🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ النَّهْيِ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
عصر کی نماز کے بعد نماز ادا کرنے کی ممانعت اور دیگر امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3349
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُصَلُّوا عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ فَإِنَّهَا تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ، وَيَسْجُدُ لَهَا كُلُّ كَافِرٍ، وَلَا عِنْدَ غُرُوبِهَا فَإِنَّهَا تَغْرُبُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ وَيَسْجُدُ لَهَا كُلُّ كَافِرٍ، وَلَا نِصْفِ النَّهَارِ فَإِنَّهَا عِنْدَ سَجْرِ جَهَنَّمَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ وَقَدْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَوْ أَخِي أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنَحْوِهِ وَرَوَاهُ أَيْضًا عَنْ أَبِي سَابِطٍ أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيٌّ حِينٍ تُكْرَهُ الصَّلَاةُ؟ قَالَ:" مِنْ حِينِ يَطْلُعُ الصُّبْحُ حَتَّى تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ قَدْرَ رُمْحٍ أَوْ رُمْحَيْنِ وَمِنْ حِينِ تَصْفَرُّ الشَّمْسُ إِلَى غُرُوبِهَا" وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ غَيْرَ أَنَّهُ مُرْسَلٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”سورج طلوع ہونے کے وقت نماز ادا نہ کرو، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے، اور ہر کافر اس کے لئے سجدہ کرتا ہے، اور اُس کے غروب ہونے کے وقت بھی نماز ادا نہ کرو، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان غروب ہوتا ہے، اور ہر کافر اس کے لئے سجدہ کرتا ہے، اور نصف النہار کے وقت بھی نماز ادا نہ کرو، کیونکہ یہ جہنم کے بھڑکائے جانے کا وقت ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، یا سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے بھائی کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی مانند نقل کی ہے، انہوں نے اس روایت کو ابوسابط کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ ”پھر سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: کون سے وقت میں نماز ادا کرنا مکروہ ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: صبح صادق ہو جانے کے بعد سے لے کر سورج کے ایک یا دو نیزوں جتنا بلند ہونے تک، اور اُس وقت جب سورج زرد ہو چکا ہو، اُس کے وقت سے لے کر، اُس کے غروب ہونے تک“۔
اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں، تاہم یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3349]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21742، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8108»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3350
وَعَنْ سَمُرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تُصَلُّوا حِينَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ وَلَا حِينَ تَسْقُطُ فَإِنَّهَا تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيِ الشَّيْطَانِ وَتَغْرُبُ بَيْنَ قَرْنَيِ الشَّيْطَانِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طُرُقٍ بَعْضُهَا بِنَحْوِهِ، وَقَالَ فِي بَعْضِهَا: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُنَا أَنْ نُصَلِّيَ أَيَّ سَاعَةٍ شِئْنَا مِنَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ غَيْرَ أَنَّهُ أَمَرَنَا أَنْ نَجْتَنِبَ طُلُوعَ الشَّمْسِ وَغُرُوبَهَا، وَقَالَ:" إِنَّ الشَّيْطَانَ يَغِيبُ مَعَهَا حِينَ تَغِيبُ وَيَطْلُعُ مَعَهَا حِينَ تَطْلُعُ" وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ اس وقت نماز ادا نہ کرو، جب سورج طلوع ہوتا ہے، اور نہ ہی اس وقت ادا کرو، جب وہ غروب ہوتا ہے، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے، اور شیطان کے دو سینگوں کے درمیان غروب ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار، امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، یہ مختلف طرق کے ساتھ منقول ہے، جن میں سے بعض اس کی مانند ہیں، اور بعض میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس بات کا حکم دیتے تھے کہ ہم رات اور دن کی کسی بھی گھڑی میں نماز ادا کر سکتے ہیں، البتہ آپ ہمیں یہ حکم دیتے تھے کہ ہم سورج کے طلوع ہونے کے وقت اور اس کے غروب ہونے کے وقت نماز ادا کرنے سے اجتناب کریں، آپ یہ فرماتے تھے: جب یہ غروب ہوتا ہے، تو شیطان بھی اُس کے ہمراہ غروب ہو جاتا ہے، اور جب یہ طلوع ہوتا ہے، تو شیطان بھی اُس کے ہمراہ طلوع ہوتا ہے“۔ امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3350]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7008»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3351
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: كُنْتُ أُسَافِرُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَا رَأَيْتُهُ صَلَّى بَعْدَ الْعَصْرِ وَلَا بَعْدَ الصُّبْحِ قَطُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کرتا رہا ہوں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی بھی عصر کے بعد، یا صبح کی نماز کے بعد کوئی نماز ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3351]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين باب الميم من اسمه محمد حديث 7649، أخرجه مسند أحمد برقم: 16100»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3352
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ نَافِعٍ قَالَ: رَآنِي أَبُو بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيُّ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أُصَلِّي صَلَاةَ الضُّحَى حِينَ طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَعَابَ عَلَيَّ وَنَهَانِي وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تُصَلِّ حَتَّى تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ فَإِنَّهَا تَطْلُعُ فِي قَرْنَيِ الشَّيْطَانٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّ أَبَا يَعْلَى قَالَ: رَآنِي أَبُو هُبَيْرَةَ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سعید بن نافع بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا ابوبشیر انصاری رضی اللہ عنہ نے مجھے دیکھا کہ میں سورج طلوع ہونے کے وقت چاشت کی نماز ادا کر رہا تھا، تو انہوں نے اس کے حوالے سے مجھ پر اعتراض کیا اور مجھے اس سے منع کیا اور یہ بات بیان کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم اس وقت تک نماز ادا نہ کرو، جب تک سورج بلند نہیں ہو جاتا، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم امام ابویعلیٰ نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ابوہبیرہ نے مجھے دیکھا“ امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3352]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21382»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3353
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ نَافِعٍ قَالَ: رَآنِي أَبُو الْيُسْرِ وَأَنَا أُصَلِّي صَلَاةَ الضُّحَى فَنَهَانِي ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" لَا تُصَلُّوا حِينَ تَرْتَفِعُ الشَّمْسُ فَإِنَّهَا تَطْلُعُ فِي قَرْنَيْ شَيْطَانٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سعید بن نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوالیسر رضی اللہ عنہ نے مجھے دیکھا کہ میں چاشت کی نماز ادا کر رہا تھا، انہوں نے مجھے منع کیا اور ارشاد فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ اُس وقت تک نماز ادا نہ کرو، جب تک سورج بلند نہیں ہو جاتا، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3353]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21382، وأخرجه مسند البزار برقم: 2304»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3354
وَعَنْ بِلَالٍ قَالَ: لَمْ يَكُنْ يُنْهَى عَنِ الصَّلَاةِ إِلَّا عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ فَإِنَّهَا تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِمَعْنَاهُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صرف سورج طلوع ہونے کے وقت نماز ادا کرنے سے منع کرتے تھے، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کے مفہوم والی روایت نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3354]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23370»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3355
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَهُمْ وَهُوَ مَسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ فَقَالَ:" لَا صَلَاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ النَّهْيُ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ کے ساتھ ٹیک لگا کر خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: ”عصر کے بعد کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، جب تک سورج غروب نہیں ہو جاتا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں روایت منقول ہے، جو سورج طلوع ہونے کے بعد نماز کی ممانعت کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3355]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6931»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3356
وَعَنْ حَيِّي بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: رَأَيْتُ يَعْلَى يُصَلِّي قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ قَالَ: فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ - أَوْ قِيلَ لَهُ -: أَنْتَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُصَلِّي قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ! قَالَ يَعْلَى: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ" قَالَ يَعْلَى: فَلِأَنْ تَطْلُعَ وَأَنْتَ فِي أَمْرِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَطْلُعَ وَأَنْتَ لَاهٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ حَيِيُّ بْنُ يَعْلَى وَلَا يُعْرَفُ.
حیی بن یعلی بن امیہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ کو سورج طلوع ہونے سے پہلے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا، راوی بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اُن سے کہا: (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اُن سے کہا: گیا: آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے ایک فرد ہیں، اور سورج طلوع ہونے سے پہلے نماز ادا کر رہے ہیں؟ تو سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے“۔ سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر وہ ایسی حالت میں طلوع ہو کہ تم اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل پیرا ہو (یعنی نماز ادا کر رہے ہو، تو یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ ایسی حالت میں طلوع ہو کہ تم غفلت کا شکار ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حیی بن یعلی ہے، اور وہ معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3356]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17499»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3357
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الْعَصْرَ فَقَامَ رَجُلٌ يُصَلِّي فَرَآهُ عُمَرُ، فَقَالَ لَهُ اجْلِسْ، فَإِنَّمَا هَلَكَ أَهْلُ الْكِتَابِ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ لِصَلَاتِهِمْ فَضْلٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن رباح نے، ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز ادا کر لی، پھر ایک شخص کھڑا ہو کر نماز ادا کرنے لگا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اُسے ملاحظہ کیا، تو اُس سے فرمایا: تم بیٹھ جاؤ! کیونکہ اہل کتاب اس لئے ہلاکت کا شکار ہوئے تھے، کہ اُن کی نماز کے لئے کوئی فصل نہیں ہوتی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3357]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22611، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1883، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4533، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3970، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1084، 1824، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 862/1، 864/1، 866/2، 872»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3358
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ حِينَ تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ، قَالَ: فَكُنَّا نُنْهَى عَنِ الصَّلَاةِ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ، وَعِنْدَ غُرُوبِهَا، وَنِصْفِ النَّهَارِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہمیں سورج طلوع ہونے کے وقت اور اس کے غروب ہونے کے وقت اور نصف النہار کے وقت نماز ادا کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3358]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں