الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابٌ فِي حَقِّ اللَّهِ - تَعَالَى - عَلَى الْعِبَادِ .
بندوں پر، اللہ تعالیٰ کے حق کا بیان
حدیث نمبر: 151
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيمَا يَرْوِي عَنْ رَبِّهِ قَالَ:" أَرْبَعُ خِصَالٍ: وَاحِدَةٌ مِنْهُنَّ لِي، وَوَاحِدَةٌ لَكَ، وَوَاحِدَةٌ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَكَ، وَوَاحِدَةٌ فِيمَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ عِبَادِي ; فَأَمَّا الَّتِي لِي فَتَعْبُدُنِي لَا تُشْرِكُ بِي شَيْئًا، وَأَمَّا الَّتِي لَكَ عَلَيَّ فَمَا عَمِلْتَ مِنْ خَيْرٍ جَزَيْتُكَ بِهِ، وَأَمَّا الَّتِي بَيْنِي وَبَيْنَكَ فَمِنْكَ الدُّعَاءُ وَعَلَيَّ الْإِجَابَةُ، وَأَمَّا الَّتِي بَيْنَكَ وَبَيْنَ عِبَادِي فَارْضَ لَهُمْ مَا تَرْضَى لِنَفْسِكَ".
هَذَا لَفْظُ أَبِي يَعْلَى، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِ صَالِحٌ الْمُرِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَتَدْلِيسُ الْحَسَنِ أَيْضًا.
هَذَا لَفْظُ أَبِي يَعْلَى، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِ صَالِحٌ الْمُرِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَتَدْلِيسُ الْحَسَنِ أَيْضًا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے (حدیث قدسی میں) اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چار چیزیں ہیں، جن میں سے ایک میرے لئے ہے (اے بندے!) ایک تمہارے لئے ہے، ایک میرے اور تمہارے درمیان ہے، اور ایک تمہارے اور میرے (دوسرے) بندوں کے درمیان ہے، جہاں تک اس چیز کا تعلق ہے جو میرے لئے ہے، تو وہ یہ ہے کہ تم میری عبادت کرو اور کسی کو میرا شریک قرار نہ دو، جہاں تک اُس چیز کا تعلق ہے جو میرے ذمہ لازم ہے (یعنی جو تمہارے لیے ہے) وہ یہ ہے کہ تم جو بھی بھلائی کرو گے، میں تمہیں اُس کی جزا دوں گا جہاں تک اُس چیز کا تعلق ہے، جو میرے اور تمہارے درمیان ہے، تو وہ یہ ہے: کہ دعا تمہاری طرف سے ہو گی اور اُسے قبول کرنا میرے ذمہ ہو گا، جہاں تک اُس چیز کا تعلق ہے، جو تمہارے اور میرے دوسرے بندوں کے درمیان ہے، تو وہ یہ ہے کہ تم اُن کے لیے اسی چیز سے راضی رہو، جس چیز سے تم اپنے لیے راضی ہوتے ہو“۔
روایت کے یہ الفاظ امام ابویعلیٰ کے نقل کردہ ہیں، اسے امام بزار نے بھی نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح مری ہے اور وہ ضعیف ہے، اس روایت میں حسن نامی راوی کی ”تدلیس“ بھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 151]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 2749 أورده المؤلف فى كشف الاستار 19 أورده المؤلف فى المقصد العلي 22، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3297، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 164»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 152
وَعَنْ سَلْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَقُولُ اللَّهُ: يَا ابْنَ آدَمَ، ثَلَاثَةٌ خِصَالٍ: وَاحِدَةٌ لِي، وَوَاحِدَةٌ لَكَ، وَوَاحِدَةٌ بَيْنِي وَبَيْنَكَ ; فَأَمَّا الَّتِي لِي فَتَعْبُدُنِي لَا تُشْرِكُ بِي شَيْئًا، وَأَمَّا الَّتِي لَكَ فَمَا عَمِلْتَ مِنْ عَمَلٍ جَزَيْتُكَ بِهِ، فَإِنْ أَغْفِرْ فَأَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ، وَأَمَّا الَّتِي بَيْنِي وَبَيْنَكَ فَعَلَيْكَ الدُّعَاءُ وَعَلَيَّ الِاسْتِجَابَةُ وَالْعَطَاءُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، لَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، لَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اللہ تعالیٰ (حدیث قدسی میں) فرماتا ہے: ”اے انسان! تین خصائل ہیں، ایک میرے لیے ہے، ایک تمہارے لئے ہے، اور ایک میرے اور تمہارے درمیان ہے جہاں تک اُس کا تعلق ہے، جو میرے لئے ہے، تو وہ یہ ہے: کہ تم میری عبادت کرو، اور کسی کو میرا شریک قرار نہ دو، جہاں تک اُس کا تعلق ہے، جو تمہارے لئے ہے، تو وہ یہ ہے: کہ تم جو بھی عمل کرو گے، میں تمہیں اس کی جزا دوں گا اور اگر میں مغفرت کر دوں، تو میں مغفرت کرنے والا، رحم کرنے والا ہوں، جہاں تک اُس چیز کا تعلق ہے، جو میرے اور تمہارے درمیان ہے، تو تم پر دعا کرنا لازم ہے، اور اس کو قبول کرنا اور عطا کرنا، میرے ذمہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حمید بن ربیع ہے، جسے کئی حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، لیکن وہ ”تدلیس“ کرنے والا ہے اور اُس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 152]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 6137، أخرجه مسند البزار برقم: 2523، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6137»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 153
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: لَسْتُ بِنَاظِرٍ فِي حَقِّ عَبْدِي حَتَّى يَنْظُرَ عَبْدِي فِي حَقِّي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ سَلَّامٌ الطَّوِيلُ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ وَثَّقَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ سَلَّامٌ الطَّوِيلُ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ وَثَّقَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالی (حدیث قدسی میں) فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے حق کی طرف، اُس وقت تک نظر (یعنی اس پر اپنا فضل) نہیں کرتا، جب تک میرا بندہ میرے حق کا جائزہ نہیں لیتا (یعنی اسے ادا نہیں کرتا)۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ”سلام طویل“ ہے، جو متروک الحدیث ہے، میں نے ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا، جس نے اُسے ثقہ قرار دیا ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 153]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 540، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12922، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 540»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
20. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 154
عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ أَنَّ رَجُلًا يَخِرُّ عَلَى وَجْهِهِ مِنْ يَوْمِ وُلِدَ إِلَى يَوْمِ يَمُوتُ فِي مَرْضَاةِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - لَحَقَّرَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَلَكِنَّهُ صَرَّحَ بِالتَّحْدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَلَكِنَّهُ صَرَّحَ بِالتَّحْدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اگر کوئی شخص اپنی پیدائش کے دن سے، مرنے کے دن تک، اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کے لیے، اپنے چہرے کے بل گرا رہے، تو قیامت کے دن، وہ اس عمل کو بھی حقیر سمجھے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس میں ایک راوی بقیہ ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے لیکن یہاں اس نے ”تحدیث“ کی صراحت کی ہے، اس روایت کے باقی راویوں کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 154]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 185/4، زوائد 4922، أخرجه مسند أحمد برقم: 17197»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 155
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ أَنَّ رَجُلًا جرَّ عَلَى وَجْهِهِ مِنْ يَوْمِ وُلِدَ إِلَى يَوْمِ يَمُوتُ هَرَمًا فِي طَاعَةِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - لَحَقَّرَهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ، وَلَوَدَّ أَنَّهُ رُدَّ إِلَى الدُّنْيَا كَيْمَا يَزْدَادَ مِنَ الْأَجْرِ وَالثَّوَابِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا محمد بن ابوعمرہ رضی اللہ عنہ، جو صحابہ کرام میں سے ہیں، وہ فرماتے ہیں: ”اگر کوئی شخص اپنی پیدائش کے دن سے لے کر، بوڑھا ہونے کے بعد مرنے کے دن تک، اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں اپنے چہرے کے بل چلتا رہے، تو قیامت کے دن وہ اسے بھی حقیر سمجھے گا، اور یہ آرزو کرے گا: کہ اُسے دنیا کی طرف واپس بھیج دیا جائے، تاکہ اُس کے اجر و ثواب میں اضافہ ہو۔“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 155]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 155]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 185/4 اورده المؤلف فى زوائد المسند 4923»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 156
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا فِي السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ مَوْضِعُ قَدَمٍ وَلَا شِبْرٍ وَلَا كَفٍّ، إِلَّا فِيهِ مَلَكٌ قَائِمٌ، أَوْ مَلَكٌ سَاجِدٌ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ قَالُوا جَمِيعًا: سُبْحَانَكَ مَا عَبَدْنَاكَ حَقَّ عِبَادَتِكَ إِلَّا أَنَّا لَمْ نُشْرِكْ بِكَ شَيْئًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُرْوَةُ بْنُ مَرْوَانَ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: كَانَ أُمِّيًا لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُرْوَةُ بْنُ مَرْوَانَ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: كَانَ أُمِّيًا لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ساتوں آسمانوں میں، ایک قدم جتنی، یا ایک بالشت جتنی، یا ایک تھیلی جتنی جگہ (بھی خالی نہیں ہے، ہر جگہ پر) یا کوئی فرشتہ قیام کی حالت میں، یا کوئی فرشتہ سجدے کی حالت میں (عبادت کر رہا ہے) جب قیامت کا دن ہو گا، تو وہ سب یہی کہیں گے: تو ہر عیب سے پاک ہے، ہم نے تیری ویسے عبادت نہیں کی، جو تیری عبادت کا حق ہے، تاہم، ہم کسی کو تیرا شریک قرار نہیں دیتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عروہ بن مروان ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ پڑھا لکھا نہیں تھا، اور قوی نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 156]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1751، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3592»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
21. بَابٌ فِي طَاعَةِ الْمَخْلُوقَاتِ لِلَّهِ - تَعَالَى - .
مخلوقات کا، اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 157
عَنْ بُرَيْدَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ شَيْءٌ إِلَّا وَهُوَ أَطْوَعُ لِلَّهِ - تَعَالَى - مِنِ ابْنِ آدَمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ بِإِسْنَادَيْنِ، وَفِيهِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْأَشْجَعِيِّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ سَمَّاهُ وَلَا تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ بِإِسْنَادَيْنِ، وَفِيهِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْأَشْجَعِيِّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ سَمَّاهُ وَلَا تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”(انسان کے علاوہ) ہر ایک چیز، انسان سے زیادہ، اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے والی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں، دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابوعبیدہ بن اشجعی ہے، میں نے ایسا کوئی شخص نہیں پایا، جس نے اس کا ”نام“ بیان کیا ہو، یا اس کے حالات ذکر کئے ہوں، تاہم اس روایت کے باقی راوی، صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 157]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 51/2، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 872، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4374»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
22. بَابُ تَجْدِيدِ الْإِيمَانِ .
ایمان کی تجدید کا بیان
حدیث نمبر: 158
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْإِيمَانَ لَيَخْلَقُ فِي جَوْفِ أَحَدِكُمْ كَمَا يَخْلَقُ الثَّوْبُ، فَسَلُوا اللَّهَ - تَعَالَى - أَنْ يُجَدِّدَ الْإِيمَانَ فِي قُلُوبِكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”آدمی کے پیٹ (یعنی سینے یا دل) کے اندر ایمان بوسید ہو جاتا ہے، جس طرح کوئی کپڑا بوسیدہ ہو جاتا ہے، تو تم لوگ اللہ تعالٰی سے یہ سوال (یعنی دعا) کرو! کہ وہ تمہارے دلوں میں ایمان کی تجدید کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 158]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 158]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 159
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" جَدِّدُوا إِيمَانَكُمْ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ نُجَدِّدُ إِيمَانَنَا؟ قَالَ:" أَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ، وَفِيهِ سُمَيْرُ بْنُ نَهَارٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ، وَفِيهِ سُمَيْرُ بْنُ نَهَارٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اپنے ایمان کی تجدید کرو! عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ہم اپنے ایمان کی تجدید کیسے کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کثرت کے ساتھ لا الہ الا اللہ پڑھا کرو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند عمدہ ہے، اس کی سند میں ایک راوی سمیر بن نہار ہے، امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے ثقہ قرار دیا ہے [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 159]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند عمدہ ہے، اس کی سند میں ایک راوی سمیر بن نہار ہے، امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے ثقہ قرار دیا ہے [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 159]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 359/2 اورده المؤلف فى زوائد المسند 4583، أخرجه مسند أحمد برقم: 8493»
الحكم على الحديث:
إِسْنَادُهُ جَيِّدٌ
23. بَابٌ فِي الْإِسْلَامِ وَالْإِيمَانِ .
اسلام اور ایمان کا بیان
حدیث نمبر: 160
عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْإِسْلَامُ عَلَانِيَةٌ، وَالْإِيمَانُ فِي الْقَلْبِ". قَالَ: ثُمَّ يُشِيرُ بِيَدِهِ إِلَى صَدْرِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. قَالَ: ثُمَّ يَقُولُ:" التَّقْوَى هَا هُنَا، التَّقْوَى هَا هُنَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِتَمَامِهِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ مَا خَلَا عَلِيَّ بْنَ مَسْعَدَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَأَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَأَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے: ”اسلام علانیہ ہوتا ہے، اور ایمان دل میں ہوتا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینے کی طرف اپنے دست مبارک کے ذریعے تین مرتبہ اشارہ کیا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تقویٰ یہاں ہے، تقویٰ یہاں ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے مکمل روایت کے طور پر نقل کی ہے، جبکہ امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے علی بن مسعدہ نامی راوی کے علاوہ، اس کے تمام رجال صحیح کے رجال ہیں، اور اُسے بھی ابن حبان، ابوداؤد طیالسی، ابوحاتم اور ابن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 160]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 134/3135 اخرجه أبو يعلى فى مسنده 2916 أورده المؤلف فى زوائد المسند 73 اورده المؤلف فى كشف الاستار 20 أورده المؤلف فى المقصد العلى 9، أخرجه مسند أحمد برقم: 11973، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 113»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن