🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابٌ فِي الْإِسْلَامِ وَالْإِيمَانِ .
اسلام اور ایمان کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 181
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حِجَّةِ الْوَدَاعِ:" وَالْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اور مسلمان وہ ہے، جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے) مسلمان محفوظ رہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہو گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 181]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23438، 23447، وأخرجه مسند البزار برقم: 3752، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 24»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
24. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 182
عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَمْسٌ مِنَ الْإِيمَانِ، مَنْ لَمْ يَكُنْ فِيهِ شَيْءٌ مِنْهَا فَلَا إِيمَانَ لَهُ: التَّسْلِيمُ لِأَمْرِ اللَّهِ، وَالرِّضَا بِقَضَاءِ اللَّهِ، وَالتَّفْوِيضُ إِلَى أَمْرِ اللَّهِ، وَالتَّوَكُّلُ عَلَى اللَّهِ، وَالصَّبْرُ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الْأُولَى. وَلَمْ يَطْعَمِ امْرٌؤٌ حَقِيقَةَ الْإِسْلَامِ حَتَّى يَأْمَنَهُ النَّاسُ عَلَى دِمَائِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ"، فَقَالَ قَائِلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، عَلَامَاتٌ كَمَنَارِ الطَّرِيقِ: شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَإِقَامُ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ، وَالْحُكْمُ بِكِتَابِ اللَّهِ وَطَاعَةُ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ، وَالتَّسْلِيمُ عَلَى بَنِي آدَمَ إِذَا لَقِيتُمُوهُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ وَلَا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پانچ چیزیں ایمان میں سے ہیں، جس شخص میں ان میں سے کوئی چیز نہیں ہو گی، اُس کا ایمان نہیں ہو گا، اللہ تعالی کے حکم کو تسلیم کرنا، اللہ تعالی کے (یعنی تقدیر کے) فیصلے سے راضی رہنا، معاملات کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کرنا، اللہ تعالیٰ پر توکل کرنا اور صدمے کے آغاز میں صبر کرنا آدمی اسلام کی حقیقت تک اُس وقت تک نہیں پہنچ سکتا، جب تک لوگ اپنی جانوں اور اموال کے حوالے سے، اُس سے محفوظ نہ ہوں“ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا اسلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اُس شخص کا، جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں، راستے کے نشان کی طرح، اس کی کچھ علامات ہیں اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، نماز قائم کرنا، زکوۃ ادا کرنا، اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ دینا، امی نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی فرمانبرداری کرنا، اور جب بنی نوع انسان (میں سے کسی سے بھی) تمہاری ملاقات ہو، تو انہیں سلام کرنا“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سنان ہے، جس سے استدلال نہیں کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 182]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 29، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5380»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
25. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 183
عَنْ عَمَّارٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ مِنَ الْإِيمَانِ: الْإِنْفَاقُ مِنَ الْإِقْتَارِ، وَبَذْلُ السَّلَامِ لِلْعَالَمِ، وَالْإِنْصَافُ مِنْ نَفْسِكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ شَيْخَ الْبَزَّارِ لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ، وَهُوَ الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْكُوفِيُّ.
سیدنا عمار رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تین چیزیں ایمان کا حصہ ہیں، تنگ دستی کے باوجود خرچ کرنا، سب لوگوں کو سلام کرنا، اور اپنی طرف سے انصاف کرنا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ میں نے کسی کو امام بزار کے استاد کا تذکرہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے، اور وہ استاد حسن بن عبداللہ کوفی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 183]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 30، أخرجه مسند البزار برقم: 1396»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
26. بَابٌ مِنْهُ: فِي كَمَالِ الْإِيمَانِ .
کامل ایمان کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 184
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: ثَلَاثُ خِلَالٍ مَنْ جَمَعَهُنَّ فَقَدْ جَمَعَ خِلَالَ الْإِيمَانِ، فَقَالَ لَهُ بَعْضُ أَصْحَابِهِ: يَا أَبَا الْيَقْظَانِ، مَا هَذِهِ الْخِلَالُ الَّتِي زَعَمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ جَمَعَهُنَّ فَقَدْ جَمَعَ الْإِيمَانَ؟ فَقَالَ عَمَّارُ عِنْدَ ذَلِكَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" الْإِنْفَاقُ مِنَ الْإِقْتَارِ، وَالْإِنْصَافُ مِنْ نَفْسِكَ، وَبَذْلُ السَّلَامِ لِلْعَالَمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تین خصائل جو شخص جمع کر لے گا، وہ ایمان کے خصائل جمع کر لے گا، اُن کے ساتھیوں میں سے کسی نے اُن سے دریافت کیا: اے ابوالیقظان! وہ خصائل کیا ہیں؟ جن کے بارے میں آپ کا یہ کہنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے کہ جو انہیں جمع کر لے گا، وہ ایمان کو جمع کر لے گا، تو اُس وقت سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: (یعنی وہ خصائل درج ذیل ہیں:) ”تنگدستی کے وقت خرچ کرنا، اپنی ذات کی طرف سے انصاف کرنا، اور سب کو سلام کرنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قاسم ابوعبدالرحمن ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 184]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 185
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ اسْتَوْجَبَ الثَّوَابَ وَاسْتَكْمَلَ الْإِيمَانَ: خُلُقٌ يَعِيشُ بِهِ فِي النَّاسِ، وَوَرَعٌ يَحْجِزُهُ عَنْ مَحَارِمِ اللَّهِ، وَحِلْمٌ يَرُدُّهُ عَنْ جَهْلِ الْجَاهِلِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ الْبَزَّارُ: حَدَّثَ بِأَحَادِيثَ لَا يُتَابِعُ عَلَيْهَا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تین چیزیں جس شخص میں ہوں گی، وہ ثواب کو واجب کر دے گا اور ایمان کو مکمل کر لے گا، (ایسے اچھے) اخلاق، جن کے ہمراہ وہ لوگوں کے ساتھ برتاؤ کرے، پرہیزگاری، جو اُسے اللہ تعالیٰ کی حرام قرار دی ہوئی چیزوں سے بچا کے رکھے، اور بردباری، جو اُسے (کسی) جاہل کے خلاف جہالت (کا مظاہرہ) نہ کرنے دے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سلیمان ہے، امام بزار فرماتے ہیں۔ اس نے ایسی احادیث روایت کی ہیں، جن کی متابعت نہیں کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 185]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 31، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6443»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 186
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَسْتَقِيمُ إِيمَانُ عَبْدٍ حَتَّى يَسْتَقِيمَ قَلْبُهُ وَلَا يَسْتَقِيمُ قَلْبُهُ حَتَّى يَسْتَقِيمَ لِسَانُهُ وَلَا يُدْخُلُ الْجَنَّةَ حَتَّى يَأْمَنَ جَارُهُ بَوَائِقَهُ" رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ: عَلِيُّ بَنُ مَسْعَدَةَ، وَثَّقَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بندے کا ایمان، اُس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتا، جب تک اُس کا دل ٹھیک نہیں ہوتا اور اُس کا دل اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتا جب تک اُس کی زبان ٹھیک نہیں ہوتی، اور وہ اُس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو گا، جب تک اُس کا پڑوسی اُس کی زیادتیوں سے محفوظ نہ ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی علی بن مسعدہ ہے، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 186]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 198/3 اورده المؤلف فى زوائد المسند 77، أخرجه مسند أحمد برقم: 12636»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 187
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي: ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَا يَسْتَقِيمُ دِينُ عَبْدٍ حَتَّى يَسْتَقِيمَ لِسَانُهُ، ولا يَسْتَقِيمُ لِسَانُهُ حَتَّى يَسْتَقِيمَ قَلْبُهُ، وَلَا يُدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ" قِيلَ: مَا الْبَوَائِقُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" غِشُّهُ وَظُلْمُهُ، وَأَيَّمَا رَجُلٌ أَصَابَ مَالًا مِنْ حَرَامٍ، وَأَنْفَقَ مِنْهُ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ، وَإِنْ تَصَدَّقَ لَمْ يُقْبَلْ، وَمَا بَقِيَ فَزَادُهُ إِلَى النَّارِ، وَإِنَّ الْخَبِيثَ لَا يُكَفِّرُ الْخَبِيثَ، وَلَكِنَّ الطَّيِّبَ يُكَفِّرُ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ: حُصَيْنُ بْنُ مَذْعُورٍ، عَنْ فَرَسٍ التِّيمِيِّ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اُس شخص کا ایمان نہیں، جس کی امانت نہ ہو، اور اُس شخص کا دین نہیں، جس کا عہد نہ ہو، اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد کی جان ہے، آدمی کا دین اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتا، جب تک اُس کی زبان ٹھیک نہ ہو، اور اُس کی زبان اُس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتی، جب تک اُس کا دل ٹھیک نہ ہو اور آدمی اُس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو گا، جب تک اُس کا پڑوسی اس کی زیادتیوں سے محفوظ نہ ہو، عرض کی گئی: اُس کی زیادتیوں سے کیا مراد ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا دھوکہ دینا اور ظلم کرنا، (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا:) جو شخص حرام طور پر مال حاصل کرے اور پھر اُس میں سے خرچ کرے، تو اُس کے لیے اُس مال میں برکت نہیں رکھی جائے گی، اور اگر وہ (اس مال کو) صدقہ کرے گا، تو وہ قبول نہیں ہو گا، اور جو مال بچ جائے گا، وہ جہنم کی طرف جانے کے لیے اُس کا زاد سفر ہو گا، بیشک خبیث کسی خبیث کو ختم نہیں کرتا، بلکہ پاکیزہ چیز (خبیث چیز) کو ختم کرتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں یہ مذکور ہے کہ اسے حصین بن مذعور نے فرس تیمی سے نقل کیا ہے اور میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 187]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 10553، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10553»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 188
وَعَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: الصَّبْرُ نِصْفُ الْإِيمَانِ، وَالْيَقِينُ الْإِيمَانُ كُلُّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: عبیداللہ فرماتے ہیں: ”صبر، نصف ایمان ہے اور یقین، مکمل ایمان ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 188]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8544»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
27. بَابٌ فِي حَقِيقَةِ الْإِيمَانِ وَكَمَالِهِ .
ایمان کی حقیقت اور اُس کے کمال کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 189
عَنِ الْحَارِثِ بْنِ مَالِكٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ مَرَّ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ:" كَيْفَ أَصْبَحْتَ يَا حَارِثَةُ؟" قَالَ: أَصْبَحْتُ مُؤْمِنًا حَقًّا. قَالَ:" انْظُرْ مَا تَقُولُ ; فَإِنَّ لِكُلِّ قَوْلٍ حَقِيقَةً، فَمَا حَقِيقَةُ إِيمَانِكَ؟" قَالَ: عَزَفَتْ نَفْسِي عَنِ الدُّنْيَا، فَأَسْهَرْتُ لَيْلِي، وَأَظْمَأْتُ نَهَارِي، وَكَأَنِّي أَنْظُرُ عَرْشَ رَبِّي بَارِزًا، وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَهْلِ الْجَنَّةِ يَتَزَاوَرُونَ فِيهَا، وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَهْلِ النَّارِ يَتَضَاغَوْنَ فِيهَا. قَالَ:" يَا حَارِثَةُ، عَرَفْتَ فَالْزَمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ مَنْ يَحْتَاجُ إِلَى الْكَشْفِ عَنْهُ.
سیدنا حارث بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ اُن کا گزر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے حارثہ! تم نے کس حال میں صبح کی ہے (یا تمہاری کیفیت کیا ہوتی ہے؟) تو سیدنا حارثہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں نے ایسی حالت میں صبح کی (یا میری کیفیت یہ ہے:) کہ میں حقیقی مؤمن ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس بات کا جائزہ لو! کہ تم کیا کہہ رہے ہو؟ ہر قول کی کوئی حقیقت ہوتی ہے تو تمہارے ایمان کی حقیقت کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے اپنے آپ کو دنیا سے لاتعلق کر لیا ہے، اور میں رات بھر جاگتا ہوں (یعنی عبادت کرتا رہتا ہوں) اور دن کو پیاسا رہتا ہوں (یعنی نفلی روزہ رکھتا ہوں) اور مجھے یوں لگتا ہے جیسے میں اپنے پروردگار کے عرش کو دیکھ رہا ہوں، اور مجھے یوں لگتا ہے جیسے میں اہل جنت کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ ایک دوسرے سے ملاقات کر رہے ہیں، اور مجھے یوں لگتا ہے جیسے میں اہل جہنم کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ اُس (جہنم) میں چیخ و پکار کر رہے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے معرفت حاصل کر لی ہے، تو اس کا دھیان رکھنا!۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس میں ایسے راوی بھی ہیں، جن کی تحقیق کی ضرورت ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 189]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 3367»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 190
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَقِيَ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ: حَارِثَةُ، فِي بَعْضِ سِكَكِ الْمَدِينَةِ، فَقَالَ:" كَيْفَ أَصْبَحْتَ يَا حَارِثَةُ؟" قَالَ: أَصْبَحْتُ مُؤْمِنًا حَقًّا. قَالَ:" إِنَّ لِكُلِّ إِيمَانٍ حَقِيقَةً، فَمَا حَقِيقَةُ إِيمَانِكَ؟" قَالَ: عَزَفَتْ نَفْسِي عَنِ الدُّنْيَا، فَأَظْمَأْتُ نَهَارِي، وَأَسْهَرْتُ لَيْلِي، وَكَأَنِّي بِعَرْشِ رَبِّي بَارِزًا، وَكَأَنِّي بِأَهْلِ الْجَنَّةِ فِي الْجَنَّةِ يَتَنَعَّمُونَ فِيهَا، وَكَأَنِّي بِأَهْلِ النَّارِ فِي النَّارِ يُعَذَّبُونَ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَصَبْتَ فَالْزَمْ، مُؤْمِنٌ نَوَّرَ اللَّهُ قَلْبَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات مدینہ منورہ کی کسی گلی میں، ایک صاحب سے ہوئی، جن کا نام حارثہ تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا ہے: اے حارثہ! تم نے کس حال میں صبح کی ہے؟ انہوں نے عرض کی: میں نے حقیقی مومن ہونے کے عالم میں صبح کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر ایمان کی کوئی حقیقت ہوتی ہے، تو تمہارے ایمان کی حقیقت کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: میرا من دنیا سے اچاٹ ہو گیا ہے، تو میں دن میں پیاسا رہتا ہوں اور رات میں جاگتا رہتا ہوں، مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ میرے پروردگار کا عرش میرے سامنے ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ میں اہل جنت کو، جنت میں نعمتوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، اور اہل جہنم کو، جہنم میں عذاب کا شکار ہوتے دیکھ رہا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ٹھیک ہو! اس کا دھیان رکھنا، (تم ایک ایسے) مؤمن ہو، جس کے دل کو اللہ تعالیٰ نے نور عطا کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ ہے، جس سے استدلال نہیں کیا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 190]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 32»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں