سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
3. بَابُ الْعَارِيَّةِ
باب: عاریہ (عارضی طور پر کسی چیز کو مستعار لینے یا دینے) کا بیان
ترقیم العلمیہ : 2937 ترقیم الرسالہ : -- 2969
ثنا أَبُو عَلِيٍّ الصَّفَّارُ مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ، نَا عَلِيُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ وَهَبَ هِبَةً فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا مَا لَمْ يُثَبْ مِنْهَا" ، لا يَثْبُتُ هَذَا مَرْفُوعًا، وَالصَّوَابُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ مَوْقُوفًا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کوئی چیز ہبہ کرتا ہے، تو وہ اس چیز کا زیادہ حق دار ہوتا ہے، جب تک وہ اس کا کوئی بدلہ نہ لے۔“ یہ روایت مرفوع ہونے کے طور پر مستند طور پر ثابت نہیں ہے، درست یہ ہے کہ یہ سیدنا عبداللہ بن عمر کے حوالے سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے موقوف روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2969]
ترقیم العلمیہ: 2937
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2336، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12147، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2969، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22126، 22128»
«قال الدارقطني: المرفوعرواته كلهم ثقات والصواب عن ابن عمر عن عمر قوله، المفهم لما أشكل من تلخيص مسلم: (4 / 580)»
«قال الدارقطني: المرفوعرواته كلهم ثقات والصواب عن ابن عمر عن عمر قوله، المفهم لما أشكل من تلخيص مسلم: (4 / 580)»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 2938 ترقیم الرسالہ : -- 2970
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا أَبُو سَعِيدٍ ، وَعُثْمَانُ ، نَا وَكِيعٌ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الرَّجُلُ أَحَقُّ بِهِبَتِهِ مَا لَمْ يُثَبْ مِنْهَا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”آدمی اپنے ہبہ کا زیادہ حق دار ہوتا ہے، جب تک وہ اس کا کوئی بدلہ نہ لے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2970]
ترقیم العلمیہ: 2938
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2387، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12149، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2970، 2971، 2972، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22125»
«قال الزیلعي: وإبراهيم بن إسماعيل بن جارية ضعفوه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 125)»
«قال الزیلعي: وإبراهيم بن إسماعيل بن جارية ضعفوه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 125)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 2939 ترقیم الرسالہ : -- 2971
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي الْحَارِثِ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْوَاهِبُ أَحَقُّ بِهِبَتِهِ مَا لَمْ يُثَبْ مِنْهَا" ،.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”ہبہ کرنے والا اپنے ہبہ کا زیادہ حق دار ہوتا ہے، جب تک وہ اس کا کوئی بدلہ نہیں لیتا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2971]
ترقیم العلمیہ: 2939
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2387، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12149، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2970، 2971، 2972، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22125»
«قال الزیلعي: وإبراهيم بن إسماعيل بن جارية ضعفوه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 125)»
«قال الزیلعي: وإبراهيم بن إسماعيل بن جارية ضعفوه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 125)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 2940 ترقیم الرسالہ : -- 2972
ثنا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ سَوَاءٌ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2972]
ترقیم العلمیہ: 2940
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2387، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12149، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2970، 2971، 2972، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22125»
«قال الزیلعي: وإبراهيم بن إسماعيل بن جارية ضعفوه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 125)»
«قال الزیلعي: وإبراهيم بن إسماعيل بن جارية ضعفوه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 125)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 2941 ترقیم الرسالہ : -- 2973
ثنا أَبُو عَلِيٍّ الصَّفَّارُ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْهَاشِمِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا كَانَتِ الْهِبَةُ لِذِي رَحِمٍ لَمْ يَرْجِعْ فِيهَا" ، انْفَرَدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: ”آدمی اپنے ہبہ کا زیادہ حق دار ہوتا ہے، جب تک وہ اس کا کوئی بدلہ نہ لے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2973]
ترقیم العلمیہ: 2941
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2337، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12151، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2973»
«قال ابن الجوزي: كلها ضعاف ليس فيها ما يصح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (7 / 143)»
«قال ابن الجوزي: كلها ضعاف ليس فيها ما يصح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (7 / 143)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 2942 ترقیم الرسالہ : -- 2974
ثنا أَبُو عَلِيٍّ الصَّفَّارُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ أَبْزَى ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" الرَّجُلُ أَحَقُّ بِهِبَتِهِ مَا لَمْ يُثَبْ مِنْهَا" .
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب آدمی کسی رشتے دار کو ہبہ کرے، تو وہ اسے واپس نہ لے۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں عبداللہ بن جعفر نامی راوی منفرد ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2974]
ترقیم العلمیہ: 2942
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2974، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 16526، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22124، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5822، 5823»
ترقیم العلمیہ : 2943 ترقیم الرسالہ : -- 2975
ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحِ بْنِ حَرْبٍ الْعَسْكَرِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ وَهَبَ هِبَةً فَارْتَجَعَ بِهَا فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا مَا لَمْ يُثَبْ مِنْهَا، وَلَكِنَّهُ كَالْكَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کوئی چیز ہبہ کرتا ہے، پھر وہ اسے واپس لینا چاہتا ہے، تو وہ اس چیز کا زیادہ حق دار ہو گا، جب تک وہ اس کا کوئی بدلہ نہیں لیتا، تاہم اس کی مثال اس کتے کی مانند ہو گی، جو اپنی قے چاٹ لیتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2975]
ترقیم العلمیہ: 2943
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2589، 2621، 2622، 6975، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1622، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2474، 2475، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5121، 5122، 5123،والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2311، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3694، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3538، 3539، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1298، 1299، 2131، 2132، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2377، 2385، 2386، 2391، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2967، 2975، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1897»
ترقیم العلمیہ : 2944 ترقیم الرسالہ : -- 2976
حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، نَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، نَا أَبُو صَخْرَةَ جَامِعُ بْنُ شَدَّادٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُحَارِبِيِّ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتَيْنِ مَرَّةً بِسُوقِ ذِي الْمَجَازِ وَأَنَا فِي تِبَاعَةٍ لِي هَكَذَا، قَالَ: أَبِيعُهَا، فَمَرَّ وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ حَمْرَاءُ وَهُوَ يُنَادِي بِأَعْلَى صَوْتِهِ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، قُولُوا لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ تُفْلِحُوا، وَرَجُلٌ يَتْبَعُهُ بِالْحِجَارَةِ وَقَدْ أَدْمَى كَعْبَيْهِ وَعُرْقُوبَيْهِ وَهُوَ، يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ لا تُطِيعُوهُ فَإِنَّهُ كَذَّابٌ، قُلْتُ: مَنْ هَذَا؟، فَقَالُوا: هَذَا غُلامُ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، قُلْتُ: مَنْ هَذَا الَّذِي يَتْبَعُهُ يَرْمِيهِ؟، قَالُوا: هَذَا عَمُّهُ عَبْدُ الْعُزَّى وَهُوَ أَبُو لَهَبٍ، فَلَمَّا ظَهَرَ الإِسْلامُ وَقَدِمَ الْمَدِينَةَ أَقْبَلْنَا فِي رَكْبٍ مِنَ الرَّبَذَةِ وَجَنُوبِ الرَّبَذَةِ حَتَّى نَزَلْنَا قَرِيبًا مِنَ الْمَدِينَةِ وَمَعَنَا ظَعِينَةٌ لَنَا، قَالَ: فَبَيْنَا نَحْنُ قُعُودٌ إِذْ أَتَانَا رَجُلٌ عَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَبْيَضَانِ فَسَلَّمَ فَرَدَدْنَا عَلَيْهِ، فَقَالَ: مِنْ أَيْنَ أَقْبَلَ الْقَوْمُ؟، قُلْنَا: مِنَ الرَّبَذَةِ وَجَنُوبِ الرَّبَذَةِ، قَالَ: وَمَعَنَا جَمَلٌ أَحْمَرُ، قَالَ: تَبِيعُونِي جَمَلَكُمْ هَذَا؟، قُلْنَا: نَعَمْ، قَالَ: بِكُمْ؟، قُلْنَا: بِكَذَا وَكَذَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، قَالَ: فَمَا اسْتَوْضَعْنَا شَيْئًا، وَقَالَ: قَدْ أَخَذْتُهُ، ثُمَّ أَخَذَ بِرَأْسِ الْجَمَلِ حَتَّى دَخَلَ الْمَدِينَةَ فَتَوَارَى عَنَّا، فَتَلاوَمْنَا بَيْنَنَا، وَقُلْنَا: أَعْطَيْتُمْ جَمَلَكُمْ مَنْ لا تَعْرِفُونَهُ، فَقَالَتِ الظَّعِينَةُ: لا تَلاوَمُوا فَقَدْ رَأَيْتُ وَجْهَ رَجُلٍ مَا كَانَ لِيَحْقَرَكُمْ، مَا رَأَيْتُ وَجْهَ رَجُلٍ أَشْبَهَ بِالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ مِنْ وَجْهِهِ، فَلَمَّا كَانَ الْعِشَاءُ أَتَانَا رَجُلٌ، فَقَالَ: السَّلامُ عَلَيْكُمْ، أَنَا رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْكُمْ، وَإِنَّهُ أَمَرَكُمْ أَنْ تَأْكُلُوا مِنْ هَذَا حَتَّى تَشْبَعُوا وَتَكْتَالُوا حَتَّى تَسْتَوْفُوا، قَالَ: فَأَكَلْنَا حَتَّى شَبِعْنَا، وَاكْتَلْنَا حَتَّى اسْتَوْفَيْنَا، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ دَخَلْنَا الْمَدِينَةَ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمٌ عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ النَّاسَ، وَهُوَ يَقُولُ: يَدُ الْمُعْطِي الْعُلْيَا، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ، أُمَّكَ وَأَبَاكَ، وَأُخْتَكَ وَأَخَاكَ، وَأَدْنَاكَ أَدْنَاكَ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَؤُلاءِ بَنُو ثَعْلَبَةَ بْنِ يَرْبُوعَ الَّذِينَ قَتَلُوا فُلانًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَخُذْ لَنَا بِثَأْرِنَا، فَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْنَا بَيَاضَ إِبْطَيْهِ، فَقَالَ: أَلا لا يَجْنِي وَالِدٌ عَلَى وَلَدِهِ" .
سیدنا طارق بن عبداللہ محاربی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دو مرتبہ زیارت کی ہے۔ ایک مرتبہ میں نے آپ کو ذوالمجاز کے بازار میں دیکھا ہے۔ میں اپنے سامان کے ساتھ وہاں موجود تھا جو میں نے فروخت کرنے کے لیے وہاں رکھا ہوا تھا۔ اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے گزرے، تو آپ نے سرخ حلہ زیب تن کیا ہوا تھا اور آپ بلند آواز میں یہ ارشاد فرما رہے تھے: ”اے لوگو! لا إله إلا الله پڑھ لو، تو فلاح پا جاؤ گے۔“ ایک شخص پتھر پکڑ کر آپ کے پیچھے جا رہا تھا، جس نے آپ کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ وہ شخص یہ کہتا جا رہا تھا: اے لوگو! ان کی بات نہ مانو کیونکہ یہ جھوٹ بولتے ہیں۔ تو میں نے پوچھا: یہ کون صاحب ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا: یہ عبدالمطلب کی اولاد سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان ہیں۔ میں نے دریافت کیا: یہ ان کے پیچھے جانے والا شخص جو انہیں پتھر مار رہا تھا، یہ کون ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ ان کا چچا عبدالعزیٰ ہے۔ (راوی کہتے ہیں) یہ ابولہب تھا۔ پھر جب اسلام غالب ہو گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لے آئے، تو ہم ربدہ سے اور ربدہ کے جنوبی علاقوں سے کچھ سواروں کے ہمراہ آئے اور مدینہ منورہ کے قریب ہم نے پڑاؤ کیا۔ ہمارے ساتھ ایک خاتون بھی تھیں۔ راوی کہتے ہیں: ایک مرتبہ ہم بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران ایک صاحب ہمارے پاس تشریف لائے جنہوں نے دو سفید کپڑے پہن رکھے تھے۔ انہوں نے سلام کیا، ہم نے انہیں جواب دیا۔ انہوں نے دریافت کیا: آپ لوگ کہاں سے آئے ہو؟ ہم نے جواب دیا: ربدہ سے اور ربدہ کے جنوبی علاقوں سے۔ راوی کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ سرخ اونٹ بھی تھے۔ انہوں نے دریافت کیا: کیا تم اپنے اونٹ فروخت کرو گے؟ تو ہم نے جواب دیا: جی ہاں۔ انہوں نے دریافت کیا: کتنے کے عوض؟ ہم نے کہا: کھجوروں کے اتنے اتنے صاع کے عوض۔ تو انہوں نے ہمیں کوئی کمی کرنے کے لیے نہیں کہا۔ پھر انہوں نے اونٹ کے سر کو پکڑا اور مدینہ کے اندر چلے گئے اور ہماری نگاہوں سے اوجھل ہو گئے۔ تو ہم لوگ ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگے کہ ہم نے کہا: تم لوگوں نے اپنا اونٹ ایک ایسے شخص کو دے دیا جس سے تم واقف ہی نہیں ہو۔ تو وہ عورت (جو ہمارے ساتھ تھی) بولی: تم ایک دوسرے کو ملامت نہ کرو۔ میں نے ان صاحب کے چہرے میں ایک ایسی چیز دیکھی ہے (جس سے یہ ثابت ہوتا ہے) کہ یہ تمہیں رسوائی کا شکار نہیں کریں گے۔ میں نے کسی بھی شخص کا چہرہ ایسا نہیں دیکھا جو ان سے زیادہ چودھویں کے چاند سے مشابہت رکھتا ہو۔ پھر جب عشاء کا وقت ہوا، تو ایک شخص ہمارے پاس آیا اور بولا: السلام علیکم، میں اللہ کے رسول کا قاصد ہوں جو تمہارے پاس آیا ہوں۔ انہوں نے تمہیں یہ ہدایت کی ہے کہ تم ان کھجوروں کو سیر ہو کر کھاؤ اور پوری طرح سے ماپ بھی لو۔ راوی کہتے ہیں: ہم نے انہیں سیر ہو کر کھایا اور پھر پوری طرح ماپ لیا۔ اگلے دن ہم مدینہ شہر میں داخل ہوئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہو کر لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے۔ آپ ارشاد فرما رہے تھے: ”دینے والا ہاتھ اوپر والا ہوتا ہے اور تم اس شخص پر خرچ کا آغاز کرو جو تمہارے زیر کفالت ہو، تمہاری والدہ، تمہارے والد، تمہاری بہن، تمہارا بھائی اور تمہارے درجہ بدرجہ قریبی عزیز۔“ تو ایک انصاری کھڑا ہوا اور اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ بنو ثعلبہ جنہوں نے زمانہ جاہلیت میں فلاں شخص کو قتل کیا تھا، آپ ہمیں ان سے بدلہ دلوا دیں۔ تو نبی نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے، یہاں تک کہ ہم نے آپ کی بغلوں کی سفیدی کو دیکھ لیا۔ آپ نے ارشاد فرمایا: ”باپ اپنی اولاد کی طرف سے تاوان ادا نہیں کرے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2976]
ترقیم العلمیہ: 2944
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 159، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3341، 6562، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 4242، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2534، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2670، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2976، وأخرجه الطبراني فى((الكبير)) برقم: 8175»
ترقیم العلمیہ : 2945 ترقیم الرسالہ : -- 2977
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الدِّرْهَمِيُّ ، وَأَبُو سَعِيدٍ ، وَعُثْمَانُ ، وَاللَّفْظُ لِعَلِيٍّ، قَالُوا: نَا أَبُو بَدْرٍ شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا زِيَادُ بْنُ خَيْثَمَةَ ، عَنْ سَعْدٍ الطَّائِيِّ ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَسْلَفَ فِي شَيْءٍ فَلا يَصْرِفْهُ فِي غَيْرِهِ" ، وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ: فَلا يَأْخُذْ إِلا مَا أَسْلَمَ فِيهِ أَوْ رَأْسَ مَالِهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص کسی چیز کے بارے میں نقد سودا کرے، تو ادائیگی کے طور پر (دی جانے والی چیز میں کوئی) تبدیلی نہ کرے۔“ ابراہیم بن سعید کہتے ہیں: یعنی وہ اسی چیز کو حاصل کرے، جس کے بارے میں اس نے نقد سودا کیا تھا یا وہی معاوضہ ادا کرے، جس کی شرط پر اس نے نقد سودا کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2977]
ترقیم العلمیہ: 2945
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3468، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2283، 2283 م، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 11273، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2977»
«قال ابن حجر: وفيه عطية بن سعد العوفي وهو ضعيف وأعله أبو حاتم والبيهقي وعبد الحق وابن القطان بالضعف والاضطراب، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 60)»
«قال ابن حجر: وفيه عطية بن سعد العوفي وهو ضعيف وأعله أبو حاتم والبيهقي وعبد الحق وابن القطان بالضعف والاضطراب، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 60)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 2946 ترقیم الرسالہ : -- 2978
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ الْحَكَمِ الْبَزَّارُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الأَصْبَهَانِيِّ ، نَا عَبْدُ السَّلامِ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ ، وَالْحَجَّاجِ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ عَبْدُ السَّلامِ: وَهُوَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنِ اقْتَصَرْتُهُ إِلَى أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ:" إِذَا أَسْلَفْتَ فَلا تَبِعْهُ حَتَّى تَسْتَوْفِيَهُ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: (راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے) ”جب تم بیع سلف کرو، تو اسے آگے اس وقت تک فروخت نہ کرو، جب تک اسے پوری طرح ماپ نہ لو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2978]
ترقیم العلمیہ: 2946
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2978، انفرد به المصنف من هذا الطريق»