🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ الِاسْتِسْقَاءِ .
استسقاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3289
وَعَنْ أَبِي لُبَابَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُنْذِرِ قَالَ: اسْتَسْقَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ أَبُو لُبَابَةَ بْنُ عَبْدِ الْمُنْذِرِ: إِنَّ التَّمْرَ فِي الْمَرَابِدِ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اسْقِنَا حَتَّى يَقُومَ أَبُو لُبَابَةَ عُرْيَانًا فَيَسُدَّ مَبْعَثَ مِرْبَدِهِ بِإِزَارِهِ" وَمَا نَرَى فِي السَّمَاءِ سَحَابًا فَأَمْطَرَتْ فَاجْتَمَعُوا إِلَى أَبِي لُبَابَةَ فَقَالُوا: إِنَّهَا لَا تُقْلِعُ حَتَّى تَقُومَ عُرْيَانًا وَتَسُدَّ مَبْعَثَ مِرْبَدِكَ بِإِزَارِكَ فَفَعَلَ فَأَصْحَتْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
سیدنا ابولبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بارش کے نزول کی دعا کی، تو سیدنا ابولبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کھجوریں گوداموں میں پڑی ہوئی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! ہم پر اتنی بارش نازل فرما کہ ابولبابہ کو اضافی کپڑے اتار کر اپنے تہبند کے ذریعے گودام تک پانی کے راستے کو روکنا پڑے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: آسمان میں کوئی بادل نظر نہیں آ رہا تھا، پھر بارش نازل ہونا شروع ہوئی، (اور مسلسل ہوتی رہی) لوگ اکھٹے ہو کر سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور انہوں نے یہ کہا: کہ یہ بارش اُس وقت تک نہیں رکے گی، جب تک آپ اضافی کپڑے اتار کر اپنے تہبند کے ذریعے گودام تک پانی جانے کو نہیں روکیں گے، انہوں نے ایسا ہی کیا، تو بارش رک گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3289]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 359»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3290
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَأَى الْمَطَرَ قَالَ:" اللَّهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمِ بْنِ صُهَيْبٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش دیکھتے تھے، تو یہ دعا کرتے تھے: ”اے اللہ! یہ تیز بارش ہو اور نفع دینے والی ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم بن صہیب ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3290]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3291
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَدْعُو إِذَا اسْتَسْقَى:" اللَّهُمَّ أَنْزِلْ فِي أَرْضِنَا بَرَكَتَهَا وَزِينَتَهَا وَسَكَنَهَا".
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَارْزُقْنَا وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ".
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ أَوْ صَحِيحٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش کے نزول کی دعا کرتے تھے، تو یہ کہتے تھے: ”اے اللہ! ہماری زمین میں، اس کی برکت، اس کی زینت اور اس کا سکون نازل فرما!“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تو ہمیں رزق نصیب فرما! بے شک تو بہترین رزق دینے والا ہے“۔
یہ دونوں روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں، امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند حسن ہے یا صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3291]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن أو صحيح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3292
وَعَنِ الشِّفَاءِ أُمِّ سُلَيْمَانَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسُلَّمَ - اسْتَسْقَى يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي الْمَسْجِدِ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَقَالَ:" اسْتَغْفَرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا" وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ إِلْيَاسَ وَهُوَ ضَعِيفٌ لَيْسَ بِشَيْءٍ.
سیدہ شفاء أم سلیمان رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن مسجد میں بارش کے نزول کی دعا کی، آپ نے دونوں ہاتھ بلند کیے اور آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اپنے پروردگار سے مغفرت طلب کرو، بے شک وہ بہت زیادہ مغفرت کرنے والا ہے پھر آپ اپنی چادر کو پلٹا دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن الیاس ہے، وہ ضعیف ہے، اور وہ کوئی چیز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3292]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3293
وَعَنْ سَمُرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا خَطَبَ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبِطَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ إِلَّا أَنِّي لَمْ أَجِدْ مُحَمَّدَ بْنَ رَاشِدٍ الْأَصْبَهَانِيَّ شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دینے کے دوران دونوں ہاتھ بلند کرتے تھے، یہاں تک کہ آپ کی بغلوں کی سفیدی نظر آتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ میں نے محمد بن راشد اصبہانی نامی راوی (کا تذکرہ) نہیں پایا، جو امام طبرانی کے استاد ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3293]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6933»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3294
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْخَطِيمِيِّ أَنَّ ابْنَ الزُّبَيْرِ خَرَجَ يَسْتَسْقِي بِالنَّاسِ فَخَطَبَ ثُمَّ صَلَّى بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ، وَفِي النَّاسِ يَوْمَئِذٍ الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ وَزَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالله بن یزید خطیمی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما لوگوں کے لئے بارش کے نزول کی دعا کرنے کے لئے نکلے انہوں نے خطبہ دیا، پھر اذان اور اقامت کے بغیر نماز پڑھائی، جب کہ لوگوں میں اس وقت سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3294]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3295
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أَصَابَهُمُ الْمَطَرُ بِالْمَدِينَةِ فَسَالَتِ الْمَيَازِيبُ فَقَالَ:" لَا مَحْلَ عَلَيْكُمُ الْعَامَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ قُدَامَةَ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ الْبَزَّارُ: إِذَا تَفَرَّدَ بِحَدِيثٍ فَلَا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب لوگوں کو مدینہ منورہ میں بارش لاحق ہوئی، اور پرنالے بہنے لگے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سال تم پر شدت (یعنی قحط سالی کی پریشانی) نہیں آئے گی۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن قدامہ ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، امام بزار کہتے ہیں: جب یہ کسی حدیث کو نقل کرنے میں منفرد ہو، تو پھر اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3295]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3296
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّمَا الصَّيِّبُ هَاهُنَا" وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى السَّمَاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک تیز بارش یہاں سے ہوتی ہے“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے آسمان کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3296]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9349»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
6. بَابٌ فِي السَّحَابِ وَعَلَامَةِ الْمَطَرِ .
بادل اور بارش کی علامت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3297
عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ - يَعْنِي: ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا - قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا إِلَى جَنْبِ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَمَرَّ شَيْخٌ جَمِيلٌ مِنْ بَنِي غِفَارٍ وَفِي أُذُنَيْهِ صَمَمٌ - أَوْ قَالَ: وَقْرٌ - فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ حُمَيْدٌ فَلَمَّا أَقْبَلْ قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي أَوْسِعْ لَهُ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَكَ فَإِنَّهُ قَدْ صَحِبَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ حَتَّى جَلَسَ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَهُ فَقَالَ لَهُ حُمَيْدٌ: حَدِّثْنِي بِالْحَدِيثِ الَّذِي حَدَّثْتَنِي بِهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ تَعَالَى وَآلِهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ الشَّيْخُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُنْشِئُ السَّحَابَ فَيَنْطِقُ أَحْسَنَ النُّطْقِ وَيَضْحَكُ أَحْسَنَ الضَّحِكِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعد بن ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں: میں حمید بن عبدالرحمن کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران بنی غفار سے تعلق رکھنے والے ایک خوبصورت بزرگ گزرے، جن کی سماعت کمزور تھی، حمید نے انہیں پیغام بھیجا، جب وہ آئے تو انہوں نے کہا: میرے بھانجے! تم ان کے لئے اور میرے لئے جگہ کشادہ کر دو، کیونکہ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، وہ صاحب تشریف لائے، اور میرے اور حمید کے درمیان تشریف فرما ہوئے، حمید نے اُن سے کہا: آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے، جو آپ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کریں، تو اُن بزرگ نے بتایا: کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالی بادل کو پیدا کرتا ہے، اور وہ عمدہ کلام کرتا ہے، اور اچھی طرح سے ہنستا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3297]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23174»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3298
وَعَنْ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ: رَأَى أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَحَابَةً فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ كُنَّا نَرْجُوا أَنْ تُمْطِرَنَا هَذِهِ السَّحَابَةُ فَقَالَ:" إِنَّ هَذِهِ أُمِرَتْ أَنْ تُمْطِرَ بَلَيْلٍ"، - يَعْنِي وَادِيًا يُقَالُ لَهُ: بِلَيْلٍ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سبرہ بن معبد بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے بادل دیکھا، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں یہ امید ہے کہ اس بادل کے ذریعے ہم پر بارش نازل ہو گی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے یہ حکم دیا گیا ہے کہ یہ ”بلیل“ (نامی راوی) میں بارش نازل کرے۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد ایک وادی تھی، جس کا نام ”بلیل“ تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3298]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6556»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں