نَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ النُّعْمَانِ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ قَنَّةَ ، نَا أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" بَعَثَ سَرِيَّةً عَلَيْهَا أَبُو سَعِيدٍ، فَمَرَّ بِقَرْيَةٍ فَإِذَا مَلِكُ الْقَرْيَةِ لَدِيغٌ، فَسَأَلْنَاهُمْ طَعَامًا فَلَمْ يُطْعِمُونَا وَلَمْ يُنْزِلُونَا، فَمَرَّ بِنَا رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْقَرْيَةِ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الْعَرَبِ هَلْ مِنْكُمْ أَحَدٌ يُحْسِنُ أَنْ يَرْقِيَ؟ إِنَّ الْمَلِكَ يَمُوتُ، قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَأَتَيْتُهُ فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ فَأَفَاقَ وَبَرَأَ، فَبَعَثَ إِلَيْنَا بِالنُّزُلِ وَبَعَثَ إِلَيْنَا بِالشَّاءِ، فَأَكَلْنَا الطَّعَامَ أَنَا وَأَصْحَابِي، وَأَبَوْا أَنْ يَأْكُلُوا مِنَ الْغَنَمِ حَتَّى أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرْتُهُ الْخَبَرَ، فَقَالَ: وَمَا يُدْرِيكَ أَنَّهَا رُقْيَةٌ؟، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، شَيْءٌ أُلْقِيَ فِي رَوْعِي، قَالَ: فَكُلُوا وَأَطْعِمُونَا مِنَ الْغَنَمِ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہم روانہ کی، جس کے امیر سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ تھے، ان کا گزر ایک بستی پر سے ہوا، جس کے امیر کو کسی زہریلے جانور نے کاٹ لیا تھا، ہم نے ان لوگوں سے کھانا مانگا، انہوں نے ہمیں کھانے کے لیے انکار کر دیا، ہمیں پڑاؤ بھی نہیں کرنے دیا (ہم نے بستی سے باہر پڑاؤ کیا)، اس بستی کا ایک فرد ہمارے پاس سے گزرا، تو بولا: ”اے اہل عرب! کیا تم میں سے کسی شخص کو دم کرنا آتا ہے؟ ہمارا سردار مر رہا ہے۔“ تو سیدنا ابوسعید خدری نے فرمایا: میں اس کے پاس آیا اور میں نے سورہ فاتحہ پڑھ کر اس پر دم کیا، تو وہ ٹھیک ہو گیا، ان لوگوں نے ہماری طرف کھانے کا سامان بھیجا اور بکریاں بھیجیں، میں نے اور میرے ساتھیوں نے کھانا کھا لیا، لیکن میرے ساتھیوں نے ان بکریوں (کو ذبح کرنے یا ان کا گوشت کھانے سے) انکار کر دیا، یہاں تک کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ کو اس بارے میں بتایا، تو آپ نے دریافت کیا: ”تمہیں کیسے پتا چلا کہ اس کا دم بھی ہوتا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! یہ بات میرے ذہن میں آ گئی تھی۔“ تو نبی نے فرمایا: ”تم ان بکریوں (کا گوشت) کھاؤ اور اس میں سے ہمیں بھی کھلاؤ۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3037]
ترقیم العلمیہ: 3004
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2276، 5007، 5736، 5749، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 2201، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6112، 6113، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2061، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3418، بدون ترقيم، 3900، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2063، 2064، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2156، 2156 م، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3034، 3035، 3036، 3037، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 11141»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3005 ترقیم الرسالہ : -- 3038
ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ عِيسَى الطَّائِيُّ ، نَا هَارُونُ بْنُ مُسْلِمٍ أَبُو الْحُسَيْنِ الْعِجْلِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الأَخْنَسِ ، عَنِ ابْنِ مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، ثُمّ قَالَ:" بَيْنَمَا رَكْبٌ فِيهِمْ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ عَرَضَ لَهُمْ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنَّ زَعِيمَ الْحَيِّ لَسَلِيمٌ يَعْنِي لَدِيغًا، فَهَلْ فِيكُمْ مِنْ رَاقٍ؟ فَانْطَلَقَ رَجُلٌ مِنْهُمْ فَرَقَاهُ عَلَى شَاءٍ، ثُمَّ جَاءَ بِهَا إِلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالُوا: بِمَ رَقَيْتَهُ؟ قَالَ: رَقَيْتُهُ بِأُمِّ الْكِتَابِ، فَقَالُوا: أَخَذْتَ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ أَجْرًا؟ فَلَمْ يَقْرَبُوا شَيْئًا مِمَّا أَصَابَ، فَلَمَّا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخَذَ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ أَجْرًا، فَحَدَّثَهُ الرَّجُلُ بِمَا صَنَعَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَمَا يُدْرِيكَ أَنَّهَا رُقْيَةٌ؟، يَعْنِي أُمَّ الْكِتَابِ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ أَحَقَّ مَا أَخَذْتُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا كِتَابُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" ، أُخْرِجَ فِي الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ کچھ صحابہ کرام کہیں جا رہے تھے، ایک شخص ان کے سامنے آیا اور بولا: ”اس قبیلے کے سردار کو (کسی زہریلے جانور نے) کاٹ لیا ہے، کیا تم میں سے کسی کو دم کرنا آتا ہے؟“ تو ان حضرات میں سے ایک صاحب چلے گئے، انہوں نے سردار پر دم کیا، اس شرط پر کہ بکریاں دی جائیں گی، پھر وہ ان بکریوں کو ساتھ لے کر اپنے ساتھیوں کے پاس آئے، تو انہوں نے دریافت کیا: ”آپ نے کس چیز کے ذریعے دم کیا تھا؟“ تو انہوں نے بتایا کہ ”میں نے سورہ فاتحہ کے ذریعے دم کیا تھا۔“ تو ان ساتھیوں نے کہا: ”آپ نے اللہ کی کتاب کا معاوضہ وصول کیا ہے؟“ ان ساتھیوں نے اس میں سے کچھ بھی نہیں لیا، جو انہیں معاوضے کے طور پر ملا تھا، جب یہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے، تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا: ”یا رسول اللہ! اس نے اللہ کی کتاب کا معاوضہ وصول کیا ہے۔“ تو ان صاحب نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا جو انہوں نے کیا تھا (یعنی سورہ فاتحہ کا دم کیا تھا)، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کیسے پتا چلا کہ اس کا دم بھی ہوتا ہے؟“ یعنی سورہ فاتحہ کا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم جس بھی چیز کا معاوضہ وصول کرتے ہو، اس میں سب سے زیادہ حق دار اللہ کی کتاب ہے۔“ یہ حدیث صحیح میں نقل کی گئی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3038]
ترقیم العلمیہ: 3005
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5737، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5146، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2051، 11791، 14513، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3038، 3039»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں