🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
255. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر ما يستحب للإمام أن يوصي السرية إذا خرجت في سبيل الله بالخصال التي يحتاج إليها-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ جب سرِیّہ نکلے تو اسے وہ خصال بتا دے جن کی اسے حاجت ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4739
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، وَأَمْلاهُ عَلَيْنَا إِمْلاءً، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَعَثَ أَمِيرًا عَلَى جَيْشٍ أَوْ سَرِيَّةٍ، أَوْصَاهُ فِي خَاصَّةِ نَفْسِهِ بِتَقْوَى اللَّهِ وَمَنْ مَعَهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ خَيْرًا، ثُمَّ قَالَ: " اغْزُوا بِسْمِ اللَّهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، قَاتِلُوا مَنْ كَفَرَ بِاللَّهِ، وَلا تَغُلُّوا، وَلا تَغْدِرُوا، وَلا تُمَثِّلُوا، وَلا تَقْتُلُوا وَلِيدًا، وَإِذَا لَقِيتَ عَدُوَّكَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَادْعُهُمْ إِلَى إِحْدَى ثَلاثِ خِصَالٍ أَوْ خِلالٍ، فَأَيَّتُهُنَّ مَا أَجَابُوكَ إِلَيْهَا، فَاقْبَلْ مِنْهُمْ، وَكُفَّ عَنْهُمُ، ادْعُهُمْ إِلَى الإِسْلامِ، فَإِنْ هُمْ أَجَابُوكَ إِلَى ذَلِكَ فَاقْبَلْ مِنْهُمْ، وَكُفَّ عَنْهُمْ، ثُمَّ ادْعُهُمْ إِلَى التَّحَوُّلِ مِنْ دَارِهِمْ إِلَى دَارِ الْمُهَاجِرِينَ، فَإِنْ أَبَوْا أَنْ يَتَحَوَّلُوا، فَأَعْلِمْهُمْ أَنَّهُمْ إِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ يَكُونُونَ كَأَعْرَابِ الْمُهَاجِرِينَ، يَجْرِي عَلَيْهِمْ حُكْمُ اللَّهِ الَّذِي يَجْرِي عَلَى الْمُهَاجِرِينَ، فَإِنْ هُمْ أَجَابُوكَ إِلَى ذَلِكَ، فَاقْبَلْ مِنْهُمْ، فَإِنْ هُمْ أَبَوْا، فَاسْتَعِنْ بِاللَّهِ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَاتِلْهُمْ، وَإِذَا حَاصَرْتَ أَهْلَ حِصْنٍ فَأَرَادُوكَ أَنْ تَجْعَلَ لَهُمْ ذِمَّةَ اللَّهِ وَذِمَّةَ رَسُولِهِ، فَلا تَجْعَلْ لَهُمْ ذِمَّةَ اللَّهِ وَلا ذِمَّةَ رَسُولِهِ، وَاجْعَلْ لَهُمْ ذِمَّتَكَ وَذِمَّةَ آبَائِكَ وَذِمَّةَ أَصْحَابِكَ، فَإِنَّكُمْ إِنْ تُخْفِرُوا ذِمَمَكُمْ وَذِمَمَ آبَائِكُمْ أَهْوَنُ عَلَيْكُمْ مِنْ أَنْ تُخْفِرُوا ذِمَّةَ اللَّهِ وَذِمَّةَ رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِذَا حَاصَرْتَ أَهْلَ حِصْنٍ فَأَرَادُوكَ أَنْ تُنْزِلُوهُمْ عَلَى حُكْمِ اللَّهِ، فَلا تُنْزِلُوهُمْ عَلَى حُكْمِ اللَّهِ، فَإِنَّكُمْ لا تَدْرُونَ أَتُصِيبُونَ حُكْمَ اللَّهِ فِيهِمْ أَمْ لا؟" ، قَالَ: فَذَكَرْتُ هَذَا الْحَدِيثَ لِمُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي مُسْلِمُ بْنُ هَيْصَمٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.
سلیمان بن بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی لشکر یا مہم کے امیر کو روانہ فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے بطورِ خاص اس کی اپنی ذات کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنے اور اپنے ساتھ موجود مسلمانوں کے ساتھ بھلائی کرتے رہنے کی تلقین فرمایا کرتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرماتے تھے: اللہ کے نام سے مدد حاصل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جنگ کرو اور ان لوگوں کے ساتھ لڑائی کرو جنہوں نے اللہ تعالیٰ کا انکار کیا، تم جہاد کرو اور خیانت نہ کرو، وعدہ خلافی نہ کرو، لاشوں کی بے حرمتی نہ کرو اور کسی نابالغ بچے کو قتل نہ کرو۔ جب تمہارا دشمن مشرکین سے سامنا ہو تو انہیں تین خصلتوں میں سے کسی ایک کو قبول کرنے کی دعوت دو، ان میں سے وہ جس چیز کو بھی اختیار کرنا چاہیں تو اسے ان کی طرف سے قبول کر لو اور ان پر حملہ کرنے سے رک جاؤ؛ تم سب سے پہلے انہیں اسلام کی دعوت دو، اگر وہ تمہاری بات مان لیں تو اسے ان کی طرف سے قبول کر لو اور ان سے جنگ کرنے سے رک جاؤ، یا پھر انہیں اس بات کی دعوت دو کہ وہ اپنے علاقے کو چھوڑ کر مہاجرین کے علاقے کی طرف منتقل ہو جائیں، اگر وہ منتقل ہونے سے انکار کریں تو تم انہیں بتاؤ کہ اگر وہ ایسا کر لیتے ہیں تو ان کی مثال دیہاتی مسلمانوں کی طرح ہوگی اور ان پر بھی وہ تمام احکامات لاگو ہوں گے جو اللہ تعالیٰ نے مومنین پر لاگو کیے ہیں، اگر وہ تمہاری اس بات کو قبول کر لیتے ہیں تو تم ان کی طرف سے اس بات کو قبول کرو اور اگر وہ انکار کرتے ہیں تو ان کے خلاف اللہ تعالیٰ سے مدد حاصل کرو اور پھر ان کے ساتھ جنگ شروع کر دو۔ اور تم لوگ جب کسی قلعے کا محاصرہ کرو اور وہ لوگ یہ چاہیں کہ تم ان کو اللہ کی پناہ اور اس کے رسول کی پناہ دو تو تم انہیں اللہ اور اس کے رسول کی پناہ نہ دو بلکہ تم انہیں اپنی پناہ دو، اپنے باپ دادا کی اور اپنے ساتھیوں کی پناہ دو، کیونکہ اگر تم اپنی دی ہوئی پناہ کی یا اپنے باپ دادا کی پناہ کی خلاف ورزی کرتے ہو تو یہ تمہارے لیے اس سے زیادہ آسان ہوگا کہ تم اللہ اور اس کے رسول کی پناہ کی خلاف ورزی کرو، اور جب تم نے کسی قلعے کا محاصرہ کیا ہوا ہو اور وہ لوگ یہ چاہیں کہ تم ان کے ساتھ اللہ کے حکم کے مطابق صلح کر لو تو تم انہیں اللہ کے حکم پر نہ اتارو بلکہ اپنے حکم پر اتارو، کیونکہ تم نہیں جانتے کہ تم ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق درست فیصلہ کر سکو گے یا نہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث مقاتل بن حیان کو سنائی تو انہوں نے فرمایا کہ علقمہ بن مرثد نے سیدنا نعمان بن مقرن رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند حدیث مجھے بیان کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4739]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1731، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1118، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4739، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8532، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2612، 2613، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1408، 1617، 1617 م، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2858، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13109، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23444» «رقم طبعة با وزير 4719»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2351 - 2352)، «الإرواء» (5/ 86 / 1247): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥النعمان بن المقرن المزني، أبو حكيم، أبو عمروصحابي
👤←👥مسلم بن هيصم العبدي
Newمسلم بن هيصم العبدي ← النعمان بن المقرن المزني
صدوق حسن الحديث
👤←👥مقاتل بن حيان النبطي، أبو بسطام
Newمقاتل بن حيان النبطي ← مسلم بن هيصم العبدي
صدوق فاضل عالم صالح
👤←👥بريدة بن الحصيب الأسلمي، أبو سهل، أبو ساسان، أبو عبد الله، أبو الحصيب
Newبريدة بن الحصيب الأسلمي ← مقاتل بن حيان النبطي
صحابي
👤←👥سليمان بن بريدة الأسلمي
Newسليمان بن بريدة الأسلمي ← بريدة بن الحصيب الأسلمي
ثقة
👤←👥علقمة بن مرثد الحضرمي، أبو الحارث
Newعلقمة بن مرثد الحضرمي ← سليمان بن بريدة الأسلمي
ثقة
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله
Newسفيان الثوري ← علقمة بن مرثد الحضرمي
ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس
👤←👥يحيى بن آدم الأموي، أبو زكريا
Newيحيى بن آدم الأموي ← سفيان الثوري
ثقة حافظ فاضل
👤←👥إسحاق بن راهويه المروزي، أبو يعقوب
Newإسحاق بن راهويه المروزي ← يحيى بن آدم الأموي
ثقة حافظ إمام
👤←👥عبد الله بن محمد النيسابوري، أبو محمد
Newعبد الله بن محمد النيسابوري ← إسحاق بن راهويه المروزي
ثقة
Sahih Ibn Hibban Hadith 4739 in Urdu