الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابٌ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ .
فجر کی دو رکعاتوں کا بیان
حدیث نمبر: 3309
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ فَلَا صَلَاةَ إِلَّا رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب صبح صادق ہو جائے، تو پھر فجر کی دو رکعات (سنتوں) کے علاوہ کوئی اور (نفل) نماز ادا نہیں کی جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن قیس ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3309]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن قیس ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3309]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 820»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3310
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا صَلَّى رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ اضْطَجَعَ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ لَيْسَ فِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ فِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ وَإِنْ كَانَ اخْتُلِفَ فِي حُيَيِّ الْمُعَافِرِيِّ فَقَدْ وُثِّقَ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب فجر کی دو رکعات (سنتیں) ادا کر لیتے تھے، تو دائیں پہلو کے بل لیٹ جاتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ابن لہیعہ نامی راوی نہیں ہے، وہ امام أحمد کی سند میں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، اگرچہ حیی معافری کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، لیکن اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3310]

تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل، مسند عبد الله بن عمرو بن العاص رضى الله عنهما 6447 المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله ومما اسند عبد الله بن عمر رضي الله عنهما ابو عبد الرحمن الحبلى، 13518، أخرجه مسند أحمد برقم: 6582»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3311
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ثُمَّ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ وَرَبَّ إِسْرَافِيلَ وَرَبَّ مُحَمَّدٍ أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ" ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَى صَلَاتِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر سے پہلے دو رکعات (سنتیں) ادا کرتے تھے، پھر یہ دعا کرتے تھے: ”اے اللہ! اے جبرائیل و میکائیل کے پروردگار! اسرافیل کے پروردگار! سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پروردگار! میں جہنم سے تیری پناہ مانگتا ہوں“۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے تشریف لے جاتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ابوحمید ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3311]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ابوحمید ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3311]
تخریج الحدیث: «مسند ابي يعلى الموصلي مسند عائشة 4653، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6078»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3312
وَعَنِ أُسَامَةَ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ فَصَلَّى قَرِيبًا مِنْهُ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ وَإِسْرَافِيلَ وَمُحَمَّدٍ أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ" - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: عَبَّادُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مُبَشِّرٍ لَا شَيْءَ، قُلْتُ: قَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: عَبَّادُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مُبَشِّرٍ لَا شَيْءَ، قُلْتُ: قَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا اسامہ بن عمیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فجر کی دو رکعات ادا کیں، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب نماز ادا کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مختصر رکعت ادا کی تھیں، راوی بیان کرتے ہیں: میں نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”اے جبرائیل، میکائیل، اسرافیل اور سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پروردگار! میں جہنم سے تیری پناہ مانگتا ہوں“۔ یہ کلمات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ پڑھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن سعید ہے، امام ذہبی فرماتے ہیں: عباد بن سعید نے مبشر سے روایات نقل کی ہیں، یہ کوئی چیز نہیں ہے، میں یہ کہتا ہوں: ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3312]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 520، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1422»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3313
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ عَزِيزًا عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنْ يَتَكَلَّمَ (بَعْدَ الْفَجْرِ) إِلَّا بِذِكْرِ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: أَنَّهُ كَانَ يَعِزُّ عَلَيْهِ أَنْ يَسْمَعَ مُتَكَلِّمًا بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ إِلَى أَنْ يُصَلِّيَ الصُّبْحَ.

ابوعبیدہ بن عبداللہ بن مسعود بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فجر کے بعد کلام کرنے کو پسند نہیں کرتے تھے، وہ صرف اللہ کا ذکر کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ راوی ”ثقہ“ ہیں، ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”انہیں یہ بات ناگوار گزرتی تھی کہ صبح صادق ہو جانے کے بعد سے لے کر، صبح کی نماز ادا کرنے تک، کسی کو کلام کرتے ہوئے سنیں“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3313]

إسناده منقطع
حدیث نمبر: 3314
وَعَنْ عَطَاءٍ قَالَ: خَرَجَ ابْنُ مَسْعُودٍ عَلَى قَوْمٍ يَتَحَدَّثُونَ بَعْدَ الْفَجْرِ فَنَهَاهُمْ عَنِ الْحَدِيثِ وَقَالَ: إِنَّمَا جِئْتُمْ لِلصَّلَاةِ فَإِمَّا أَنْ تُصَلُّوا وَإِمَّا أَنْ تَسْكُتُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعَطَاءٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعَطَاءٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عطاء بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کچھ لوگوں کے پاس تشریف لائے، جو فجر کی نماز کے بعد (یا صبح صادق ہو جانے کے بعد) آپس میں بات چیت کر رہے تھے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے انہیں بات چیت کرنے سے منع کیا، اور ارشاد فرمایا: تم لوگ نماز ادا کرنے کے لئے آئے ہو، یا تو تم نماز ادا کرو، یا پھر خاموش رہو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، عطاء نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3314]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، عطاء نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3314]
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
8. بَابٌ فِيمَا يُصَلَّى قَبْلَ الظُّهْرِ وَبَعْدَهَا .
اس شخص کا بیان، جو ظہر سے پہلے اور اس کے بعد نماز ادا کرے
حدیث نمبر: 3315
عَنْ ثَوْبَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَسْتَحِبُّ أَنْ يُصَلِّيَ بَعْضَ نِصْفِ النَّهَارِ فَقَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَاكَ تَسْتَحِبُّ الصَّلَاةَ هَذِهِ السَّاعَةَ!؟ قَالَ:" تُفْتَحُ فِيهَا أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَيَنْظُرُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - بِالرَّحْمَةِ إِلَى خَلْقِهِ، وَهِيَ صَلَاةٌ كَانَ يُحَافِظُ عَلَيْهَا آدَمُ وَنُوحٌ وَإِبْرَاهِيمُ وَمُوسَى وَعِيسَى".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُتْبَةُ بْنُ السَّكَنِ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: مَتْرُوكٌ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُتْبَةُ بْنُ السَّكَنِ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: مَتْرُوكٌ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو مستحب سمجھتے تھے کہ نصف النہار کے بعد کچھ (نفل یعنی سنت) نماز ادا کریں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ اس گھڑی میں نماز کو مستحب سمجھتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس گھڑی میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ رحمت کے ساتھ اپنی مخلوق کی طرف نظر کرتا ہے، یہ ایک ایسی نماز ہے، جسے سیدنا آدم، سیدنا نوح، سیدنا ابراہیم، سیدنا موسیٰ اور سیدنا عیسیٰ علیہم السلام نے باقاعدگی کے ساتھ ادا کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عتبہ بن سکن ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ متروک ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، وہ فرماتے ہیں: یہ غلطی بھی کر جاتا ہے، اور (دوسرے راویوں کے) برخلاف بھی نقل کر دیتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3315]

تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4166»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
9. بَابٌ حَتَّى يُصَلَّى الظُّهْرُ، فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ يُرْفَعَ لِي فِي تِلْكَ السَّاعَةِ خَيْرٌ " .
اس شخص کا بیان، جو ظہر سے پہلے اور اس کے بعد نماز ادا کرے
حدیث نمبر: 3316
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: لَمَّا نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيَّ رَأَيْتُهُ يُدِيمُ أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ وَقَالَ:" إِنَّهُ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ فُتِحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ فَلَا يُغْلَقُ مِنْهَا بَابٌ حَتَّى يُصَلَّى الظُّهْرُ، فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ يُرْفَعَ لِي فِي تِلْكَ السَّاعَةِ خَيْرٌ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ہاں قیام کیا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ ظہر سے پہلی کی چار رکعات باقاعدگی سے ادا کیا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے تھے: ”جب سورج ڈھل جاتا ہے، تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، تو ان میں سے کوئی دروازہ بند نہیں کیا جاتا، جب تک ظہر کی نماز ادا نہیں کر لی جاتی، تو مجھے یہ بات پسند ہے کہ اس گھڑی میں میری بھلائی اوپر کی طرف جائے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3316]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23053، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4035، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2693»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 3317
وَلِأَبِي أَيُّوبَ فِي الْكَبِيرِ قَالَ: نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيَّ شَهْرًا فَرَأَيْتُهُ إِذَا مَالَتِ الشَّمْسُ - أَوْ زَالَتْ - فَإِنْ كَانَ فِي عَمَلٍ مِنَ الدُّنْيَا رَفَضَ بِهِ وَإِنْ كَانَ نَائِمًا فَكَأَنَّمَا يُوقَظُ فَيَقُومُ وَيَغْتَسِلُ - أَوْ يَتَوَضَّأُ - ثُمَّ يَرْكَعُ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ يُتِمُّ فِيهِنَّ الرُّكُوعَ وَيُتِمَّهُنَّ وَيُحْسِنُهُنَّ وَيَتَمَكَّنُ فِيهِنَّ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَنْطَلِقَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ رَأَيْتُكَ إِذَا مَالَتِ الشَّمْسُ أَوْ زَالَتْ فَإِنْ كَانَ فِي يَدِكَ عَمَلٌ مِنَ الدُّنْيَا رَفَضْتَ بِهِ أَوْ كُنْتَ نَائِمًا فَكَأَنَّمَا تُوقَظُ فَتَغْتَسِلُ أَوْ تَتَوَضَّأُ ثُمَّ تَرْكَعُ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ تُتِمَّهُنَّ وَتَتَمَكَّنُ فِيهِنَّ وَتُحْسِنُهُنَّ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ ابْوَابَ السَّمَاءِ وَأَبْوَابَ الْجَنَّةِ يُفْتَحْنَ فِي تِلْكَ السَّاعَةِ فَلَا يُوفِي أَحَدٌ بِهَذِهِ الصَّلَاةِ فَأَحْبَبْتُ أَنْ يَصْعَدَ مِنِّي إِلَى رَبِّي فِي تِلْكَ السَّاعَةِ خَيْرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ، وَفِي هَذِهِ الرِّوَايَةِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَا وَفِي الْأُولَى عُبَيْدَةُ بْنُ مُعَتِّبٍ الضَّبِّيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ إِلَّا أَنَّ ابْنَ عَدِيٍّ قَالَ: وَهُوَ مَعَ ضَعْفِهِ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.

سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، معجم کبیر میں
یہ روایت منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ماہ میرے ہاں مقیم رہے، میں نے آپ کو دیکھا کہ جب سورج ڈھل جاتا (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) تو اگر آپ دنیا کا کوئی کام کر رہے ہوتے، تو اسے ایک طرف کر دیتے تھے، اور اگر سو رہے ہوتے تھے، تو بیدار ہو جاتے تھے، پھر اٹھ کر غسل کرتے تھے، یا وضو کرتے تھے، پھر چار رکعات ادا کرتے تھے، جن میں آپ رکوع مکمل کرتے تھے، آپ انہیں مکمل اور اچھے طریقے سے ادا کرتے تھے، اور انہیں اہتمام کے ساتھ ادا کرتے تھے، جب آپ تشریف لے جانے لگے، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کو دیکھا کہ جب سورج ڈھل جاتا ہے، تو اگر آپ کوئی دنیاوی کام کر رہے ہوں، تو اسے ایک طرف کر دیتے ہیں، اور اگر سو رہے ہوں تو یوں ہوتا ہے، جیسے آپ کو بیدار کر دیا گیا ہے، پھر آپ غسل کر کے یا وضو کر کے چار رکعات ادا کرتے ہیں، جنہیں آپ اہتمام کے ساتھ مکمل اور اچھے طریقے سے ادا کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آسمان کے دروازے اور جنت کے دروازے، اس گھڑی میں کھول دیے جاتے ہیں، اس گھڑی میں کوئی بھی یہ نماز ادا نہیں کر رہا ہوتا، تو مجھے یہ بات پسند ہے کہ اس گھڑی میں میری طرف سے میرے پروردگار کی بارگاہ میں کوئی بھلائی اوپر جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام ابوداؤد اور امام ابن ماجہ نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے، جس نے علی بن یزید سے
یہ روایت نقل کی ہے، ان دونوں کو ضعیف قرار دیا گیا ہے، ان دونوں کی توثیق بھی کی گئی ہے، پہلی روایت میں ایک راوی عبید بن معتب ضبی ہے، اور وہ متروک ہے، البتہ ابن عدی کہتے ہیں: اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3317]

حدیث نمبر: 3318
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا اسْتَوَى النَّهَارُ خَرَجَ إِلَى بَعْضِ حِيطَانِ الْمَدِينَةِ وَقَدْ يَسَرَّ لَهُ فِيهَا طَهُورَهُ فَإِنْ كَانَتْ لَهُ حَاجَةٌ قَضَاهَا وَإِلَّا تَطَهَّرُ فَإِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ عَنْ كَبِدِ السَّمَاءِ قَدْرَ شِرَاكٍ قَامَ فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ لَمْ يَتَشَهَّدْ بَيْنَهُنَّ وَيُسَلِّمُ فِي آخِرِ الْأَرْبَعِ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَأْتِي الْمَسْجِدَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ الَّتِي تُصَلِّيهَا وَلَا نُصَلِّيهَا؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" مَنْ صَلَّاهُنَّ مِنْ أُمَّتِي فَقَدْ أَحْيَا لَيْلَتَهُ، سَاعَةٌ تُفْتَحُ فِيهَا أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَيُسْتَجَابُ فِيهَا الدُّعَاءُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ نَافِعٌ أَبُو هُرْمُزَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ نَافِعٌ أَبُو هُرْمُزَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب دوپہر ہو جاتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ کے کسی باغ میں تشریف لے جاتے تھے، جہاں آپ کے لئے طہارت کا پانی تیار کیا جاتا تھا، اگر آپ نے قضائے حاجت کرنا ہوتی تھی، تو وہ کر لیتے تھے، ورنہ وضو کر لیتے تھے، جب آسمان پر سے سورج ڈھل جاتا تھا، جو تسمے جتنا (ڈھلا) ہوتا، تو آپ اٹھتے اور چار رکعات ادا کرتے تھے، آپ ان کے درمیان تشہد نہیں پڑھتے تھے، اور چوتھی رکعت کے بعد سلام پھیرتے تھے، پھر آپ اٹھ جاتے تھے، اور مسجد تشریف لے آتے تھے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ نماز کیا ہے، جو آپ ادا کرتے ہیں، اور ہم اسے ادا نہیں کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری امت کا جو شخص اس نماز کو ادا کرے گا، تو گویا اس نے اس رات عبادت کی، یہ ایک ایسی گھڑی ہے، جس میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اور اس میں دعا مستجاب ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نافع ابوہرمز ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3318]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نافع ابوہرمز ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3318]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11364»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً