🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابٌ: أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ، وَأَيُّ الدِّينِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ؟ .
کون ساعمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ اور کون سا دین اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 201
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ - رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ - أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" إِيمَانٌ بِاللَّهِ، وَتَصْدِيقٌ بِهِ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِهِ، وَحَجٌّ مَبْرُورٌ". قَالَ: أُرِيدُ أَهْوَنَ مِنْ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" السَّمَاحَةُ وَالصَّبْرُ" قَالَ: أُرِيدُ أَهْوَنَ مِنْ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" لَا تَتَّهِمِ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فِي شَيْءٍ قَضَى لَكَ بِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اُس نے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی! کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالی پر ایمان رکھنا، اُس کی تصدیق کرنا، اُس کی راہ میں جہاد کرنا، اور میرور حج، اُس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس سے زیادہ آسان چیز چاہتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نرمی (یا سخاوت) اور صبر، اُس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس سے بھی زیادہ آسان چیز چاہتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تمہارے بارے میں جو فیصلہ دیا ہو، تو تم اُس کے حوالے سے، اللہ تعالی پر اعتراض نہ کرنا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 201]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 318/5 اورده المؤلف فى زوائد المسند 83، أخرجه مسند أحمد برقم: 22210، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 202
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَتَصْدِيقٌ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِهِ، وَحَجٌّ مَبْرُورٌ". قَالَ: أَكْثَرْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَلِينُ الْكَلَامِ، وَبَذْلُ الطَّعَامِ، وَسَمَاحٌ، وَحُسْنُ خُلُقٍ". قَالَ الرَّجُلُ: أُرِيدُ كَلِمَةً وَاحِدَةً. قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اذْهَبْ لَا تَتَّهِمِ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَى نَفْسِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ رِشْدِينُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالی پر ایمان رکھنا اور اس کی تصدیق کرنا، اس کی راہ میں جہاد کرنا، اور مبرور حج، اُس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زیادہ باتیں بتا دی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نرم گفتگو کرنا، کھانا کھلانا، نرمی کرنا اور اچھے اخلاق، اس شخص نے کہا: میں صرف ایک بات چاہتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تم جاؤ! اور اپنی ذات کے حوالے سے، اللہ تعالیٰ پر کوئی اعتراض نہ کرنا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی رشدین ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 202]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 84، أخرجه مسند أحمد برقم: 17358»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 203
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّ الْأَدْيَانِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ؟ قَالَ:" الْحَنِيفِيَّةُ السَّمْحَةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَلَمْ يُصَرِّحْ بِالسَّمَاعِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی: اللہ تعالی کے نزدیک کون سا دین سب سے زیادہ پسندیدہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سیدھے راستے پر قائم سہولت والا۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور منجم اوسط میں، اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، جو تدلیس کرنے والا ہے، اور اُس نے سماع کی صراحت نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 203]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 236/1 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 11572 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 794 أورده المؤلف فى زوائد المسند 186 أورده المؤلف فى كشف الاستار 78، أخرجه مسند أحمد برقم: 2108، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11572»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 204
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَفْضَلَ الْإِيمَانِ أَنْ تَعْلَمَ أَنَّ اللَّهَ مَعَكَ حَيْثُمَا كُنْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ عُثْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ. قُلْتُ: وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ بِثِقَةٍ وَلَا جَرْحٍ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”سب سے زیادہ فضیلت والا ایمان یہ ہے کہ تم اس بات کا علم (یعنی یقین) رکھو! کہ تم جہاں کہیں بھی ہو، اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہے“”“”۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: عثمان بن کثیر اسے نقل کرنے میں منفرد ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی شخص کو اس کا تذکرہ توثیق یا جرح کے ہمراہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 204]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 8796، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8791»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 205
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَحَبَّ الدِّينِ إِلَى اللَّهِ الْحَنِيفِيَّةُ السَّمْحَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغِفَارِيُّ، مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ دین وہ ہے جو سیدھے راستے پر قائم سہولت والا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی، عبداللہ بن ابراہیم غفاری ہے، جو ”منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 205]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 7351، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7347»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 206
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ أَبِيهِ - أَحْسَبُهُ قَدْ ذَكَرَ جَدَّهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ: أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" الْحَنِيفِيَّةُ السَّمْحَةُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ، كَذَّابٌ وَضَّاعٌ.
عمر بن عبدالعزیز، اپنے والد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، انہوں نے اپنے دادا کا ذکر بھی کیا تھا (وہ بیان کرتے ہیں:) ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا: کون سا اسلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے فرمایا: وہ ہے جو سیدھے راستے پر قائم سہولت والا ہو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن ابان ہے، جو کذاب اور جھوٹی روایات ایجاد کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 206]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 77»

الحكم على الحديث:
إسناده موضوع۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 207
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَشْرَفُ الْإِيمَانِ أَنْ يَأْمَنَكَ النَّاسُ، وَأَشْرَفُ الْإِسْلَامِ أَنْ يَسْلَمَ النَّاسُ مِنْ لِسَانِكَ وَيَدِكَ، وَأَشْرَفُ الْهِجْرَةِ أَنْ تَهْجُرَ السَّيِّئَاتِ، وَأَشْرَفُ الْجِهَادِ أَنْ تُقْتَلَ وَتُعْقَرَ فَرَسُكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ مُنَبِّهٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب سے زیادہ شرف والا ایمان یہ ہے: کہ لوگ تم سے محفوظ رہیں، اور سب سے زیادہ شرف والا اسلام یہ ہے: کہ لوگ تمہاری زبان اور ہاتھ سے محفوظ رہیں، اور سب سے زیادہ شرف والی ہجرت یہ ہے: کہ تم برائیوں سے لاتعلق ہو جاؤ، اور سب سے زیادہ شرف والا جہاد یہ ہے: کہ تمہیں قتل کر دیا جائے اور تمہارے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیئے جائیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں: منبہ نامی رادی اسے نقل کرنے میں منفرد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 207]
تخریج الحدیث: «اخرجه الإمام الطبراني فى معجمه الصغير 12/113، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 10»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 208
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ دِينِكُمْ أَيْسَرُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَزِيدَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تمہارے دین (یعنی اعمال) میں سب سے بہتر وہ ہے، جو سب سے زیادہ آسان ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: اسماعیل بن یزید اسے نقل کرنے میں منفرد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 208]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 107/2، أخرجه مسند أحمد برقم: 18497، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2565»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 209
وَعَنْ أَبِي مُوسَى - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سُئِلَ: أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ سَلِمَ النَّاسُ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ". قِيلَ: فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ، وَأُهْرِيقَ دَمُهُ". قِيلَ: فَأَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" طُولُ الْقُنُوتِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِي فَضْلِ الْجِهَادِ وَفَضْلِ الْحَجِّ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: کون سا اسلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کی زبان اور ہاتھ سے لوگ محفوظ رہیں، عرض کی گئی: کون سا جہاد زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس میں آدمی کے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے جائیں، اور آدمی کا خون بہا دیا جائے، عرض کی گئی کون سی نماز زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: طویل قیام والی“۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی دیگر احادیث آگے چل کر، جہاد کی فضیلت اور حج کی فضیلت سے متعلق ابواب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 209]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 210
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ تَبِعَكَ عَلَى هَذَا الْأَمْرِ؟ قَالَ:" حُرٌّ وَعَبْدٌ." قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ:" طِيبُ الْكَلَامِ، وَإِطْعَامُ الطَّعَامِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ:" الصَّبْرُ وَالسَّمَاحَةُ". قُلْتُ: فَأَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ". قُلْتُ: فَأَيُّ الْإِيمَانِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" خُلُقٌ حَسَنٌ". قُلْتُ: أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" طُولُ الْقُنُوتِ". قُلْتُ: فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" أَنْ تَهْجُرَ السُّوءَ". قُلْتُ: فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ، وَأُهُرِيقَ دَمُهُ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" مَنْ تَبِعَكَ عَلَى هَذَا الْأَمْرِ؟" قَالَ:" حُرٌّ وَعَبْدٌ". وَرَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ:" أَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ.
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے دریافت کیا: اس معاملے (یعنی دین) کے بارے میں آپ کی پیروی کرنے والا کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک آزاد شخص اور ایک غلام، میں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ اسلام سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پاکیزہ گفتگو کرنا اور کھانا کھلانا، میں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! ایمان سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صبر اور نرمی (یا سخاوت) میں نے دریافت کیا: کون سا اسلام افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ ہوں، میں نے دریافت کیا: کون سا ایمان افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچھے اخلاق، میں نے دریافت کیا: کون سی نماز افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: طویل قیام والی، میں نے دریافت کیا: کون سی ہجرت افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ تم برائی سے لاتعلق ہو جاؤ، میں نے دریافت کیا: کون سا جہاد افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس میں آدمی کے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیئے جائیں اور اُس (یعنی آدمی) کا خون بہا دیا جائے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس (روایت) کا یہ حصہ مذکور ہے: ”اس معاملے (یعنی دین) کے بارے میں آپ کی پیروی کرنے والا کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک آزاد شخص اور ایک غلام“۔
امام ابن ماجہ نے اس روایت کا یہ حصہ نقل کیا ہے: ”کون سا جہاد افضل ہے؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 210]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18942»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں