الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ .
عصر کے بعد نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 3339
وَعَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَزَادَ: قَالَ أَبُو دِرَاسٍ: رَأَيْتُ أَبَا بَكْرِ بْنَ أَبِي مُوسَى يُصَلِّيهِمَا وَيَقُولُ: رَأَيْتُ أَبَا مُوسَى يُصَلِّيهِمَا وَيَقُولُ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّيهِمَا فِي بَيْتِ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي دِرَاسٍ قَالَ فِيهِ ابْنُ مَعِينٍ: لَا بَأْسَ بِهِ.

سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عصر کے بعد دو رکعات ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ابودارس بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ابوبکر کو یہ دونوں رکعت ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے، اُن کا یہ کہنا ہے: میں نے سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کو ان دونوں کو ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے، اُن کا یہ کہنا ہے: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں یہ دو رکعات ادا کیا کرتے تھے۔ اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابودارس کا معاملہ مختلف ہے، اس کے بارے میں یحیی بن معین نے یہ کہا: ہے: کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3339]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3340
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ صَلَاةَ الْعَصْرِ فَأَرْسَلَ إِلَى مَيْمُونَةَ ثُمَّ أَتْبَعُهُ رَجُلًا آخَرَ فَقَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُجَهِّزُ بَعْثًا وَلَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ ظَهْرٌ مِنَ الصَّدَقَةِ فَجَلَسَ يَقْسِمُ بَيْنَهُمْ فَحَبَسُوهُ حَتَّى أَرْهَقُوا الْعَصْرَ، وَكَانَ يُصَلِّي قَبْلَ الْعَصْرِ رَكْعَتَيْنِ وَمَا شَاءَ اللَّهُ، فَصَلَّى الْعَصْرَ ثُمَّ رَجَعَ فَصَلَّى مَا كَانَ يُصَلِّي قَبْلَهَا، وَكَانَ إِذَا صَلَّى الصَّلَاةَ أَوْ فَعَلَ شَيْئًا أَحَبَّ أَنْ يُدَاوِمَ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ حَنْظَلَةُ السَّدُوسِيُّ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ حَنْظَلَةُ السَّدُوسِيُّ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
عبداللہ بن حارث بن نوفل بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی، پھر انہوں نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی طرف پیغام بھیجا، پھر ایک اور شخص اس کے پیچھے بھیجا، سیدہ میمونہ نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مہم کو روانہ کرنے والے تھے، آپ کے پاس صدقے کے اونٹ اتنے نہیں تھے (کہ اُن کو روانہ کیا جا سکتا) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے اور ان لوگوں کے درمیان تقسیم کرنے لگے، اس وجہ سے آپ (ظہر کے بعد کے نوافل یا سنتیں) ادا نہیں کر پائے، یہاں تک کہ عصر کا وقت ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عصر سے پہلے دو رکعات ادا کرتے تھے، اور جو اللہ کو منظور ہوتا تھا، وہ ادا کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز ادا کی، پھر آپ واپس تشریف لائے اور وہ سنتیں ادا کیں، جو آپ اُس سے پہلے ادا کیا کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی کوئی نماز ادا کرتے تھے، اور جب بھی کوئی کام کرتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات پسند تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے باقاعدگی سے کریں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حنظلہ سدوسی ہے، اسے امام أحمد اور یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3340]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26299»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3341
وَعَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاتَتْهُ رَكْعَتَا الْعَصْرِ فَصَلَّاهُمَا بَعْدُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ حَنْظَلَةُ أَيْضًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ حَنْظَلَةُ أَيْضًا.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عصر کی دو رکعات رہ گئی تھیں، تو وہ دونوں رکعت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (عصر کی نماز کے) بعد ادا کی تھیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں بھی ایک راوی حنظلہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3341]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں بھی ایک راوی حنظلہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3341]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26292»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3342
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: فَاتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَكْعَتَانِ قَبْلَ الْعَصْرِ فَلَمَّا انْصَرَفَ صَلَّاهُمَا، ثُمَّ لَمْ يُصَلِّهِمَا بَعْدُ.
قُلْتُ: لِعَائِشَةَ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا فِي الصَّحِيحِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو يَحْيَى الْقَتَّاتُ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَوَثَّقَهُ فِي أُخْرَى.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عصر سے پہلے کی دو رکعات رہ گئی تھیں، جب آپ نے عصر کی نماز مکمل کی، تو اُن دونوں رکعت کو ادا کر لیا، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی یہ دونوں رکعت ادا نہیں کی ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ”صحیح“ میں، اس کے علاوہ حدیث منقول ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابویحیی القتات ہے، جسے امام أحمد نے اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3342]

تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين باب الميم من اسمه محمد حديث 7743»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3343
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الْعَصْرِ ثُمَّ دَخَلَ بَيْتِي فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّيْتَ صَلَاةً لَمْ تَكُنْ تُصَلِّيهَا؟ قَالَ:" قَدِمَ مَالٌ فَشَغَلَنِي عَنْ رَكْعَتَيْنِ كُنْتُ أَرْكِعُهُمَا بَعْدَ الظُّهْرِ فَصَلَّيْتُهُمَا الْآنَ" فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَتَقْضِيهِمَا إِذَا فَاتَتَا؟ قَالَ:" لَا".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهَا: أَفَتَقْضِيهِمَا إِذَا فَاتَتَا؟ قَالَ:" لَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهَا: أَفَتَقْضِيهِمَا إِذَا فَاتَتَا؟ قَالَ:" لَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز ادا کی، پھر آپ گھر تشریف لے آئے، آپ نے دو رکعات ادا کیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ایک ایسی نماز ادا کی ہے، جو آپ پہلے ادا نہیں کرتے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے پاس کچھ مال آ گیا تھا، تو میں ظہر کے بعد والی دو رکعات ادا نہیں کر سکا، وہ میں نے اب ادا کر لی ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جب یہ دونوں رہ جائیں، تو کیا آپ ان کی قضاء ادا کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں!:
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت ”صحیح“ میں بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جب یہ دونوں رہ جائیں، تو کیا آپ ان کی قضاء ادا کرتے ہیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں!“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اپنی ”صحیح“ میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3343]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26138»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
12. بَابُ النَّهْيِ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
عصر کی نماز کے بعد نماز ادا کرنے کی ممانعت اور دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 3344
عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْ آلَ الزُّبَيْرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى عِنْدَهَا رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ فَكَانُوا يُصَلُّونَهُمَا، قَالَ قَبِيصَةُ: فَقَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ: يَغْفِرُ اللَّهُ لِعَائِشَةَ نَحْنُ أَعْلَمُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عَائِشَةَ إِنَّمَا كَانَ ذَلِكَ ; لِأَنَّ نَاسًا مِنَ الْأَعْرَابِ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهَجِيرٍ فَقَعَدُوا يَسْأَلُونَهُ وَيُفْتِيهِمْ حَتَّى صَلَّى الظُّهْرَ وَلَمْ يُصَلِّ - يَعْنِي بَعْدَهَا - ثُمَّ قَعَدَ يُفْتِيهِمْ حَتَّى صَلَّى الْعَصْرَ فَانْصَرَفَ إِلَى بَيْتِهِ فَذَكَرَ أَنَّهُ لَمْ يُصَلِّ بَعْدَ الظُّهْرِ شَيْئًا فَصَلَّاهُمَا بَعْدَ الْعَصْرِ، نَحْنُ أَعْلَمُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عَائِشَةَ، نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ طَرَفًا مِنْ آخِرِهِ فِي الْكَبِيرِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ طَرَفًا مِنْ آخِرِهِ فِي الْكَبِيرِ.
قبیصہ بن ذؤیب بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے گھرانے کے افراد کو یہ بات بتائی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کے بعد سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں دو رکعات ادا کی تھیں، تو وہ لوگ اُن دو رکعات کو ادا کرتے تھے۔
قبیصہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ تعالی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی مغفرت کرے!
ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے زیادہ بہتر جانتے تھے، اصل میں ہوا یہ تھا کہ کچھ دیہاتی لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دوپہر کے وقت حاضر ہوئے، وہ بیٹھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوالات کرتے رہے، اور آپ انہیں شرعی احکام بیان کرتے رہے، یہاں تک کہ آپ نے ظہر کی نماز ادا کر لی اور اس کے بعد کی سنتیں ادا نہیں کیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر ان لوگوں کو مسائل بیان کرتے رہے، یہاں تک کہ عصر کی نماز کا وقت ہو گیا، پھر آپ اپنے گھر تشریف لے گئے، آپ کو یہ بات یاد آئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کے بعد سنتیں ادا نہیں کی تھیں، تو آپ نے وہ دو رکعات عصر کے بعد ادا کر لیں تھیں، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کے بعد نماز ادا کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، امام طبرانی نے اس روایت کا آخری حصہ معجم کبیر میں نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3344]

حدیث نمبر: 3345
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ يُصَلَّى إِذَا طَلَعَ قَرْنُ الشَّمْسِ أَوْ غَابَ قَرْنُهَا إِنَّهَا تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ أَوْ بَيْنَ قَرْنَيِ الشَّيْطَانِ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس وقت نماز ادا کرنے سے منع کیا ہے، جب سورج کا کنارہ طلوع ہوتا ہے، یا جب اس کا کنارہ غروب ہوتا ہے، کیونکہ وہ (یعنی سورج) شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3345]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3345]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21152»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3346
وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطَّلِ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي سَائِلُكَ عَمًّا أَنْتَ بِهِ عَالِمٌ وَأَنَا بِهِ جَاهِلٌ، مِنَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ سَاعَةٌ تَكْرَهُ فِيهَا الصَّلَاةَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا صَلَّيْتَ الصُّبْحَ فَأَمْسِكْ عَنِ الصَّلَاةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَإِذَا طَلَعَتْ فَصَلِّ فَإِنَّ الصَّلَاةَ مَحْضُورَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ حَتَّى تَعْتَدِلَ عَلَى رَأْسِكَ مِثْلَ الرُّمْحِ فَإِذَا اعْتَدَلْتَ عَلَى رَأْسِكَ فَإِنَّ تِلْكَ السَّاعَةَ تُسْجَرُ فِيهَا جَهَنَّمُ وَتُفْتَحُ فِيهَا أَبْوَابُهَا حَتَّى تَزُولَ عَنْ حَاجِبِكَ الْأَيْمَنِ فَإِذَا زَالَتْ عَنْ حَاجِبِكَ الْأَيْمَنِ فَصَلِّ فَإِنَّ الصَّلَاةَ مَحْضُورَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ حَتَّى تُصَلِّيَ الْعَصْرَ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ فِي زِيَادَاتِهِ فِي الْمُسْنَدِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنِّي لَا أَدْرِي سَمِعَ سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ مِنْهُ أَمْ لَا وَاللَّهُ أَعْلَمُ وَقَدْ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ الْمُعَطَّلِ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ.

سیدنا صفوان بن معطل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، اور عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ سے اس چیز کے بارے میں سوال کرنا چاہتا ہوں، جس سے آپ واقف ہیں اور میں اُس سے ناواقف ہوں، رات کی اور دن کی کون سی گھڑیاں ایسی ہیں، جن میں نماز ادا کرنے کو آپ مکروہ قرار دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم صبح کی نماز ادا کر لو، تو تم نماز ادا کرنے سے رک جاؤ، یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے، جب وہ طلوع ہو جائے تو پھر تم نماز ادا کرو، کیونکہ نماز میں حاضری ہوتی ہے، اور وہ قبول ہوتی ہے، ایسا اس وقت تک کر سکتے ہو، جب تک (سورج) تمہارے سر پر نیزے کی مانند برابر نہیں ہو جاتا (یعنی عین دوپہر کا وقت نہیں ہو جاتا) جب وہ بالکل تمہارے سر پر آ جائے، تو یہ وہ گھڑی ہے، جس میں جہنم کو بھڑکایا جاتا ہے، اور اس میں جہنم کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، ایسا اُس وقت تک ہو گا، جب تک وہ (سورج) ڈھل نہیں جاتا، جب وہ ڈھل جائے تو تم نماز ادا کر سکتے ہو، کیونکہ نماز میں حاضری ہوتی ہے، اور وہ قبول ہوتی ہے، اور تم نماز اس وقت تک ادا کر سکتے ہو، جب تک تم عصر کی نماز ادا نہیں کر لیتے“۔
یہ روایت عبداللہ نے مسند أحمد کی ”زیادات“ میں نقل کی ہے، اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ مجھے نہیں معلوم کہ سعید مقبری نے ان سے سماع کیا ہے، یا نہیں کیا ہے؟ باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ امام ابن ماجہ نے
یہ روایت سعید مقبری کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے: (وہ بیان کرتے ہیں:) سیدنا صفوان بن معطل رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول الله!۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3346]

إسناده منقطع
حدیث نمبر: 3347
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" صَلَاتَانِ لَا يُصَلَّى بَعْدَهُمَا ؛ الصُّبْحُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَالْعَصْرُ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”دو نمازیں ہیں، جن کے بعد کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، صبح کی نماز، جب تک سورج نکل نہیں آتا، اور عصر کی نماز، جب تک سورج غروب نہیں ہو جاتا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3347]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3347]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1472، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1072»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3348
وَعَنْ مُرَّةَ بْنِ كَعْبٍ - أَوْ كَعْبِ بْنِ مُرَّةَ السُّلَمِيِّ - قَالَ شُعْبَةُ: وَقَدْ حَدَّثَنِي بِهِ مَنْصُورٌ عَنْ سَالِمٍ عَنْ مُرَّةَ أَوْ كَعْبٍ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَيُّ اللَّيْلِ أَسْمَعُ؟ قَالَ:" جَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرُ" ثُمَّ قَالَ:" الصَّلَاةُ مَقْبُولَةٌ حَتَّى يَطْلُعَ الصُّبْحُ ثُمَّ لَا صَلَاةَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَتَكُونَ قَدْرَ رُمْحٍ أَوْ رُمْحَيْنِ ثُمَّ الصَّلَاةُ مَقْبُولَةٌ حَتَّى يَقُومَ الظِّلُّ مَقَامَ الرُّمْحِ، ثُمَّ لَا صَلَاةَ حَتَّى تَزُولَ الشَّمْسُ ثُمَّ الصَّلَاةُ مَقْبُولَةٌ حَتَّى يُصَلَّى الْعَصْرُ، ثُمَّ لَا صَلَاةَ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقَيْنِ إِحْدَاهُمَا هَذِهِ وَالْأُخْرَى عَنْ سَالِمٍ عَنْ رَجُلٍ عَنْ كَعْبِ بْنِ مُرَّةَ الْبَهْزِيِّ مِنْ غَيْرِ شَكٍّ، وَقَالَ:" حَتَّى يُصَلِّيَ الصُّبْحَ" بَدَلَ:" حَتَّى يَطْلُعَ الصُّبْحُ"، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْإِسْنَادَ الثَّانِيَ فِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.

سیدنا مرہ بن کعب رضی اللہ عنہ یا شاید سیدنا کعب بن مرہ سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہاں شعبہ نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: کہ منصور نے، سالم کے حوالے سے، مرہ کے حوالے سے، یا شاید کعب کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: رات کے کون سے حصے میں (دعا) زیادہ سنی جاتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آخری نصف حصہ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نماز مقبول ہوتی ہے، یہاں تک کہ صبح صادق ہو جائے، پھر (فجر کے فرضوں اور سنتوں کے علاوہ) کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، جب تک سورج طلوع نہیں ہو جاتا، اور جب تک وہ ایک یا دو نیزے جتنا بلند نہیں ہو جاتا، پھر نماز مقبول ہو گی، یہاں تک کہ سایہ نیزے کی جگہ پر کھڑا ہو جائے، پھر اُس وقت تک کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، جب تک سورج ڈھل نہیں جاتا، پھر نماز مقبول ہو گی یہاں تک کہ عصر کی نماز ادا کر لی جائے، پھر کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، جب تک سورج غروب نہیں ہو جاتا“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے ایک یہ ہے، اور دوسری سند سالم کے حوالے سے، ایک شخص کے حوالے سے کعب بن مرہ بہزی سے منقول ہے، جو کسی شک کے بغیر ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ”یہاں تک کہ صبح کی نماز ادا کر لی جائے“۔ یہ ان الفاظ کی جگہ ہے: ”یہاں تک کہ صبح (صادق) طلوع ہو جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ دوسری سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3348]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17597»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف